Tag: معاہدہ طے پاگیا

  • گلبدین حکمت یار اور افغان حکومت کے درمیان امن معاہدے پر اتفاق

    گلبدین حکمت یار اور افغان حکومت کے درمیان امن معاہدے پر اتفاق

    کابل / پشاور: افغان حکومت اور جہادی تنظیم حزب اسلامی کے رہنما گلبدین حکمت یار کے درمیان امن معاہدے پر اتفاق رائے کرلیا گیا، حزب اسلامی عسکری سرگرمیاں ترک کرکے سیاسی سرگرمیاں شروع کرے گی، گلبدین حکمت یار پندرہ سال بھی جلد منظر عام پر آجائیں گے۔

    اے آر وائی نیوز پشاور کے بیورو چیف ضیا الحق کے مطابق افغان حکومت اور حزب اسلامی کے درمیان پچیس نکاتی معاہدے پراتفاق ہوا ہے باضابطہ معاہدہ کل ہوگا اور افغان حکومت کی جانب سے باقاعدہ اعلان بھی کیا جائے گابعد ازاں گلبدین حکمت یار پندرہ سالہ روپوشی ختم کرکے منظر عام پر آئیں گے۔

    معاہدے کے مطابق حزب اسلامی کو سیاسی سرگرمیوں کی مکمل اجازت دی جائے وہ ملک بھر میں اپنے دفاتر کھول سکے گی، اپنی عسکری سرگرمیاں ترک کرکے جہادی تنظیموں سے قطع تعلق کا اعلان کرے گی۔
    ترجمان حزب اسلامی نے کہا ہے کہ امید ہے کہ اگلے چوبیس گھنٹوں میں معاہدے پر دستخط ہوجائیں گے۔

  • اسرائیل اور ترکی کا تعلقات بحال کرنے کے معاہدے پر اتفاق

    اسرائیل اور ترکی کا تعلقات بحال کرنے کے معاہدے پر اتفاق

    انقرہ : اسرائیل نے 2010 میں غزہ کے لیے امداد لے جانے والے ترک بحری جہاز ‘ماوی مارمارا’ پر حملے پر معافی مانگنے اور زر تلافی ادا کرنے پر آمادگی ظاہر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق 2010 میں غزہ کے لیے امداد لے جانے والے ترک بحری جہاز ‘ماوی مارمارا’ پر حملے پر معافی مانگنے اور زر تلافی ادا کرنے پر ترکی اور اسرائیل کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے.

    اسرائیل ترکی کو 2 کروڑ ڈالر زر تلافی ادا کرے گا،اس کے ساتھ ہی دونوں ممالک اپنے سفیر بھی تعینات کرنے پر آمادہ ہوگئے ہیں جس کے بعد تقریباً 6 برس بعد ترکی اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات مکمل طور پر بحال ہوجائیں گے.

    ترکی کے وزیراعظم بن علی یلدرم نے پیر کے روز انقرہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ معاہدے کے تحت دونوں ممالک سفیروں کا تبادلہ بھی کریں گے.

    یاد رہے کہ اسرائیلی کمانڈوز نے غزہ کے محصور شہریوں کے لیے امداد لے جانے والے ترک بحری جہازوں کے قافلے پر حملہ کردیا تھا جس میں دس افراد ہلاک ہوگئے تھے.

    ترک وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ معاہدے کے بعد ترکی حماس کے زیر کنٹرول علاقوں میں غزہ کے شہریوں تک زیادہ موثر طریقے سے امداد پہنچا سکے گا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ معاہدے کے بعد دس ہزار ٹن امدادی سامان سے لدا ہمارا پہلا بحری جہاز جمعہ کو اسرئیل کے اشدود بندرگاہ کے لیے روانہ ہوگا.

    معاہدے پر آج دونوں ممالک کی جانب سے دستخط کردیے جائیں گے جس کے بعد اس کی توثیق کا عمل شروع ہوجائے گا.

    واضح رہے کہ دونوں ممالک کئی ماہ سے معاہدے کے لیے کسی تیسرے ملک میں مذاکرات کررہے تھے.