Tag: معاہدہ

  • امریکہ پاکستان کوجدید ہیلی کاپٹر اور میزائل فروخت کرے گا

    امریکہ پاکستان کوجدید ہیلی کاپٹر اور میزائل فروخت کرے گا

    اسلام آباد / واشنگٹن : امریکہ نے پاکستان کوجدید دفاعی سامان کی فروخت کی منظوری دیدی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی دفاعی ادارے یو ایس ڈیفنس سیکیورٹی کو آپریشن ایجینسی  نے پاکستان کو جدید ہیلی کاپٹرز اور میزائل فروخت کی منظوری دے دی ہے۔

    اس حوالے سے معاہدہ طے پاگیا ہے، معاہدے کے مطابق مذکورہ دفاعی سامان کی مالیت نو سو پچاس میلین ڈالر ہے، امریکی دفاعی ادارے یو ایس ڈیفنس سیکیورٹی کو آپریشن ایجینسی کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے کئے گئے معاہدےاس کی اپنی سیکیورٹی اور جنوبی ایشیا میں امریکی خارجہ پالیسی کے حوالے سے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

    علاوہ ازیں پاکستان کو ملنے والے جدید ہیلی کاپٹرز اور میزائل ملک میں جاری دہشت گردی کیخلاف جاری جنگ آپریشن ضر ب عضب میں اہم کردار ادا کریں گے۔

     دفاعی سامان میںاے ایچ ۔ون زیڈ وائپر اٹیک ہیلی کاپٹرز اور اے جی ایم فور آر ہیل فائرٹو میزائل شامل ہیں۔

  • ایل این جی سےبھرا جہاز قطرسےکراچی پہنچ گیا

    ایل این جی سےبھرا جہاز قطرسےکراچی پہنچ گیا

    کراچی: ملکی تاریخ کاپہلا بحری جہازایل این جی لےکرپاکستان پہنچ گیا۔

    وزارت پیٹرولیم کےمطابق بحری جہازایک لاکھ سینتالیس ہزار کیوبک فٹ ایل این جی لے کرآیا ہے۔

    قطرسےایل این جی کی پہلی کھیپ آج پاکستان پہنچ گئی۔

    وزارت پیٹرولیم کےمطابق جہازایک لاکھ سینتالیس ہزارکیوبک فیٹ ایل این جی لے کر آیا ہے۔

    اینگرو ایل این جی کمپنی کے مطابق ٹرمینل کے ہینڈلنگ چارجز چھیاسٹھ سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو ہے۔

     اینگرو ایل این جی ٹرمینل تیرہ کروڑ ڈالر کی لاگت سے بنایا گیاہے۔

      دوسری جانب حکومت تاحال قطر سے ایل این جی کی قیمت طے نہیں کر پائی ہے۔

    وزیر پیٹرولیم کا کہنا ہے ایل این جی کی قیمت پر ابھی بات چیت جاری ہے۔

  • قطر سے ایل این جی کی درآمد کا معاہدہ طے پاگیا،شاہد خاقان عباسی

    قطر سے ایل این جی کی درآمد کا معاہدہ طے پاگیا،شاہد خاقان عباسی

    اسلام آباد : قطر سے ایل این جی کی درآمد کا معاہدہ طے پاگیا،26مارچ تک پہلا جہاز ایل این جی لے کر پورٹ قاسم پہنچےگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ایل این جی کی درآمد کیلئے قطر سے معاہدہ طے پاگیا ہے۔

    وزیر پیٹرولیم وقدرتی وسائل کا کہنا ہے کہ قطر سے جہاز ایل این جی لے کر چھیبس مارچ تک پورٹ قاسم پہنچ جائے گا۔ابتدائی طور پر سوئی سدرن گیس کمپنی کے سسٹم کے ذریعے دو سو معکب فٹ گیس فراہم کی جائے گی۔

    یہ گیس پنجاب میں ڈیزل سے چلنے والے چار پاور پلانٹس اور کیپکو کو دی جائے گی ۔ وزیر پیٹرولیم کا کہناہے کہ ایل این جی سے پیدا ہونے والی بجلی ڈیزل کے مقابلے میں چالیس فیصد تک سستی ہوگی۔

  • ابوجا:مغوی طالبات کی رہائی، حکومت اور بوکوحرام میں معاہدہ

    ابوجا:مغوی طالبات کی رہائی، حکومت اور بوکوحرام میں معاہدہ

    ابوجا: نائجیرین حکومت نے شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے ، اسکول طالبات کی رہائی کیلئے حکومت اور شدت پسندوں کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ۔
    میڈیا رپورٹس کے مطابق نائیجرین شدت پسند تنظیم بوکو حرام نے دو سو سے زائد طالبات کی رہائی کے بدلے جیل میں قید ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کر رکھا تھا، حکومت نے بوکو حرام کے ساتھ معاہدے کی تصدیق کی ہے تاہم معاہدے کی تفصیلات بتانے سے انکار کردیا ہے۔

    حکومتی ترجما ن کا کہنا تھا کہ باغیوں اور حکومت کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا ہے اور بوکو حرام نے یقین دلایا ہے کہ وہ اغواء کی گئی طالبات کو چھوڑ دیں گے ۔