Tag: معذرت کرلی

  • وزیراطلاعات پنجاب نے ہندوبرادری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

    وزیراطلاعات پنجاب نے ہندوبرادری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

    لاہور : وزیراطلاعات پنجاب  فیاض الحسن چوہان نے ہندوبرادری سےمتعلق بیان پرمعذرت کرتے ہوئے کہا میرا مخاطب بھارتی وزیراعظم، بھارتی فوج اور بھارتی میڈیا تھا، پاکستان میں ہندو اقلیت نہیں۔

    .تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے ہندو برادری سے متعلق متنازعہ بیان گلے پڑگیا، پارٹی قیادت کا نوٹس وزیر کو معافی کو معافی مانگی پڑگئیں۔

    فیاض الحسن چوہان نے اقلیتی برادری کے خلاف بیان پر معافی مانگتے ہوئے کہا پاکستان میں ہندوؤں کی دل آزادی ہوئی ہے تو معذرت خواہ ہوں، میں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ، بھارتی افواج اور انڈین میڈیا کو مخاطب کیا تھا، میرے مخاطب پاکستان میں موجود ہندواقلیت نہیں تھے۔

    مزید پڑھیں : اقلیتی برادری کیخلاف بیان : فیاض الحسن چوہان کی وزارت خطرے میں پڑگئی

    یاد رہے فیاض الحسن چوہان کی جانب سے اقلیتی برادری سے متعلق توہین آمیزگفتگو پر نوٹس لیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا حکومت ایسے فضول ریمارکس کسی صورت برداشت نہیں کرے گی۔

    نعیم الحق نے ٹوئٹ میں کہا وزیراعلیٰ پنجاب سے مشاورت کے بعد فیاض الحسن چوہان کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

    خیال رہے  وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا مودی کےاقدامات کی وجہ سےبھارت کوجگ ہنسائی کاسامناکرناپڑا، بھارتی عوام بھی سوچتے ہیں مودی نے الیکشن مہم کیلئے کیا کچھ نہیں کیا، مودی نے جنگی جنون کی وجہ سےاپنی ہی الیکشن مہم کابیڑہ غرق کردیا ہے۔

  • نماز جمعہ کی ادائیگی : صدر مملکت عارف علوی نے شہریوں سے معذرت کرلی

    نماز جمعہ کی ادائیگی : صدر مملکت عارف علوی نے شہریوں سے معذرت کرلی

    کراچی : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مقامی مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے موقع پر ان کی وجہ شہریوں کی مشکلات پر معذرت کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ سیکیورٹی کی وجہ سے ایسا ہورہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان عارف علوی کراچی کے علاقے محمد علی سوسائٹی کی مسجد بلال میں نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے پہنچے تو ان کی آمد پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتطامات کیے گئے تھے، جس کے سبب نماز جمعہ کیلئے آنے والے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    انہیں مسجد میں داخل ہونے کے لیے لائن میں لگ کر جانا پڑا۔ اس موقع پر نمازیوں نے ان کے اس اقدام کی سخت الفاظ مین مذمت بھی کی، ایک شہری نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سارے منظر کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردی، مذکورہ ویڈیو میں شہری کا کہنا تھا کہ حکومت سے ہمیں اسی تبدیلی کی توقع تھی، شکریہ عمران خان۔

    بعد ازاں ویڈیو وائرل ہونے پر صدر پاکستان نے نوٹس لیا اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ جس مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے گیا اس کے باہر لوگوں کی قطار کی تصاویر دیکھیں، مجھے اندازہ نہیں تھا کہ باہر ایسا ہورہا ہے۔

    صدرمملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ اپنے ہمسایوں سے معذرت خواہ ہوں، ایسی نماز کا ثواب بھی ختم ہوجاتا ہوگا جس سے لوگوں کو تکلیف پہنچے۔

  • گوگل نے بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی سے معذرت کرلی

    گوگل نے بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی سے معذرت کرلی

    کیلیفورنیا: گوگل نے دنیا کے 10 بڑے مجرموں میں بھارتی  وزیراعظم نریندر مودی کو شامل کردیا تھا اور خبر پھیلنے کے بعد گوگل نے بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی سے معذرت کرلی ہے۔

    گوگل کے سرچ انجن میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو دنیا کے 10 بڑے مجرموں میں دوسرے نمبر پر رکھا گیا تھا۔

     اگر گوگل پر دنیا کے 10 بڑے مجرموں کو تلاش کیا جائے تو اس میں اسامہ بن لادن، داؤد ابراہیم، ایمن الظواہری اور دیگر مجرموں کی تصاویر نمایاں ہوں گی جب کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی تصویر مجرموں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے اور حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اسامہ بن لادن کا نمبر نریندر مودی کے بعد آتا ہے۔

    جس کے بعد بھارتیوں نے اس حوالے سے ٹوئیٹر پر مہم چلائی تھی۔

    بھارتی وزیراعظم کی تصویر دنیا کے 10 بڑے مجرموں کی فہرست میں آنے پر مودی حکومت شدید پریشان تھی اور انھوں نے گوگل سے تصویر ہٹانے کی درخواست بھی کی ہے۔

    گوگل نے مودی سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ان نتائج سے گوگل کی رائے ظاہر نہیں ہوتی، کوگل کا کہنا ہے کہ  وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف لکھے گئے آرٹیکلز اور عالمی میڈیا میں آنے والی خبروں کے بعد ان کی تصویر دنیا کے 10 بڑے مجرموں میں دوسرے نمبر پر آرہی ہے۔