Tag: معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی

  • بلاول بھٹو زرداری کی ایدھی سینٹر آمد،فیصل ایدھی سے تعزیت کی

    بلاول بھٹو زرداری کی ایدھی سینٹر آمد،فیصل ایدھی سے تعزیت کی

    کراچی: پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آج ایدھی ہوم کلفٹن پہنچ کر فیصل ایدھی سے عبدالستار ایدھی کے انتقال پر تعزیت کی اور فاتحہ پڑھی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری عبدالستار ایدھی کے انتقال پر فیصل ایدھی سے تعزیت کرنے ایدھی ہوم کلفٹن پہنچ گئے،انہوں نے کچھ وقت ایدھی صاحب کے اہل خانہ کے ہمراہ گذارا اور مرحوم ایدھی صاحب کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

    bilawal-post-1

    اوراس دوران بلاول بھٹو نے فیصل ایدھی سے اپنے دلی جذبات کا اظہار کیا اور عبدالستار ایدھی سے بی بی شہید اور بھٹو خاندان کے دیرینہ تعلقات کا ذکر کیا،انہوں نے کہا کہ بی بی گاہے بہ گاہے ایدھی ہوم کا دورہ کیا کرتیں تھیں اور ایدھی صاحب سے مشورے بھی لیا کرتی تھیں اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتیں آج وہ بھی بی بی کی انہی رویات کو زندہ کرنے وہ ایدھی ہوم کلفٹن پہنچے ہیں۔

    bilawal-post-2

    اس موقع پر پیپلزپارٹی کے جواں سال قائد نے عبدالستار ایدھی کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پش کرتے ہوئے کہا ایدھی صاحب کا خلا کبھی پرنہیں ہوسکے گا،ایسے لوگوں صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔

    ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے فیصل ایدھی نے بتایا کہ بھٹو خاندان اس سے قبل بھی ایدھی سینٹر آتا رہا ہے اور ایدھی صاحب کے بھٹو خاندان سے بہت قریبی تعلقات تھے وہ بی بی شہید کو بیٹیوں کی طرح عزیز رکھتے تھے اور بی بی بھی اپنی مصروفیات میں وقت نکال کر ایدھی صاحب سے ملنے آیا کرتی تھیں اور آج بلاول بھٹونےایدھی ہوم آکر اپنی ماں کی روایت دہرائی۔

    بلاول بھٹو کے ہمراہ وزیرِاعلٰی سندھ قائم علی شاہ کی صاحبزادی اور رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ موجود تھیں انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھٹو خاندان کا ایدھی صاحب سے گہرارشتہ رہا ہے بی بی ایدھی صاحب سے ملاقات کے لیے ایدھی سینٹر آتی رہتی تھیں۔

  • گوگل کا عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت

    گوگل کا عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت

    کراچی : معروف سماجی رہنماء عبدالستار ایدھی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے انٹرنیٹ کی معروف ویب سائٹ ’’گوگل ڈاٹ کام‘‘ کی جانب سے مین صفحے پر عبدالستار ایدھی کا نام آویزاں کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق معروف سماجی رہنماء کی  انسانی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے گوگل نے اپنے ہوم پیج پر ’’عبدالستار ایدھی‘‘ کا نام اُن کی پیدائش اور انتقال تک کے سفر کی تاریخ کو آویزاں کیا ہے۔

    عبدالستار ایدھی کے نام پر کلک کرنے سے اُن سے متعلق خبروں کے صفحات کی تفصیل سامنے آرہی ہے، جس میں ان کی اور ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے انسانیت کی لیے کی گئی  خدمات اور اقدامات کو بیان کیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : عبدالستار ایدھی کی آنکھیں دو نابینا مریضوں کو لگا دی گئیں

    ایک طرف عبدالستار ایدھی کی نجی زندگی سے متعلق پوری تفصیل دی گئی ہے جس میں اُن کی تاریخ پیدائش، آبائی علاقہ، ان کی اہلیہ ، بچوں اور بہن بھائیوں کے نام تحریر کیے گیے ہیں جبکہ  ایدھی فاؤنڈیشن کے نام سے بھی ایک لنک دیا گیا ہے جس پر کلک کرنے سے اس ادارے کے قیام، اعراض و مقاصد اور تمام خدمات کی تفصیلات تحریر کی گئی ہیں۔

    google1

    قبل ازیں گوگل کی جانب سے سانحہ آرمی پبلک اسکول کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے اور اُن کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کے لیے اپنے ہوم پیج پر موم بتی کے نشان کو آویزاں کیا تھا۔

    Google-N

    اسی طرح موسیقی کی دنیا میں عالمی شہرت پانے والے معروف پاکستانی گلوکار نصرت فتح علی خان کی گزشتہ سال برسی کے موقع پر اُن کو خراج تحسین پیش کیا گیا تھا۔

  • ایدھی صاحب کے نام صاحبانِ فنونِ لطیفہ کا نِت نئے انداز سے اظہارِ عقیدت

    ایدھی صاحب کے نام صاحبانِ فنونِ لطیفہ کا نِت نئے انداز سے اظہارِ عقیدت

    پیکرِ محبت و اخلاص اور محسنِ لاچار و بے کس عبدالستار ایدھی لاوارثوں کو ایک بار بھی لاوارث کر گئے ہرآنکھ اُن کی موت پر اشک بارہے اور خود اُن کی اپنی آنکھیں اپنی یاد و محبت اور احسان واحترام میں خوشی کے آنسوؤں سے بھری رہیں گی کہ ایدھی صاحب اپنی آنکھیں بھی عطیہ کر گئے جوآج سے دو نابینا افراد کو نورِ بینائی سے منور کر رہی ہیں۔

    ایدھی صاحب کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ہر شخص نے اپنے اپنے ہنر کو آزمایا کوئی شعری قالب میں اپنی رنجیدگی کا اظہار کررہا ہے تو کوئی پینٹنگ کے ذریعے ایدھی صاحب کے فلسفے کو رنگوں سے آویزاں کررہا ہے کسی نے نثر میں مدح سرائی کی تو کوئی منقبت پڑھتے نظرآیا اور جو کچھ نہیں کر سکا تواپنے خونِ جگر کو آنسووؤں کی زباں دے گیا۔

    کورنگی کی دیوارِ قدردانی اس کی نادر مثال ہے جس کی نظیر پاکستان کے کسی اور علاقہ میں نہیں ملتی،دیوارِقدردانی کا آغاز معروف صوفی قوال امجد صابری کی شہادت پر ہوا جب جامعہ کراچی کے چار طالب علموں نے اس دیوار پر امجد صابری کی پینٹنگ بناکر یہ سلسلہ شروع کیا اب اسی دیوار پر ایدھی صاحب کی تصاویر بھی پینٹ کی گئی ہیں۔

    POST 2

    یوں تو ایدھی صاحب ہمارے دلوں میں یوں براجمان ہیں کہ اُن کی یاد کے انمٹ نقوش کسی محو نہیں ہو سکتے تا ہم دیوار قدردانی میں ایدھی صاحب کی پینٹنگ دلوں میں حرارت پیدا کر جاتی ہے۔

    POST 8

    ایک اور ممتاز مصور رافع صاحب نے بھی برش اور رنگوں کی مدد سے ایدھی صاحب کے نقش، روح اور مقصد کو اجاگر کرنے کی خوبصورت کوشش کی ہے۔

    POST E

    ایک اور مصور ایدھی کو یوں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

    POST 4

    معروف مصور محمد اویس کی ایدھی صاحب کے لیے اظہارعقیدت کا ایک انداز ….

    POST 5

    مصوری کا ایک اور شاہکار مصورعبدالباسط کی تخلیق..

    edhi honor 11

    جدید ٹیکنالوجی نے اپنے نظریات و خیالات کے ابلاغ کو موثر اور بر وقت بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے، دیکھیے کس طرح یہ طریقہ اپنا رنگ جماتا ہے اور انسانی تخیل کو حقیقت کا روپ دیتا ہے،ایدھی صاحب کے لیے تخیل کو رنگ و روشنی سے منور کیا گیا۔

    edhi honor  9

    جہاں مصوروں نے اپنے برش اور رنگوں سے ایدھی صاحب کی شخصیت سے اپنے لگاؤ کا اظہار کیا اسی طرح ملک کے نامور شعراء نے بھی گلہائے عقیدت پیش کیے ان میں سے کچھ شعراء نے اظہار رائے کے لیے معروف سماجی ویب سائیٹ کا انتخاب کیا۔

    قرآنی آیت سے موضوع کو تراشنے والے شاعر سوز صاحب نے ایدھی صاحب کی شخصیت کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے جس قرآنی آیت کا انتخاب کیا اُس کو شعری قالب میں کچھ اس طرح ڈھالا۔

    POST 1

    معروف شاعر اور نغمہ نگار صابر ظفر کا قلم ایدھی صاحب کے انتقال پر حرف نہیں آنسو بہاتے ہوئے شعری طرز میں یوں رقم طراز ہوتا ہے۔

    آہ ! عبدالستار ایدھی …

    ٹھہر کے دیکھ زمانے ! چلا گیا ہے کوئی
    کسی کی لاش اٹھانے ، چلا گیا ہے کوئی
    صابر ظفر

    حیدرآباد سے تعلق رکھنے معروف شاعر قابل اجمیری کے فرزند ارجمند ظفر قابل اجمیری ایدھی صاحب سے اپنی محبت کا اظہار یوں کرتے نظر آتے ہیں۔

    ثبین سیف صاحبہ کراچی کی معروف شاعرہ ہیں، ثبین نسوانی جذبات کو زباں دینے والی نمائندہ شاعرہ ہیں وہ ایدھی صاحب کی موت کو اس طرح دیکھتی ہیں۔

    حیدر حسنین جلیسی کی وجہ شہرت مزاحیہ شاعری ہے لیکن سنجیدہ غزل گوئی اور قطعات میں ان کی مہارت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں وہ ایدھی صاحب کی موت یوں دل گرفتہ نظر آتے ہیں۔

    جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ممتاز شاعر اور اردو ادب کے استاد مرشد ناصر سعید اپنے دلی جذبات کا اظہار اس طرح کرتے ہیں۔

    ایک اور معروف شاعر ضیاء شاہد کا ایدھی صاحب کی موت پر اپنے رنج و الم کا اظہار یوں کیا۔

    سماجی ویب سائیٹ پر کچھ اور نمونہء عقیدت و احترام

    edhi honor5

    edhi honor 8

    edhi honor 10

  • راحیل شریف بھی ایدھی صاحب کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے کراچی پہنچ گئے

    راحیل شریف بھی ایدھی صاحب کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے کراچی پہنچ گئے

    معروف سماجی کارکن اور ایدھی فاؤنڈیشن کے بانی عبدالستار ایدھی کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر نیشنل اسٹیڈیم میں ادا کی جا رہی ہے، جنازے میں شرکت کے لیے مسلح افواج کے سربراہان بھی شرکت کریں گے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ایئر چیف سہیل امان، نیوی چیف ایڈ مرل محمد ذکاء اللہ اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نماز جنازہ میں شرکت کرنے کے لیے روانہ ہو چکے ہیں اس حوالے تمام سیکیورٹی انتظامات مکمل کیے جا چکے ہیں۔

    مسلح افواج کے تینوں سربراہوں کی نمازہ جنازہ میں شرکت علاوہ گارڈ آف آنر بھی پیش کیا جائے گا جب کہ توپوں کی سلامی بھی دی جائے گی۔

    واضح رہے ممتاز سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کو سرکاری اعزاز کے ایدھی ویلیج میں تدفین کی جائے گی،مسلح افاوج کے سربراہان نے سلامی پیش کریں گے اور ایدھی ویلیج میں تدفین کے موقع پر توپوں کی سلامی دی جائے گی۔

  • مسیحائے انسانیت ایدھی مر کربھی انسانیت کی خدمت کر گئے

    مسیحائے انسانیت ایدھی مر کربھی انسانیت کی خدمت کر گئے

    مسیحائے انسانیت اور فخرِ پاکستان عبد الستار ایدھی کی ساری زندگی انسانیت کی خدمت کرتے گذر گئی،وہ بے گھروں کو سایہ مہیا کرتا تھا،وہ لاوارثوں کا وارث بنتا تھا وہ ٹھکرائے ہوئے لوگوں کو سینے سے لگاتا تھا وہ معذروں کی بے ساکھی بنتا تھا اور بے کسوں کا والی تھا۔

    یہی وجہ ہے کہ پاکستان کا بچہ بچہ اُن سے محبت کرتا تھا اور دنیا بھر میں انہیں قدر کی نظر سے دیکھا جاتا تھا وہ اب میں نہیں رہے لیکن ان کی آنکھیں دیکھتی رہیں گئی وہ اپنی آنکھیں عطیہ کر گئے تا کہ کسی نابینا شخص کی زندگی میں روشنی بن کر ہمیشہ زندہ رہیں۔

    مرحوم عبدالستار ایدھی کے صاحبزادے فیصل ایدھی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عبدالستار ایدھی کی خواہش تھی کہ وہ اپنے جسم کے اہم اعضاء عطیہ کر دیں تا ہم ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ ایدھی صاحب ذیابیطس اور بلند فشار خون کے مرض میں مبتلا تھے جس کا اثر اُن کے دیگر اعضاء پر بھی پڑا ہے اس لیے ُان کے اعضاء عطیہ نہیں کیے جا سکتے تا ہم ذیابیطس و بلند فشار خون نے اُن کی آنکھوں پر کوئی منفی اثر نہیں چھوڑا تھا اس لیے اُن کی صحت مند آنکھیں عطیہ کر دی گئیں ہیں۔

    چنانچہ ایدھی صاحب تو دنیا میں نہیں رہے لیکن انتقال کے بعد بھی وہ کسی کی آنکھ میں نور بن کر چکمتے رہیں گے آنکھیں عطیہ کرنے سے اُن کی آنکھیں زندہ رہیں گی اوراپنے بعد کی دنیا کو دیکھتی رہیں گی۔

  • ایدھی صاحب وینٹی لیٹر پر ہیں،صحت کے لیے دعا کی جائے،فیصل ایدھی

    ایدھی صاحب وینٹی لیٹر پر ہیں،صحت کے لیے دعا کی جائے،فیصل ایدھی

    کراچی: ممتاز سماجی کارکن عبد الستار ایدھی کی طبیعت بگڑ گئی ہے، ایدھی صاحب کے صاحبزادے فیصل ایدھی نے پریس یکانفرنس کے ذریعے قوم سے دعا کی درخواست کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عبدالستارایدھی جو اس ایس آئی یو ٹی میں زیرِ علاج ہیں،آج انہیں سانس لینے میں دشواری کے سبب اسپتال انتظامیہ نے آئی سی یو منتقل کر دیا ہے جہاں وہ وینٹی لیٹر پر ہیں۔

    اسپتال انتظامیہ نے طبعیت بگڑنے کے بعد اہل خانہ کو اسپتال طلب کر لیا جہاں ایدھی صاھب کے صاحبزادے فیصل ایدھی نے پریس کانفرنس کی ، انہوں نے کہا کہ آج صبح ڈائلیسیزکے بعد ایدھی صاحب سانس لینے میں دشواری محسوس کر رہے تھے جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں آئی سی یو منتقل کر دیا جہاں وہ ابھی وینٹی لیٹر پر ہیں۔

    مکمل تفصیلات جانیے : سانس لینے میں دشواری،عبد الستار ایدھی آئی سی یو منتقل

    ایک سوال کے جواب میں فیصل ایدھی نے کہا کہ ایدھی صاحب کئی پچیدہ امراض میں مبتلا ہیں وہ ذیابیطس، بلڈ پریشر اور گردوں کے مرض میں مبتلا ہیں کچھ عرصے قبل ان کے دونوں گردے فیل ہو گئے تھے۔

    فیصل ایدھی نے مزید بتایا کہ ہم گردوں کی تبدیلی کے خواہاں تھے تا ہم ڈاکٹرز نے ایدھی صاحب کی عمر زیادہ ہونے کے باعث گردے کی تبدیلی کا منع کر دیا تھا۔

    اس موقع پر فیصل ایدھی نے پوری قوم سے درخواست کی ہے کہ وہ ایدھی صاحب کی صحت کے لیے دعا کریں اگلے 6 سے 8 گھنٹے اُن کے لیے بہت اہمیت کے حامل ہیں،انہوں نے بتایا کہ ایدھی صاحب بطعیت کی بحالی تک وینٹی لیٹر پر رہیں گے۔

    عبدالستار ایدھی کی اہلیہ بلقیس ایدھی بھی پریس کانفرنس میں فیصل ایدھی کے ہمراہ تھیں، اُن کی آنکھیں نم تھیں اور وہ جذبات پر قابو نہیں رکھ پا رہی تھیں اس لیے انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب بھی نہیں کیا۔

  • امیر جماعت اسلامی عبدالستار ایدھی کی عیادت کو پہنچ گئے

    امیر جماعت اسلامی عبدالستار ایدھی کی عیادت کو پہنچ گئے

    کراچی : امیر جماعت اسلامی  سراج الحق کی  ایدھی ہوم آمد عبدالستار ایدھی کی عیادت اور جلد صحت یابی کے لیے دعا  کی اور ان کی خدمات کو سراہا۔

    تفصیلات کے مطابق امیرجماعت نے عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  عبدالستار ایدھی نے محبت اور خدمت خلق کی جو شمع روشن کی وہ ہمیشہ روشن رہے گی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ، عبدالستار ایدھی لاکھوں یتیموں ، بیواہوں کا سہارا ہیں، انسانیت کی خدمت، محبت کی جو  صلاحیت  اللہ نے ان کو دی وہ پورے معاشرے کیلئے مشعل راہ ہیں۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ایدھی صاحب نے علاج کیلئے اپنے ملک کو چھوڑنا گوارا نہ کیا، عبدالستار ایدھی سرکاری اسپتال میں علاج کروارہے ہیں، عبدالستار ایدھی نے اپنے ملک میں علاج کرواکر یہ پیغام دیا کہ اپنے ڈاکٹروں پر اعتبار کریں۔

    مسلک، قومیت کی بنیاد پر معصوم لوگوں کا قتل عام کیا جارہا ہے ڈپریشن کے ماحول میں معصوم لڑکیوں کوزندہ جلائے جانا انسانیت نہیں ہے۔

    عبداالستار ایدھی کی جدوجہد، مشن معاشرے کے لیے مشعلِ راہ ہیں ان کی زندگی سے ہم سب کو بہ کچھ سیکھ کر اپنانے کی ضرورت ہے۔

    پوری قوم عبدالستار ایدھی کی صحت یابی کے لئے دعاگو ہے، ملک کے تمام لوگوں سے اپیل کروں گا کہ انسانوں کی خدمت کا مشن لے کر آگے چلیں۔

  • عبدالستار ایدھی نے بھیک مشن کا آغاز کردیا

    عبدالستار ایدھی نے بھیک مشن کا آغاز کردیا

    کراچی: ایدھی فاونڈیشن کا مالی بحران کا شدت اختیار کرگیا ہے اور معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی نے بھیک مشن کا آغاز کردیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق عالمی اور قومی سانحات، غریب اور بے سہارا لوگوں کی کفالت اور انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے کام کرنے والا پاکستان کا فلاحی ادارہ مالی بحران کا شکار ہوگیا ہے، ایسے میں فلاحی کاموں کو جاری رکھنے کیلئے عبدالستار ایدھی خود میدان عمل میں اترے اور بھیک مہم کا آغاز کردیا ہے۔

    انسانی حقوق کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں بھی عبدالستار ایدھی کا کہنا تھا معاشرے میں انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے بھی غربت کا خاتمہ ضروری ہے۔ ایدھی فاونڈیشن کے بھیک مشن کیلئے نکالی جانے والی ریلی کا آغاز میٹھادر سے ہوا جو نمائش چورنگی پر ایدھی بھیک مشن کیمپ تک پہنچی۔