Tag: معروف عالم دین

  • چوہدری برادران سے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی ملاقات

    چوہدری برادران سے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی ملاقات

    لاہور: معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ چوہدری برادران ، ان کے گھرانے کی دین کے لیے خدمات کو سراہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق چوہدری برادران سے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے ملاقات کی۔صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر اور راسخ الٰہی بھی ملاقات میں موجود تھے۔مولانا نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔

    انہوں نے کہا کہ چوہدری برادران نے ہمیشہ دینی معاملات پر اسٹینڈ لیا،چوہدری برادران، ان کے گھرانے کی دین کے لیے خدمات کو سراہتے ہیں۔مولانا طارق جمیل نے دینی کتب کی اشاعت سے قبل علما بورڈ کی منظوری کا اقدام بھی سراہا۔

    اس سے قبل گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان سے مولانا طارق جملی نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی تھی۔وزیراعظم نے کرونا وبا کے دوران علما کے کردار پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی تھی کہ مستقبل میں اسی طرح علمائے کرام لوگوں کی رہنمائی کرتے رہیں گے۔

    وزیراعظم عمران خان نے مولانا طارق جمیل سے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے دعا کی بھی درخواست کی تھی۔

  • وزیراعظم عمران خان سے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی ملاقات

    وزیراعظم عمران خان سے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کرونا کی وبا سے نمٹنے کے لیے علمائے کرام کا تعاون درکار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ممتاز عالم دین مولانا طارقن جمیل نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ وزیراعظم نے مولانا طارق جمیل کی کورونا کےخلاف آگاہی مہم کو سراہتے ہوئے کہا کہ کرونا کی وبا سے نمٹنے کے لیے علمائےکرام کا تعاون درکار ہے، جلد علمائے کرام کے وفد سے خود ملاقات کروں گا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومتی کوششوں کا مقصد عوام کو وبا سےمحفوظ رکھنا ہے،علمائےکرام نے ہمیشہ مشکل میں حکومت کی رہنمائی کی ہے،رمضان کے پیش نظرعلما کی مشاورت سے لائحہ عمل مرتب کیاجائے گا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 16 مارچ کو وزیراعظم عمران خان سے ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی تھی جس میں کرونا وائرس کی روک تھام سے متعلق گفتگو سمیت قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر بات چیت کی گئی تھی۔

    وزیراعظم عمران خان نے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل سے خصوصی دعاؤں کی بھی درخواست کی تھی۔

    کرونا وائرس پاکستان میں 124 جانیں لے گیا، 6505 کیسز کی تصدیق

    واضح رہے کہ کرونا وائرس نے پاکستان بھر میں 124 جانیں تلف کر لی ہیں، اب تک ملک کے مختلف حصوں میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6505 ہو چکی ہے۔

  • علامہ عباس کمیلی انتقال کر گئے، وزیر اعظم کا اظہار افسوس

    علامہ عباس کمیلی انتقال کر گئے، وزیر اعظم کا اظہار افسوس

    کراچی: معروف عالم دین علامہ عباس کمیلی طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئے، نماز جنازہ نمائش کےقریب شاہ خراسان میں اداکی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق علامہ عباس کمیلی کی عمر 70 سال برس تھی، ان کا شمار اپنے حلقے کی ممتاز شخصیات میں ہوتا تھا.

    وہ جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ تھے، علامہ عباس کمیلی ہمیشہ اتحادبین المسلمین کے لئے سرگرم عمل رہے.

    [bs-quote quote=”علامہ عباس کمیلی ہمیشہ اتحادبین المسلمین کے لئے سرگرم عمل رہے” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    علامہ عباس کمیلی فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کےسرپرست اراکین میں سےتھے، انھوں نے ہمیشہ فلسطین و کشمیر کے مظلوموں کے لئے آواز اٹھائی.

    وہ ایک طویل عرصے سے  علیل تھے، گزشتہ دنوں ان کی طبعیت بگڑ گئی، انھیں اسپتال پہنچایا گیا، مگر  طبیعت نہیں سنبھل سکی، جس کے بعد وہ خالق حقیقی سے جا ملے.

    ان کا شمار جعفریہ کے ممتاز اسکالرز میں ہوتا تھا. ان کے انتقال پر زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے حلقوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے.

    ان کی نماز جنازہ میں گورنرسندھ سمیت سیاسی اور مذہبی رہنماؤں نے شرکت کی،  ان کی تدفین چاکیواڑہ علی باغ قبرستان میں کی جائےگی۔

    وزیر اعظم کا اظہار تعزیت

    وزیر اعظم عمران خان نے علامہ عباس کمیلی کےانتقال پر دکھ کا اظہار  کرتے ہوئے کہا کہ علامہ عباس کمیلی اتحادبین المسلمین،فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی ایک مضبوط آواز تھے۔ْ اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دےاورسوگواران کوصبرعطافرمائے۔

  • عدل ہی قوموں کی ترقی کا زینہ ہے، مولانا طارق جمیل

    عدل ہی قوموں کی ترقی کا زینہ ہے، مولانا طارق جمیل

     لاہور :معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ عدل ہی قوموں کی ترقی کا زینہ ہے، جھوٹ بد دیانتی اور ظلم کرنے والی قومیں ترقی کا زینہ طے نہیں کرسکتیں۔

    پنجاب جوڈیشل اکیڈمی لاہور میں سول ججوں سے خطاب کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ جس قوم میں انصاف بکتا اور جج کے قلم کی قیمت لگتی ہو اس قوم کو کبھی عزت نہیں مل سکتی۔

    انہوں نے کہا کہ معاشرے میں پھیلا ظلم ختم کرنا، ہر فرد کی اخلاقی ذمہ داری ہے، گھسے پٹے عدالتی نظام میں ججز بھی قانون کے شکنجے میں جکڑے ہیں اور کھل کر انصاف نہیں کر سکتے۔

    انھوں نے کہا کہ قومیں اخلاق اور اعلی اقدار سے وجود میں آتی ہیں، معاشرے میں ہونے والے ظلم کے لئے تو عدالتیں موجود ہیں مگر گھروں میں ہونے والے ظلم کے خلاف کسی عدالت سے بھی رجوع نہیں کیا جاتا، عدالتی نظام کو تبدیل کئے بغیر ظلم کا خاتمہ نہیں کیا جاسکتا۔

  • مولانا طارق جمیل کی جانب سے وینا ملک کی دعوت ولیمہ

    مولانا طارق جمیل کی جانب سے وینا ملک کی دعوت ولیمہ

    دبئی میں معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی جانب سے اداکارہ وینا ملک اور انکے شوہر اسد بشیر کے اعزاز میں ولیمے کا اہتمام کیا گیا، جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔

    دبئی میں ہونے والی ولیمے کی تقریب میں قومی کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی کے کپتان محمد حفیظ، وکٹ کیپر سرفراز، احمد شہزاد، محمد عرفان اور دیگر شریک ہوئے۔

    گذشتہ روز بھی مولانا طارق جمیل کی جانب سے وینا ملک اور اسد بشیر کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا اور طارق جمیل نے جوڑے کو عمرہ اور حج کی ادائیگی کی بھی دعوت دی۔