Tag: معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل

  • ‘عمران خان  نے  لوگوں کو ایسی خوشیاں دی کہ خوشی کے آنسو سنبھالے نہیں جاتے’

    ‘عمران خان نے لوگوں کو ایسی خوشیاں دی کہ خوشی کے آنسو سنبھالے نہیں جاتے’

    لاہور : معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل کا کہنا ہے کہ عمران خان نے لوگوں کو ایسی خوشیاں دی کہ خوشی کے آنسو سنبھالے نہیں جاتے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کرتارپورمیں 2بچھڑے بھائیوں کی ملاقات پر اپنے پیغام میں کہا کہ عمران خان نےایسےکام کر دکھائےجوپیسے کے لالچی لوگ سوچ بھی نہیں سکتے، عمران خان نےلوگوں کوایسی خوشیاں دیں کہ خوشی کے آنسو سنبھالے نہیں جاتے شوکت خانم میں کینسرکے ننھے بچوں کی مائیں ہوں یا بارڈرکے پار بچھڑے بھائی۔

    ایک اور ٹوئٹ میں شہباز گل کا کہنا تھا کہ جہاں غیرجانبدار،غیرمتنازع ادارے رپورٹ کریں گے پذیرائی ہو گی، جیسے موقع ملاکسی کوسربیامیں سفیرلگاتوکسی کو پی سی بی دےکرجھوٹی رپورٹیں لکھوائی جائیں گی، اب دیکھتے ہیں میڈیا اس پر کتنے ٹاک شوز کرتا ہے۔

  • ‘پیپلز پارٹی کی ایک اور شرمناک حرکت سامنے آگئی’

    ‘پیپلز پارٹی کی ایک اور شرمناک حرکت سامنے آگئی’

    لاہور : معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل کا کہنا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس کے بعد پیپلز پارٹی کی ایک اورشرمناک حرکت سامنے آگئی ،اب زکوۃ کا پیسہ سیاسی مقاصد کے لئے استعمال ہونے لگا۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سالگرہ کیک، ناشتے کے بل، صدقے کے بکرے اور بلاول کےہوائی ٹکٹ کی جعلی اکاؤنٹس سےادائیگی کےبعدپیپلز پارٹی کی ایک اورشرمناک حرکت سامنے آگئی ،اب زکوۃ کا پیسہ سیاسی مقاصد کے لئے استعمال ہونے لگا۔

    شہبازگل کا کہنا تھا کہ سندھ ہائیکورٹ نے سندھ بینک کو سیاسی کارکنوں اور جیالوں کے زکوۃ کارڈز بلاک کرنے اور بائیومیٹرک تصدیق کا بھی حکم دیا۔

    گذشتہ روز سندھ حکومت کی جانب سے غریب نادار اور مستحق شہریوں کےلیے مختص زکوٰۃ کی رقم کو سیاسی مقاصد کےلیے استعمال کرنے کا انکشاف ہوا تھا۔

    جس پر سندھ ہائی کورٹ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وضاحت طلب کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیاسی مقاصد کےلیے کام کرنا ہے تو بجٹ میں حکومت کوئی اسکیم متعارف کرائے لیکن حکومت زکوٰۃ کی رقم سیاسی مقاصد کےلئے ہرگز استعمال نہیں کرسکتی۔