Tag: معروف قانون داں

  • چِکلک سے چِک تک

    چِکلک سے چِک تک

    فخرالدین جی ابراہیم کا نام پاکستان میں ایک قانون داں کے طور پر ہی نہیں لیا جاتا بلکہ جمہوری قوتوں کے حامی اور ایک اصول پسند شخصیت کے طور پر بھی انھیں‌ عزت اور احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

    مختلف اہم سرکاری عہدوں پر فائز رہنے والے فخر الدین جی ابراہیم رواں سال کے آغاز پر ہمیشہ کے لیے یہ دنیا چھوڑ گئے۔

    قریبی لوگ اور ان سے بے تکلف احباب انھیں ان کی عرفیت فخرو بھائی سے مخاطب کرتے تھے۔ بہت کم لوگ یہ بات جانتے ہوں گے کہ زمانۂ طالبِ علمی میں وہ ہم جماعتوں میں "چکلک” کے نام سے مشہور تھے۔ یہ دل چسپ انکشاف مرحوم نے ایک نشریاتی ادارے کو انٹرویو کے دوران کیا تھا۔

    فخرالدین جی ابراہیم نے بتایا کہ اسکول کے نصاب میں شامل ایک مضمون کا عنوان "چِکلک” تھا اور چوں کہ وہ بہت دبلے پتلے تھے تو ساتھیوں نے انھیں "چِکلک” پکارنا شروع کر دیا۔

    بعد میں یہی نام سکڑ کر "چِک” ہوگیا۔ یہ فخر الدین جی ابراہیم کے لندن میں قیام دوران ہوا۔ وہ بتاتے ہیں جب لندن گیا تو ممبئی کے ایک صاحب بھی وہاں آگئے (پرانے دوست) جو مجھے "چِکلک” کہتے رہے۔ میں نے کہا بھی کہ مجھے میرے نام سے پکارو، مگر وہ نہ مانے۔ ان سے یہ نام سن کر لندن میں مجھے دیگر احباب نے "چِک” کہنا شروع کر دیا۔

    فخر الدین جی ابراہیم 1928 میں ہندوستان کی ریاست گجرات کے ایک گھرانے میں پیدا ہوئے۔ تقسیمِ ہند کے بعد پاکستان آئے اور کراچی میں سکونت اختیار کی۔

    عدم تشدد کے فلسفے پر یقین رکھنے والے فخرو بھائی کا نام پاکستان میں جمہوریت پسند اور جمہوری قوتوں کا ساتھ دینے والوں کے لیے ایک روشن حوالہ ہے۔

  • معروف قانون داں عاصمہ جہانگیرکی وفات پرامریکہ کا اظہار افسوس

    معروف قانون داں عاصمہ جہانگیرکی وفات پرامریکہ کا اظہار افسوس

    واشنگٹن : امریکہ نے معروف قانون داں اور سماجی کارکن عاصمہ جہانگیر کی وفات پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکہ نے معروف قانون داں اور سماجی کارکن عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں۔

    امریکی محمکہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عاصمہ جہانگیر انسانی حقوق، جمہوریت کی علمبردار تھیں، ان کی موت نا قابل تلافی نقصان ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ نے بیان میں کہا کہ عاصمہ جہانگیر نے مظلوم طبقے کے حقوق کے لیے آواز اٹھائی اور ہمیشہ جمہوریت اور انسانی حقوق کے لیے کھڑی ہوئیں۔

    امریکی محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ عاصمہ جہانگیر کوانسانی حقوق کے چیمپئن کےطور پریاد رکھا جائے گا، انہوں نے آواز نہ رکھنے والوں کا بہادری سے دفاع کیا۔

    امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے دو روز قبل انسانی حقوق کی علمبردار عاصمہ جہانگیر کے انتقال پرتعزیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم پاکستان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔


    معروف وکیل ‘ سماجی رہنما عاصمہ جہانگیر انتقال کرگئیں


    خیال رہے کہ 11 فروری کو مظلوموں کی آواز بننے والی عاصمہ جہانگیر اس دنیائے فانی سے کوچ کرگئیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روزمعروف قانون داں اور سماجی کارکن عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ قذافی اسٹیڈیم میں ادا کی گئی اور انہیں بیدیاں روڈ پرواقع ان کے فارم ہاؤس پرسپرد خاک کردیا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔