Tag: معاہدے کی خلاف ورزی

  • پی ڈی ایم جلسہ میں معاہدے کی خلاف ورزی ، آئندہ جلسوں کی اجازت نہ دینے کی تجویز

    پی ڈی ایم جلسہ میں معاہدے کی خلاف ورزی ، آئندہ جلسوں کی اجازت نہ دینے کی تجویز

    اسلام آباد : پی ڈی ایم جلسے میں معاہدے کی خلاف ورزی پر اپوزیشن کو آئندہ جلسوں کی اجازت نہ دینے کی تجویز دے دی گئی، آئندہ جلسوں کی اجازت دینے یا نہ دینے کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو پی ڈی ایم جلسے میں معاہدےکی خلاف ورزی کی رپورٹ بھجوا دی گئی ، رپورٹ میں معاہدے کی خلاف ورزی پر آئندہ جلسوں کی اجازت نہ دینے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن نے جو معاہدہ کیا اس کی صریحا خلاف ورزی کی گئی۔

    رپورٹ میں کہا گیا اپوزیشن کی جانب سے تحریری معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی، جلسہ مقررہ وقت پرختم نہیں کیا گیا، جلسے اور لاہور سےگوجرانوالہ تک ریلیوں میں ایس او پیز خلاف ورزی نظر آئی، کسی نےنہ ماسک پہنانا اور نہ ہی سماجی فاصلے کا خیال رکھا گیا۔

    ذرائع کے مطابق مریم نوازنےلاہورمیں دوران ریلی تقریر نہ کرنےکےمعاہدے کی خلاف ورزی کی، طےتھا مریم نواز راستے میں کسی استقبالیہ کیمپ میں خطاب نہیں کریں گی، شاہد رہ میں مریم نواز کا مختصر خطاب معاہدے کی خلاف ورزی تھا۔3

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جلسے کی مانیٹرنگ وفاقی وزرااور صوبائی وزراکرتے رہے ، ایس او پیز خلاف ورزی سےحالات زیادہ خراب ہونے کےخدشات لاحق ہیں، آئندہ کسی کو اجتماع کرنے کی اجازت نہ دی جائے، آئندہ جلسوں کی اجازت دینےیانہ دینےکاحتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔

  • صنعا:یمن میں سینکڑوں افراد کا حکومت کی برطرفی کیلئے مظاہرہ

    صنعا:یمن میں سینکڑوں افراد کا حکومت کی برطرفی کیلئے مظاہرہ

    یمن میں سینکڑوں افراد نے معاہدے کی خلاف ورزی پر حکومت کے خلاف وزیراعظم کے دفترکے باہر مظاہرہ کیا اور ریلی نکالی۔

    عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مظاہرین نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک میں جاری تنازعات اور مسائل کے حل میں سنجیدہ نہیں، مظاہرین کا کہنا تھا کہ شمالی علاقوں کے مسائل پر بھی توجہ نہیں دی جا رہی ہے، وہاں لوگوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہا ہے۔

    ریلی کےشرکاء نے اس موقع پر حکومت کی برطرفی کا مطالبہ بھی کیا، یاد رہے کہ یمن میں دوہزار گیارہ کے بعد سے سیاسی بے چینی بڑھ گئی ہے، جس سے علیحدگی پسند تحریکوں کو تقویت ملی ہے۔