Tag: معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان

  • کورونا جیسے متعدی امراض آتے رہیں گے ، ڈاکٹر فیصل سلطان نے خبردار کردیا

    کورونا جیسے متعدی امراض آتے رہیں گے ، ڈاکٹر فیصل سلطان نے خبردار کردیا

    اسلام آباد : معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ کوروناجیسےمتعدی امراض آتے رہیں گے ، سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کا قیام وبائی امراض کی روک تھام کیلئے حکومت کا اہم قدم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے سینٹرفار ڈیزیز کنٹرول کا افتتاح کردیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ متعدی امراض سے متعلق آج کسی کو کوئی شک نہیں ہے، کورونا جیسے متعدی امراض آتے رہیں گے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ متعدی امراض سےمتعلق ایک سینٹرکی ضرورت ہے، ایک ایسا مرکز جہاں متعدی امراض سے متعلق ڈیٹا موجود ہو، مستقل بنیادوں کی بنیاد ایک حل کی ضرورت تھی اور کورونا سے متعلق این سی اوسی کا قیام ناگزیر تھا۔

    ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ متعدی سمیت مرکزمیں وبا بن جانے والے امراض پر بھی نظر رکھی جائے گی، سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اس حوالے سے جامع کام کرے گا اور امراض سے متعلق نگرانی کرے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ وبائی امراض کی روک تھام پر یہ حکومت کا اہم قدم ہے، کورونا اور متعدی امراض کے پھیلاؤ کے تناظر میں اقدام بر وقت ہے، بیماریوں کی روک تھام کے حوالے سے ادارہ معاونت فراہم کرے گا جبکہ صحت کے شعبے میں اصلاحات کی جا رہی ہیں۔

    دوسری جانب ڈاکٹر عامر اکرام نے کہا کہ سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول پاکستان قومی ادارہ صحت میں قائم کیا گیا ہے، مرکز قومی ادارہ صحت میں اصلاحاتی ایجنڈے اور بہتری کی کوششوں کا حصہ ہے۔

  • پاکستان میں  مثبت کورونا  کیسز کی یومیہ شرح 4.9  فیصد تک پہنچ گئی

    پاکستان میں مثبت کورونا کیسز کی یومیہ شرح 4.9 فیصد تک پہنچ گئی

    اسلام آباد : معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے، مثبت کیسز کی یومیہ شرح 4.9 فیصد تک پہنچ گئی ہے ، شہریوں کو کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے پمز اسپتال میں شعبہ ڈینٹسٹری کی او پی ڈی سروس کا آغاز کردیا، اس موقع پر ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پمز ڈینسٹری او پی ڈی کو عالمی معیار کے مطابق تیار کیا گیا ہے، پمز ڈینٹسٹری او پی ڈی میں بہترین طبی سہولیات دستیاب ہوں گی.

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ کورونا کیسز کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے ، مثبت کوروناکیسز کی یومیہ شرح 4.9 فیصد ہو چکی ہے، شہریوں کو کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنا ہو گا، ملک کو کورونا کی پہلی لہر جیسے حالات سے بچانا ہو گا.

    انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کورونا کےیومیہ اعدادوشمارکابغورجائزہ لےرہےہیں، تعلیمی اداروں کی بندش تاحال زیرغورنہیں ہے، کورونا وبا کے دوران اسپتال بند نہیں کر سکتے۔

    ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ کورونا سےمتعلق فیصلےفریقین کی مشاورت سےہوتےہیں ،کورونا پرقابو پانے کیلئے گزشتہ پالیسی کا تسلسل جاری رہے گا۔

    معاون خصوصی نے مزید کہا کہ ملک میں وینٹی لیٹرز کی کوئی کمی نہیں ہے ، پاکستانی ہیلتھ ورکرز مشکل صورتحال کا مقابلہ کرنا جانتے ہیں، صورتحال کے پیش نظر اسپتالوں کی استعداد کار بڑھا رہے ہیں۔

  • صحت انصاف پروگرام، آزاد کشمیر کے شہریوں کیلئے بڑا اعلان

    صحت انصاف پروگرام، آزاد کشمیر کے شہریوں کیلئے بڑا اعلان

    اسلام آباد : معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ صحت انصاف پروگرام کا دائرہ کار وسیع کر دیا ہے، جلد آزاد کشمیر کے تمام افراد کو صحت انصاف کارڈ فراہم کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فیصل سلطان کی زیرصدارت 23 ویں نیشنل ہیلتھ اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ویڈیو لنک پر شرکت کی جبکہ وفاقی سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر عامر اشرف خواجہ بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

    چیف ایگزیکٹو آفیسر صحت سہولت پروگرام ڈاکٹر فیصل سلطان نے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا جلد آزاد کشمیر کے تمام افراد کو صحت انصاف کارڈ فراہم کریں گے، صحت انصاف پروگرام سماجی تحفظ کا تاریخی منصوبہ ہے.

    ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا صحت انصاف پروگرام کا دائرہ کار وسیع کر دیا ہے، 84 لاکھ خاندانوں کومفت علاج کی سہولتیں میسرہیں، ملک کے 90اضلاع میں صحت انصاف پروگرام جاری ہے، 13 لاکھ خاندانوں کوصحت انصاف کارڈ دینے کا ہدف ہے.

    انھوں نے مزید کہا خواجہ سرا، خصوصی افراد کو ہیلتھ کارڈ کی سہولت دی جا رہی ہے، فاٹا اور تھرپار کرکے افراد کو ہیلتھ کارڈ کی سہولت دی جارہی ہے، 305 سرکاری ونجی اسپتال صحت انصاف کے پینل پر ہیں۔