Tag: معاہدہ طے

  • فضائی سفر کے دوران انٹرنیٹ کی مفت سہولت بھی ملے گی؟

    فضائی سفر کے دوران انٹرنیٹ کی مفت سہولت بھی ملے گی؟

    امریکی ایئر لائن نے اپنے مسافروں کیلیے دوران پرواز انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے اس مقصد کیلئے کمپنی کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے۔

    اس حوالے سے اپنے بیان میں امریکہ کی یونائیٹڈ ایئر لائنز ترجمان نے بتایا کہ ایئرلائنز نے دوران پرواز انٹر نیٹ سروسز کی فراہمی کے لیے ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسٹار لنک، جو اسپیس ایکس کا ایک یونٹ ہے، نے متعدد ایئرلائنز کے ساتھ انہیں دوران پرواز انٹرنیٹ سروسز مہیا کرنے کے معاہدے کیے ہیں۔

    United Airlines

    انہوں نے کہا کہ اسٹارلنک اب شہروں میں عام صارفین سے ہٹ کر پوری دنیا میں ان علاقوں تک اپنی سروس پہنچانا چاہتی ہے جہاں انٹرنیٹ کی سہولت میسر نہیں ہے۔

    سیٹلائٹ کے ذریعے انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنی نے اس سے قبل ہوائین ایئرلائنز اور جے ایس ایکس سے بھی معاہدے کیے ہوئے ہیں۔

    یونائیٹڈ کو توقع ہے کہ اگلے کئی برسوں میں اس کے تمام ایک ہزار سے زیادہ طیاروں میں سٹارلنک کی انٹرنیٹ سروس ہو گی۔ سروس کے لیے ٹیسٹنگ اگلے برس کے آغاز میں شروع ہو گی۔

    ایئر لائنز نے یہ بھی بتایا ہے کہ ان کا دوران پرواز اسٹارلنک کی سروسز مفت فراہم کرنے کا منصوبہ ہے۔

     

  • پاکستان اور ڈنمارک  کے درمیان اہم معاہدہ

    پاکستان اور ڈنمارک  کے درمیان اہم معاہدہ

    اسلام آباد : پاکستان اور ڈنمارک  کے درمیان سبز توانائی کی منتقلی کا معاہدہ طے پا گیا، سفیر ڈنمارک نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے آنے والے کرائسز میں ڈنمارک پاکستان کیساتھ ہر سطح پر کھڑا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ڈنمارک میں سبز توانائی ’’گرین ٹیک ‘‘ کی منتقلی کے حوالے سے معاہدہ طے پا گیا، اس موقع پر ڈنمارک کے سفیر جیکب لینولف نے گریم ٹیک انرجی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے پاکستان میں سبزتوانائی کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جائے۔

    ،سفیر ڈنمارک کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نقصانات سے بچانے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے ، پاکستان کے خوبصورت نظاروں کا گواہ ہوں بہت خوبصورت ملک ہے۔

    انھوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی،سیلابی تباہ کاری ،گلیشئرپگھلنا سب نے لوگوں کو خطرے میں ڈالا ہے ، ہمیں اس صورتحال کو خطرے کی گھنٹی کے طور پر لینا چاہئے، اس کرائسز میں ڈنمارک پاکستان کیساتھ ہر سطح پر کھڑا ہے۔

    جیکب لینولف نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی سے نقصان کو پورا کرنے میں مدد کرے۔

    یاد رہے نگراں وزیر برائے توانائی محمد علی کی پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر جیکب لینلف سے ملاقات ہوئی تھی ، جس میں نگراں وزیر کا کہنا تھا کہ دنیا موسمیاتی تبدیلی کے تناظر میں صاف توانائی کی طرف انتہائی ضروری تبدیلی کا مشاہدہ کر رہی ہے، پاکستان کے عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے زیادہ خطرے کا شکار ہونے کی وجہ سے اسے ملکی سطح پر موسمیاتی تبدیلیوں کے مطابق ڈھالنا اور اس کو کم کرنا ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ اپنی مہارت اور تجربے کی بنیاد پر ڈنمارک کی مدد یقینی طور پر پاکستان کے لیے گرین انرجی مکس کی جانب منتقلی اور موسمیاتی تبدیلی کے اہداف اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حوالے سے پاکستان کے وعدوں کو پورا کرنے میں فائدہ مند ثابت ہوگی۔

  • فرانس کے سفیر کو2سے 3ماہ میں ملک بدر کیا جائے گا،حکومت اورٹی ایل پی میں معاہدہ طے

    فرانس کے سفیر کو2سے 3ماہ میں ملک بدر کیا جائے گا،حکومت اورٹی ایل پی میں معاہدہ طے

    راولپنڈی: حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان 4نکاتی معدہدہ طے پا گیا، جس کے تحت حکومت فرانس کے سفیر کو دو سے تین ماہ میں ملک بدر کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان معدہدہ طے پا گیا، 4نکاتی معاہدے پر حکومت اورتحریک لبیک کےقائدین کے دستخط موجود ہیں ، سادہ کاغذ پرمعاہدہ ہاتھ سےتحریرکیا گیا ہے۔

    معاہدے کے مطابق حکومت فرانس کےسفیر کو 2 سے 3 ماہ میں ملک بدر کرے گی، فرانسیسی سفیر کوپارلیمنٹ سےفیصلہ سازی کے ذریعے ملک بدر کیا جائے گا۔

    معاہدے میں کہا گیا پاکستانی حکومت فرانس میں سفیر تعینات نہیں کرےگی اور فرانس کی مصنوعات کا سرکاری سطح پر بائیکاٹ کیا جائے گا جبکہ گرفتار کارکنان کو فوری طور پر رہا کیاجائےگا۔

    معاہدے پر وزیرداخلہ ،وزیرمذہبی امور اور کمشنر اسلام آباد کے دستخط جبکہ تحریک لبیک کی طرف سے صوبائی قائدین کے دستخط موجود ہیں۔

    معاہدے طے پانے کے بعد اسلام آباد میں موبائل سروس بحال کردی گئی اور جڑواں شہروں کے داخلی وخارجی راستوں سے رکاوٹیں ہٹادی گئیں جبکہ حکومت نے تحریک لبیک کے کارکنوں کی رہائی کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

    یاد رہے اسلام آباد میں حکومت اورمذہبی جماعت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے تھے اور کامیاب مذاکرات کےبعدمظاہرین نےدھرناختم کردیا تھا۔

    وزیراعظم کی ہدایت پرنورالحق قادری نے مذہبی جماعت سے مذاکرات کیے تھے،وزیرداخلہ،کمشنراسلام آباد، مشیرداخلہ ،سیکرٹری داخلہ بھی مذاکراتی ٹیم میں شامل تھے۔

  • فرانسیسی سعودی کمپنی کے درمیان طیاروں کے ڈھانچے تیاری کا معاہدہ طے

    فرانسیسی سعودی کمپنی کے درمیان طیاروں کے ڈھانچے تیاری کا معاہدہ طے

    ریاض/پیرس : سعودی کمپنی سامی کے چیف ایگزیکٹو نے کہا ہے کہ فرانسیسی کمپنی کےساتھ شراکتی عمل اور تجارتی شراکت داری پر خوشی ہے، مستقبل میں دونوں کمپنیاں مزید شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کریں گی۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں فوجی مصنوعات تیار کرنےوالی کمپنی ‘سامی’ نے فرانس کی بین الاقوامی معیار کے ہوائی جہازوں کے فاضل پرزہ جات، انجن کے اجزاء، مخلوط اور سخت دھاتوں سے طیاروں کے مختلف حصے تیار کرنےوالی کمپنی ’فیگیک ایرو‘کےساتھ ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت دونوں کمپنیاں سعودی عرب میں ہوائی جہازوں کے سپیئر پارٹس تیار کریں گی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سعودی کمپنی سامی اورفیگیک ایروکے درمیان معاہدے کی ابتدائی یادداشت پر دستخط پیرس میں منعقدہ فضائی نمائش کے موقع پر کئے گئے۔

    میڈیا میں بتایا گیا ہے کہ معاہدے کے تحت دونوں کمپنیاں سعودی عرب میں دھاتوں سے ہوائی جہازوں کے سپیر پارٹس تیار کرنے کےلئے کارخانے قائم کریں گی، اس مشترکہ منصوبے میں سعودی کمپنی سامی کے پاس زیادہ شیئرز ہونگے، توقع ہے کہ اڑھائی سال کے اندر اندر اس منصوبے پر کام شروع کردیا جائےگا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور فرانسیسی کمپنیوں کے درمیان معاہدہ ویژن 2030 پروگرام کا حصہ ہے۔

    سعودی فوجی مصنوعات کےلئے کام کرنےوالی کمپنی سامی کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر انڈریاس شویر نے اس موقع پر کہا کہفیگیک ایروکےساتھ شراکت عمل اور تجارتی شراکت داری پر ہمیں بے حد خوشی ہے، مستقبل میں دونوں کمپنیاں مزید شعبوں میں بھی مشترکہ سرمایہ کاری کریں گی۔

    اس موقع پر فرانسیسی کمپنی فیگیک ایروکے بورڈ آف ڈائریکٹر کے چیئرمین جانو کلوڈ مایار نے کہا کہ سعودی عرب کے حکام کے ساتھ چار سال سے جاری صلاح مشورے کے بعد ہم نے سامی کے ساتھ مشترکہ پراجیکٹ شروع کرنے سے اتفاق کیا ہے۔

  • امریکی پادری کی رہائی، واشنگٹن اور ترکی میں معاہدہ طے پاگیا، امریکا میڈیا

    امریکی پادری کی رہائی، واشنگٹن اور ترکی میں معاہدہ طے پاگیا، امریکا میڈیا

    انقرہ/واشنگٹن :امریکی میڈیا نے امید ظاہر کی ہے کہ ترک عدالت آج امریکی پادری کو رہا کردے گی، نامعلوم ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی ہے کہ امریکا اور ترکی کے درمیان پادری کی رہارئی سے متعلق معاہدہ طے ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی خبر رساں و نشریاتی اداروں کی جانب سے ترکی میں گرفتار امریکی پادری اینڈریو براؤنسن کی جمعے کے روز عدالت میں سماعت کے بعد رہائی کی امید ظاہر کی جارہی ہے۔

    امریکا کے نائب صدر مائیک پینس کا کہنا ہے کہ پادری کی رہائی کے حوالے سے ’ہم بہت پُر امید ہیں‘ ترک عدالت آج پادری کو رہا کردے گی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ترک حکام نے امریکی پادری کو جیل سے رہا ہونے کے بعد گھر میں نذر بند کیا ہوا تھا، اگر آج کورٹ میں پادری پر دہشت گرد تنظیموں سے تعلق کا الزام ظابت ہوگیا تو انہیں 35 برس قید کی سزا سنائی جائے گی۔

    خیال رہے کہ سنہ 2016 میں حکومت مخالف تنظیموں سے تعلقات کے شبے میں اینڈریو براؤنسن کو گرفتار کیا تھا، جس کے بعد ترکی اور امریکا کے درمیان شدید کشیدگی پیدا ہوگئی تھی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ کشدگی کے باعث دونوں ملکوں نے ایک دوسرے پر پابندیاں عائد کی اور نتیجے میں ترک کرنسی لیرا کی قدر میں ہوشربا کمی واقع ہوئی۔

    برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق جمعرات کے روز امریکی خبر رساں ادارے دی واشنگٹن پوسٹ اور این بی سی نے کہا تھا کہ نامعلوم ذرائع سے موصول ہوئیں ہیں کہ امریکا اور ترکی کے درمیان پادری اینڈریو براؤنسن کو رہا کرنے کے لیے معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ امریکا کہ نائب صدر مائیک پینس نے صحافی سے گفتگو کے دوران معاہدے کے متعلق تصدیق نہیں کی۔

    خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 10 اگست کو یہ اعلان کیا تھا کہ وہ ترکی سے امریکا میں دھاتوں اور دھاتی مصنوعات کی درآمدات پر عائد کردہ محصولات کو دوگنا کر رہے ہیں، جس کے بعد ترک کرنسی لیرا کی قدر میں ریکارڈ کمی واقع ہوئی تھی۔

    یاد رہے کہ رہے کہ امریکی پادری اینڈریو براؤنسن کی گرفتاری میں اہم کردار ادا کرنے والے ترک وزیر قانون و انصاف عبدالحمید گل اور وزیر داخلہ سلیمان سویلو پر امریکا نے پابندیاں عائد کردی ہیں۔

  • براک اوبامہ اور ان کی اہلیہ ٹی وی شوزاور فلمیں بنائیں گے، کمپنی کے ساتھ معاہدہ طے

    براک اوبامہ اور ان کی اہلیہ ٹی وی شوزاور فلمیں بنائیں گے، کمپنی کے ساتھ معاہدہ طے

    واشنگٹن : سابق امریکی صدر براک اوباما اور ان کی اہلیہ مشعل اوباما ٹی وی پروگرام اور فلمیں بنائیں گے۔ اس سلسلے میں انہوں نے آن لائن اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کے ساتھ معاہدہ بھی کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا کی دو مقبول ترین شخصیات امریکہ کے سابق صدر براک اوبامہ اور ان کی اہلیہ مشعل اوبامہ نے ہائر گراؤنڈز کے نام سے ایک پروڈکشن کمپنی بنائی ہے، ان کی کمپنی نے آن لائن اسٹریمنگ سروس نیٹ فلیکس کے ساتھ ایک طویل مدتی معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

    نیٹ فلکس حکام کے مطابق ان سیریز اور فلموں میں اسکرپٹڈ اور ان اسکرپٹڈ سیریز کے لیے دستاویزی ڈرامہ اور دستاویزی فلمز اور فیچرز شامل ہوں گے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق اس حوالے سے مشعل اوبامہ کا کہنا ہے کہ براک اور وہ ہمیشہ سے ہی کسی کو متاثر کرنے کے لیے داستان گوئی کی طاقت پر یقین رکھتےہیں۔

    نیٹ فلکس ایک ایسا میڈیم ہے جس کے ذریعے ہم اپنے آئیڈیاز کو بہتر طور پر لوگوں تک پہنچا سکتے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ ہم باصلاحیت، متاثر کن اور تخلیقی لوگوں کو اکٹھا کریں گے جو لوگوں میں ہمدردی اور باہمی ربط اجاگر کریں گے اور ان کی مدد کریں گے کہ وہ اپنی کہانی دنیا کو بتائیں۔

    مزید پڑھیں: امریکہ کی خاتون اوّل کا پاکستانی سفارت خانے کا دورہ

    براک اوبامہ کا کہنا تھا کہ اپنی صدارت کے دوران سب سے خوشگوار لمحات وہ تھے جو ہم زندگی کے مختلف پہلوؤں سے تعلق رکھنے والے متاثر کن افراد سے ملتے، ان کی مدد کرتے اور ان کے تجربات سنتے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • آن لائن ٹیکسی سروسز اور حکومت سندھ کے درمیان معاہدہ طے

    آن لائن ٹیکسی سروسز اور حکومت سندھ کے درمیان معاہدہ طے

    کراچی : آن لائن ٹیکسیوں سے سفرکی سہولت کراچی کے شہریوں کو ملتی رہے گی، نجی ٹیکسی سروس اور حکومت سندھ میں معاہدہ طے پا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق آن لائن ٹیکسیوں کی سروس کے حوالے سے سندھ ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی، سرکاری وکیل نے عدالت کو معاہدے کے حوالے سے آگاہ کردیا۔

    سرکاری وکیل نے بیان میں کہا کہ آن لائن ٹیکسی سروس اور حکومت کی جانب سے ڈرافٹ تیارکرکے محکمہ قانون کو بھیج دیا گیا ہے، موٹر وہیکل آرڈیننس کے لیے عدالت سے اجازت درکار ہوگی۔

    عدالت نے سرکاری وکیل کو سُننے کے بعد حکومت سندھ، محکمہ قانون اور دیگرسے ستائیس اپریل تک جواب طلب کرلیا اور حکم دیا کہ تمام معاملات قانون کے مطابق طے کیے جائیں۔

    مزید پڑھیں : لاہور ہائیکورٹ نےاوبراورکریم ٹیکسی سروس کےخلاف کارروائی سےروک دیا

    یاد رہے کہ عدالت میں درخواست گزارنے مؤقف اختیار کیا تھا کہ آن لائن ٹیکسی سروس رجسٹریشن کی بغیر کمرشل بنیادوں پر چلائی جارہی ہے، جو موٹروہیکل آرڈیننس کی خلاف ورزی ہے۔

    درخواست گزار کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ کارکو کمرشل بنیادوں پرنہیں چلایا جاسکتا۔ درخواست گزار نے استدعا کی تھی کہ آن لائن ٹیکسی سروس کے خلاف کارروائی کی جائے۔

    مزید پڑھیں : عوامی احتجاج کے بعد کریم اور اوبر کی بندش کا اعلان واپس

  • کراچی کنگزاوروائٹل چائے کے درمیان معاہدہ

    کراچی کنگزاوروائٹل چائے کے درمیان معاہدہ

    لاہور: وائٹل چائے اور پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کراچی کنگز کے درمیان اسپانسر شپ کے معاہدے پر دستخط ہو گئے، وائٹل چائے کمپنی پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن میں کراچی کنگز کی اسپانسر ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز اور وائٹل چائے کے درمیان اسپانسر شپ معاہدے پر لاہور میں دستخط ہوئے۔ کراچی کنگز کی جانب سے اے آر وائی نیٹ ورک کے چیئرمین حاجی اقبال اور وائٹل چائے کی جانب سے وائٹل گروپ کے چیئرمین حاجی یاسین نے دستخط کیے۔

    وائٹل گروپ کے چیئرمین حاجی یاسین نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں کہا کہ ان کی کمپنی کرکٹ کے فروغ کے لیے کراچی کنگز کا حصہ بنی ہے، خواہش ہے کہ کراچی کنگز کی ٹیم پاکستان سپر لیگ کی فاتح قرار پائے۔

    واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز نو فروری سے متحدہ عرب امارات میں ہو گا جبکہ فائنل میچ 5 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

  • حج 2015 کیلئے سعودی حکومت کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا

    حج 2015 کیلئے سعودی حکومت کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا

    اسلام آباد: پاکستان سے اس سال ایک لاکھ چوالیس ہزار عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے، جس کے لیے حکومت پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔

    وفاقی وزیرِمذہبی امور سردارمحمد یوسف کی سربراہی میں ایک پاکستانی وفد سعودی عرب کے دورے پر ہے، دونوں ممالک کے مذہبی امور کے وزراء نے معاہدے پر دستخط کیے۔

    جس کے مطابق پچاس فیصد عازمین حج سرکاری اور پچاس فیصد پرائیویٹ ٹور آپریٹرزکے ذریعے بھجوائے جائیں گے، عازمین کے لیے مشین ریڈایبل پاسپورٹ اور دیگر سفری دستاویزات کے ساتھ ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

    اس سال بھی عازمین حج کی ایک ہی کیٹیگری بحال رکھی گئی ہے، سعودی عرب سے واپسی پر حجاج کرام اپنے ساتھ زم زم نہیں لاسکیں گے تاہم واپسی پر متعلقہ ائیر لائنز ائیرپورٹ پر فی حاجی پانچ لیٹر زم زم کا ایک کین فراہم کرے گی۔

    سعودی حکام نے پاکستانی عازمین حج کو تمام سہولیات کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے، اس کے علاوہ بیس فیصد کوٹہ کی کٹوتی رواں سال بھی بحال رکھی گئی ہے۔

  • اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ کے درمیان شراکتِ اقتدار کا معاہدہ طے

    اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ کے درمیان شراکتِ اقتدار کا معاہدہ طے

    کابل: افغانستان میں صدارتی منصب کیلئے لڑائی پانچ ماہ بعد ختم ہوگئی ۔اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ کے درمیان شراکتِ اقتدار کامعاہدہ طے پا گیا، اشرف غنی صدر اور عبداللہ عبداللہ چیف ایگزیکٹو ہونگے۔

    افغانستان کے قصر صدارت پر کون بیٹھے بالاخر پانچ ماہ بعد فیصلہ ہو ہی گیا ہے، امریکا کی افغانستان میں مخلوط حکومت کی خواہش پوری ہوئی اور صدارتی کرسی کی لڑائی کا اختتام ایک معاہدے پر ہوگیا ہے، افغانستان کی صدارت کے خواہشمند دونوں امیدواروں نے شراکتِ اقتدار کے معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں ۔

    معاہدے کے تحت افغانستان میں صدر حامد کرزئی کی کرسی اشرف غنی سنبھالیں گے جبکہ عبداللہ عبداللہ چیف ایگزیکٹو ہوں گے، جن کا عہدہ وزیراعظم کے برابر ہوگا۔

    واضح رہے اس سے پہلے دونوں امیدواروں نے ایک دوسرے پر انتخابات میں دھاندلی کے الزامات لگائے تھے۔