Tag: معروف باکسر محمد علی

  • سابق باکسرمحمد علی نمونیا کی وجہ سے اسپتال میں داخل

    سابق باکسرمحمد علی نمونیا کی وجہ سے اسپتال میں داخل

    کینٹکی: سابق عالمی چیمپیئن باکسر امریکا کے محمد علی کو نمونیا کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔

    امریکی ریاست کینٹکی سے تعلق رکھنے والے سابق عالمی چیمپیئن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ محمد علی میں نمونیا کی بیماری ابتدائی مرحلے میں ہی تشخیص کرلی گئی تھی،بروقت علاج کی وجہ سےانکی حالت پہلے سے بہتر ہے۔انھیں جلد اسپتال سے فارغ کردیا جائیگا۔

    ترجمان نے اسپتال کا نام اور دیگر تفصیلات میڈیا کو بتانے سے گریز کیا ہے۔ باہتر سالہ سابق باکسر کو تین مرتبہ عالمی چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل ہے، محمد علی پارکنسنز نامی مرض میں بیس برس سے زائد عرصے سے مبتلا ہیں۔

  • معروف باکسر محمد علی کی بیٹی لیلیٰ علی نے فلمی دنیا میں قدم رکھ دیا

    معروف باکسر محمد علی کی بیٹی لیلیٰ علی نے فلمی دنیا میں قدم رکھ دیا

    ہالی ووڈ : معروف امریکی باکسر محمد علی کی بیٹی لیلی علی نے فلمی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے، جو فلم فیلکن رائزنگ میں جلوہ گر ہورہی ہیں۔

    لیجنڈ باکسر محمد علی کی بیٹی لیلی علی نے اب باکسنگ کے رنگ سے ہالی ووڈ کی فلم نگری میں قدم رکھ دیا ہے، شہرت کی دیوی جس نے ہر قدم پر لیلی کے قدم چومے ، پہلے باکسنگ کے رنگ میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑے اور والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے باکسنگ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے بعد ماڈلنگ میں نام کمایا ۔

    اب فلمی نگری میں قسمت آزمانے کو تیار ہیں، لیلی علی ہالی ووڈ کی فلم فیلکن رائزنگ میں جلوہ گر ہورہی ہیں ، فلم کی کہانی ڈرگ مافیا کے کرداروں کے گرد گھومتی ہے، ایکشن اور تھرل سے بھر پور فلم پانچ ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔