Tag: معاون خصوصی

  • لیگی ترجمانوں کی کوششوں سے سیاہ کبھی سفید نہیں ہوسکتا: فردوس عاشق اعوان

    لیگی ترجمانوں کی کوششوں سے سیاہ کبھی سفید نہیں ہوسکتا: فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ لیگی رہنماؤں میں شہزاد اکبر کا سچ سننے کا حوصلہ نہیں۔ لیگی ترجمانوں کی کوششوں سے سیاہ کبھی سفید نہیں ہوسکتا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ لیگی رہنماؤں میں شہزاد اکبر کا سچ سننے کا حوصلہ نہیں۔ ان کے پاس اپنی بے گناہی کے ثبوت موجود نہیں اس لیے شہزاد اکبر پر کیچڑ اچھال رہے ہیں۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مال مفت دل بےرحم کے فارمولے پر عمل کرتے ہوئے آپ نے لوٹ مار کا جو بازار گرم کیا تھا، نئے پاکستان میں اس کا حساب دینا پڑ رہا ہے۔

    اپنے ٹویٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ تھوک کے حساب سے کرپشن کرنے والوں کو اپنے خلاف شواہد پرچون کی دکان لگ رہے ہیں؟ کرپشن کرنے والوں کی جیب سے ثبوت کی بجائے قطری خط برآمد ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ لیگی ترجمانوں کی کوششوں سے سیاہ کبھی بھی سفید نہیں ہوسکتا۔

    اس سے قبل معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ کرپشن میں سزا یافتہ اوت منشیات فروشی پر گرفتار افراد سیاسی قیدی نہیں، یہ لوگ قوم کے مجرم ہیں۔ شہباز شریف کا رانا ثنا اللہ کے لیے فائیو اسٹار سہولتوں کا مطالبہ مذاق ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ شہباز صاحب، شہنشاہیت کے خواب سے بیدار ہوں اور نئے پاکستان کی حقیقت کا سامنا کریں۔

  • وزیر اعظم میڈیا کو اپنا پارٹنر سمجھتے ہیں: فردوس عاشق اعوان

    وزیر اعظم میڈیا کو اپنا پارٹنر سمجھتے ہیں: فردوس عاشق اعوان

    کراچی: معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان میڈیا کو اپنا پارٹنر سمجھتے ہیں، جلد ایک ڈیجیٹلائزیشن پالیسی متعارف کروانے جا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل سے وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں سندھ کی مجموعی صورتحال اور وفاق کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات کے بعد معاون خصوصی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قوم اکٹھی ہوجائے تو ہر محاذ پر دشمن کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، خوشی ہو رہی ہے کہ پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) پاکستان کا مثبت تاثر اجاگر کرنے کے لیے تیار ہے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بحیثیت میڈیا اونر ان میں حب الوطنی کا جذبہ موجود ہے، پاکستان کم فرسٹ کا سلوگن میڈیا ہاؤسز کے مالکان میں موجود ہے۔ میڈیا میں بیٹھے سپاہی پاکستان کی یکجہتی کے لیے ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ریاست کا بیانیہ عوام تک پہنچانے میں شراکت دار کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ورکرز کا وجود میڈیا میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، پی بی اے کے پاس میڈیا پالیسی کی تجاویز آگئی ہیں، امید ہے مشاورت کے بعد میڈیا ورکرز کے لیے سہولت نکالنے میں کامیاب ہوں گے، پی بی اے نے پیمرا کے حوالے سے شکایات اور گلے شکوے مجھ سے کیے۔ ہم سمجھتے ہیں کسی سے ناانصافی نہیں ہونی چاہیئے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ قانون کا یکساں اطلاق ہوتا نظر آنا چاہیئے، سوشل میڈیا پیمرا کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔ سماجی اور اخلاقی اقدار کے تحفظ کے لیے اداروں سے رائے لے رہے ہیں۔ ڈیجیٹلائزیشن چینلز کی گنجائش کے مسئلے کا حل ہے، جلد ایک ڈیجیٹلائزیشن پالیسی متعارف کروانے جا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت یا ادارے کے اقدام پر میڈیا عدالت میں چلا جاتا ہے، مقدمات میں وقت اور وسائل کا ضیاع ہوتا ہے۔ میڈیا کورٹس کے قیام کی تجویز ہے جو صرف میڈیا کے معاملات دیکھیں گی، میڈیا کورٹس سے شکایات کا فوری ازالہ ہوسکے گا۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں جائز ضروریات پر پی بی اے کے تحت میڈیا ورکرز سے رائے لیں، میڈیا ورکرز کو نکالنے کے مسئلے کے حل کے لیے طریقہ کار چاہتے ہیں۔ نیوز سمیت 58 نئے چینلز کو لائسنس دیے گئے، نئے لائسنس چینلز کی بڈنگ پر حکومت کو 5 ارب حاصل ہوئے۔ پی بی اے نے اقدام پر اعتراض کیا کہ کیبل کی اتنے چینل دکھانے کی گنجائش نہیں، اس مسئلے کا واحد حل ڈیجیٹلائزیشن پالیسی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم میڈیا کو اپنا پارٹنر سمجھتے ہیں، ہم اپنا حکومتی نہیں قومی بیانیہ رکھ کر میڈیا کو پارٹنر بنائیں گے۔

  • ایسی اصلاحات لائے جن کی ماضی میں مثال نہیں ملتی: وزیر اعظم

    ایسی اصلاحات لائے جن کی ماضی میں مثال نہیں ملتی: وزیر اعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مشکل حالات میں حکومت کی باگ ڈور سنبھالی، غریبوں کی بہتری کے لیے ایسی اصلاحات لائے جن کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں فردوس عاشق نے ریفارم ایجنڈے کو اجاگر کرنے کے لیے اقدامات سے آگاہ کیا۔

    اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے مشکل حالات میں حکومت کی باگ ڈور سنبھالی، حکومت نے معاشی استحکام اور ملکی مفاد میں مشکل فیصلے کیے۔ سماجی، معاشی و اقتصادی اور انتظامی شعبوں میں اصلاحات متعارف کروائیں۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جو اصلاحات متعارف کروائیں ماضی میں ان کی نظیر نہیں ملتی، ریاست مدینہ کے ماڈل کو سامنے رکھتے ہوئے مشکل ترین فیصلے کیے۔

    انہوں نے کہا کہ معاشی حالات کے باوجود کمزور اور غریب طبقوں کی بہتری کے لیے اقدامات کیے۔ احساس پروگرام جیسے منصوبے وعدوں کی جانب عملی پیشرفت ہے۔ عوام کو حکومت کی پالیسیوں سے آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔

    وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ اقدامات کو اجاگر کرنے میں وزارت اطلاعات کا کلیدی کردار ہے، وزارت اطلاعات میڈیا کی معاونت سے عوام تک صحیح معلومات پہنچائے اور پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنے میں کردار ادا کرے، سزا و جزا کی روایت کو مضبوط کرنا حکومتی اصلاحاتی ایجنڈے کا اہم جزو ہے۔

    اس سے قبل ایک موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت مشکل حالات میں ہے، جب تک ٹیکس کا نظام درست نہیں ہوگا، ہم آگے نہیں بڑھ سکتے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ انڈسٹری کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، مشکل حالات میں مشکل فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔

  • عوامی وزیر اعظم عوامی مفادات کے تحفظ کے لیے امریکا جارہے ہیں: فردوس عاشق اعوان

    عوامی وزیر اعظم عوامی مفادات کے تحفظ کے لیے امریکا جارہے ہیں: فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کمرشل فلائٹ سے حقیقی عوامی وزیر اعظم کی روانگی مغلیہ طرز حکمرانی کرنے والوں کے لیے ایک مثال ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ظل سبحانی، راج کماری درباریوں کا جہاز بھر کر دوروں پر جایا کرتے تھے، وزیر اعظم عمران خان مختصر وفد ساتھ لے کر امریکا جا رہے ہیں۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ یہ ہوتا ہے دونوں قیادتوں اور ان کی سوچ کا فرق۔ وزیر اعظم عمران خان پاکستان کے عوام کی امنگوں کا عملی اظہار ہیں۔ عوامی وزیر اعظم عوام کا احساس کرتے ہوئے عوامی انداز میں عوامی مفادات کے تحفظ کے لیے امریکا روانہ ہو رہے ہیں۔

    اپنے ٹویٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ کمرشل فلائٹ سے حقیقی عوامی وزیر اعظم کی روانگی مغلیہ طرز حکمرانی کرنے والوں کے لیے ایک مثال ہے۔ وہ اس اہم دورے میں پاکستان اور اس کے عوام کے مفاد کی نگہبانی کا فرض ادا کرنے جا رہے ہیں۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ماضی کے حکمران بین الاقوامی دوروں میں اپنے ذاتی مالی مفادات کو سامنے رکھتے تھے۔

    اس سے قبل معاون خصوصی نے اے آر وائی نیوز کے مارننگ شو باخبر سویرا میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ طاقت ور لوگوں نے قانون اور اداروں کو یرغمال سمجھا ہوا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت کسی ادارے کو کام سے نہیں روک رہی، نیب ایک فعال ادارہ بن کر کام کر رہا ہے۔ پوچھے جانے پر مسلسل حقائق چھپانے پر گرفتار کرنا پڑتا ہے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ نیب قانون کا سب پر یکساں اطلاق ہوتا ہے، مریم نواز سزا یافتہ اور ضمانت پر ہیں۔ انہیں اسی کیس میں پھر طلب کیا گیا ہے۔ مجرم عدالت میں ایسے آتے ہیں جیسے ورلڈ کپ جیت کر آئے ہوں۔

  • طاقت ور لوگوں نے قانون اور اداروں کو یرغمال سمجھا ہوا تھا: فردوس عاشق اعوان

    طاقت ور لوگوں نے قانون اور اداروں کو یرغمال سمجھا ہوا تھا: فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ نیب ایک فعال ادارہ بن کر کام کر رہا ہے، طاقت ور لوگوں نے قانون اور اداروں کو یرغمال سمجھا ہوا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے اے آر وائی نیوز کے مارننگ شو باخبر سویرا میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طاقت ور لوگوں نے قانون اور اداروں کو یرغمال سمجھا ہوا تھا۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف حکومت کسی ادارے کو کام سے نہیں روک رہی، نیب ایک فعال ادارہ بن کر کام کر رہا ہے۔ پوچھے جانے پر مسلسل حقائق چھپانے پر گرفتار کرنا پڑتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نیب قانون کا سب پر یکساں اطلاق ہوتا ہے، مریم نواز سزا یافتہ اور ضمانت پر ہیں۔ انہیں اسی کیس میں پھر طلب کیا گیا ہے۔ مجرم عدالت میں ایسے آتے ہیں جیسے ورلڈ کپ جیت کر آئے ہوں۔

    فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ عدالت نے مریم نواز کو بے گناہی ثابت کرنے کے لیے ہی طلب کیا ہے۔ آج کیس کا سمری ٹرائل ہے، مریم نواز کو بے گناہی ثابت کرنا ہوگی۔

    گزشتہ روز فردوس عاشق اعوان نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کے معاملے پر کہا تھا کہ شاہد خاقان کو مسلسل نیب دفتر بلایا گیا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی کی اطلاعات میڈیا کے ذریعے ملی ہیں، نیب کے پاس وارنٹ ہوگا اسی لیے انہوں نے گرفتار کیا۔ قانون کی حکمرانی یقینی بنانا حکومت کا فرض ہے، قانون کے مطابق ہی ملک چل سکتا ہے اور آگے بڑھ سکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ادارے آزاد ہیں ان پر کسی قسم کا دباؤ نہیں ہے، ادارے با اختیار انداز سے کام کریں گے تو رول آف لا ہوگا۔ وزیر اعظم عمران خان نے اداروں کو طاقتور بنایا ہے۔ جو بھی جرم کرے گا قانون کی گرفت میں آئے گا۔

  • قانون کی حکمرانی یقینی بنانا حکومت کا فرض ہے: فردوس عاشق اعوان

    قانون کی حکمرانی یقینی بنانا حکومت کا فرض ہے: فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ قانون کی حکمرانی یقینی بنانا حکومت کا فرض ہے، قانون کے مطابق ہی ملک چل سکتا ہے اور آگے بڑھ سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کے معاملے پر کہا کہ انہیں کن الزامات پر گرفتار کیا گیا وہ نیب ہی بتا سکتی ہے، شاہد خاقان کو مسلسل نیب دفتر بلایا گیا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی کی اطلاعات میڈیا کے ذریعے ملی ہیں، نیب کے پاس وارنٹ ہوگا اسی لیے انہوں نے گرفتار کیا۔ قانون کی حکمرانی یقینی بنانا حکومت کا فرض ہے، قانون کے مطابق ہی ملک چل سکتا ہے اور آگے بڑھ سکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ادارے آزاد ہیں ان پر کسی قسم کا دباؤ نہیں ہے، ادارے با اختیار انداز سے کام کریں گے تو رول آف لا ہوگا۔ وزیر اعظم عمران خان نے اداروں کو طاقتور بنایا ہے۔ جو بھی جرم کرے گا قانون کی گرفت میں آئے گا۔

    معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ قانون کی نظر میں طاقتور اور کمزور سب برابر ہیں۔

    خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو قومی ادارہ احتساب (نیب) راولپنڈی اور لاہور کی مشترکہ ٹیم نے تھوڑی دیر قبل ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب ٹول پلازہ پر روک کر گرفتار کیا۔

    نیب ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی کو وارنٹ گرفتاری دکھایا گیا اس کے بعد حراست میں لیا گیا۔ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے شاہد خاقان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے تھے۔

    نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ طلبی پر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وہ لاہور میں ہیں نہیں آسکتے، ان کی لوکیشن ٹریس کرنے کے بعد انہیں حراست میں لیا گیا۔

    سابق وزیر اعظم کو نیب کی جانب سے ایل این جی کیس میں آج طلب کیا گیا تھا تاہم وہ پیش نہیں ہوئے۔ نیب کی جانب سے انہیں 4 مرتبہ طلب کیا گیا مگر وہ ایک بھی بار پیش نہ ہوئے، وہ نیب کے سوال نامے میں صرف چند سوالوں کا جواب دے سکے تھے۔

  • لوٹا مال واپس کرنا ہوگا، یہ 22 کروڑ عوام کا مقدمہ ہے: فردوس عاشق اعوان

    لوٹا مال واپس کرنا ہوگا، یہ 22 کروڑ عوام کا مقدمہ ہے: فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ چوری کا کھرا برطانیہ جا رہا ہے، ابھی اور ملکوں میں بھی جائے گا۔ لوٹا مال واپس کرنا پڑے گا، یہ 22 کروڑ عوام کا مقدمہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کا چیلنج قبول ہے۔ چوری کا کھرا برطانیہ جا رہا ہے، ابھی اور ملکوں میں بھی جائے گا۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ مزید انکشافات ہونے ابھی باقی ہیں۔ پہلی حکومت ہے جو چوروں کو گھر تک پہنچا رہی ہے۔ چوری اور سینہ زوری اب نہیں چلے گی، لوٹا مال واپس کرنا پڑے گا، یہ 22 کروڑ عوام کا مقدمہ ہے۔

    اپنے ٹویٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ ’شاہد خاقان صاحب! شہباز شریف جو کہتے ہیں وہ کرتے نہیں۔ انہوں نے زرداری کو سڑکوں پر گھسیٹنا تھا لیکن گلے لگا لیا‘۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے دھیلے کی کرپشن ثابت ہونے پر سیاست چھوڑنے کا بھی اعلان کیا تھا۔ چھ ماہ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم نہ ہونے پر نام بدلنے کا وعدہ بھی بھول گئے۔

    گزشتہ روز معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ زلزلہ متاثرین کے لیے آنے والی امداد کا 8 کروڑ روپے کا سرکاری چیک براہ راست شہباز شریف کے داماد علی عمران کے ذاتی اکاؤنٹ میں جمع ہوا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے، لیگی ترجمان جھوٹ کو تحفظ دینے کے لیے جھوٹ بول رہے ہیں، نوکری میں جکڑے ترجمان کب تک کرپشن اور منی لانڈرنگ کا دفاع کریں گے؟

  • اب کرپشن پر کسی قسم کی خاموشی نہیں ہوگی: مراد سعید

    اب کرپشن پر کسی قسم کی خاموشی نہیں ہوگی: مراد سعید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے ایک دوسرے پر کرپشن کے الزامات لگائے اور پھر خاموش ہوگئے۔ اب وہ دور نہیں، کرپشن پر کسی قسم کی خاموشی نہیں ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر اور وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند دن سے اپوزیشن کا گروہ آپس میں مل گیا ہے، ان لوگوں کا کوئی نظریہ آپس میں نہیں ملتا۔

    شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ صرف لوٹ کھسوٹ بچانے کے لیے الگ الگ نظریوں کے لوگ مل گئے، نوے کی دہائی میں یہی لوگ ایک دوسرے کو جیلوں میں ڈالتے تھے، پاکستان کے عوام نے 30 سالہ کرپٹ لوگوں سے جان چھڑانے کا فیصلہ کیا۔ گزشتہ 10 سالوں میں پاکستان کے قرضوں میں ہوشربا اضافہ کیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے پہلی تقریر میں ہی کہا احتساب سب کا ہوگا، ماضی کی غلطیوں کو ٹھیک کیے بغیر آگے نہیں جا سکتے۔ چھانگا مانگا کی سیاست پاکستان کی سیاست کو تباہ کرنا تھا۔ عوام نے فرسودہ نظام کے خلاف عمران خان کو ووٹ دیا۔

    شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی نے بتایا کس طرح انہوں نے اداروں کو مفلوج کیا۔ کس طرح اسٹیٹ بینک، ایف آئی اے اور ایس ای سی پی کو مفلوج کیا گیا۔ ایان علی اور بلاول بھٹو ایک ہی اکاؤنٹ سے ٹکٹ لیتے تھے۔ وزارت داخلہ کو معلوم تھا مگر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ اومنی گروپ کی جے آئی ٹی نے انسٹی ٹیوشنل کیپچر کا بڑا انکشاف کیا۔

    انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ان لوگوں کو سسلین مافیا ڈیکلیئر کیا، مافیا اس لیے کہا جاتا ہے کہ پورے نظام کو جکڑا ہوا ہے۔ ان لوگوں نے ہر نظام کو اپنے تابع کیا ہوا ہے۔ دھیلے کی کرپشن نہیں کی کہنے والے نے اپنی سلطنت کھڑی کی ہوئی تھی۔ نیب افسران کو 2 دن پہلے شہباز شریف دھمکیاں دے کر گئے۔ دھمکیوں سے ہم ہرگز نہیں گھبرائیں گے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ویڈیو پیش کرنے والے کی اپنی کریڈیبلٹی تو دیکھیں، ویڈیو اس خاتون نے پیش کی جس پر خود جعلسازی کے الزامات ہیں۔

    وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایک دوسرے پر کرپشن کے الزامات لگاتے ہیں، دونوں پارٹیاں ایک دوسرے پر کرپشن کے الزامات کے بعد خاموش ہوجاتی ہیں اور کہتی ہیں ہم جمہوریت کے لیے خاموش ہوئے، جو بھی کرپشن میں ملوث ہوگا اس کا بلا امتیاز احتساب ہوگا۔

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ عمران خان نے قرضوں پر کہا یہ پیسہ کہاں لگایا ہے، سنہ 2015 میں جو پروجیکٹ دینا تھا اس کا ایم او یو 2 سال پہلے ہی ہوگیا تھا۔ شاہد خاقان عباسی کا کیس بھی چل رہا ہے اس کی حقیقت بھی سامنے لائیں گے۔ احسن اقبال کے بھائی کو پنجاب ہارٹی کلچر ٹاسک فورس کا چیئرمین لگایا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ اپنے حلقے لاڑکانہ کی سڑکوں کو بھی نہیں بخشا گیا، کنٹریکٹس کی تحقیقات کیں تو وہ بھی جعلی اکاؤنٹس والے نکلے۔ اب کسی سرکاری عمارت میں آگ نہیں لگے گی، ریکارڈ نہیں جلے گا۔ جاتی امرا کی فینسنگ پر 36 کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔ عجیب حکمران تھے جنہوں نے اپنے علاج کا خرچہ بھی عوام سے وصول کیا۔

  • آرمی چیف کا بیان ان کے وژن کی ترجمانی کرتا ہے: فردوس عاشق اعوان

    آرمی چیف کا بیان ان کے وژن کی ترجمانی کرتا ہے: فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کا بیان ان کے وژن کی ترجمانی کرتا ہے، قوم کے لیے جان کی قربانیاں دینے والے سے زیادہ خیر خواہ کون ہو سکتا ہے، متحد ہو کر مشکل حالات سے نکلنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہ آرمی چیف کا بیان ان کے وژن کی ترجمانی کرتا ہے، کسی بھی ملک کی قومی سلامتی مالی خود مختاری پر منحصر ہے۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے میں سب سے بڑا کردار قوم کا ہے، ریاست کا فرض ہے عوام کو سہولتیں ان کے دروازے پر دینا، اپنے حقوق کے لیے فرائض کو ساتھ جوڑنا پڑے گا۔

    انہوں نے کہا کہ قوم متحد ہو کر مشکل سے نکل سکتی ہے، بیساکھیوں کو چھوڑ کر اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے پڑے گا۔ فوج نے سب سے پہلے اپنا حصہ ڈالا۔ پاک فوج کی جانب سے قوم کے لیے قربانیاں دی گئیں۔

    معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ قوم کے لیے جان کی قربانیاں دینے والے سے زیادہ خیر خواہ کون ہو سکتا ہے، متحد ہو کر مشکل حالات سے نکلنا ہوگا۔ مشکل معاشی حالات میں بھی پاک فوج نے اپنا حصہ ڈالا۔

    خیال رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قومی معیشت پر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملکی استحکام معاشی خود مختاری کے بغیر ممکن نہیں۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہم اس وقت مشکل معاشی صورتحال سے گزر رہے ہیں، ہم سب کو اپنی ذمے داریاں نبھانے کی ضرورت ہے تاکہ مشکل حکومتی اقدامات کامیاب ہوسکیں۔ وقت آگیا ہے کہ ہمیں ایک قوم بن کر سوچنا ہوگا۔

    آرمی چیف نے مزید کہا تھا کہ معاشی خود مختاری کے بغیر کوئی دوسری خود مختاری ممکن نہیں، ملک نہیں بلکہ خطے ترقی کرتے ہیں، معاشی کاوشیں کامیاب بنانے کے لیے سب کو ذمے داری پوری کرنا ہوگی۔

  • اے پی سی کاٹھ کی ہنڈیا ہے، بیچ چوراہے پھوٹے گی: فردوس عاشق اعوان

    اے پی سی کاٹھ کی ہنڈیا ہے، بیچ چوراہے پھوٹے گی: فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ اے پی سی کاٹھ کی ہنڈیا ہے، بیچ چوراہے پھوٹے گی۔ اے پی سی کی ناکامی کے بعد مولانا صاحب خود کو دین کی خدمت کے لیے وقف کر دیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کی شاہکار فلم اسکرین پر آنے سے پہلے ہی اتر گئی، مفادات کی قیدی قیادت ہر مرتبہ مولانا کو بلا کر ان کی کرسی کھینچ لیتی ہے۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ مولانا صاحب سے دلی ہمدردی ہے کیونکہ اپوزیشن کے ناتواں کندھے ان کی سیاسی محرومی کا بوجھ اٹھانے کو تیار نہیں۔ حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں، اپوزیشن کو اپوزیشن سے خطرہ ہے۔ اے پی سی کاٹھ کی ہنڈیا ہے، بیچ چوراہے پھوٹے گی۔

    اپنے ٹویٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کے اس منصوبے کا نتیجہ وہی نکلے گا جو ان کے الیکشن ایڈونچر کا نکلا تھا۔ اے پی سی کی ناکامی کے بعد مولانا صاحب آئندہ چار سال کے لیے خود کو صرف دین کی خدمت کے لیے وقف کر دیں۔

    اس سے قبل معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی اے پی سی میں توجہ صرف کھانے پینے پر ہوگی، اپنے دکھ درد سنانے کے لیے فضل الرحمٰن نے اے پی سی رکھی ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ دو خاندان نسل در نسل پاکستان پر حکمرانی کرتے چلے آرہے ہیں، یہ کہتےہیں کہ یہ دو خاندان نہیں تو کسی کی بھی حکمرانی نہیں ہونی چاہیئے۔