Tag: معذور نوجوان

  • سعودیہ: معذور نوجوان دوسروں کیلئے مثال بن گیا

    سعودیہ: معذور نوجوان دوسروں کیلئے مثال بن گیا

    سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے معذور نوجوان محمد القحطانی نے معذوری کو اپنی مجبوری نہیں بننے دیا بلکہ دوسروں کے لئے مثال قائم کردی اور اپنے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بلند حوصلہ نوجوان کو اس کی معذوری یونیورسٹی کی تعلیم حاصل کرنے اور اپنے کیریئر کو آگے بڑھانے سے روک نہیں سکی۔

    محمد القحطانی نے سیاحت اور تفریحی پروجیکٹ مینجمنٹ میں مہارت کے ساتھ ساتھ اپنی یونیورسٹی کی تعلیم کو بھی مکمل کیا، ان کی کامیابی ان کی معذوری پر قابو پانے کی ان کی بہترین کوشش ہے۔

    محمد القحطانی کو پیدائشی معذوری ہے، ان کے جسم کا نچلا حصہ پیدائشی طور پر فالج سے متاثرہ ہے۔

    انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ ابھی 19برس کے ہیں اور انہوں نے عمومی تعلیم میں بہترین گریڈ کے ساتھ اپنی تعلیم مکمل کی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنی معذوری کو فٹ بال اور تیراکی جیسے اپنے پسندیدہ مشاغل کو پورا کرنے میں حائل نہیں ہونے دیا، انہوں نے تمام تعلیمی مراحل میں اپنے اساتذہ کی خدمات کو سراہا اور ان کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

    القحطانی کی جانب سے نشاندہی کی گئی کہ وہ وژن 2030کا حصہ بننے کے لیے پرعزم ہیں اور مملکت کی قیادت کو عزت دینے کی خواہش رکھتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اب وہ پرنس سلطان بن عبدالعزیز یونیورسٹی میں سیاحت کے شعبے میں اپنی تعلیم مکمل کر رہے ہیں جہاں وہ تفریحی پروجیکٹ مینجمنٹ میں تعلیم مکمل کررہے ہیں۔

  • ابوظہبی پولیس نے معذور نوجوان کی ہوا میں اڑنے کی خواہش پوری کردی

    ابوظہبی پولیس نے معذور نوجوان کی ہوا میں اڑنے کی خواہش پوری کردی

    ابو ظہبی : پولیس حکام نے معذور اماراتی نوجوان کی ابو ظہبی کی فضا میں پرواز کرنے کی خواہش پوری کردی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی کی پولیس نے معذور اماراتی شہری کی پرواز کرنے کی دیرینہ خواہش کو پورا کردیا، پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں خالد کے خواب کو سچ ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ابو ظہبی کی پولیس نے زاید ہائر آرگنائزیشن کی معاونت سے معذور اماراتی نوجوان کے خواب کو حقیقت کا روپ دیا ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق مذکورہ اماراتی نوجوان کی خواہش تھی کہ متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت پر پرواز کرے تاہم وہ اپنی جسمانی معذوری کے سبب اپنی خواہش کو پورا کرنے سے قاصر تھا۔

    ابو ظہبی پولیس کی جانب سے اسپتال میں زیر علاج نوجوان خالد کو پائلٹ کے کپڑوں کا تحفہ پیش کیا گیا، جسے معذور نوجوان کو پہناکر ابوظہبی کے ایکزیکیٹو ایئرپورٹ پر لایا گیا جہاں پولیس کے فضائی دستے کے پائلٹ خالد کا انتظار کررہے تھے۔

    عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ جس ہیلی کاپٹر میں خالد نے ابوظہبی کا سفر کیا، اسے پولیس حکام کی جانب سے معذور نوجوان کے لیے خصوصی طور پر خریدا گیا تھا۔

    پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’ابو ظہبی پولیس کی جانب سے معذور نوجوان کی خواہش کو پورا کرنے پر فخر محسوس ہورا ہے‘۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانےکے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ہاتھ اور پیروں سے معذور نوجوان باڈی بلڈر بن گیا

    ہاتھ اور پیروں سے معذور نوجوان باڈی بلڈر بن گیا

    آپ نے بہت سے تن ساز دیکھے ہوں گے لیکن ایسا تن ساز نہیں دیکھا ہوگا جس کے دونوں پیر اور ایک ہاتھ نہیں ہے، فلوریڈا میں ایک نوجوان ایسا بھی موجود ہے جس کا معذوری کے باوجود حوصلہ بلند اور چٹانوں کی مانند ہے۔

    فلوریڈا کا یہ نوجوان ’’نک ‘‘پیدائشی طور پر دونوں پیروں اور ایک ہاتھ سے محروم ہے لیکن اس نے کبھی اپنی معذوری کو مجبور ی بننے نہیں دیا۔

    بغیر پاؤں اور ایک ہاتھ کے نک نے سب سے مشکل اسپورٹس فیلڈ باڈی بلڈنگ کو اپنایا۔

    ویڈیو دیکھیں:

    21 سالہ نک نے جم میں انتہائی وزنی ٹائر سے ایکسرسائز کرکے سب کو حیران کردیا، نوجوان باڈی بلڈر کا کہنا ہے کہ معذور افرا کبھی ہمت نہ ہاریں اور بھرپور زندگی گزاریں۔