Tag: معذرت

  • فنی خرابی کے باعث بجلی کی معطلی، سعودی وزیر کی عوام سے معذرت

    فنی خرابی کے باعث بجلی کی معطلی، سعودی وزیر کی عوام سے معذرت

    ریاض : انجینئر خالد الفالح کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں زیادہ تر کو بجلی کی سپلائی بحال کردی گئی ہے،بریک ڈاﺅن کی تحقیقات جاری ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے وزیر توانائی، صنعت و قدرتی وسائل انجینئر خالد الفالح نے ملک کے جنوبی علاقوں میں فنی خرابی کے باعث بجلی کے عارضی تعطل پر ذاتی طور پر عوام سے معذرت کرلی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں انجینئر الفالح نے کہا کہ فنی خرابی کے باعث ملک کے جنوبی علاقوں میں کچھ دیر بجلی کا بریک ڈاﺅن ہوا جس پر وہ متاثرہ علاقے کی عوام سے معذرت خواہ ہیں۔

    انہوں نے مزید لکھا کہ میں اور میری پوری ٹیم نے ہنگامی بنیادوں پرمتاثرہ علاقوں میںبجلی کی بحالی کے لیے کوششیں کیں، متاثرہ علاقوں میں زیادہ تر کو بجلی کی سپلائی بحال کردی گئی ہے جب باقی کچھ علاقوں کو بھی جلد ازجلد بجلی بحال کردی جائے گی۔

    سعودی وزیر نے کہا کہ بجلی بریک ڈاﺅن کے اور اس کی بحالی میں تاخیرکے اسباب کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ غفلت برتنے والے حکام کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

  • آصف زرداری کی آج پھرنیب دفتر میں پیشی سے معذرت

    آصف زرداری کی آج پھرنیب دفتر میں پیشی سے معذرت

    راولپنڈی : پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری نے نیب دفتر میں پیشی سے معذرت کرلی ہے، آصف زرداری گزشتہ پیشی پر بھی مصروفیت کے باعث نیب دفترمیں پیش نہیں ہوئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چئیرمین آصف زرداری نے آج پھرنیب دفتر میں پیشی سےمعذرت کرلی ہے، آصف زرداری کی جانب سے وکیل فاروق ایچ نائیک نے تحریری طور پر درخواست نیب کو دی۔

    آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ میں کیس ہے ، اس لئے آج پیش نہیں ہو سکتا، عید کے بعد کوئی بھی تاریخ دے دی جائے۔

    یاد رہے نیب نے آصف زرداری کو سندھ حکومت کے غیرقانونی ٹھیکوں میں طلب کیا تھا ، آصف علی زرداری کوجاری کردی نوٹس میں کہاگیاہےکہ سندھ حکومت کی طرف سےدیےگئےغیرقانونی ٹھیکوں میں خوردبرد کی گئی جس سے قومی خزانے کو 10 ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچا ، جس پر انکوائری کی جائےگی۔

    آصف زرداری گزشتہ پیشی پربھی مصروفیت کےباعث نیب دفترمیں پیش نہیں ہوئے تھے۔

    مزید پڑھیں : جعلی اکاؤنٹس کیس، آصف علی زرداری نیب میں پیش نہیں ہوں گے، کراچی روانہ

    اس سے قبل سابق صدر آصف زرداری نے 8 ارب روپےکی مشکوک ٹرانزیکشن اور اوپل 225 میں ایک ارب روپے رشوت لینے کے الزام پر نیب کے سامنے پیش ہوکر بیان ریکارڈ کرایا تھا۔

    بعد ازاں آصف زرداری کی نیب پیشی کی اندرونی کہانی سامنے آئی تھی، پی پی کے شریک چیئرمین نے تحقیقاتی ٹیم کو جواب دیا تھا کہ ’’آج نیب کوآخری مرتبہ دستیاب ہوں، آئندہ پیش نہیں ہوں گا‘‘۔

    آصف زرداری کا کہنا تھا تحقیقاتی ٹیم سے غصے میں کہا کہ ’’اب نیب نہیں ہوگی، یا تو نیب رہے گا یا پھر پاکستان کی معیشت، ہرایک کےپاس بلیک منی اوربزنس اکاؤنٹس ہیں‘‘۔

    نیب کی تحقیقاتی ٹیم نے جعلی اکاؤنٹس سے متعلق آصف زرداری سے سوال کیا تھا تو انہوں نے مشکوک اکاؤنٹس اور ٹرانزیکشنز کو برنس اکاؤنٹ کہا، تحقیقاتی ٹیم کے سوال دہرانے پر آصف زداری غصے میں آگئے تھے۔

  • کارکنوں کی ہنگامہ آرائی: فوادچوہدری کا پی پی قیادت سے معافی مانگنے کا مطالبہ

    کارکنوں کی ہنگامہ آرائی: فوادچوہدری کا پی پی قیادت سے معافی مانگنے کا مطالبہ

    اسلام آباد : وزیراطلاعات فواد چوہدری  نے نیب دفتر کےباہرکارکنوں کی ہنگامہ آرائی پر  پیپلزپارٹی کی قیادت سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا ہے ،  اگر حد عبورکریں گے تو ریاست اپنی ذمے داری پوری کرےگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات فوادچوہدری نے بلاول بھٹو اورآصف زرداری کی نیب میں پیشی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا آ ج بلاول بھٹو اور آصف زرداری کو نیب نے تفتیش کیلئے بلایا، پیشی پر پی پی پی کے تقریبا 500 کے قریب کارکنان جمع ہوئے، بد قسمتی ہے ان میں سے چند درجن لوگوں نے پولیس پر حملہ کیا۔

    فوادچوہدری کا کہنا تھا یہ عجیب رویہ ہےکہ کوئی آپ کوتفتیش کےلیے ہی نہ بلائے، کیا آپ یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ آپ کوتفتیش کیلئے کیوں بلایا ؟ پیپلز پارٹی قیادت نے جو رویہ اپنایا وہ بدقسمتی ہے۔

    افہام وتفہیم چاہتےہیں لیکن اس کامطلب یہ نہیں کہ احتساب نہیں ہوگا

    وزیراطلاعات نے کہا رویہ کالعدم تنظیموں سےکیسے مختلف ہے، جن پرنیشنل ایکشن پلان کانفاذہورہا ہے؟ یہ رویہ قانون کے تقاضوں کے منافی ہے، 4 پولیس اہلکار وں اور 2 کیمرہ مین کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

    ان کا کہنا تھاکہ امیدہے نیب دفتر کے باہرکارکنوں کے رویے پر پیپلزپارٹی قیادت پولیس اورقوم سےمعافی مانگےگی، ہم افہام وتفہیم چاہتے ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ احتساب نہیں ہوگا۔

    فوادچوہدری نے کہا بلاول خطاب ایسے کر رہے تھے جیسے سامنے لاکھوں کا مجمع ہو، حملے میں پولیس نے صبر کا مظاہرہ کیا ، پولیس کی معاملہ غیر جانبداری سے نمٹانے کی کوشش قابل ستائش ہے، ہم پولیس کے اسی رویے کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں، اگرحد عبورکریں گے تو ریاست اپنی ذمے داری پوری کرےگی۔

    وزیراطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ جن لوگوں پر مقدمات ہیں انہیں ان کا سامنا کرنا ہوگا، ممکن نہیں کہ آپ تحقیقات کے عمل کو متاثر کر سکیں۔

    خیال رہے جعلی اکاؤنٹس کیس کی تفتیش میں سابق صدرآصف زرداری اور پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی نیب دفتر میں پیشی کے موقع پرپی پی  کے کارکنان کی ہنگامہ آرائی اورکارکنان کےپتھراو سے پانچ اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

  • ناصرسعید کھوسہ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کاعہدہ سنبھالنےسےمعذرت کرلی

    ناصرسعید کھوسہ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کاعہدہ سنبھالنےسےمعذرت کرلی

    لاہور: سابق چیف سیکرٹری پنجاب ناصرسعید کھوسہ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا عہدہ سنبھالنے سے معذرت کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق چیف سیکرٹری پنجاب ناصرسعید کھوسہ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا عہدہ سنبھالنے سے معذرت کرلی۔

    ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے سابق بیوروکریٹ ناصرسعید کھوسہ کا نام تجویزکرنے سے پہلے ان سے مشاورت نہیں کی گئی۔

    پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈراور تحریک انصاف کے رہنما محمود الرشید نے 3 روز قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ تحریک انصاف نے ناصر سعید کھوسہ کا نام بطور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب تجویز کیا ہے۔

    نگراں وزیراعلیٰ پنجاب: پی ٹی آئی نے ناصر کھوسہ کا نام واپس لے لیا

    بعدازاں گزشتہ روز پنجاب کے اپوزیشن لیڈراورتحریک انصاف کے رہنما محمود الرشید کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعلیٰ کے لیے ناصرسعید کھوسہ کا نام واپس لے رہے ہیں۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے نام پرعوام کی جانب سے مخالفت کی آوازیں آرہی ہیں۔

    ہماری طرف سے نگراں وزیر اعلیٰ ناصر سعید کھوسہ ہی ہوں گے: شہباز شریف

    پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ناصرسعید کھوسہ کا نام واپس لینے پروزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہماری طرف سے پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ ناصر سعید کھوسہ ہی ہوں گے اور ان کے نام کی سمری گورنر کو بھجوائی جاچکی ہے۔

    خیال رہے کہ ناصر سعید کھوسہ اس سے قبل چیف سیکریٹری بلوچستان، پنجاب اور وزیراعظم کے ایڈیشنل سیکریٹری کے فرائض انجام دے چکے ہیں، دوران ملازمت انہوں نے صوبائی حکومت کے تمام محکموں میں خدمات انجام دی ہیں۔

    واضح رہے کہ ناصر سعید کھوسہ کے بھائی جسٹس آصف سعید کھوسہ سپریم کورٹ میں جج کے فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ ایک اور بھائی طارق محمود کھوسہ پی ایس پی آفیسر ہیں اور بلوچستان میں تعینات ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • سندھ طاس معاہدہ،عالمی بینک کی ثالثی سےمعذرت

    سندھ طاس معاہدہ،عالمی بینک کی ثالثی سےمعذرت

    نیویارک: عالمی بینک نےسندھ طاس معاہدے پر غیر جانبدار ثالثی سےمعذرت کر لی۔عالمی بینک کےصدر نے کہا کہ دونوں ممالک کو اپنےاختلافات آپس میں حل کرنےچاہیئے۔

    تفصیلات کےمطابق عالمی بینک کےاعلامیہ کےمطابق سندھ طاس معاہدہ پرعالمی بینک اب غیرجانبدار ماہرکا تقرر نہیں کرےگا۔عالمی بینک کےصدر جیم یونگ کیم کاکہنا تھا کہ یہ اقدام سندھ طاس معاہدے کو قابل عمل بنائے رکھنے کےلیے کیاگیا۔

    انہوں نےامید ظاہر کی کہ پاکستان اور بھارت آئندہ سال جنوری کےاختتام تک ضرور کسی فیصلے پر پہنچ جائیں گے۔

    مزید پڑھیں:ورلڈ بینک کی سندھ طاس منصوبے پر ثالثی کی پیشکش

    خیال رہے کہ تنازع جاری رہنے سے سندھ طاس معاہدہ غیر فعال ہوسکتا ہے،جبکہ سندھ طاس معاہدے پر عارضی تعطل سے متعلق خطوط پاکستان بھار ت کے وزرائے خارجہ کو ارسال کر د یئےگئے۔

    سندھ طاس معاہدہ

    پاکستان اور ہندوستان کے درمیان سندھ طاس معاہدہ عالمی بینک کی ثالثی میں ستمبر 1960 میں ہوا تھا جس پر پاکستان کی جانب سے اس وقت کے صدر ایوب خان جبکہ ہندوستان کی جانب سے وزیر اعظم جواہر لال نہرو نے دستخط کیے تھے۔

    اس معاہدے کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان پانی کی تقسیم کے باہمی اصول طے کیے گئے اور یہ معاہدہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان 1965 اور 1971 میں ہونے والی جنگوں کے باوجود بھی برقرار رہاتھا۔

    سندھ طاس معاہدے کے تحت مشرقی دریاؤں ستلج، بیاس اور راوی ہندوستان جبکہ مغربی دریاؤں سندھ، جہلم اور چناب کا پانی پاکستان کو استعمال کرنے کی اجازت دی گئی۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل رواں سال نومبر میں عالمی بینک نے سندھ طاس معاہدے پر ثالثی کی پیشکش کی تھی،جبکہ کشن گنگا ڈیم کےتنازع پر عالمی بینک نے غیر جانبدار ماہرین بھی تجویز کر دیےتھے۔

    واضح رہے کہ عالمی بینک کی جانب سے 12دسمبر تک سندھ طاس معاہدے پر غیر جانبدارماہر کی تقرری متوقع تھی۔

  • حامد خان کی عمران خان کا کیس لڑنےسےمعذرت

    حامد خان کی عمران خان کا کیس لڑنےسےمعذرت

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان میں عمران خان نااہلی کیس کی سماعت کرنے سے حامد خان نے معذرت کرلی۔

    تفصیلات کےمطابق الیکشن کمیشن میں عمران خان اور جہانگیرترین نااہلی کیس میں حامد خان کی معذرت کےبعد نعیم بخاری نے کیس کی پیروی سنبھال لی۔

    الیکشن کمیشن میں حامد خان کی جگہ نعیم بخاری پیش ہوئے میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ حامدخان کو بہت معتبر جانتا ہوں لیکن ان کےفیصلےپرافسوس ہوا۔

    مزید پڑھیں:پاناما کیس : پی ٹی آئی کے وکیل حامد خان کی پیروی سے معذرت

    نعیم بخاری کا کہنا تھا کیس سے متعلق حامد خان سے رہنمائی لیتے رہیں گے۔انہوں نےزیر سماعت کیس کے بارے میں بات چیت سے گریز کیا۔

    کیس کی سماعت کے دوران نعیم بخاری نے کیس سمجھنے کے لیےوقت مانگا۔الیکشن کمیشن نےنعیم بخاری کی درخواست پر سماعت پانچ دسمبرتک ملتوی کردی۔

    واضح رہے کہ جہانگیرترین نےالیکشن کمیشن میں اپناجواب داخل کرادیا۔جہانگیر ترین کی نااہلی سےمتعلق ریفرنس بھی پانچ دسمبرتک ملتوی کردیاگیا۔

  • چیف الیکشن کمشنرتقرری، عدالتی ڈیڈلائن کا آج آخری روز

    چیف الیکشن کمشنرتقرری، عدالتی ڈیڈلائن کا آج آخری روز

    اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر کے لیے سپریم کورٹ کی دی گئی مہلت آج ختم ہو رہی ہے ، حکومت اور اپوزیشن کے درمیان کسی نام پر اتفاق نہیں ہوسکا ہے۔

    چیف الیکشن کمشنر کے لیے جن ناموں پر غور کیا گیا انہوں نے رضامندی ظاہر نہیں آئی، فی الحال چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ سنبھالنے کے لیے کوئی تیار نظر نہیں آتا، تصدق حسین جیلانی اور رانا بھگوان داس یہ عہدہ سنبھالنے سے معذرت کرچکے ہیں، ناصر اسلم زاہد کے نام پر اتفاق نہیں ہوسکا، جسٹس رٹائرڈ طارق پرویز کے نام پر حکومت اور اپوزيشن میں مشاورت منطقی انجام تک نہ پہنچ سکی۔

    عدالت قرار دے چکی ہے کہ اس مہلت کےبعد وہ اپنے جج کی بطور قائم مقام چیف الیکشن کمشنر خدمات واپس لے لیں گے اور 24 نومبر کے بعد یہ عہدہ خود بخود خالی ہوجائے گا، اس وقت جسٹس انور ظہیر جمالی قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کی ذمہ داریاں نبھارہے ہيں ، یہ عہدہ ستمبر2013 سے خالی پڑا ہے ، لیکن اب وفاق مزید تاخیر کا متحمل نہيں ہوسکتا، حکومت اور اپوزیشن کو ایک نام طے کرنا ہے۔

  • چیف الیکشن کمشنرکیلئےحکومت اوراپوزیش کاجسٹس(ر)طارق پرویزکےنام پرغور

    چیف الیکشن کمشنرکیلئےحکومت اوراپوزیش کاجسٹس(ر)طارق پرویزکےنام پرغور

    اسلام آباد: حکومت اور اپوزیشن نے جسٹس ریٹا ئرڈ رانا بھگوان داس اور جسٹس (ر)تصدق حسین جیلانی کے انکار کے بعد پشاور ہائیکو رٹ کے سابق چیف جسٹس اور سابق نگران وزیر اعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ طارق پرویز کو چیف الیکشن کمشنر بنانے کیلئے مشاورت شروع کردی۔

    جسٹس (ر) رانا بھگوان داس اور جسٹس تصدق حسین جیلانی کے انکار کے بعد اب چیف الیکشن کمشنر کیلئے حکومت اور اپوزیش نے جسٹس (ر) طارق پرویز کے نام پر غور شروع کردیا اس سلسلے میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور خورشید شاہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا اور مشاورت کی گئی دونوں رہنماوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ جسٹس (ر) طارق پرویز کی رضا مندی کے لیے ان سے رابطے کیا جا ئے اور اگر وہ چیف الیکشن کمشنر بننے پر تیار ہوں تو ان کا نام پارلیمانی کمیٹی کو بھیجا دیا جائے گا۔

    جسٹس ریٹا ئرڈ طا رق پرویز پشاور ہا ئیکو رٹ کے چیف جسٹس اور نگران وزیر اعلیٰ کے فرائض بھی انجا م دے چکے ہیں اور دو ہزار تیرہ کے انتخابات کے دوران وہ نگران وزیر اعلیٰ تھے اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ چیف الیکشن کمشنر بننے پر رضا مند ہو تے ہیں یا وہ بھی اپنے ساتھی ججز کی پیروی کر تے ہو ئے اس عہدے کیلئے شکریے کے ساتھ معذرت کرلیتے ہیں۔

  • جسٹس تصدق حسین جیلانی کی چیف الیکشن کمشنر بننے سے معذرت

    جسٹس تصدق حسین جیلانی کی چیف الیکشن کمشنر بننے سے معذرت

    اسلام آباد: جسٹس تصدق حسین جیلانی نے چیف الیکشن کمشنر بننے سے معذرت کرلی ہے، حکومت اوراپوزیشن نے تصدق حسین جیلانی کے نام پر اتفاق کیا تھا۔

    جسٹس ریٹائرڈ بھگوان داس کے بعد سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس تصدق جیلانی نے بھی چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ سنبھالنے سے معذرت کر لی ہے۔ انہوں نے یہ فیصلہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی طرف سے ان پر عدم اعتماد کے اعلان کے بعد کیا ہے۔

     انہوں نے اپنے اس فیصلے سے حکومت کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔ واضح رہے جسٹس تصدق جیلانی کے نام پر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں کافی حد تک ہم آہنگی پائی جاتی تھی۔