Tag: معروف اداکارہ

  • ’ وہ کیا چیز ہے جو نام لینے سے ٹوٹ جاتی ہے‘

    ’ وہ کیا چیز ہے جو نام لینے سے ٹوٹ جاتی ہے‘

    کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مائرہ خان نے وسیم بدامی کے دلچسپ سوالات کے جوابات دیئے ہیں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے رئیلٹی شو ’’تماشہ گھر‘‘ کی کنٹسٹنٹ و اداکارہ مائرہ خان نے اے آر وائی نیوز کے اسپورٹس اسپیشل شو’ ہر لمحہ پُرجوش‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ہوسٹ وسیم بدامی کے دلچسپ سوالوں کے جواب دیئے۔

    وسیم بدامی نے مائرہ خان سے کامن سینس کے سوالات کیے، ہوسٹ نے پوچھا کہ وہ کیا چیز ہے جو نام لینے سے ٹوٹ جاتی ہے، جس پر اداکارہ ماہرہ نے سیٹ پر موجود لوگوں کی مدد سے اس کا جواب دیا۔

    اداکارہ نے بتایا کہ ’خاموشی، خاموشی ایسی چیز یا لفظ ہے جس کا نام لینے سے ٹوٹ جاتی ہے، ہوسٹ نے ایک اور سوال کیا کہ’ وہ کیا چیز ہے جسے ہم کھاتے بھی ہیں اور پیتے بھی ہیں‘۔

    اس کامن سینس کے سوال پر ’تماشہ گھر‘ کی کنٹسٹنٹ نے جواب دیا کہ ایسی بہت سی چیزیں ہیں جس میں، ناریل، برف، گنا، آئس کریم، گوشت( جسے کھاتے بھی ہیں اور اس کی یخنی پیتے بھی ہیں۔

    ہوسٹ نے ایک اور کامن سینس کا سوال پوچھا کہ’ وہ کونسی چیز ہے جو روشنی میں زندہ رہتی ہیں اور اندھیرا ہوتے ہی مرجاتی ہیں‘ جس کا جواب اداکارہ نہیں دے سکیں لیکن اس کامن سینس سوال کا جواب ’ سایہ‘ ہے۔

  • پاکستان میں جو مزے خواتین کے ہیں، وہ کہیں اور نہیں: حرا ترین

    پاکستان میں جو مزے خواتین کے ہیں، وہ کہیں اور نہیں: حرا ترین

    پاکستان انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا ترین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جو مزے خواتین کے ہیں، عورتوں کے ایسے مزے کہیں بھی نہیں۔

    اداکارہ حرا ترین نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر بات کرنے سمیت خواتین کے مسائل پر بھی کھل کر بات کی۔

    اداکارہ نے بتایا کہ مجھے عورت مارچ میں شرکت کرنے کی دعوت ملی تھی لیکن میں نے اس میں شرکت نہیں کی، کیوں کہ اب اس مارچ کے کئی مقاصد ہیں، اس طرح کے مارچ میں خالص خواتین کے حقوق اور خود مختاری کے لیے نہیں ہوتیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by FHM PAKISTAN (@fhmpakistan)

    اداکارہ نے کہ کہ عورت مارچ سے منسلک مختلف چیزوں کی وجہ سے بھی میں اس میں شرکت نہیں کرتی لیکن میں عورتوں کے حقوق کے لیے ہونے والے مظاہروں میں شریک ہوتی رہی ہوں۔

    حرا ترین نے کہا کہ فیمنسٹ ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ خواتین کے حقوق کے لیے ایک ہی انداز میں بات کریں، ہمارے ملک میں اس وقت ایک طرف یکساں حقوق کی بات ہو رہی ہے تو دوسری طرف مردوں سے برتری کی بحث ہو رہی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by H I R A T A R E E N (@htareen)

    اداکارہ نے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ خواتین پر تشدد کا کوئی مقصد نہیں، اس طرح کا رویہ ہر صورت میں قابل مذمت ہے، اس میں کوئی دو رائے نہیں، گھریلو تشدد سمیت خواتین پر کسی طرح کا کوئی تشدد نہیں ہونا چاہئیے۔

    ساتھ ہی انہوں نے کہا یہ بھی حقیقت ہے کہ پاکستان میں جو مزے خواتین کے ہیں، وہ مزے کہیں اور نہیں، پاکستان میں خواتین کی عزت کی جاتی ہے، انہیں اہمیت دی جاتی ہے۔

    اداکارہ نے مزید کہا کہ اگر میں بولڈ لباس میں جاؤں گی تو یقینی طور پر لوگ مجھے دیکھیں گے لیکن مردوں کے دیکھنے کا مطلب یہ نہیں کہ وہ ہر وقت گندی نظروں اور سوچ سے دیکھیں۔

  • تبو نے پاکستانی والد سے متعلق خاموشی توڑ دی

    تبو نے پاکستانی والد سے متعلق خاموشی توڑ دی

    بھارت فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ تبو نے پہلی بار پاکستانی والد سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

    بالی وڈ اداکارہ نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں اپنے پاکستانی والد سے متعلق کھل کر گفتگو کی ہے، اداکارہ نے بتایا کہ ’ میں جب 3 سال کی تھی تو میرے والدین کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی، میں نے اپنے والد کو کبھی نہیں دیکھا‘۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’ میرے والد نے طلاق کے بعد دوسری شادی کرلی تھی، میں کبھی بھی اپنے والد سے نہیں ملی میری بڑی بہن ان سے کئی بار مل چکی ہیں‘۔

    بالی ووڈ اداکارہ تبو نے کہا کہ ’میرا پیدائشی نام تبسم فاطمہ ہاشمی تھا لیکن میں نے کبھی اپنے نام کے ساتھ ’ہاشمی‘ استعمال نہیں کیا، میری پرورش میرے نانا نانی اور والدہ نے کی‘۔

    ”تبو“ کس پاکستانی اداکار کی بیٹی ہیں؟

    بالی ووڈ اداکارہ تبو نے مزید کہا کہ میرے والد اپنے زمانے میں پاکستانی سینما کے جانے پہچانے نام تھے۔

    واضح رہے کہ تبو کے والد جمال ہاشمی ماضی میں ایک معروف پاکستانی اداکار تھے، جمال ہاشمی نے بھارتی شہر حیدرآباد کے مسلمان گھرانے میں رضوانہ نامی خاتون ٹیچر سے شادی کی تھی، شادی کے بعد وہ اپنے شوہر جمال ہاشمی کے ہمراہ پاکستان منتقل ہوگئی تھیں۔

    مگر اس دوران میاں بیوی میں بہت زیادہ جھگڑے شروع ہوگئے اور نوبت طلاق تک پہنچ گئی، جس کے بعد جمیل بھی پاکستانی فلم انڈسٹری کو چھوڑ کر حیدرآباد شفٹ ہو گئے۔

    تبو کے والد بیٹیوں کے فلم انڈسٹری میں کام کرنے کے سخت مخالف تھے، اسی لئے وہ اپنی بیٹیوں کو بھی چھوڑ کر ایک گمنامی کی زندگی بسر کرنے لگے، ان کا ماننا تھا کہ فلمی دنیا میں لڑکیوں کا کام نہیں۔

    یاد رہے کہ تبو نے انڈسٹری میں انگلش، تامل، تلگو، ہندی، بنگالی، ملیالم اور مراٹھی فلموں میں کام کیا ہے۔

  • کیا دنیا کبھی امن کی طرف لوٹے گی؟ حرا خان موجودہ صورتحال سے دلبرداشتہ

    کیا دنیا کبھی امن کی طرف لوٹے گی؟ حرا خان موجودہ صورتحال سے دلبرداشتہ

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا خان غزہ میں بچوں اور خواتین کے قتل عام سے دلبرداشتہ ہو کر سوال اٹھا دیا ہے۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ حرا خان نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں وہ بہت زیادہ افسردہ نظر آرہی ہیں۔

    حرا خان نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’بے حسی سے بھری دنیا میں، میں ہمت کرتی ہوں کہ ہر چیز کو شدت سے محسوس کریں۔‘

    ایک مداح نے لکھا کہ ’بہت پیاری لگ رہی ہیں۔‘ کیا یہ دنیا کبھی امن کی طرف لوٹ آئے گی؟ ایسا نہیں کہ پہلے دنیا میں امن تھا لیکن کیا امن کی روشنی دوبارہ ہوگی؟۔‘

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Hira Khan (@hirrakhann)

    انہوں نے مزید لکھا کہ’ 20 سے زائد دنوں سے یہ پاگل پن چل رہا ہے، چیزیں بہتر ہونے کے بجائے مزید خراب ہوتی جارہی ہیں، ہر طرف بم اور خون ہے، اس بے بسی پر شرمندہ ہوں۔

    انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں۔

    حرا خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    حرا خان نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’وہ پاگل سی‘ میں سارا کا کردار نبھایا تھا جبکہ وہ بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ میں ’رومی‘ کا کردار ادا کرچکی ہیں۔

  • مدیحہ افتخار ڈرامہ انڈسٹری میں کیسے آئیں؟

    مدیحہ افتخار ڈرامہ انڈسٹری میں کیسے آئیں؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مدیحہ افتخار نے بتایا کہ پہلے میں نے اداکاری کرنا سیکھی تھی اس کے بعد انڈسٹری میں قدم رکھا۔

    مدیحہ افتخار نے حال ہی میں اے آر وائی کے ’ سی نائٹ شو‘میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں بات کی۔

    اداکارہ مدیحہ افتخار نے بتایا کہ اداکری کی  کی شروعات میں میٹرک کے امتحانات کے بعد’ پارٹیشن ایک سفر‘ سے اپنا فنی کیرئیر کا آغاز کیا، میں نے ایک اکیڈمی سے اداکاری سے متعلق ایکٹنگ سیکھی۔

    انہوں نے بتایا کہ اس دوران میں اکیڈمی سیکھ ہی رہی تھی کہ رانا شیخ اپنے ڈارمے کے لیے مین لیڈ ڈھونڈ رہی تھی، اس دوران ’پارٹیشن ایک سفر‘ کیلئے 500 لڑکیوں کا آڈیشن ہوا۔

    اداکارہ مدیحہ افتخار نے بتایا کہ اسی دوران اسلام آباد سے میری سلیکشن ہوئی اور اسی ڈرامے سے میں نے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔

    واضح رہے کہ2015ء میں شادی کرنے کے بعد سے شوبز انڈسٹری سے دور نظر آنے والی مدیحہ افتخار کے رواں سال رمضان میں نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل میں کام کیا۔

  • ریڈیو اور ٹیلی ویژن کی باکمال آرٹسٹ عرشِ منیر کی برسی

    ریڈیو اور ٹیلی ویژن کی باکمال آرٹسٹ عرشِ منیر کی برسی

    قیامِ پاکستان کے بعد ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر اپنے فن اور خداداد صلاحیتوں سے نام و مقام بنانے والوں میں عرشِ منیر بھی شامل ہیں‌ جو 8 ستمبر 1998 کو کراچی میں وفات پاگئی تھیں۔ آج ریڈیو اور ٹیلی ویژن کی اس مشہور و معروف صدا کار اور اداکار کی برسی ہے۔

    عرشِ منیر کا تعلق لکھنؤ سے تھا جہاں انھوں نے 1914 میں‌ آنکھ کھولی۔ ان شادی شوکت تھانوی سے ہوئی جو ایک صحافی، ناول نگار، ڈراما نویس، شاعر بھی تھے۔ شوکت تھانوی نے یوں تو ادب کی ہر صنف میں طبع آزمائی کی، مگر ان کی اصل شہرت مزاح نگاری ہے۔ شوکت تھانوی آل انڈیا ریڈیو سے بھی وابستہ رہے تھے اور انہی کی تحریک اور ہمّت افزائی سے ان کی رفیقِ حیات عرشِ منیر نے آل انڈیا ریڈیو سے صدا کاری کا آغاز کیا تھا۔

    قیامِ پاکستان کے بعد بھی یہ سلسلہ جاری رہا اور عرشِ منیر یہاں ریڈیو پاکستان سے بطور اسٹاف آرٹسٹ وابستہ ہوگئیں۔

    پاکستان میں‌ ٹیلی ویژن نشریات کا آغاز ہوا تو انھیں متعدد ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کرنے کا موقع ملا اور عرشِ منیر نے ناظرین سے اپنی اداکاری پر خوب داد وصول کی۔ پی ٹی وی کا مقبول ترین اور یادگار ڈراما شہزوری، باادب باملاحظہ ہوشیار، ریڈیو کا دھابے جی آئے تو بتانا اور متعدد ریڈیو پروگرام ان کی یاد دلاتے رہیں گے۔

    حکومتِ پاکستان کی جانب سے انھیں صدارتی تمغہ برائے حسنِ کارکردگی عطا کیا گیا تھا۔ وہ کراچی میں‌ سخی حسن کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔

  • شوبز انڈسٹری میں حسد اور بغض اپنی انتہا پر ہے، مہوش حیات

    شوبز انڈسٹری میں حسد اور بغض اپنی انتہا پر ہے، مہوش حیات

    لاہور: ستارہ امتیاز حاصل کرنے والی معروف اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں حسد اور بغض اپنی انتہا پر ہے، ایسے لوگوں سے ہمیشہ دور رہنے کی کوشش کرتی ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق نامور اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ چیلنجنگ کردار نبھانا میرا شوق ہے، ہمیشہ اپنے کام سے کام رکھتی ہوں لیکن سمجھ سے بالاتر ہے کہ لوگ پھر بھی تنقید کے لیے آپ کو منتخب کرلیتے ہیں ایسے لوگوں کے لیے صرف ہدایت کی دعا کی جاسکتی ہے۔

    مہوش حیات نے کہا کہ موجودہ دور میں جب قدم قدم پر مقابلے کا رجحان ہے کیا آپ سفارش سے کام حاصل کرسکتے ہیں میں نے جو مقام حاصل کیا ہے اس کے پیچھے مسلسل انتھک محنت ہے اور پھر مجھے اس کا پھل ملا۔

    اداکارہ نے کہا کہ کسی بھی پراجیکٹ میں کردار کو اچھی طرح پرکھے بغیر کام کرنے کی حامی نہیں بھرتی اور جب میں ارادہ کرلیتی ہوں تو پھر اس کردار کو دل سے نبھاتی ہوں۔

    مزید پڑھیں: اداکارہ مہوش حیات کا خود پر ہونے والی تنقید کا کرارا جواب

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ مہوش حیات نے خود پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ کسی مرد کو تمغہ امتیاز ملنے پر ایسی تنقید نہیں کی جاتی جس طرح مجھ پر کی گئی ہے۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ ہمارا قومی فرض بن چکا ہے کہ ہم کسی چیز پر ضرور بات کریں، کسی کی ذاتیات پر بات نہیں کرنی چاہئے چاہے وہ میں ہوں یا کوئی اور ہو، ہماری انڈسٹری کو اس پر کوئی نہ کوئی قدم اُٹھانا پڑے گا۔

    یاد رہے کہ معروف اداکارہ مہوش حیات کو 23 مارچ کو صدر پاکستان عارف علوی جانب سے ستارہ امتیاز سے نوازا گیا تھا۔

  • بیمار بچوں کو خوش اور صحت مند دیکھنا چاہتی ہوں، مہوش حیات

    بیمار بچوں کو خوش اور صحت مند دیکھنا چاہتی ہوں، مہوش حیات

    کراچی: ستارہ امتیاز حاصل کرنے والی معروف اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ بیمار بچوں کو خوش اور صحت مند دیکھنا چاہتی ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ مہوش حیات نے ستارہ امتیاز ملنے کے بعد نجی اسپتال میں بچوں کے وارڈ کا دورہ کیا، اداکارہ نے بچوں کے ساتھ مختلف سرگرمیوں پینٹنگ، رائٹنگ اور گپ شپ میں حصہ لیا اور ان کی صحت یابی کے لیے دعا کی۔

    ڈاکٹروں نے بچوں کے اسپتال میں معیاری علاج ادویات اور دیکھ بھال کے حوالے سے مہوش حیات کو آگاہ کیا، ڈاکٹروں نے کہا کہ یہ صرف علاج کا مرکز نہیں بلکہ بحالی کا مرکز ہے اور یہاں تربیت یافتہ اسٹاف صحت عامہ کے لیے سرگرم رہتا ہے۔

    مہوش حیات نے کہا کہ مریض بچوں کو علاج، سہولیات اور تفریحی پروگرام کے حوالے سے دیکھ کر خوشی ہوئی اور یہاں کا عملہ دوستانہ ہے۔

    مزید پڑھیں: اداکارہ مہوش حیات کا خود پر ہونے والی تنقید کا کرارا جواب

    اداکارہ نے کہا کہ ان بچوں کی فرمائش پر دوبارہ بھی آئیں گی اور تمام بچوں کو صحت یاب دیکھنا ان کی بڑی خواہش ہے۔

    واضح رہے کہ معروف اداکارہ مہوش حیات کو 23 مارچ کو صدر پاکستان عارف علوی کی جانب سے ستارہ امتیاز سے نوازا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ حال ہی میں انسانی حقوق کی وزیر شیریں مزاری نے مہوش حیات پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں بیمار اور خراب ذہنیت کے افراد قرار دیا تھا۔

  • اداکارہ یمنی زیدی کی نئی تصاویر کی سوشل میڈیا پر دھوم

    اداکارہ یمنی زیدی کی نئی تصاویر کی سوشل میڈیا پر دھوم

    لاہور: پاکستانی ٹی وی ڈراموں کی معروف خوبرو اداکارہ یمنی زیدی کی نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اپنی خوبصورت اور جاندار اداکاری کی بدولت اداکارہ یمنی زیدی نے بہت ہی کم عرصے میں بے پناہ کامیابیاں سیمیٹیں اور دن بہ دن ان کے مداحوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔

    View this post on Instagram

    A post shared by Yumna Zaidi (@yumnazaidiofficial) on

    یمنی زیدی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر نئی تصاویر شیئر کی جسے مداح دیکھ کر حیران رہ گئے، اداکارہ نے تصاویر میں مغربی لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

    سامنے آنے والی تصاویر میں اداکارہ نے بلیک کلر کا ٹراؤزر، ٹائیگر شرٹ اور اونچے رنگ کے سینڈل پہنے ہوئے ہیں، مداحوں کی اکثریت نے ان کی تصاویر کو سراہا جبکہ کچھ نے تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

    View this post on Instagram

    #

    A post shared by Yumna Zaidi (@yumnazaidiofficial) on

    خیال رہے کہ یمنی زیدی نے کئی پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور انتہائی کم عرصے میں شوبز کی دنیا میں اپنا لوہا منوایا۔

    اداکارہ کی تصاویر کو سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر 50 ہزار کے لگ بھگ افراد نے پسند کیا ہے۔

    View this post on Instagram

    A post shared by Yumna Zaidi (@yumnazaidiofficial) on

    واضح رہے کہ یمنی زیدی کا اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جانے والا ڈرامہ ’ذرا یاد کر‘ مداحوں میں کافی مقبول ہوا تھا، جس میں زاہد احمد نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

  • بالی ووڈ اداکارہ منیشا کوئرالا نے زندگی کی 46 بہاریں دیکھ لیں

    بالی ووڈ اداکارہ منیشا کوئرالا نے زندگی کی 46 بہاریں دیکھ لیں

    ممبئی : بالی ووڈ کی دلکش اور نوے کی دہائی کی معروف اداکارہ منیشا کوئرالا نے زندگی 46 بہاریں دیکھ لیں۔

    نوے کی دہائی میں شہرت پانے والی بالی ووڈ ادکارہ منیشا کوئرالا 16 اگست 1970 کو نیپال میں پیدا ہوئیں ،وہ بیشتر ہندی فلموں کے ساتھ ساتھ کئی نیپالی ، تامل تیلگو اور مالیالم فلموں میں جلوہ گر ہوئیں۔

    منیشا کوئرالا نے 1989 میں نیپالی فلم سے فلمی سفر کا آغاز کیا، جبکہ بالی ووڈ میں ان کی پہلی فلم سوداگر سن 1991 میں ریلیز ہوئی ، بعد ازاں انہوں نے اپنی اداکاری کے باعث نوئے کی دہائی میں انہیں معروف و دلکش اداکارہ کے طور پر پہچانا جانے لگا ۔

    13aamir-heroines1

    Mann

    ان کی کامیاب ترین فلموں میں لو اسٹوری ، اگنی ساکشی ، گپت ، اور من فلم شامل ہے، تاہم منیشا کے اداکاری کی صلاحیتیں فلم بومبے ، اکیلے ہم اکیلے تم ، خاموشی ، دل سے ، لجا اور کمپنی میں بھی نظر آئی ۔

    maxresdefault

    منیشا نے نیپال کے ایک کاروباری شخص سے شادی کی تھی ، لیکن ان کا یہ رشتہ زیادہ دن تک نہیں چل پایا اور دونوں الگ ہو گئے، بالی ووڈ کو کئی سپر ہٹ فلمیں دینے والی ادکارہ منیشا کوئرالا 2012 میں کینسر کے مرض میں مبتلا ہوگئیں تھیں ۔

    dilse

    اس خطرناک بیماری میں مبتلا ہونے کے بعد انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور ڈیڑھ برس تک امریکا میں کینسرکا علاج کرایا، بالی ووڈ ادکارہ نے کینسرکے خلاف انتہائی مشکل جنگ لڑتے ہوئے اپنی بیماری کو شکست دی۔

    1354265329_manisha-koirala-1