Tag: معروف بالی وڈ

  • ’مجھے کوئی نہیں ڈرا سکتا‘ کنگنا رناوت کا اپنے قتل کی دھمکیوں پر ردعمل

    ’مجھے کوئی نہیں ڈرا سکتا‘ کنگنا رناوت کا اپنے قتل کی دھمکیوں پر ردعمل

    ممبئی: بھارتی سیاستدان و معروف بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت اپنی نئی فلم کی وجہ سے ملنے والی قتل کی دھمکی پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی سیاستدان و معروف بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کو ان کی آئندہ ریلیز ہونے والی فلم ’ایمرجنسی‘ کی نمائش سے قبل قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں، کنگنا رناوت کو نہ صرف دھمکی مل ہے بلکہ انہیں فلم ’ایمرجنسی‘ میں سکھ برادری کی توہین کرنے پر بھی خوب تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

    کنگنا رناوت کو قتل کی دھمکی مل گئی

    لیکن ان دھمکیوں نے بھارتی اداکارہ کو متاثر نہیں کیا، ایک حالیہ انٹرویو میں کنگنا سے پوچھا گیا کہ کیا وہ یہ خطرہ مول لینے کو تیار ہیں؟ جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ ’مجھے یہ لوگ ڈرا نہیں سکتے، میں اس دیش کی آواز مرنے نہیں دوں گی، لوگ مجھے کچھ بھی کہیں، ملک کی یہ آواز نہیں رکے گی کیونکہ اگر میں پیچھے ہٹوں گی تو یہ لوگ سب کو خاموش کر دیں گے‘۔

    کنگنا رناوت نے کہا کہ یہ لوگ مجھے قتل کی دھمکیاں دیں، یہ لوگ چاہیں کچھ بھی کرلیں، اگر آج میں پیچھے ہٹ گئی تو یہ لوگ سب کر دھمکا کر اپنی ایک الگ تاریخ لکھیں گے، جو کہ پہلے بھی ہوچکا ہے، ہمیں تاریخ کا ایک الگ حصہ پڑھایا گیا ہے، لیکن یہ اب ہم نہیں ہونے دیں گے، ہمیں بھی ملک کے لیے کچھ کرنا ہے۔

    واضح رہے کہ فلم ’ایمرجنسی‘ 6 ستمبر کو سینما گھروں میں نمائنش کیلیے پیش کی جائے گی جس میں کنگنا رناوت اندرا گاندھی کے روپ میں نظر آئیں گی، 1975 میں پیش آئے واقعات پر مبنی فلم میں سکھوں کو منفی انداز میں پیش کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔