Tag: معتکفین

  • ملک بھر میں آج سے معتکفین ربّ العالمین کی خوش نودی کے لیے اعتکاف میں بیٹھیں گے

    ملک بھر میں آج سے معتکفین ربّ العالمین کی خوش نودی کے لیے اعتکاف میں بیٹھیں گے

    کراچی : آج ملک بھر کی مساجد میں لوگ رضائے الہی حاصل کرنے کے لیے اعتکاف میں بیٹھیں گے، مساجد میں معتکفین کیلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، یہ عبادت جہاں روح کی پاکیزگی کا باعث ہے وہیں خوش نصیبوں کو لیلتہ القدر بھی مل جاتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالم اسلام کیساتھ پاکستان بھر کی مساجد میں آج بعد نماز عصر لاکھوں اہل ایمان اعتکاف کی سعادت حاصل کریں گے اور شوال کا چاند نظرآنے تک مساجد میں قیام کریں گے، یہ عبادت فرض کفایہ کا درجہ رکھتی ہے، جو کسی بھی آبادی میں ایک فرد کے کرنے سے پورے محلہ کا فرض ادا ہوجاتا ہے۔

    اعتکاف عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنیٰ خود کو روک لینے یا ٹھہر جانے کے ہیں جبکہ شریعت کی رو سے اعتکاف رمضان المبارک کے آخری عشرے میں مسجد میں قیام کرنے کو کہا جاتا ہے۔

    شہر قائد سمیت ملک بھر میں آج سے لاکھوں مسلمان اعتکاف بیٹھیں گے جبکہ ساتھ ساتھ انتظامیہ کی جانب سے اعتکاف بیٹھنے والوں کے کوائف بھی جمع کیے جائیں گے۔

    اعتکاف بیٹھنے والے خوش نصیبوں کےلیے عموماً مساجد کی انتظامیہ اور مخیّر حضرات سحری و افطاری کا انتظام کرتے ہیں اور ساتھ ساتھ اہل خانہ بھی معتکفین کےلیے سحری و افطاری کا بندوبست کرتے ہیں۔

    معتکفین ماہ مبارک رمضان کے آخری عشرے کی طاق رات میں خالق کائنات کے حضور اپنی مناجات و حاجات پیش کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق کراچی میں اعتکاف کا سب سے بڑا اجتماع فیضان مدینہ پرانی سبزی منڈی میں ہوگا جہاں پاکستان سمیت دنیا بھر سے لوگ اعتکاف میں شرکت کریں گے۔

    محکمہ اوقاف کے زہر اہتمام مساجد میں بھی معتکفین کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔

    شہر قائد میں اعتکاف کے بڑے بڑے اجتماعات نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ، جناح مسجد برنس روڈ، رحمانیہ مسجد طارق روڈ، گلزار حبیب سولجر بازار، جامع مسجد کنزالایمان گرومندر، بہار شریعت مسجد بہادرآباد، جامع مسجد آرام باغ اور جامع مسجد بنوری ٹاؤن سمیت دیگر شامل ہیں۔

  • عید الفطر: چاند نظر آتے ہی معتکفین گھروں کو روانہ

    عید الفطر: چاند نظر آتے ہی معتکفین گھروں کو روانہ

    کراچی / لاہور / اسلام آباد: شوال کا چاند نظرآتے ہی مساجد میں موجود معتکفین نے اپنا اعتکاف ختم کردیا جہاں انہیں اہل خانہ اور دیگر عزیز و اقارب مساجد لینے کے لیے پہنچے۔

    تفصیلات کے مطابق دس روزتک اللہ کےمہمان رہنےاوراپنے رب کو راضی کرنے والے اہل ایمان نے بھی شوال کا چاند نظر آتے ہی اعتکاف ختم کردیا۔

    رمضان المبارک کے پورے مہینے اور خصوصاً آخری عشرے میں رب کی خوشنودی اور شب قدر کے حصول کے لیے اعتکاف میں بیٹھے مرد اور خواتین نے شوال شروع ہوتے ہی اپنا اعتکاف ختم کردیا اور اب وہ اللہ کے انعام "عید” کی خوشیاں سمیٹنے گھروں کوروانہ ہوئے۔

    مزید پڑھیں: اعتکاف اور اس کے فضائل

    اسلامی تعلیمات کے مطابق عید الفطر کو ’یوم الجوائز‘ یعنی انعامات کی تقسیم کا دن قرار دیا گیا ہے، اس روز اللہ رب العزت کی جانب سے فرشتے روزے داروں کو انعامات تقسیم کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ دنیا بھر میں لاکھوں فرزندانِ اسلام نے 21 شب کا آغاز ہوتے ہی مساجد اور خواتین نے گھروں میں اعتکاف کیے تھے جس کا مقصد لاکھوں راتوں سے افضل رات شب قدر کو تلاش کرنا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • ملک بھرمیں آج سے معتکفین اللہ کی رضا حاصل کرنے کیلئے اعتکاف میں بیٹھیں گے

    ملک بھرمیں آج سے معتکفین اللہ کی رضا حاصل کرنے کیلئے اعتکاف میں بیٹھیں گے

    کراچی : آج ملک بھر کی مساجد میں لوگ اعتکاف میں بیٹھیں گے، مساجد میں معتکفین کیلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، یہ عبادت جہاں روح کی پاکیزگی کا باعث ہیں وہیں خوش نصیبوں کو لیلتہ القدر بھی مل جاتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالم اسلام کیساتھ پاکستان بھر کی مساجد میں آج بعد نماز عصر معتکفین اعتکاف کریں گے، یہ عبادت فرض کفایہ کا درجہ رکھتی ہے، جو کسی بھی آبادی میں ایک فرد کے کرنے سے پورے محلہ کا فرض ادا ہوجاتا ہے۔

    رمضان المبارک کا آخری عشرہ اور اللہ کی رضا اور قربت کے لیے ملک بھر میں اعتکاف کا اہتمام کیا جاتا ہے، رمضان المبارک کاعشرہ مغفرت شروع ہوتے ہی اہل ایمان مساجد اور گھروں میں اللہ کو راضی کرنے کے لیے اعتکاف کرتے ہیں۔

    اعتکاف اکیسویں روزے کی مغرب سے چاند رات تک کیا جاتا ہے، اعتکاف کی تنہائی میں مسلمان جہاں دنیاوی کام سے الگ ہوکر رب کائنات کی رضا کیلئے عبادات کرتے ہیں، وہیں روح کی پاکیزگی سے بھی سیراب ہوتے ہیں۔

    خالق کائنات کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے عید کا چاند نظر آنے تک عبادات کا یہ سلسلہ جاری رہتا ہے۔

    نبی کریم کا فرمان ہے کہ کم از کم محلے کا ایک افراد لازمی اعتکاف کرے کیونکہ اعتکاف کرنے پر اللہ تعالیٰ علاقے پر اپنی برکتیں اور رحمتیں نازل فرماتا ہے۔

    رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم باقاعدگی سے اعتکاف میں بیٹھا کرتے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • رمضان المبارک کا اعتکاف اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ

    رمضان المبارک کا اعتکاف اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ

    کراچی: رمضان المبارک کے آخری عشرے میں لیلۃ القدر کی تلاش میں اہل ایمان دنیا سے کٹ کر اپنا ناطہ اس واحد بزرگ و برترہستی سے جوڑ لیتے ہیں ،جس کی بادشاہت لازوال ہے۔

    ویسے تو پورا رمضان المبارک ہی رحمتوں اور برکتوں سے مامور ہے لیکن آخری عشرے میں مسجد میں اللہ رب العزت کی خوشنودی کے لئے اعتکاف کرنا رسول کریم کی سنت ہے۔  عالم دین اعتکاف کرنے والے اپنی تمام تر توجہ عبادات، تسبیحات، اور اذکار کی طرف مرکوز کرکے دنیا سے ناطہ توڑ لیتے ہیں۔

    ہر سال کی طرح رواں سال بھی ملک بھر سے لاکھوں افراد اعتکاف میں بیٹھنے کی سعادت حاصل کررہے ہیں، یہ لوگ اللہ تعالی کے مہمان  ہوتے ہیں، اعتکاف میں شرکت کیلئے لوگ عصر کے وقت مساجد میں داخل ہوتے ہیں اور شوال المبارک کا چاند نظر آتے ہی اعتکاف ختم ہوجاتا ہے۔

    اعتکاف کے اجتماعات میں آئمہ و خطبا قرآن کی تفاسیر بیان کریں گے، اعتکاف کے اجتماعات میں ملک کی سلامتی و استحکام ، دہشت گردی کے خاتمے اور امت مسلمہ کی سربلندی کیلیے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی ،آخری عشرے کی طاق راتوں میں مسلمان پوری رات اللہ کے حضور عبادات کرتے ہوئے اپنی حاجات و مناجات پیش کریں گے، شہر بھر میں رمضان کی21 شب سے محافل شبینہ منعقد ہوں گی جن سے علمائے کرام خطاب کریں گے شہر کی بیشتر مساجد میں معتکفین کو مساجد کی انتظامیہ اور مخیرحضرات کی جانب سے سحری و افطار فراہم کی جائیگی۔

    اعتکاف کے مسائل اور اجتماعی اعتکاف کی شرعی حیثیت

    ٭ اعتکاف کا مطلب کسی چیز پر متوجہ ہونا اور اس کی تعظیم کی خاطر اس سے لگ جانا۔ شریعت میں اعتکاف کا مطلب ہے اپنے آپ کو خدا کا قرب حاصل کرنے کی نیت سے مسجد میں مقید کردینا۔، (مفردات راغب، ص342)۔

    قرآن کریم کی روشنی میں

      ’’اور یاد کرو ! جب ہم نے بیت اللہ کو لوگوں کے جمع ہونے کا مرکز اور جائے امن بنایا اور بنالو ابراہیم کے کھڑے ہو نے کی جگہ کو جائے نماز اور ہم نے ابراہیم واسماعیل کو تاکید کی کہ میرا گھر پاک رکھو!طواف کرنے والوں، اعتکاف کرنے والوں، رکوع کرنے والوں اور سجدہ کرنے والوں کیلئے۔

    حدیثِ پاک کی روشنی میں
    سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ فرماتی ہیں۔

    ’’نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رمضان المبارک کے آخری دس دن اعتکاف بیٹھتے رہے یہاں تک کہ اللہ نے آپ کووفات دی۔ پھر آپ کے بعد (بھی) آپ کی ازواجِ مطہرات اعتکاف بیٹھتی رہیں۔ (بخاری و مسلم)۔

    حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رمضان المبار ک کے آخری عشرہ میں اعتکاف بیٹھا کرتے تھے، ایک سال نہ بیٹھے، گلا سال آیا تو بیس دن اعتکاف فرمایا، (ترمذی، ابوداؤد، ابن ماجہ)۔

     امام ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ کے نزدیک معتکف ایک لمحہ کیلئے بھی بلاضرورت مسجد سے باہر نکلا تو اس کا اعتکاف جاتا رہا، قیاس یہی ہے کیونکہ اعتکاف مسجد میں ٹھہرنے کا نام ہے اور باہر نکلنا اسے ختم کر دیتا ہے۔

    رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہر سال رمضان کے آخری عشرے کا اعتکاف کرتے تھے، رسول صلی اللہ علیہ وسلم جب سے مدینہ منورہ تشریف لائے آپ نے اعتکاف کبھی نہیں چھوڑا ۔ حتی کہ اپنی عمر عزیز کے آخری برس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے رمضان المبارک کے دو عشروں کا اعتکاف کیا ۔

    اعتکاف کا وقت بیسواں روزہ ختم ہونے کے وقت غروب آفتاب سے شروع ہوتا ہے اور عید کا چاند ہونے تک باقی رہتا ہے’خواتین کو مسجد میں اعتکاف نہیں کرنا چاہئے بلکہ ان کا اعتکاف گھر میں ہی ہو سکتا ہے۔

    حضور اکرم کا فرمان ہے کہ اعتکاف کرنے والا گناہوں سے بچا رہتا ہے اور جس نے رمضان المبارک میں دس دن کا اعتکاف کر لیا اس کا عمل ایسا ہے جیسے دو حج اور دو عمرے کر لے۔

    رمضان المبارک کے آخری عشرے کے آغاز کے ساتھ ہی منہاج القرآن کے زیر اہتمام شہر اعتکاف آباد ہوگیا، ہزاروں فرزندان توحید دنیا سے ناطہ توڑ کر اپنے رب کے مہمان بن گئے ہیں۔

    ملک بھر کی طرح اسلام آباد راولپنڈی میں بھی ہزاروں فرزندان اسلام اللہ تعالی کی قربت اور رضا کے لئے اعتکاف بیٹھ گئے۔

    رمضان المبارک کا عشرہ مغفرت شروع ہوتے ہی، مغفرت کےطلبگار پروردگار کی رضا کے لئے دنیاوی کامو ں کو چھوڑکر اعتکاف میں بیٹھ گئے،رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف کرنا سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے۔

     متعکفین اعتکاف کے دوران تلاوت قرآن اور نوافل اداکرتے ہیں، آخری عشرے کی طاق راتوں لیلتہ القدر کی تلاش کی جاتی ہے رات بھر عبادت کی جاتی ہے۔

     رمضان المبارک کا آخری عشرہ پروردگار عالم کی جانب سے اپنے گنہگار بندوں کے لیے رحمت ہے خوش نصیب ہیں وہ لوگ جو دنیا کو ترک کرکے اپنے رب کے مہمان بن گئے ہیں۔

  • ملک بھرمیں آج سے معتکفین اللہ کی رضا حاصل کرنے کیلئے اعتکاف میں بیٹھیں گے

    ملک بھرمیں آج سے معتکفین اللہ کی رضا حاصل کرنے کیلئے اعتکاف میں بیٹھیں گے

    کراچی : ملک بھرمیں آج سے معتکفین خالق کائنات کو راضی کرنے کیلئے اعتکاف میں بیٹھیں گے، مساجد میں معتکفین کیلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

    رمضان المبارک کا آخری عشرہ اور اللہ کی رضا اور قربت کے لیے ملک بھر میں اعتکاف کا اہتمام کیا جاتا ہے، رمضان المبارک کاعشرہ مغفرت شروع ہوتے ہی اہل ایمان مساجد اور گھروں میں اللہ کو راضی کرنے کے لیے اعتکاف کرتے ہیں اور دنیاوی کام چھوڑ کے اپنے پرودگار سے لو لگا لیتے ہیں۔

    متعفکین بیسویں روزے کو نمازِمغرب سے اعتکاف کی نیت کرکے عبادت میں مشغول ہوجاتے ہیں، معتکفین اکیسویں شب سے شروع ہونے والی طاق راتوں میں خصوصی عبادات نوافل ذکر واذکار کا اہتمام کرتے ہیں۔

    خالق کائنات کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے عید کا چاند نظر آنے تک عبادات کا یہ سلسلہ جاری رہتا ہے۔

  • شوال کا چاند نظر آنے کے بعد معتکفین گھروں کو لوٹ گئے

    شوال کا چاند نظر آنے کے بعد معتکفین گھروں کو لوٹ گئے

    شوال کا چاند نظر آنے کے بعد معتکفین مساجد میں اعتکاف کی سنت ادا کرنے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے۔

      رمضان کے آخری عشرے میں ملک بھر سے لاکھوں فرزندان توحید سنت نبوی کی پیروی کرتے ہوئے اعتکاف میں بیٹھے تھے، معتکفین کا کہنا تھا کہ انھوں نے اعتکاف کے دوران ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعائیں کیں،اعتکاف میں بیٹھنے والے واپسی کے موقع پر استقبال کے لیے آنے والوں کو سے مل کر بہت خوش تھے،معتکفین کا کہنا تھا کہ انھیں اعتکاف کے دوران دین کی بنیادی باتیں سیکھنے کا موقع ملا ہے۔