Tag: معروف کامیڈین

  • کپل شرما تفتیش کے لئے طلب

    کپل شرما تفتیش کے لئے طلب

    ممبئی: بالی وڈ کے معروف کامیڈین اور ٹی وی شو ہوسٹ کپل شرما کو بھی آن لائن سٹے بازی کیس میں تفتیش کیلیے طلب کر لیا گیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) آن لائن بیٹنگ ایپ کے ذریعے ہونے والی منی لانڈرنگ کے خلاف تحقیقات میں مصروف ہے جس میں رنبیر کپور کے بعد کپل شرما، اداکارہ ہما قریشی اور حنا خان کو بھی تفتیش کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

    سٹے بازی کیس میں رنبیر کپور کے گرد گھیرا تنگ

    بھارتی میڈیا کے مطابق کپل شرما اور حنا خان کو ایجنسی کے دفتر طلب کیا گیا ہے، جبکہ ایک روز قبل رنبیر کپور کو بھی تفتیش کیلئے بلایا گیا تھا۔

    خیال رہے کہ رنبیر کپور کو ایک سٹے بازی کی ایپ کی تشہیر کرنے پر رقم موصول ہوئی تھی جس کے ذرائع کے متعلق پوچھ گچھ کی گئی۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق 17 بالی وڈ شخصیات اس کیس میں ملوث ہیں جن میں شردھا کپور، ٹائیگر شیروف اور سوناکشی سنہا بھی شامل ہیں۔

  • کامیڈی کےبےتاج بادشاہ ’سکندر صنم‘ کوہم سے بچھڑے 5 برس بیت گئے

    کامیڈی کےبےتاج بادشاہ ’سکندر صنم‘ کوہم سے بچھڑے 5 برس بیت گئے

    کراچی: خوشیاں اور مسکراہٹیں بکھیرنے والے معروف پاکستانی کامیڈین اور اسٹیج کے نامور اداکار سکندر صنم کو ہم سے بچھڑے پانچ برس بیت گئے۔

    غریب گھرانے میں آنکھ کھولنے والے سکندر صنم نے گھریلو حالات کے باعث بہت کم عمری میں ایک فیکٹری میں مزدوری شروع کی تاہم بعد ازاں انہیں اپنے اندر چھپی صلاحیتیں دکھیں اور انہوں نے شوبز کا انتخاب کیا۔

    کراچی کے علاقے کھارادر میں 1960ء میں پیدا ہونے والے سکندر صنم نے 1981ء میں اسٹیج کی دنیا میں قدم رکھا اور پھر آخری ایام تک اُسی سے وابستہ رہے، آپ نے کیرئیر کا آغاز بطور گلوکارکیا تاہم عمرشریف سے دوستی ہونے کے بعد دونوں فنکاروں نے مختلف تقریبات میں اسٹیج کامیڈی کا آغاز کیا۔

    دومسخروں کی اس جوڑی سے لوگ اتنا محظوظ ہوئے کہ اگر کسی ڈرامے میں کوئی ایک فرد کم ہوتا توعوام کی دلچسپی اُس میں کم ہی ہوتی۔ سکندر صنم نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں اپنے فن کی وجہ سے پہچانے جانے لگے۔

    سکندر صنم کو اُس وقت زیادہ پذیرائی ملی جب انہوں نے بھارتی فلموں کی پیروڈی کو مزاحیہ انداز میں تیار کیا جن میں کھل نائیک، تیرے نام 2، گجنی 2، منا بھائی وغیرہ جیسی فلمیں بنائیں اور لوگوں کو ہنسنے کا موقع فراہم کیا۔

    دنیا بھر میں غموں کو دور اور اُن میں مسکراہٹیں بانٹنے والا یہ فنکار جگر کے کینسر میں مبتلا ہوا اور 5 نومبر 2012 کو مداحوں کی آنکھوں میں آنسو چھوڑ گیا۔

    اسٹیج ڈراموں میں آج بھی سکندر صنم کی کمی شدت سے محسوس کی جاتی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ہالی ووڈ کامیڈین رالفی مے چل بسے

    ہالی ووڈ کامیڈین رالفی مے چل بسے

    لاس ویگاس: چہروں پرخوشیاں بکھیرنے والے معروف امریکی کامیڈین رالفی مے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے مزاحیہ انداز سے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے اداکاراور معروف کامیڈین رالفی مے دل کا دورہ پڑنے سے45 برس کی عمر میں وفات پاگئے۔

    معروف کامیڈین کے اہل خانہ کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ رالفی مے امریکی ریاست لاس ویگاس میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے انہیں اسپتال منتقل کیے جانے پر ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔

    امریکی نامور کامیڈین رالفی مے نے دوروز قبل گلوبل گیمنگ ایکسپو 2017 کے بہترین اسٹینڈ اپ کا میڈین کا ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔ انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز 2003 میں کیا تھا۔

    رالفی مے کی مزاحیہ اداکاری کے لوگ اس قدر دیوانے تھے کہ ان کے شوز کئی ماہ پہلے کرلیے جاتے تھے۔

    یاد رہے کہ معروف کامیڈین رالفی مے کی 16 سال کی عمر میں ایک حادثے میں ان کی 42 ہڈیاں ٹوٹ گئی تھیں تاہم انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور علاج جاری رکھا


    کنگ آف کامیڈی جیری لوئس چل بسے


    واضح رہے کہ 21 اگست کو اپنے مزاحیہ انداز سے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے ہدایت کار، لکھاری اور معروف کامیڈین جیری لوئس 91 برس کی عمر میں وفات پاگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی: معروف کامیڈین فرید خان انتقال کر گئے

    کراچی: معروف کامیڈین فرید خان انتقال کر گئے

    لاہور: چہروں پر خوشیاں بکھیرنے والے لیجنڈری اداکار فرید خان اپنے مداحوں کو خیرباد کہہ گئے۔

    اپنے مزاحیہ انداز سے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے نامور مزاحیہ اداکار فرید خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے، تھیٹر اور ٹیلی ویژن کے لیے فرید خان کی خدمات قابل ستائش ہیں۔

    فرید خان نے بے شمار اسٹیج ڈراموں میں مزاحیہ فارمنس دی اور اپنے منفرد انداز کے باعث لوگوں سےخوب داد سمیٹی، انھوں نے اپنی بہترین مزاحیہ اداکاری سے دنیا بھر میں شہرت حاصل کی۔

    فرید خان کے دل کی تین شریانوں نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا، وہ کینسر اور گردوں کے عارضے میں بھی مبتلا تھے، طویل عرصے سے فرید خان اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

    فرید خان انتقال کرگئے