Tag: معروف پاکستانی اداکارہ

  • معروف پاکستانی اداکارہ کے گھر پر فائرنگ

    معروف پاکستانی اداکارہ کے گھر پر فائرنگ

    لاہور: پاکستان کی معروف اسٹیج اداکارہ عروج خان کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں پاکستان کی معروف اسٹیج اداکارہ عروج خان کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تاہم اس میں اداکارہ محفوظ رہیں جبکہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم نے دن دیہاڑے اسٹیج اداکارہ کے گھر پر گولیاں چلائیں، گھر پر فائرنگ کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔

    اس حوالے سے اداکارہ عروج نے الزام لگایا کہ ایک شخص ناصر خان انہیں عرصہ دراز ہراساں کرتا ہے، تاہم اب ملزم نے اپنے ساتھیوں کیساتھ ملکر اندھا دھند فائرنگ کی۔

    پولیس کے مطابق اداکارہ کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کرنے کے بعد قانونی کارروائی کی گئی اور فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

  • کس معروف پاکستانی اداکارہ نے چھوٹی عمر میں کاسمیٹک سرجریز کروائیں؟

    کس معروف پاکستانی اداکارہ نے چھوٹی عمر میں کاسمیٹک سرجریز کروائیں؟

    پاکستان کی معروف اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ انھوں نے ناسمجھی کے باعث چھوٹی عمر سے ہی کاسمیٹک سرجری کروانا شروع کردی تھی۔

    شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ مائرہ خان کا اپنے متعلق کہنا ہے کہ انھوں نے چھوٹی عمر میں کئی بار کاسمیٹک سرجریز کروائیں۔ انھوں نے بتایا کہ صرف 19 سال کی عمر میں پہلا لائپوسیکشن کروایا تھا۔

    پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران مائرہ خان نے اپنی زندگی کے راز آشکار کرتے ہوئے بتایا کہ وہ پانچ مرتبہ اپنی ناک کی سرجری کرواچکی ہیں جبکہ ایک بار سرجری کے دوران ان کی ناک خراب بھی ہو گئی تھی۔

    مائرہ نے مداحو کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ میں لوگوں کو ایسا کرنے سے منع کرتی ہوں کیونکہ یہ بہت تکلیف دہ عمل ہوتا ہے اور بہت زیادہ پریشانی کا باعث بنتا ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ میں چھوٹی عمر میں ناسمجھ تھی اور کاسمیٹک سرجریز کروانے کے لیے بہت پُرجوش تھی عمر کم ہونے کے باعث مجھے اتنی سمجھ نہیں تھی۔

    لباس کی وجہ سے خود پر ہونے والی تنقید کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لوگ دوغلے پن کا شکار ہیں، کترینہ کیف کو مغربی طرز کے کپڑوں میں پسند کرتے ہیں اور پاکستانی لڑکیوں پر تنقید کرتے ہیں۔

    مائرہ نے کہا کہ عورت جان بوجھ کر کبھی اپنے لیے مشکل زندگی کا انتخاب نہیں کرتی، ہر عورت چاہتی ہے کہ اس کی زندگی پُرسکون ہو، اس کے پاس ایک محبت کرنے والا شوہر ہو، بچے ہوں، ایک اچھی فیملی ہو۔

    حجاب کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اگر میں نے حجاب کرنا شروع کیا تو انڈسٹری میں مجھے کام نہیں ملے گا صرف اس لیے حجاب نہیں کرتی۔