Tag: معذرت خواہ

  • گلین میکسویل کرکٹ آسٹریلیا کے زیرِ تفتیش نہیں، وہ معذرت خواہ ہیں: میکسویل منیجر

    گلین میکسویل کرکٹ آسٹریلیا کے زیرِ تفتیش نہیں، وہ معذرت خواہ ہیں: میکسویل منیجر

    آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسویل کے منیجر کا کہنا ہے کہ گلین میکسویل کرکٹ آسٹریلیا کے زیرِ تفتیش نہیں ہیں، انہوں نے معذرت کرلی ہے۔

    بی بی ایل میں میلبرن اسٹارز کا سفر تمام ہونے کے بعد اس ٹیم کا حصہ گلین میکس ویل ایڈیلیڈ میں موجود تھے جہاں کرکٹر نے ایک سیلیبریٹی گالف ایونٹ میں بھی شرکت کی تھی۔ اس دوران وہ فراغت کے لمحات گزارنے کلب بھی گئے جہاں شراب نوشی کے باعث ان کی حالت بگڑ گئی۔

    ’شراب سے متعلق واقعہ‘ میں اسٹار آل راؤنڈر میکس ویل کو مختصر طور پر اسپتال میں داخل کرنا پڑا تھا، جس کے بعد کرکٹ آسٹریلیا نے اس پورے واقعے کی تحقیقات کا فیصلہ کیا تھا تاہم اب کھلاڑی کے منیجر کا بیان سامنے آگیا ہے۔

    میکسویل کو اچانک اسپتال میں کیوں داخل کرنا پڑا؟ کرکٹ آسٹریلیا تحقیقات کریگا

    میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی کھلاڑی میکسویل کے منیجر نے کہا کہ ہفتے کو پیش آنے والے واقعے پر گلین میکسویل شرمندہ ہیں، افسردہ ہیں اور معذرت خواہ ہیں جس کے بعد انہوں نے میلبرن واپس آکر ٹریننگ شروع کر دی ہیں۔

    کرکٹ آسٹریلیا نے گلین میکسویل کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز میں آرام دیا ہے تاہم وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

    دوسری جانب آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے پیش آنے والے واقعات پر گلین میکسویل کے رویے کا جائزہ لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • خاتون امریکی صحافی اسرائیل کی حمایت پر معذرت خواہ

    خاتون امریکی صحافی اسرائیل کی حمایت پر معذرت خواہ

    اٹلانٹا : معروف امریکی نیوز چینل سی این این کی خاتون صحافی نے حماس کے ہاتھوں اسرائیلی بچوں کے سرقلم کرنے کے دعوے پر معذرت کرلی۔

    یہ بات سارا سڈنر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے معافی نامے میں کہی، معافی نامہ میں سارا سڈنر نے کہا کہ گزشتہ روز اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں اس بات کی تصدیق کی گئی تھی کہ حماس نے بچوں اور بچوں کے سر قلم کیے اس بیان کو اس وقت جاری کیا گیا جب ہم آن ایئر تھے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے لکھا کہ تاہم آج اسرائیلی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ اس بات کی تصدیق نہیں کرسکتے کہ بچوں کے سر قلم کیے گئے تھے۔ مجھے اپنے الفاظ کی ادائیگی محتاط رہنے کی ضرورت تھی اسرائیلی دعوؤں کی تائید کرنے پر میں معذرت خواہ ہوں۔

    امریکی صحافی سارا سڈنر کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے گزشتہ روز کے بیان پر افسوس ہے،یہ بھی یاد رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی میڈیا نے حماس کے لوگوں کی ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں وہ چھوٹے بچوں کی مرہم پٹی کرتے نظر آرہے تھے جبکہ کچھ بچوں کو پانی پلا رہے تھے، جھولے جھولا رہے تھے۔ اس سے قبل صحافی سارا سڈنر نے اسرائیلی دعوؤں کی بنیاد پر کہا تھا کہ حماس کے جنگجوؤں نے بچوں کو قتل کیا ہے۔

    واضح رہے کہ اسرائیلی وزارت خارجہ کی طرف سے حماس کے ہاتھوں 40 بچوں کی ہلاکت کی تردید کے باوجود امریکی صدر بائیڈن نے بدھ کی شام یہودی رہنماؤں کے سامنے اپنی تقریر کے دوران کہا تھا کہ انہوں نے بچوں کی تصاویر دیکھی ہیں جن کے سر کٹے ہوئے تھے۔

    بائیڈن کے بیانات کے بعد وائٹ ہاؤس کے ترجمان کو وضاحت کرنا پڑگئی تھی کہ امریکی صدر نے اپنے بیان کی بنیاد میڈیا رپورٹس اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ترجمان کے الزامات پر رکھی تھی۔

    وائٹ ہاؤس نے یہ بھی کہا تھا کہ بائیڈن اور دیگر امریکی حکام نے حماس کے ہاتھوں اسرائیلی بچوں کے سر قلم کیے جانے کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کی تھی۔

  • گمبٹ گیس فیلڈ میں فنی خرابی، گیس صارفین کے لیے ایک اور بری خبر

    گمبٹ گیس فیلڈ میں فنی خرابی، گیس صارفین کے لیے ایک اور بری خبر

    گمبٹ گیس فیلڈ میں فنی خرابی کے سبب ایس ایس جی سی کو گیس کی فراہمی میں مزید کمی کا سامنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گمبٹ گیس فیلڈ میں فنی خرابی کے سبب ایس ایس جی سی کو گیس کی فراہمی میں مزید کمی کے بعد کراچی کے  شہریوں کے لیے گیس کی لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔

    ذرائع کے مطابق ایس ایس جی سی کو پہلے ہی 350 سے 400 ایم ایم سی اہف ڈی گیس کی کمی کا سامنا ہے، گمبٹ گیس فیلڈ سے 50 ایم ایم سی ایف ڈی مزید  گیس کم ہونے سے سسٹم میں 400 سے 450 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کم ہو جائے گی۔

    زرائع کا کہنا ہے کہ سوئی سدرن کو گیس فراہم کرنے والی گمبٹ گیس فیلڈ میں گیس کے اچانک اخراج کی وجہ سے سوئی سدرن کے سسٹم میں 50 ایم ایم سی ایف ڈی کی کمی ہوئی ہے۔

    فن خرابی 16 دسمبر دوپہر 1:00 بجے تک برقرار رہنے کا امکان ہے، سوئی سدرن کا نظام پہلے ہی گیس کی کمی سے دوچار ہے غیر متوقع کمی کے بعد اب کراچی کے گیس صارفین کو مزید کم پریشر میں گیس ملےگی۔

    دوسری جانب تکنیکی ٹیمیں لائن پیک کو برقرار رکھتے ہوئے گیس کے پریشر کو برقرار رکھنے کے لیے کوششیں کر رہی ہیں۔

    سوئی سدرن کا کہنا ہے کہ ہمارے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تو ادارہ اس کے لیے معذرت خواہ ہے۔