Tag: معروف بھارتی کمنٹیٹر

  • ’بھارتی ٹیم اپنے ہی جال میں پھنس گئی‘

    ’بھارتی ٹیم اپنے ہی جال میں پھنس گئی‘

    معروف بھارتی کمنٹیٹر اور سابق کھلاڑی آکاش چوپڑا نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم  آپ اپنے ہی جال میں پھنس گئی۔

    معروف بھارتی کمنٹیٹر اور سابق کھلاڑی آکاش چوپڑا نے آسٹریلیا کے خلاف 2023 ورلڈ کپ فائنل کے لیے بھارت کی پچ کے انتخاب پر سوال اٹھا دیے۔

    بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ورلڈکپ کے فائنل میچ میں بھارتی بیٹنگ کی بری طرح ناکامی کے بعد ’پچ‘ کے انتخاب کے حوالے سے سابق کھلاڑیوں نے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

    کرکٹ کی دنیا کا نیا چوکر بھارت، 10 سال میں نواں ناک آؤٹ میچ ہار گئے

    اپنی زبردست بیٹنگ کی وجہ سے مشہور بھارتی ٹیم جو ورلڈ کپ کے سارے میچز میں ہی مخالف ٹیمز کو بڑے ہدف دیتی نظر آئی لیکن ایونٹ کے فائنل میچ میں آسٹریلیا کے خلاف 50 اوورز میں صرف 240 رنز کا ہی ہدف دے سکی جسے دوسرے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے کینگروز نے آرام سے حاصل کر کے چھٹی بار ورلڈ کپ جیت لیا۔

    بھارت کے سابق کھلاڑی نے کہا کہ فائنل مقابلے دو طریقے سے جیتیں جاتے ہیں، پہلا یہ کہ جو ٹیم کم غلطیاں کرتی ہے وہ عام طور پر خود کو بہتر حالات میں پاتی ہے، اور دوسری وہ ٹیم ہے جو  پریشر برداشت کرتی ہے ، جو بے خوف ہوکر کھیلنے کی ہمت رکھتی ہے۔

    چوپڑا نے کہا کہ پیٹ کمنز اور آسٹریلوی کھلاڑی ان دونوں شعبوں میں بھارت سے بہتر ہیں، اگر کھلاڑی ان دو عوامل کو اچھی طرح سنبھال لیں تو آپ کو جیتنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ یہ آپ کی کامیابی کی ضمانت نہیں دیتا لیکن آپ آج نہیں تو کل جیت ان کا مقدر بنتی ہے۔

    بھارت کی شکست پر غور کرتے ہوئے سابق کھلاڑی آکاش چوپڑا نے رائے دی کہ بھارت نے کھیل کے لیے غلط پچ کا انتخاب کیا، بھارت کے پاس فائنل میں  پچ کے انتخاب کا موقع تھا کہ کس پچ پر کھیلنا چاہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم نے سیاہ مٹی والی پچ کا انتخاب کیا، جہاں اسپنر کو کافی مدد ملتی، اس طرح سوچتے ہوئے بھارتی ٹیم اپنے جال میں ہی پھنس گئی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے ورلڈ کپ کے اس فائنل میچ میں یوں آسٹریلیا کے خلاف بھارتی ٹیم کی شکست کا ذمے دار بھارت کی ’پچ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ‘ کو ٹھہرایا۔

    اُنہوں نے کہا کہ’’آج کے میچ میں برصغیر کی کنڈیشنز تھیں، وکٹ کا انتخاب  شاید بھارت کو مہنگا پڑا‘‘۔

  • شبمن گل کے بعد معروف بھارتی کمنٹیٹر بھی ڈینگی کا شکار

    شبمن گل کے بعد معروف بھارتی کمنٹیٹر بھی ڈینگی کا شکار

    معروف بھارتی کمنٹیٹر اور صحافی ہرشا بھوگلے بھی ڈینگی بخار میں مبتلا ہوگئے جس کے بعد وہ اب 14 اکتوبر ہفتے کو ہونے والے پاک بھارت میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔

    ہرشاکی نے  سوشل میڈیا ایکس پر اپنی ٹوئٹ کے ذریعے طبیعت سے متعلق مطلع کیا اور بتایا کہ وہ بطھی ڈینگی کا شکار ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے پاک بھارت میچ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

    بھارتی صحافی نے لکھا ’میں 14 اکتوبر کو ہونے والے پاکستان اور بھارت کے میچ میں شریک نہ ہونے پر مایوس ہوں کیونکہ مجھے ڈینگی ہوگیا ہے اور کم قوت مدافعت اور کمزور کے باعث میری میچ میں شرکت ناممکن ہے‘۔

    انہوں نے لکھا ’مجھے امید ہے میں بھارت اور بنگلادیش کے درمیان 19 اکتوبر کو ہونے والے میچ سے قبل صحتیاب ہوکر واپس آجاؤں گا‘۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کا سب سے بڑا مقابلہ دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم نریندر مودی اسٹیڈیم احمد آباد میں ہفتے کو ہونے جا رہا ہے جس میں پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔