Tag: معروف قانون دان

  • چیئرمین پی ٹی آئی سے کہا تھا قمرباجوہ کو چھوڑدیں وہ اب ریٹائرہوگئے ہیں، حامد خان

    چیئرمین پی ٹی آئی سے کہا تھا قمرباجوہ کو چھوڑدیں وہ اب ریٹائرہوگئے ہیں، حامد خان

    لاہور : پی ٹی آئی بانی رکن اورمعروف قانون دان حامد خان کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے کہا تھا قمرباجوہ کو چھوڑدیں وہ اب ریٹائرہوگئے ہیں، بات کو نہ بڑھائیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی بانی رکن اور معروف قانون دان حامد خان نے اے آر وائی نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ 9مئی واقعات کو چیئرمین پی ٹی آئی سے نہیں جوڑسکتےوہ تو زیرحراست تھے۔

    معروف قانون دان نے بتایا کہ اب جوسلطانی گواہ بننے کو تیار ہیں یہ وہ لوگ ہیں جواسی لیےپالے جاتے ہیں، یہ لوگ پہلے کہتے تھے یہ نہیں ہوا، اب کہتے ہیں یہ ہوا ہے تو ان کی کیا کریڈیبلٹی ہے۔

    حامد خان کا چیئرمین پی ٹی آئی سے گفتگو کے بارے میں بتاتے ہوئے کہنا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے کہا تھا عدلیہ، الیکشن کمیشن سے نہ بگاڑیں لیکن اسوقت پی ٹی آئی چیئرمین کو جو مشورے دینے والے تھے وہ بات بڑھاتے تھے ، میرے سامنے تو چیئرمین اتفاق کرتے تھے لیکن بعد میں آنیوالے معاملہ الجھا دیتے تھے۔

    ان کا مزید بتانا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے کہا تھا قمرباجوہ کو چھوڑدیں وہ اب ریٹائرہوگئے ہیں ، غیرضروری لوگوں کے نام لے کر بات کو نہ بڑھائیں۔

    انتخابات کے حوالے سے پی ٹی آئی بانی رکن نے کہا کہ پی ٹی آئی بڑی جماعت ہے اس کے بغیر انتخابات کی کوئی ساکھ نہیں ہوگی۔

    نواز شریف کا حوالہ دیتے ہوئےحامد خان نے کہا کہ نواز شریف جب زیرعتاب تھے تو اس وقت ان کی جماعت کو الیکشن میں پوری آزادی تھی، میاں صاحب کی طرح پی ٹی آئی سربراہ کو چیئرمین نہ بھی مانیں پھربھی وہی اتھارٹی ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ 2008 کی وکلا تحریک کی طرح وکلا میں کچھ بظاہر ہمارے ساتھ ہیں مگر اندر سے نہیں، ہمیں ایسے لوگوں کا پتہ ہے، کچھ وکلا چہرہ چھپانے کیلئے 90 دن میں الیکشن کا کہتے ہیں۔

  • اصولوں‌ کے پاس دار، ضابطوں کے پابند فخر الدین جی ابراہیم!

    اصولوں‌ کے پاس دار، ضابطوں کے پابند فخر الدین جی ابراہیم!

    فخر الدین جی ابراہیم پاکستان میں‌ ایک غیر متنازع اور بااصول شخصیت کے طور پر پہچانے جاتے ہیں۔

    طویل علالت کے بعد 91 سال کی عمر میں‌ انتقال کر جانے والے معروف قانون داں فخر الدین جی ابراہیم نے ملک میں‌ اہم عہدوں‌ پر خدمات انجام دیں‌۔

    فخر الدین جی ابراہیم کی زندگی کے مختلف ادوار، نظریات اور ملکی سطح‌ پر ان کی خدمات چند سطور میں‌ پیش ہیں۔

    کتابِ زیست سے جھلکیاں

    فخر الدین جی ابراہیم کا سنِ پیدائش 1928 ہے۔ برطانوی دور میں ہندوستان کی ریاست گجرات کے ایک گھرانے میں آنکھ کھولنے والے فخر الدین جی ابراہیم تقسیمِ ہند کے بعد پاکستان آگئے تھے۔

    ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد 1945 میں قانون کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے گجرات ہی کی ایک درس گاہ میں داخلہ لیا۔ 1949 میں فخر الدین جی ابراہیم نے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی۔

    1950 میں پاکستان آنے کے بعد یہاں سندھ مسلم لا کالج میں داخلہ لیا۔ انھوں نے کراچی کی اس مشہور درس گاہ سے ایل ایل ایم کی ڈگری حاصل کی۔

    فخر الدین جی ابراہیم پاکستان کی بوہرہ کمیونٹی سے تعلق رکھتے تھے۔

    سیاسی نظریہ، فلسفۂ حیات اور عملی زندگی

    وہ مہاتما گاندھی کے فلسفۂ عدم تشدد سے متاثر تھے۔

    فخر الدین جی ابراہیم نے ہر دور میں‌ جمہوریت اور جمہوری قوتوں کا ساتھ دیا۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کی قائد بے نظیر بھٹو کے پہلے دورِ حکومت میں انھوں نے سندھ کے گورنر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔

    دوسرے دور میں اٹارنی جنرل پاکستان کے عہدے پر فائز ہوئے، لیکن اختلافات کے بعد مستعفی ہوگئے۔

    فخرالدین جی ابراہیم نے 1989 میں کراچی کے شہریوں کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جس کا مقصد ایف آئی آر کے اندراج میں لوگوں‌ کو مدد دینا تھا۔

    صدر فاروق لغاری کے دور میں وہ نگراں وفاقی وزیرِ قانون بھی رہے۔

    2012 میں انھیں چیف الیکشن کمشنر تعینات کیا گیا تھا۔

  • معروف قانون دان جسٹس(ر) فخرالدین جی ابراہیم انتقال کر گئے

    معروف قانون دان جسٹس(ر) فخرالدین جی ابراہیم انتقال کر گئے

    کراچی: معروف قانون دان جسٹس ریٹائرڈ فخرالدین جی ابراہیم انتقال کر گئے، مرحوم کئی اہم عہدوں ہر فائز رہے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف قانون دان، سابق اٹارنی جنرل، سابق چیف الیکشن کمشنر، جسٹس ریٹائرڈ فخرالدین جی ابراہیم انتقال کر گئے، مرحوم کئی اہم عہدوں ہر فائز رہے۔ فخرالدین جی ابراہیم کی نمازجنازہ آج رات 7 بجے ادا کی جائے گی۔

    معروف قانون دان بھارتی گجرات کے شہر احمد آباد میں 1928 میں پیدا ہوئے، ان کی عمر 91 برس تھی۔

    فخرالدین جی ابراہیم 2012 سے 2013 تک چیف الیکشن کمشنر رہے اور بطور چیف الیکشن کمشنر ان کی سربراہی میں 2013 کے عام انتخابات ہوئے۔

    مرحوم سپریم کورٹ کے جج کے علاوہ، سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس، گورنر سندھ، اٹارنی جنرل اور وفاقی وزیر قانون کے عہدوں پر بھی فائز رہے۔ فخرالدین جی ابراہیم کے بیٹے زاہد ابراہیم سندھ ہائی کورٹ کے جج رہ چکے ہیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فخرالدین جی ابراہیم کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اللہ مرحوم کے درجات بلند اور خاندان کو صبروہمت عطا فرمائے۔

  • امریکی سینیٹرجان مکین انتقال کرگئے

    امریکی سینیٹرجان مکین انتقال کرگئے

    واشنگٹن: ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے امریکہ کے سینئرسیاست دان سینیٹرجان مکین 81 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق ریاست ایریزونا سے تعلق رکھنے والے سینیٹرجان مکین 81 سال کی عمر میں چل بسے، وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور ان کا علاج جاری تھا۔

    سینیٹرجان مکین کے انتقال کی خبرکا اعلان ان کے اہل خانہ کی جانب سے کیا گیا۔

    امریکی میڈیا کے مطابق سینیٹرجان مکین 2017 سے دماغ کے کینسر میں مبتلا تھے تاہم جمعہ سے انہوں نے اپنا علاج ترک کردیا تھا۔

    جان مکین کا شمار معرف امریکی قانون سازوں میں ہوتا تھا، انہیں 6 مرتبہ امریکی سینیٹرمنتخب ہونے کا اعزاز حاصل رہا۔ وہ ویتنام لڑائی کے دوران ساڑھے 5 سال جنگی قیدی بھی رہے۔

    امریکہ کے سینئرسیاست دان سینیٹرجان مکین کا گزشتہ سال جولائی میں آنکھ کا آپریشن کیا گیا تھا اس دوران انکشاف ہوا تھا کہ انہیں برین کینسر ہے۔

    سینیٹرجان مکین کو اس سے پہلے جلد کا کینسر ہوا تھا اور طویل علاج کے بعد وہ صحت یاب ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ ایریزونا سے تعلق رکھنے والے جان مکین نے 2008ء کے صدارتی انتخابات میں ریپبلکن امیدوار کے طورپرحصہ لیا تھا تاہم وہ سابق صدر بارک اوباما کے مقابلے میں الیکشن ہارگئے تھے۔

  • ایم کیوایم نئے صوبے کیلئےآئینی طریقہ اختیارکرے، اعتزازاحسن

    ایم کیوایم نئے صوبے کیلئےآئینی طریقہ اختیارکرے، اعتزازاحسن

    اسلام آباد: اعتزاز احسن نے کہا کہ خورشیدشاہ کےبیان پرایم کیوایم کاردعمل خلاف توقع ہے،نئے صوبے کیلئےآئینی طریقہ اختیارکیاجائے۔

    اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے خورشیدشاہ کے بیان پرایم کیوایم کے ردعمل کوخلاف توقع اورقابل افسوس قراردیا اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ نئے صوبے کیلئےآئینی طریقہ اختیارکیاجائےمذہبی انتہاپسندی کوہوا دینادرست نہیں۔

    اعتزازاحسن کاکہناتھا مہاجرین کی عزت کرتے ہیں، پیپلزپارٹی نےبرداشت کامظاہرہ کیا لیکن جیالوں کے صبرکاپیمانہ لبریز ہوسکتاہے،بازاری زبان استعمال کرکے دیوار سے نہ لگایاجائے، ایک سوال کے جواب میں پیپلزپارٹی کے رہنما کاکہناتھاوسط مدتی انتخابات کاامکان نہیں۔

  • نواز شریف، شہباز شریف کوشش کریں کہ وہ پبلک میں نہ آئیں، اعتزاز احسن

    نواز شریف، شہباز شریف کوشش کریں کہ وہ پبلک میں نہ آئیں، اعتزاز احسن

    لاہور: معروف قانون دان اور پییلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ دھرنوں سے حکومت کو کوئی خطرہ نظر نہیں آتا، تاہم گو نواز گو کا نعرہ اس سے کوئی تبدیلی نظر آتی ہے۔

    لاہور ہائیکورٹ بار کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ وزیرِاعظم نواز شریف، وزیرِاعلی شہباز شریف کوشش کریں کہ وہ پبلک میں نہ آئیں، یہ جہاں جاتے ہیں، وہاں گو نواز گو کا نعرہ سامنے آجاتا ہے، اعتزاز احسن نے کہا کہ نواز لیگ بگ بزنس پارٹی ہے جبکہ پیپلز پارٹی محنت کشوں کی جماعت ہے۔

    نون لیگ کی پالیسیاں غریب، کسان اور مزدور کش ہیں، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریب لوگوں کی بات کی اور اسی حوالے سے پالیسیاں بنائیں، سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ وہ شیخ رشید کی کسی بات کا جواب دینا پسند نہیں کرتا، وہ ہر حکومت میں وزیر رہے۔

    سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ عمران خان پہلے کہتے تھے کہ شیخ رشید کو چپڑاسی بھی نہیں رکھوں گا، آج وہ ان کے ساتھ اور مشیر ہیں۔