لاہور: معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کے کرپشن کیس کے چالان میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے ، اس کیس میں شہباز شریف کے بچنے کے چانسز صفر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ اور رسیدیں مل گئیں ، شہبازشریف کے کرپشن کیس کے چالان میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے کہ کس طرح گجرات کی خوبصورتی کے لیےاورنگزیب کو ٹھیکہ دیا ، اورنگزیب بٹ سے 50 لاکھ بطوررشوت بے نامی اکاؤنٹ میں وصول کیے، رشوت وصولی کے اب ثبوت بھی موجود ہیں اور بٹ مان چکے ہیں کہ پیسہ انہوں نے دیا۔
اور رسیدیں مل گئیں۔
شہباز شریف کی کرپشن کیس میں ایف آئی چلان میں ہوشربا انکشافات کہ کس طرح گجرات کی خوبصورتی کے لئے اورنگزیب بٹ صاحب کو ٹھیکہ دیا انہی سے 50 لاکھ روپے رشوت کے طور پر بے نامی اکاؤنٹ میں وصول کر لئے جس کے اب ثبوت بھی موجود ہیں۔بٹ صاحب مان چکے کہ پیسہ نہوں نے دیا ہے— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) December 17, 2021
ڈاکٹرشہبازگل کا کہنا تھا کہ کیس میں شہباز شریف کے بچنے کے چانسز صفر ہیں، ایک ایک ٹرانزیکشن تمام ثبوتوں کے ساتھ چالان کا حصہ ہے۔
معاون خصوصی نے مزید کہا کہ کوئی ٹھیکے دار چھوڑا اور نہ موچی نائی مالی کلرک چوکیدار، سب کو اپنی لوٹ مار کے لیے استعمال کیاگیا، اس قدر لوٹ مار کی اب عدالت میں سوائےکہانیاں سنانے کےاورجواب نہیں۔
اس کیس میں شہباز شریف کے بچنے کے چانسز صفر ہیں۔ ایک ایک ٹرانسیکشن تمام ثبوتوں کے ساتھ چالان کا حصہ ہے۔ نہ کوئی ٹھیکے دار چھوڑا اور نہ موچی نائی مالی کلرک چوکیدار۔ سب کو اپنی لوٹ مار کے لئے استعمال کیا۔ اس قدر لوٹ مار کی اب عدالت میں سوائے کہانیاں سنانے کے اور کوئی جواب نہیں
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) December 17, 2021
یاد رہے شہباز شریف خاندان منی لانڈرنگ کیس میں ہم دستاویزات سامنے آئی تھیں ، جس کے مطابق صرف دس ملازمین کے اکاؤنٹس میں 7ہزار 404ملین موصول ہوئے۔
دستاویزات میں بتایا گیا تھا کہ ملازمین کو شہباز شریف خاندان کےبےنامی داروں کےطورپر استعمال کیاگیا۔