Tag: معروف اداکار

  • شہریار منور نے شادی کے فوائد گِنوا دیے، تصویر وائرل

    شہریار منور نے شادی کے فوائد گِنوا دیے، تصویر وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شہریار منور صدیقی نے سوشل میڈیا پر اپنی تصویر شیئر کی ہے۔

    حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھے والے شہریار منور صدیقی اپنی اہلیہ ماہین صدیقی کے ساتھ خوشگوار زندگی گزارنے میں مصروف ہیں اب اداکار  شادی کے فوائد گنواتے نظر آ رہے ہیں۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شہریار منور نے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہیں ایک ہوٹل میں پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    اداکار نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ شادی کرنے کا فائدہ نمبر 11،  ناشتے کی میز پر آپ کی تصویر بنانے کے لیے ’کوئی‘ مل جاتا ہے۔

    اداکار شہریار کی اس پوسٹ میں ’کوئی‘ سے مراد ان کی اہلیہ ماہین صدیقی ہیں جنھوں نے ناشتے کی میز پر یہ تصویر بنائی، اداکار کی اس پوسٹ کو مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے اور صارفین نے جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال اداکار شہریار منور اور  اداکارہ ماہین صدیقی بڑی دھوم دھام سے شادی کے بندھن گئے، ان کی شادی کی رنگا رنگ تقریبات میں روایتی رسومات کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ رقص اور موسیقی کی محافل بھی منعقد کی گئی تھیں۔

  • عاصم محمود کو لنڈا بازار کے نیلے جیکٹ سے کیا ملا؟

    عاصم محمود کو لنڈا بازار کے نیلے جیکٹ سے کیا ملا؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عاصم محمود نے ایک بڑی جیت سے متعلق بتاکر سب کو حیران کردیا۔

    اداکار عاصم محمود بہت باصلاحیت اداکار ہیں جو کئی اچھے ڈراموں کا حصہ رہ چکے ہیں، ان کے کام کو بہت پذیرائی ملی اور انہوں نے کئی بڑے ڈرامے کیے ہیں، اداکار اپنی محنت اور سماجی مسائل پر رائے کے بارے میں کھل کر بات کرتے ہیں۔

    حال ہی میں انہوں نے ایک ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے بتایا کہ جب وہ کالج میں تھے تو اُنہیں لنڈے کی جیکٹ میں سے 100 پاؤنڈ کا نوٹ ملا تھا۔

    اداکار نے  بتایا کہ میرے کالج میں صرف نیلے رنگ کی جرسی  پہننے کی اجازت تھی اور اچانک بہت زیادہ سردی بڑھ گئی تو کالج میں نیلے رنگ کی جیکٹ، کوٹ یا سوئیٹر کچھ بھی پہننے کی اجازت دے دی گئی۔

    اداکار نے بتایا کہ میں نے سوچا کہ آج گھر جا کر بولوں گا کہ مجھے نیلے رنگ کا کوئی سوئیٹر یا جیکٹ لا دیں لیکن ہوا کچھ یوں کے گھر سے کالج جاتے ہوئے راستے میں ایک لنڈا بازار آتا تھا جہاں مجھے ایک جیکٹ دیکھتے ہی پسند آ گئی تو میں نے وہ جیکٹ خرید لی۔

    عاصم محمود نے مزید بتایا کہ میں نے گھر آتے ہی جیکٹ مشین میں دھونے کے لیے ڈال دی جب میں جیکٹ کو دھونے اور سکھانے کے بعد استری کر رہا تھا تو اس کے اندر ایک خفیہ جیب تھی۔

    عاصم محمود نے مزید بتایا کہ اس جیکٹ میں 7 سے 8 جیب تھے، میں نے اس نیت کے ساتھ جیکٹ کی اس جیب کو کھولا کہ اس میں سے ڈالرز نکلیں گے، جب میں نے جیکٹ کی جیب کھولی تو اس میں سے مجھے 100 پاؤنڈ ملے۔

    انہوں نے بتایا کہ اگلی صبح میں جب کالج گیا تو وہاں سے کرنسی ایکسچینج والے سے میں نے 100 پاؤنڈ ایکسچینج  کروالیے جس کے مجھے 9 ہزار روپے ملے، جس کے بعد میں نے دوستوں کے ساتھ پارٹی کی اور باقی پیسے سے شاپنگ کرلی۔

    https://urdu.arynews.tv/sabeena-farooq-reveals-behind-her-limited-work/

  • سنی دیول بڑی مشکل میں پھنس گئے، مقدمہ درج

    سنی دیول بڑی مشکل میں پھنس گئے، مقدمہ درج

    ممبئی: بالی وود کے معروف اداکار سنی دیول بڑی مشکل میں پھنس گئے اداکار کے خلاف دھوکہ دہی، فراڈ اور بھتہ خوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فلم پروڈیوسر سورو گپتا نے اداکار سنی دیول پر دھوکہ دہی اور جعلسازی کا الزام لگایا ہے، انہوں نے کہا کہ 2016 میں ایک فلمی پروجیکٹ کیلئے سنی دیول کے اکاؤنٹ میں ایک کروڑوں روپے منتقل کیے لیکن فلم کا آغاز نہ ہوسکا۔

    سورو گپتانے الزام لگایا کہ اداکار سنی دیول نے ان سے بڑی رقم لینے کے بعد انہیں دھوکہ دیا ہے، میں نے اس فلم کے لیے دیول سے رابطہ کیا تھا اور اس کے لیے پیشگی ادائیگی بھی کی تھی۔

    انڈیا ٹوڈے ڈاٹ ان سے بات کرتے ہوئے سورو گپتا نے کہا کہ سنی دیول نے فلم میں تاخیر کی اور اس کے لیے پیسے بھی لیے لیکن اس پر کام شروع نہیں کیا، انہوں نے پیشگی رقم لینے کے بعد بھی ہماری فلم شروع کرنے کے بجائے، دوسری فلم کی شوٹنگ شروع کردی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by The Filmy Charcha (@thefilmycharcha)

    پروڈیوسر نے اداکار پر یہ الزام بھی لگایا کہ انہوں نے ان کے معاہدے میں جعلسازی کی ہے اور چالیس ملین روپے کو 80 ملین روپے بنادیا ہے۔

    فلم پروڈیوسر سورو کپتان کی شکایت پر پولیس نے سنی دیول کے خلاف شکایت درج کرلی اور اداکار کو ایک نوٹس بھی جاری کیا لیکن سنی دیول کی ٹیم نے اداکار کے شہر سے باہر ہونے پر ان کی حاضری سے معذرت کی ہے۔

    واضح رہے کہ 2000 سے سنی دیول کا شوبز کیریئر زوال کا شکار ہوگیا تھا، 2023 میں ان کی فلم ’غدر2‘ نے شاندار کامیابی حاصل کی اور اداکار کو نئی فلمیں ملنا شروع ہوگئی ہیں۔

    سارو گپتا کے مطابق سنی دیول فلم شروع نہ کرنے کے باوجود ان سے پیسوں کا مطالبہ کرتے رہے اور ’غدر2‘ کی کامیابی کے بعد انہوں نے پروڈیوسر سے رابطہ ختم کردیا ہے۔

  • نوازالدین صدیقی نے بچوں کی خاطر اہلیہ سے صُلح کرلی

    نوازالدین صدیقی نے بچوں کی خاطر اہلیہ سے صُلح کرلی

    نئی دہلی: بالی ووڈ کے معروف اداکار نوازالدین صدیقی اور ان کی الگ ہونے والی اہلیہ عالیہ صدیقی اپنے بچوں کی خاطر صُلح کرلی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکار نوازالدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی نے شوہر کے ساتھ اپنی صُلح کی تصدیق کردی ہے۔

    اداکار نوازالدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ پر اپنے آفیشل انسٹاگرام پر شادی کی 14ویں سالگرہ کا جشن منانے کی تصویر شیئر کی ہے۔

    تصویر میں نوازالدین صدیقی اور عالیہ صدیقی کو اپنے دونوں بچوں کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے، اس پوسٹ نے مداحوں کو حیران کردیا تھا، صارفین نے کہا کہ اس جوڑی کے درمیان علیحدگی کی خبریں چل رہی تھیں؟۔

    ویڈیو: نوازالدین صدیقی نے اہلیہ اور بچوں کو گھر سے بے دخل کر دیا

    اس پوسٹ کے بعد نوازالدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جس طرح ہم دنیا کے ساتھ اپنی زندگی کے تلخ حالات شیئر کرتے ہیں تو اسی طرح ہمیں اپنی زندگی کی اچھی چیزوں کو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کرنا چاہیے۔

    عالیہ صدیقی نے کہاکہ اسی لیے ہم نے ہماری شادی کی سالگرہ کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جوکہ ہم نے ہمارے بچوں کے ساتھ منائی تھی، ہمارے درمیان ہونے والی غلط فہمی ہماری زندگی سے اب دور ہوگئی ہے۔

    عالیہ صدیقی نے کہا کہ نوازالدین صدیقی اور میرے رشتے میں جو مسئلہ درپیش تھا وہ ہمیشہ کسی تیسرے شخص کی وجہ سے تھا لیکن اب ہم نے اپنے بچوں کی خاطر صُلح کرکے ایک ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اہلیہ کا گھر سے نکالنے کا الزام، نوازالدین صدیقی کا بیان بھی آگیا

    انہوں نے کہا کہ زندگی میں اب الگ رہنے کا کوئی آپشن نہیں ہے کیونکہ بچے بھی بڑے ہو رہے ہیں، اس کے علاوہ میری بیٹی اپنے والد کے بہت قریب ہے تو وہ ہمارے رشتے کے مسائل کی وجہ سے کافی پریشان تھی۔

    نوازالدین صدیقی کی اہلیہ نے مزید کہا کہ ہمارے بچے ہماری علیحدگی کو برداشت نہیں کرسکتے تھے، اس لیے ہم نے ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ کچھ سالوں سے نوازالدین صدیقی اور اُن کی اہلیہ عالیہ کے رشتے میں کافی مسائل چل رہے تھے، اداکار کی اہلیہ نے الزام لگایا تھا کہ نوازالدین صدیقی انہیں اور بچوں تشدد کا نشانہ بناتے تھے جبکہ گھر سے باہر بھی نکال دیا کرتے تھے جبکہ اداکار نوازالدین صدیقی کی عالیہ نے طلاق کی درخواست بھی دائر کی تھی۔

  • کاش پہلی بیوی سے طلاق نہ ہوئی ہوتی تو۔۔۔۔جاوید شیخ نے کیا کہا؟

    کاش پہلی بیوی سے طلاق نہ ہوئی ہوتی تو۔۔۔۔جاوید شیخ نے کیا کہا؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار جاوید شیخ نے کہا کہ میں پہلی بیوی سے علیحدگی نہیں چاہتا تھا، کاش ایسا نہ ہوتا۔

    معروف اداکار جاوید شیخ نے نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے میں پہلی بار اپنی دوسری شادی اور بچوں پر ہونے والے اثرات کے متعلق بات کی۔

    اداکار جاوید شیخ نے کہا کہ بچوں کی بہترین تربیت میں ان کی سابقہ اہلیہ زینت منگی کا بہت ہاتھ ہے جنھوں نے بچوں کو کبھی ددھیال اور باپ سے دور نہیں ہونے دیا۔

    &

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Momal Sheikh (@momal15)

    nbsp;

    جاوید شیخ نے بتایا کہ ’بدقسمتی سے میں اپنی پہلی بیوی سے علیحدگی نہیں چاہتا تھا جس کی وجہ سے میرے بچے شہزاد اور مومل کو نقصان اٹھانا پڑا لیکن الحمدللہ جس طرح انہوں نے ٹوٹے ہوئے خاندان کا حصہ ہوتے ہوئے بھی خود کو مضبوط رکھا۔

    انہوں نے کہا کہ یہ حیرت انگیز ہے، اور یہ صرف ان کی ماں کی وجہ سے تھا، یہی نہیں میرے بچے سلیم کے بچے، بہروز اور دیگر بہن بھائیوں کے بچے ہماری جگہ پر اکٹھے ہوتے تھے اور یہ کریڈٹ صرف اور صرف میری سابقہ بیوی کو جاتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ میری سابقہ اہلیہ ہمیشہ میرے بچوں کو میرے اور میرے گھر والوں کے پاس بھیجتی تھی لیکن میری طلاق میرا سب سے بڑا قصور ہے، ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا، کاش ایسا نہ ہوتا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ سب اس وقت ہوا جب میں نے سلمیٰ آغا سے شادی کی اور سلمیٰ آغا کے ساتھ میری شادی صرف تین سال تک چل سکی تھی۔

    واضح رہے کہ جاوید شیخ کی پہلی شادی زینت منگی سے ہوئی تھی، اس وقت اداکار کیریئر کے عروج پر تھے۔

    اداکار کو پہلی اہلیہ سے دو بچے اداکارہ مومل شیخ اور اداکار شہزاد شیخ بھی ہیں جو اب خود بچوں کے والدین بن چکے ہیں۔

    جاوید شیخ نے پہلی اہلیہ سے طلاق کے بعد دوسری شادی اداکارہ سلمیٰ آغا سے کی تھی لیکن ان کے ساتھ بھی ان کی دوسری شادی طلاق پر ختم ہوئی تھی۔

  • سارہ خان نے بھارت کے معروف اداکار کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی

    سارہ خان نے بھارت کے معروف اداکار کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے بالی ووڈ اسٹار کے ساتھ فلم میں اسکرین شیئر کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

    پاکستانی اداکارہ سارہ خان نے حال ہی میں پڑوسی ملک کی ایک مقامی میڈیا کے ساتھ ایک ورچوئل انٹرویو میں اپنی خواہش کا اظہار کیا، کہا کہ میں بھارت کے معروف اداکار سلمان خان کے ساتھ کام کرنا چاہوں گی۔

    ہوسٹ نے ان سے پوچھا کہ وہ شوبز انڈسٹری میں آنے سے پہلے ان کے آئیڈیل کون تھے جس پر سارہ خان نے جواب دیا کہ میں نے ایسا کبھی نہیں سوچا کیونکہ میں کبھی اداکاری نہیں کرنا چاہتی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ ہم شاہ رخ خان، ہریتک روشن اور سلمان خان کو دیکھ کر بڑے ہوئے ہیں،’’ لیکن جب میں نے اداکاری شروع کی تو میں سلمان خان کے ساتھ فلم کرنا چاہتی تھی‘‘۔

    واضح رہے کہ اداکار بلال عباس اور سارہ خان کا نیا ڈرامہ ’عبداللہ پور کا دیوداس‘ بھارتی چینل ’زندگی‘ پر نشر کیا جائے گا جس کی ہدایت کاری کے فرائض کمال انجم شہزاد نے انجام دیے ہیں۔

    ’ عبداللہ پور کا دیود داس‘ کی کہانی شاعرانہ موضوعات، محبت اور دوستی کے گرد گھومتی ہے، ڈرامے کے مرکزی کردار ’فخر‘ اور ’کاشف‘ ہوں گے جنہیں بالترتیب بلال عباس اور رضا طالش نے ادا کیا جبکہ سارہ خان ڈرامے میں ’گل بانو‘ کے کردار میں دکھائی دیں گی۔

  • ہالی وڈ کے معروف اداکار ول اسمتھ سعودی عرب پہنچ گئے

    ہالی وڈ کے معروف اداکار ول اسمتھ سعودی عرب پہنچ گئے

    ریاض: ہالی ووڈ کے معروف اداکار ول اسمتھ سعودی عرب کے مستقبل ( نیوم سٹی)کی سیر کو پہنچ گئے۔

    ہالی ووڈ کے معروف اداکار ول اسمتھ سعودی عرب کے بڑے پروجیکٹ کو  فروغ دینے والے مشہور شخصیت بن گئے، انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں سعودی عرب کے مستقبل ’نیوم‘ کا اپنا حالیہ دورہ دکھایا گیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Will Smith (@willsmith)

    سوشل میڈیا پر شئیر کی گئی وڈیو میں ول اسمتھ کو نیوم سٹی میں گھومتے پھرتے اور شہر کو دریافت کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    واضح رہے کہ صحرائے عرب میں سرسبز جدید شہر سعودی ولی عہد کے ’سرسبز سعودی عرب‘ کے تصور کا حصہ ہے۔

    ول اسمتھ نے مارچ میں بھی سعودی عرب کا دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے اونٹ کپ کھیلوں میں شرکت کی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Swizz Beatz (@therealswizzz)

    اس کے علاوہ اداکار عرب ممالک دبئی کا اکثر دورہ کرتے ہیں، امارات کی ٹورازم اتھارٹی نے برج خلیفہ اور اس کے لگژری ہوٹلوں جیسی سائٹس کو فروغ دینے کے لیے کئی مواقع پر اداکار کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔

  • معروف اداکار کی بہن انتقال کرگئی

    معروف اداکار کی بہن انتقال کرگئی

    نئی دہلی: بالی ووڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی کی ہمشیرہ زندگی کی بازی ہار گئیں، وہ 8 سال سے کینسر کے مرض سے نبرآزما تھیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نوازالدین صدیقی کی بہت صائمہ تامشی صدیقی کو 18 سال کی عمر میں چھاتی کے سرطان کے مرض کی تشخیص ہوئی جس کے بعد انہوں نے اپنا علاج شروع کرایا۔

    صائمہ صدیقی کینسر سے 8 سال تک جنگ لڑتی رہیں جس کے بعد آج 8 دسمبر کو  بالآخر وہ 26 برس کی عمر میں جہانِ فانی سے کوچ کرگئیں۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق صائمہ صدیقی کا نماز جنازہ بھارتی ریاست اترپردیش کے آبائی گاؤں میں ادا کیا جائے گا۔ بالی ووڈ اداکار چونکہ ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم کی شوٹنگ کے لیے امریکا میں موجود ہیں تو اہل خانہ نے ابھی تک نماز جنازہ کا حتمی وقت طے نہیں کیا۔

    رپورٹ کے مطابق نوازالدین صدیقی اپنی ہمشیرہ کی حوصلہ افزائی کرتے رہتے اور اُن کو ہمت دلاتے رہتے تھے۔ انہوں نے گزشتہ برس اپنی بہن کے لیے حوصلہ افزا ٹویٹ کی تھی جس میں ہمت کو داد دی تھی۔

  • اداکار اسد ملک کی اسلحہ برآمدگی کیس میں ضمانت منطور

    اداکار اسد ملک کی اسلحہ برآمدگی کیس میں ضمانت منطور

    لاہور: معروف اداکار اسد ملک کو اسلحہ برآمدگی کیس میں عدالت سے ضمانت مل گئی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی مقامی عدالت نے معروف اداکار اسد ملک کی اسلحہ کیس میں ضمانت منظور کرلی، عدالت نے اسد ملک کی پچاس ہزار مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔

    قبل ازیں معروف اداکار اسد ملک کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا، ذرائع کے مطابق اداکار اسد ملک سے خود کار ہتھیار برآمد ہوا تھا، اسلحے کا لائسنس زائد المعیاد نکلا تھا۔

    ذرائع کے مطابق اداکار اسد ملک اس سے پہلے 2 افراد کے قتل میں سزا کاٹ چکے ہیں، اسد ملک نے کراچی میں بس پر فائرنگ کی تھی جس میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ معروف اداکار سرکاری ٹی وی سمیت متعدد ٹی وی چینلز پر ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

    ان کے پسندیدہ مشغلوں میں ڈائیونگ فلائنگ اور شوٹنگ شامل ہیں، دو افراد کے قتل کے میں جب وہ جیل میں سزا کاٹ رہے تھے تو انہیں فیملی کی جانب سے مکمل سپورٹ کیا گیا۔

  • بیٹی پر کوئی پابندی نہیں لگانا چاہتا، گووندا

    بیٹی پر کوئی پابندی نہیں لگانا چاہتا، گووندا

    ممبئی: معروف اداکار گووندا کی دو فلمیں’كِل دل‘ اور دوسری ’ہیپی اینڈنگ‘ ریلیز ہو رہی ہیں، جس کے وجہ سے آج کل گووندا بہت خوش اور پر جوش ہیں، ریلیز ہونے والی فلم ’کل دل‘ میں گوندا نے ولن کا کردار ادا کیا ہے۔

    دوسری جانب گووندا کے بیٹے اور بیٹی انکے نقشِ قدم پر چل رہے ہیں، گووندا کے بیٹے یش وردھن اداکاری سیکھ رہے ہیں اور بیٹی نرمدا نے  اپنی پہلی فلم کی شوٹنگ بھی شروع کر دی ہے۔

    گووندا سے جب پوچھا گیا کہ کیا وہ اپنی بیٹی نرمدا کے لئے بہت پوزیسیو ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ میں پوزیسیو نہیں کیونکہ لڑکیاں بہت ذہین ہوتی ہیں اور میں پوزیسیو ہو کر اسکی تخلیقی صلاحیتوں پر روک نہیں لگانا چاہتا۔‘

    انھوں نے کہا کہ میں اپنی بیٹی پر کوئی پابندی نہیں لگانا چاہتا۔ اگر وہ بولڈ کردار میں بھی آئیں گی تو مجھے کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ انکا کہنا تھا کہ نئی نسل ہے ہر کام سوچ سمجھ کر کرتی ہے۔‘‘