Tag: معذور بچہ

  • سندھ حکومت معذوربچےکا بیرون ملک علاج کرائے گی‘ مراد علی شاہ

    سندھ حکومت معذوربچےکا بیرون ملک علاج کرائے گی‘ مراد علی شاہ

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کی غفلت سے معذور ہونے والے بچے کا سندھ حکومت بیرون ملک علاج کرائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ دی گئی کہ والدین اور کے الیکٹرک حکام سے ملاقاتیں کیں۔

    پیپلزپارٹی کے رہنما امتیاز شیخ نے بتایا کہ کے الیکٹرک 25 لاکھ معاوضہ دینے کے لیے تیار تھا، وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر معاوضہ 50 لاکھ کرایا۔

    ننھا عمر دونوں بازؤں سےمحروم، غفلت پر کے الیکٹرک کیخلاف مقدمہ درج

    مراد علی شاہ کو بتایا گیا کہ کے الیکٹرک بچے کے باہرعلاج کرانے پرتذبذب کا شکار ہے جس پر انہوں نے کہا کہ یہ کیا بات ہے کہ کے الیکٹرک بچے کا باہر علاج کرانے پرہچکچا رہا ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس کے دوران اعلان کیا کہ سندھ حکومت بچے کا بیرون ملک علاج کرائے گی۔

    گورنر سندھ نے 8 سالہ بچے پر بجلی کے تار گرنے کا نوٹس لے لیا

    یاد رہے گزشتہ ماہ 30 اگست کو کراچی کے علاقے احسن آباد میں کے الیکٹرک کی لاپرواہی کے باعث 8 سالہ بچے عمر پر بجلی کے تار گرگئے تھے ، جس کے باعث بچے کے دونوں بازو ضائع ہوگئے تھے۔

  • اپاہج بچے کا جذبہ ایمانی، ہاتھوں کے سہارے کعبے کا طواف

    اپاہج بچے کا جذبہ ایمانی، ہاتھوں کے سہارے کعبے کا طواف

    ریاض: قطر سے تعلق رکھنے والے معذور بچے نے طواف کے وقت وہیل چیئر کا سہارا لیے بغیر طواف مکمل کیا تو امام کعبہ بھی اُس کے جذبہ ایمانی کو دیکھ کر ملاقات کے لیے پہنچے اور حکومت سے بچے کو شاہی پروٹوکول پیش کرنے کی درخواست کی۔

    تفصیلات کے مطابق قطر سے تعلق رکھنے والے غنیم مفتاح نے طواف کرتے وقت وہیل چیئر کا سہارا لینے سے انکار کرتے ہوئے اپنی مدد آپ کے تحت طواف کا عمل مکمل کیا اور دیگر عازمین کے ساتھ تمام اراکان بھی ادا کیے۔

    ویڈیو دیکھنے کے لیے اسکرول نیچے کریں

    بچے کے جذبے سے متاثر ہوکر سعودی مفتی اعظم نے خود آکر ملاقات کی اور سعودی گورنمنٹ سے بچے کو شاہی پروٹوکول دینے کی استدعا کی، امام حرم کی درخواست پر سعودی حکومت نے بچے کو شاہی پروٹوکول فراہم کیا اور عمرے کے تمام اراکان ادا کروائے۔

    p2

    عمرہ ادائیگی کے بعد امام حرم نے خصوصی طور پر بچے سے ملاقات کی اور اُسے بہت سی دعائیں دیں۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قطری بچہ نے اپنی معذوری کو محتاجی نہیں بنایا بلکہ عام لوگوں کی طرح طواف کرنے کو ترجیح دیتے ہوئے وہیل چیئر پر بیٹھنے سے انکار کیا اور ہاتھوں کے ذریعے طواف اور دیگر اراکان ادا کیے۔