بی سی سی آئی نے ورلڈکپ فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا ہے۔
بھارتی بورڈ کی جانب سے ٹیم کے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کے معاہدے میں توسیع کردی گئی ہے۔ بورڈ آف کرکٹ کنٹرول نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ راہول کے ساتھ معاہدے کے حوالے سے ہونے والی گفتگو کافی مفید رہی۔
بھارتی بورڈ کے ساتھ راہول ڈریوڈ کا معاہدہ ورلڈکپ کپ تک تھا جو کہ اختتام پذیر ہوگیا تھا۔ اس کے بعدسوشل میڈیا پر جاری پیغام میں بی سی سی آئی نے بتایا کہ ہیڈ کوچ اور سپورٹ اسٹاف کے معاہدے میں توسیع کی جارہی ہے۔
بی سی سی آئی سیکرٹری جے شاہ کا کہنا تھا کہ میں پہلے بھی بتا چکا ہوں کہ ہیڈ کوچ کےعہدے کےلیے راہول ڈریوڈ سے بہترکوئی نہیں ہے۔ ڈریوڈ کے دور میں ٹیم کی کارکردگی بہتر رہی جس سے ان کی سلیکشن درست ثابت ہوتی ہے۔
بی سی سی آئی کے صدر راجر بنی نے کہا کہ راہول ڈریوڈ کا وژن، پیشہ ورانہ مہارت، اور بے لوث کوششوں نے ٹیم انڈیا کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
NEWS 🚨 -BCCI announces extension of contracts for Head Coach and Support Staff, Team India (Senior Men)
More details here – https://t.co/rtLoyCIEmi #TeamIndia
— BCCI (@BCCI) November 29, 2023
انھوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ راہول ڈریوڈ نے ہیڈ کوچ رہنے کی پیشکش قبول کرلی ہے، اور یہ ان کے اور بی سی سی آئی کے درمیان باہمی احترام اور مشترکہ وژن کو ظاہر کرتا ہے۔
بی سی سی آئی صدر نے کہا کہ مجھے اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ان کی قیادت میں، ٹیم کامیابی کی طرف اپنا مارچ جاری رکھے گی اور نئے معیارات قائم کرے گی۔