Tag: معدے کی خرابی

  • ماہ رمضان میں نظام ہاضمہ کی خرابی کا آسان حل

    ماہ رمضان میں نظام ہاضمہ کی خرابی کا آسان حل

    رمضان کا بابرکت مہینہ شروع ہوچکا ہے اس میں زیادہ تر لوگوں کو اکثر نظامِ ہاضمہ کے مسائل کا سامنا رہتا ہے جبکہ افطاری اور سحری میں پراٹھے اور تلی ہوئی اشیاء کھانے سے بھی معدے میں تیزابیت اور جلن کی سی کیفیت رہتی ہے۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں ماہر امراض معدہ و جگر پروفیسر ڈاکٹر زاہد اعظم نے ناظرین کو افطار تا سحری کھانے پینے سے متعلق اہم مشورے دیئے۔

    انہوں نے کہا کہ معدے کی مثال ایک گرینڈر جیسی ہے اگر اس میں زیادہ غذا ڈال دی تو یقیناً اس پر بوجھ پڑے گا لہٰذا متوازن اور صحت مند غذا ہماری صحت اور معدے کی بہتری کے لئے بہت اہم ہوتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ رمضان میں بہت سے لوگوں کو ہاضمے کا مسئلہ ہوجاتا ہے اس کی وجہ معدے کو خوراک کو ہضم کرنے کے لئے انرجی کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایسی غذائیں جو ہضم ہونے میں مشکل پیدا کرے اس کا استعمال ترک کردینا چاہیئے تاکہ ہم اپنے ہاضمے کو تندرست بنا سکیں۔

    انہوں نے بتایا کہ معدے کی تیزابیت دور کرنے کے لیے افطار میں تربوز، خربوزہ، پپیتہ اور گرما زیادہ کھائیں، ان سے معدے اور آنتوں کی صفائی ہوتی ہے۔

    سحری اور افطار میں انجیر کا استعمال کریں، دہی یا دودھ میں پانی ملا کر استعمال کرنے سے بھی تیزابیت دور ہوتی ہے۔

    سالن میں لیموں ڈال کر کھائیں یہ بھی ہاضمے کے لیے بہترین ہے۔ تیزابیت دور کرنے کے لیے ایک کپ دودھ میں چار کپ پانی ملا کر وقفے وقفے سے استعمال کریں۔

  • سینے میں جلن کی وجوہات اور اس کا علاج

    سینے میں جلن کی وجوہات اور اس کا علاج

    کراچی : سینے کی جلن متاثرہ مریض کے لیے انتہائی تکلیف دہ ہوتی ہے، اس کا سبب معدے کی خرابی یعنی اس میں تیزابیت کا ہونا ہے،علاج کے باوجود اگرافاقہ نہ ہورہا ہو تو جگر کے ٹیسٹ لازمی کرانے چاہیئں۔ 

    فاسٹ فوڈ کا کثرت سے استعمال اور ورزش کا فقدان آج کے دور کے انسان کی صحت کو بری طرح تباہ کر رہے ہیں۔ خاص طور پر نظام انہضام پر اس کا بہت برا اثر پڑ رہا ہے، اسی وجہ سے معدے میں جلن، گیس اور تیزابیت کے مسائل میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

    سینے کی تیزابیت دراصل کینسراورہیپا ٹائٹس بی جیسے مہلک امراض کی بھی علامت ہے، ایسی صورت میں غذا متناسب طریقے سے ہضم ہونے کی بجائے تیزابیت کی شکل میں دوبارہ غذا کی نالی میں پہنچ جاتی ہے، جو سینے میں شدید جلن کا باعث بنتی ہے۔

    اگر مناسب غذا نہ کھائی جائے تو معدہ متاثر ہوتا ہے اورپھر کھانے کے بعد بوجھل پن کا شکار ہونا، گیس اور سینے میں جلن ہو نا عام سی بات ہے۔

    تیزابیت کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں، جس کےلیے جگر کا ٹیسٹ ضرور کروائیں، خاص طور پر پچاس سال کی عمر کے مرد و خواتین اپنے جگر کے تمام ٹیسٹ لازمی کروائیں، اکثر لوگ تیزابیت کو معمولی بات سمجھ کر درگزر کرتے ہیں، جو بعد ازاں کینسر کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

    سینے کی جلن کے حوالے سے بازاروں میں سیکڑوں ادویات دستیاب ہیں لیکن یہاں ہم آپ کو سینے کی جلن کے علاج کے لیے قدرتی ٹوٹکوں سے روشناس کرائیں گے۔

    rose-water

    سینے میں تیزابیت کا آسان علاج

    سینے میں تیزابیت کے حوالے سے بڑی الائچی کا استعمال جادوئی حیثیت رکھتا ہے، اس کے لیے ہر بار کھانا کھانے سے قبل سات دانے کھائیں جائیں۔

    cucumber-post

    کھیرا اور عرق گلاب کا استعمال

    large-cardamom

    کھیرا اورعرق گلاب کا استعمال بھی سینے کی جلن کو دور کرنے میں اہمیت کا حامل ہے، اس کا طریقہ یہ ہے کہ آدھی پیالی عرق گلاب اور آدھی پیالی کھیرے کا جوس دونوں کو ملا کر کھانے سے قبل پیئں اور الائچی کے سات دانے بھی اس کےساتھ کھائیں، یہ نسخہ مرض کے علاج کیلئے انتہائی مجرّب ہے۔