Tag: معروف اداکارہ

  • نازش جہانگیر کا اپنے متعلق غلط معلومات پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی کا اعلان

    نازش جہانگیر کا اپنے متعلق غلط معلومات پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی کا اعلان

    معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے سے متعلق غلط، گمراہ کُن اور غیر تصدیق شدہ معلومات پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی کا اعلان کیا ہے۔

    اداکارہ نازش جہانگیر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاکرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے باضابطہ وارننگ جاری کی ہے، اسٹوری میں قانونی کارروائی کا نوٹس شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میرے بارے میں غلط، گمراہ کن، یا غیر تصدیق شدہ معلومات پوسٹ کرنے والے تمام افراد، پیجز اور اداروں کے لیے یہ ایک باضابطہ وارننگ ہے۔

    نازش جہانگیر کا اپنے متعلق غلط معلومات پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی کا اعلان

    ” اگر زیرٍ بحث پوسٹس کو فوری طور پر نہ ہٹایا گیا اور اس نوٹس کے 24 گھنٹے کے اندر اندر عوامی معافی نامہ جاری نہ کیا گیا تو میں ان ہتک آمیز پوسٹس کے ذمے دار تمام فریقین کے خلاف قانونی کارروائی کرنے پر مجبور ہو جاؤں گی”

    انہوں نے لکھا ہے کہ اس طرح کی غلط معلومات کو مزید پھیلانے کے نتیجے میں پیکا ایکٹ 2016 کے تحت قانونی کارروائی سمیت ہتک عزت کا باقاعدہ مقدمہ دائر کیا جائے گا اور اس کے ساتھ ساتھ تمام ممکنہ قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز خبر سامنے آئی تھی کہ لاہور کی کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے نازش جہانگیر کے خلاف امانت میں خیانت، فراڈ اور دھمکیاں دینے کے الزامات کے تحت وارنٹِ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

    عدالت نے پولیس کو اداکارہ کو گرفتار کر کے 22 مارچ کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

  • یہ کس معروف اداکارہ کی بچپن کی تصویر ہے؟

    یہ کس معروف اداکارہ کی بچپن کی تصویر ہے؟

    شوبز فنکاروں کے بچپن کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوجاتی ہیں جسے دیکھ کر ان کے مداح بھی خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔

    ایسی ہی ایک معروف بالی ووڈ اداکارہ کے بچپن کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جسے آپ یقیناً نہیں پہچان پا رہے ہوں گے۔

    یہ ننھی بچی متعدد پاکستانی ڈراموں اور فلم میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، حال ہی میں ان کے مشہور ڈرامے کے بعد یہ پڑوسی ملک بھارت میں بھی مشہور ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistani Cinema (@pakistanicinemaa)

    کیا آپ نے پہچان لیا کہ یہ مسکراتی ہوئی بچی کونسی مشہور اداکارہ ہیں، اگر آپ نے پہچان لیا ہے تو آگاہ کریں، اگر آپ نہیں پہچان سکے ہیں تو کوئی بات نہیں ہم آپ کو بتاتے کرتے ہیں۔

    تصویر میں موجود کوئی اور نہیں بلکہ پاکستان کی اس وقت کی سب سے مشہور اداکارہ ہانیہ عامر ہیں، جنہوں نے حال ہی میں اےآر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ ‘کبھی میں کبھی تم’ میں اداکارہ کے جوہر دکھائے تھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    ہانیہ عامر ایک شاندار پاکستانی ٹی وی اور فلم اداکار ہیں جنہوں نے اپنے ہٹ پروجیکٹس کے ذریعے غیر معمولی شہرت اور کامیابی حاصل کی ہے۔ ان کی مشہور فلمیں جاناں، نہ معلوم افراد 2 اور پردے میں رہنے دو ہیں۔

    اداکارہ  17.3 ملین فالوورز کے ساتھ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی مشہور شخصیت ہیں، اسے حال ہی میں ہٹ ڈرامہ سیریل کبھی میں کبھی تم میں اپنے کردار شرجینا کے لیے پذیرائی ملی۔

  • ایشیا کی معروف اداکارہ نمونیا کے باعث چل بسیں

    ایشیا کی معروف اداکارہ نمونیا کے باعث چل بسیں

    تائی پے: ایشیا کی معروف اداکارہ باربی شُو نمونیا کے باعث 48 سال کی عمر میں جاپان میں انتقال کرگئیں۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق تائیوان سے تعلق رکھنے والی باربی شُو جاپان میں چھٹیاں گزارنے کے دوران فلو کی زد میں آگئی تھیں، جس کے سبب انہیں نمونیا ہوگیا تھا، ان کی بہن کا کہنا ہے کہ وہ حالیہ برسوں کے دوران صحت کے مسائل سے دوچار رہی تھیں۔

    1990 کی دہائی کے وسط میں شوبز انڈسٹری میں بگ ایس کے نام سے مقبول باربی شو ایس او ایس نامی بینڈ کے سبب مشہور ہوئی تھیں، جس میں ان کی بہن بھی ان کے ساتھ شامل تھیں۔

    رپورٹس کے مطابق باربی شو 2001 میں معروف ٹی وی سیریز ’میٹیور گارڈن‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے کے باعث شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں۔

    2022 میں معروف اداکارہ نے اپنے شوہر سے علیحدگی کے بعد شوبز انڈسٹری سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔ اداکارہ کے انتقال پر چینی شوبز شخصیات کی جانب سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھارت کی مشہور گلوکارہ شاردا سنہا بھی چل بسیں تھیں وہ گزشتہ کئی روز سے کینسر میں مبتلا ہوکر مقامی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی صوبہ بہار کی مشہور گلوکارہ شاردا سنہا کا 72 سال کی عمر میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب دہلی میں انتقال ہوگیا۔ ملک بھر میں ان کی صحت یابی کے لیے دعائیں کی جارہی تھیں لیکن وہ زندگی کی بازی ہار گئیں۔

    سارہ خان نے ڈرامہ سیریل ’شیر‘ سے پہلی جھلک شیئر کردی

    سال 2017میں انہیں ”ملٹی پل مائیلوما”نامی بون میرو کینسر کی تشخیص ہوئی تھی معروف گلوکار کو دہلی کے ایمس اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور وہ 25 اکتوبر سے اسپتال کے آنکولوجی ڈیپارٹمنٹ میں زیر علاج اور آخری دن وینٹی لیٹر پر تھیں۔

  • ظاہر نہیں کرتی لیکن میرا اللہ سے کنکشن بہت مضبوط ہے: وینا ملک

    ظاہر نہیں کرتی لیکن میرا اللہ سے کنکشن بہت مضبوط ہے: وینا ملک

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکارہ و ماڈل وینا ملک کا کہنا ہے کہ میں ظاہر نہیں کرتی لیکن میرا اللہ سے کنکشن بہت مضبوط ہے۔

    وینا ملک ایک اداکارہ، ماڈل اور میزبان ہیں جو ہمیشہ اپنے کام سے زیادہ اپنے تنازعات کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں، وینا ملک پاکستان کے علاوہ بھارت میں بھی کام کرچکی ہیں، 2010 میں وینا بھارت گئی تھیں اور انہوں نے کئی سال بھارت میں ہی گزارے تھے، حال ہی میں انہوں نے ایک نجی شو میں شریک ہوئیں جس دوران انھوں نے کئی سوالوں کے جوابات دیے۔

     اپنی ڈریسنگ کے سبب خود پر ہونے والی تنقید کے جواب میں ادکارہ کا کہنا تھا کہ ’میں ظاہر نہیں کرتی لیکن میرا اللہ سے کنکشن بہت مضبوط ہے، مجھے ٹرول کیا جاتا ہے کہ آپ نے اسکرٹ پہن لی تو آپ اب استغفار نہیں کرسکتیں۔

    میرا ان باکس اب بھی بالی ووڈ فلموں کی آفر سے بھرا پڑا ہے، وینا ملک

    ادکارہ کا کہنا تھا کہ اس سب کے بعد میں نے اپنے مذہب کو  پڑھا، قرآن پاک کو پڑھا، میں تمام نوجوانوں حتیٰ کہ ہر مذہب کے لوگوں سے بس یہی کہنا چاہوں گی کہ جو شخص ایک بار قرآن کو پڑھ لے اسے پتہ چل جاتا ہے کہ آپ نے زندگی کیسے گزارنی ہے، آپ کے ساتھ کوئی برا کرے تو آپ نے کیا کرنا ہے‘۔

    یاد رہے کہ وینا ملک کچھ سال پہلے حجاب پہنتی تھیں اور اپنے بچوں کے ساتھ تصاویر شیئر کرتی تھیں تاہم اب انہیں حجاب نہ کرنے پر سوشمل میڈیا پر کئی بار ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    یاد رہے کہ وینا ملک نے 2013 میں بزنس مین اسد بشیر خٹک سے دبئی میں شادی کی تھی جن سے ان کے 2 بچے بھی ہیں، البتہ یہ شادی 3 سال بعد ختم ہوگئی تھی جس کی وجہ وینا کی جانب سے ایک دوسرے سے مطابقت نہ ہونا بتائی گئی تھی۔

  • اداکارہ صرحا اصغر نے مداحوں کو خوشخبری سنادی

    اداکارہ صرحا اصغر نے مداحوں کو خوشخبری سنادی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صرحا اصغر اور ان کے شوہر لالہ عمر مرتضیٰ کے ہاں دوسری مرتبہ ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ صرحا اصغر نے ایک خصوصی پوسٹ شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کے ہاں دوسری مرتبہ ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

    اداکارہ نے اس خوشی کی خبر کے ساتھ چند تصاویر بھی شیئر کی ہیں، تصاویر مین دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے اپنے شوہر لالا عمر کے ساتھ خصوصی ٹوئننگ کی۔

    اداکارہ صرحا اصغر نے میٹرنٹی شوٹ میں وائٹ ٹی شرٹ اور بلیک اینڈ وائٹ چیک پاجامے میں ملبوس ہیں جبکہ ان کے شوہر اسی پیٹرن کا سوئٹر پہنے نظر آرہے ہیں۔

    اداکارہ نے اپنی خوشیوں بھری تصاویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ’یہ میٹرنٹی شوٹ کا ہمارا طریقہ ہے، ہم یہ خوشی کی خبر آپ سب کے ساتھ شیئر کرنے پر بے انتہا پر جوش ہیں‘۔

    واضح اداکاری صرحا اصغر نے دسمبر 2020 میں کورونا کی وبا کے دوران خاموشی سے اپنے دیرینہ دوست عمر لالا کے ساتھ شادی کرلی تھی۔

    صرحا اصغر کے ہاں نومبر 2022 میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی اور انہوں نے ستمبر 2022 میں اپنے اُمید سے ہونے کی تصدیق کی تھی۔

  • ’ساری ماؤں کے دل ٹھنڈے رکھ یا رب‘ ماہرہ خان کی بیٹے کی ہمراہ تصویر وائرل

    ’ساری ماؤں کے دل ٹھنڈے رکھ یا رب‘ ماہرہ خان کی بیٹے کی ہمراہ تصویر وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے بیٹے کے ہمراہ یادگار تصویر شیئر کر دی۔

    فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ ماہرہ خان نے اسپتال کے کمرے کی ایک تصویر شیئر کی ہے، جس  میں انہیں اپنے اکلوتے بیٹے اذلان کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

    ماہرہ خان نے یہ تصویر اذلان کی سالگرہ کے موقع پر شیئر کی ہے جس کے کیپشن میں لکھا کہ ’ 24 برس کی عمر میں اپنی پوری دنیا کو دیکھتے ہوئے، جس کی نظریں مجھ پر ٹکی ہیں، صرف میرا ایک اذلان۔

    ماہرہ خان نے اپنے بیٹے سمیت تمام بچوں کے حق میں دعا کرتے ہوئے لکھا کہ اللّٰہ میرے اذلان اور تمام بچوں کو سلامت رکھے، انہیں خوش و خرم، صحت مند اور لمبی زندگی عطا فرمائے۔

    ’’ ہمارے بچے ہمیشہ صحیح راستے کا انتخاب کریں، وہ ہمیشہ شر سے محفوظ رہیں، آمین آمین، جیسا کہ میری امی کہتی ہیں، ساری ماؤں کے دل ٹھنڈے رکھ یا رب، آمین انشاء اللّٰہ۔

    واضح رہے کہ ماہرہ خان اور ان کے سابق شوہر علی عسکری نے 2007 میں شادی کی تھی، ان کے بیٹے اذلان خان کی پیدائش 2009 میں ہوئی تھی۔

  • حبا بخاری کس معروف بھارتی اداکارہ کی ہمشکل ہیں؟

    حبا بخاری کس معروف بھارتی اداکارہ کی ہمشکل ہیں؟

    پاکستان کی معروف اداکارہ حبا بخاری کو 70 کی دہائی میں بالی ووڈ کی دنیا میں قدم رکھنے والی لیجنڈری اداکارہ کی ہمشکل قرار دیا جارہا ہے۔

    پاکستان کی معروف اداکارہ حبا بخاری نے متعدد ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے جبکہ اداکارہ ان دنوں پاکستانی شوبز انڈسٹری پر راج کر رہی ہیں، ناظرین ان کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔

    حبا بخاری کے ڈراموں کی وجہ سے اداکارہ کے چرچے بھارت میں بھی ہونے لگے ہیں اور ایسے میں سوشل میڈیا پر حبا بخاری کی اداکاری سے لیکر انکے نقش نین پر بھی مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں۔

    تاہم سوشل میڈیا صارفین نے حبا بخاری اور بالی وڈ حسینہ جیا پردا کی شکلوں میں حیران کن مماثلت کی نشاندہی کی ہیں، سوشل میڈیا پر حبا بخاری اور جیا پردا کی ایسی تصاویر ایک ساتھ وائرل ہے جن میں وہ ایک جیسی نظر آرہی ہیں۔

    وائرل ہونے والی تصاویر کے کیپشن میں متعدد مداح اس بات سے اتفاق کرتے نظر آرہے ہیں اور دونوں ماں بیٹیاں لگ رہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Amna Rasool (@allpakshowbizstarz)

  • سلمان خان نے کس معروف اداکارہ کے گھر رشتہ بھیجا تھا؟ اہم انکشاف

    سلمان خان نے کس معروف اداکارہ کے گھر رشتہ بھیجا تھا؟ اہم انکشاف

    ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکارہ سلمان خان نے انکشاف کیا ہے انہوں نے ماضی میں جوہی چاولہ کے گھر رشتہ بھیجا تھا۔

    بالی وڈ میں سلمان خان کی شادی کئی دہائیوں سے موضوع بحث ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ بالی وڈ اداکارہ جوہی چاولہ کیلئے سلمان خان نے رشتہ بھیجا تھا لیکن اداکارہ کے والد نے شادی کی پیشکش مسترد کردی تھی۔

    بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں سلمان خان نے انکشاف کیا تھا کہ ’ مجھے جوہی چاولہ پسند تھیں وہ مجھے بہت معصوم لگتی تھیں لیکن جب میں نے اداکارہ کے والد سے جوہی کا ہاتھ مانگا تو انہوں نے انکار کردیا۔

    سلمان خان نے بتایا کہ جب یہ ہی بات جوہی چاولہ سے پوچھا گیا تو اداکارہ نے بتایا کہ سلمان خان نے اُن کے کیریئر کی آغاز میں شادی کے لیے رشتہ بھیجا تھا اور اُس وقت ان کی زیادہ توجہ کیریئر بنانے پر تھی۔

    جوہی چاولہ نے بتایا تھا کہ اس وقت سلمان خان  اتنے مقبول نہیں تھے جتنے آج ہیں، حتیٰ کہ میں سلمان اور عامر کو بھی اچھے سے نہیں جانتی تھی جس کی وجہ سے ان کے ساتھ فلم کرنے سے بھی انکار کردیا تھا۔

    واضح رہے کہ 58 سالہ سلمان خان ماضی میں کئی نامور بالی ووڈ اداکاراؤں کے ساتھ تعلق میں رہے ہیں جن میں سرفہرست ایشوریا رائے بچن اور کترینہ کیف ہیں۔

  • بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نے خودکشی کرلی

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نے خودکشی کرلی

    ممبئی: بھارت کی ابھرتی ہوئی معروف اداکارہ نور مالابیکا داس نے پھندہ لگا کر خودکشی کرلی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق  32 سالہ اداکارہ نور مالابیکا داس نے 6 جون کو ممبئی میں اپنا رہائش گاہ پر خودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نور کے پڑوسیوں نے اُن کے اپارٹمنٹ سے آنے والی بدبو کی شکایت پر پولیس کو بُلایا جب پولیس اپارٹمنٹ کے اندر گئی تو وہاں نور مالابیکا کی پنکھے سے پھندہ لگی لاش لٹک رہی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Noor Malabika (@noormalabika1)

    پولیس کا کہنا ہے کہ اداکاری کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منقتل کیا گیا تھا جس کے بعد ان کی آخری رسومات بھی ادا کردی گئی، لیکن عجیب بات یہ ہے کہ اداکارہ کی آخری رسومات میں ان کے اہلخانہ سے کوئی بھی شامل نہیں ہوا۔

    اس حوالے سے پڑوسیوں نے پولیس کا بتایا کہ گزشتہ ماہ نورمالا کی فیملی اسی فلیٹ میں مقیم تھے تاہم وہ کچھ روز قبل ہی اپنے گاؤں واپس گئے تھے جس کے بعد یہ واقعہ پیش آیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ان کی اہل خانہ سے بات ہوئی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے، پولیس کا بتایا ہے کہ اداکارہ کا تعلق آسام سے تھا، اداکارہ بننے سے پہلے وہ قطر ایئرویز کے ساتھ بطورِ ایئر ہوسٹس کام کرتی تھیں۔

    واضح رہے کہ نور مالابیکا داس نے کئی فلموں اور ویب سیریز میں کام کیا تھا، جن میں ‘سسکیاں’، ‘واک مین’، ‘تیکھی چٹنی،’ ‘جگھنیا اپرادھ،’ ‘چارم سکھ،’ ‘دیکھی آندھی،’ اور ‘بیک روڈ ہسل’ شامل ہیں جبکہ آخری بار انہیں کاجول کیساتھ ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار سیریز ‘دی ٹرائل’ میں اداکاری کے جوہر دکھاتے دیکھا گیا تھا۔

  • آنکھوں کی کامیاب سرجری کے بعد راگھو اور پرینیتی منظر عام پر آگئے

    آنکھوں کی کامیاب سرجری کے بعد راگھو اور پرینیتی منظر عام پر آگئے

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیٹی چوپڑا اور ان کے سیاستدان شوہر راگھو چڈھا لندن میں آنکھوں کی کامیاب سرجری کے بعد پہلی بار منظر عام پر آگئے۔

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ و گلوکارہ پرینیتی چوپڑا اور اُن کے سیاست دان شوہر، راگھو چڈھا نے طویل مدت بعد ایک ساتھ انٹری دی ہے، دونوں ایک ساتھ سدھی ونائک مندر میں ’آشیرواد‘ لینے کے لیے پہنچے تھے۔

    یاد رہے اداکارہ کا اپنے شوہر کے ساتھ سدھی ونائک مندر کا دورہ لندن میں راگھو کی آنکھوں کی کامیاب سرجری کروانے کی خبر کے فورا بعد کیا ہے، اس سے قبل دونوں ہی منظر عام سے غائب تھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Bollywood (@bollywood.mobi)

    سوشل میڈیا پر وائرل متعدد ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس جوڑی نے میچنگ کا سفید لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور ماتھے پر تلک لگائی ہوئی ہے، پرینیتی اور راگھو کو کئی مہینوں بعد ایک ساتھ دیکھنے پر مداح و صارفین خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں یہ خبر آئی تھی کہ عام آدمی پارٹی کے سیاسی رہنما راگھو چڈا کو ریٹینا میں سوراخ کا مسئلہ پیدا تھا اور لندن کے ایک اسپتال میں ان کی ایمرجینسی سرجری ہوئی تھی، ریٹینا میں سوراخ سے اداکارہ کے شوہر مستقل طور پر بینائی سے محروم ہوسکتے تھے۔

    یاد رہے کہ پرینیتی چوپڑا نے گزشتہ سال 24 ستمبر کو بھارت کی عام آدمی پارٹی کے رہنما راگھو چڈھا سے شادی کی ہے۔