Tag: معروف بھارتی گلوکار

  • معروف بھارتی گلوکار شوٹنگ کے دوران شدید زخمی، اسپتال منتقل

    معروف بھارتی گلوکار شوٹنگ کے دوران شدید زخمی، اسپتال منتقل

    بھارت کے معروف پنجابی گلوکار و اداکار گرو رندھاوا شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے جس کے بعد انہیں اپستال منقتل کیا گیا۔

    بھارت کے معروف پنجابی گلوکار  و اداکار گرو رندھاوا نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی اسپتال میں داخل ہونے کی تصویر شیئر کی ہے۔

    گرو رندھاوا نے سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ میرا پہلا اسٹنٹ تھا اور پہلی بار زخمی ہوا لیکن میرا حوصلہ نہیں ٹوٹا ہے۔

    گلوکار نے پوسٹ میں مزید لکھا کہ یہ تصویر فلم ’شانکی سردار‘ کی یادگار ہے، ایکشن کرنا بہت مشکل کام ہے لیکن میں اپنے چاہنے والوں کیلئے محنت کروں گا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Guru Randhawa (@gururandhawa)

    گلوکار کی جانب سے جاری کردہ پوسٹ کے بعد ان کے مداحوں اداکار کی جلد صحتیابی کیلئے دعائیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کررہے ہیں۔

    دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گرو رندھاوا ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم ’شانکی سردار‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، اداکار فلم میں ایکشن سین کے دوران زخمی ہوگئے اور انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

  • معروف بھارتی گلوکار نے بھی سوناکشی کی شادی کی تصدیق کردی

    معروف بھارتی گلوکار نے بھی سوناکشی کی شادی کی تصدیق کردی

    ممبئی: نامور بھارتی گلوکار و ریپر نے بالی وڈ اسٹار سوناکشی سنہا کی ان کے قریبی دوست ظہیر اقبال سے شادی کی تصدیق کر دی۔

    بھارتی گلوکار ریپر ’یو یو ہنی سنگھ‘ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی جہاں انہوں نے بھی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار ظہیر اقبال کی شادی کی تصدیق کر دی۔

    اسٹوری میں ہنی سنگھ نے اپنی بہترین دوست اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار ظہیر اقبال کی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ میں گلوری (نئی البم) کے پہلے گانے کی شوٹنگ کے لیے لندن میں ہوں گا لیکن اس بات کو یقینی بناؤں گا کہ میں اپنی بہترین دوست سوناکشی کی شادی میں شرکت کروں۔

    گلوکار نے سوناکشی سنہا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے مزید لکھا کہ میرے کیریئر کے سفر سوناکشی نے بہت ساتھ دیا ہے، زندگی میں کئی بار اس نے میری مدد کی ہے۔

    ’اگر سوناکشی نے شادی کر لی تو۔۔۔‘، شتروگھن سنہا کا بڑا بیان سامنے آگیا

    گلوکار ہنی سنگھ سے قبل میڈیا پونم ڈھلون نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ ان کو سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی کا خوبصورت دعوت نامہ مل گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جوڑے کی شادی کا منفرد آڈیو دعوت نامہ سوشل میڈیا پر لیک ہونے کے بعد وائرل ہوا تھا۔ ڈیجیٹل دعوت نامے میں سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے اپنے 7 سالہ تعلقات کو شادی کے رشتے میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    دعوت نامے میں بالی وڈ اداکارہ اور اس کے قریبی دوست کی آواز سنی جا سکتی ہے جو کہہ رہے ہیں کہ ’میرے جاسوس دوستوں اور فیملی میمبرز جو اس پیج تک رسائی حاصل کر سکے ہیں ان کو ہماری طرف سے ہائے‘۔

    اس میں اداکارہ مزید کہتی ہیں کہ گزشتہ 7 سالوں سے ہم ایک ساتھ ہیں اور اس دوران ہمارے پیار اور خوشی نے ہمیں یہ فیصلہ لینے کے قابل بنا دیا کہ اب ہم ریومرڈ گرل فرینڈ اور بوائے فرینڈ سے آفیشل اہلیہ اور خاوند بن جائیں۔