Tag: معروف یوٹیوبر

  • رجب بٹ کے گھر پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ

    رجب بٹ کے گھر پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ

    پاکستان کے معروف یوٹیوبر اور ٹک ٹاکر رجب بٹ کے گھر پر نامعلوم افراد فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔

    پاکستان کے معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ تھانہ چوہنگ میں یوٹیوبر کی مدعیت میں دفعہ 440 اور 429 کے تحت درج کر لیا گیا۔

    ایف آئی آر کے مطابق رجب بٹ نے پولیس کو بتایا کہ وہ 24 جون کی رات برہر تھے جب انہیں گھر سے فون آیا، میرے اہل خانہ نے بتایا کہ نامعلوم افراد کا ایک گروپ کلٹس کار میں ہمارے گھر کے باہر آےت اور انہوں نے مجھے گالی دی اور فائرنگ شروع کر دی اور پھر فرار ہو گئے۔

    یوٹیوبر نے پولیس کو بتایا کہ فائرنگ کی وجہ سے گھر کی دیواروں پر چند گولیاں لگیں اور اس واقعے کی وجہ سے ایک کتا بھی مارا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ حملہ ان کے گھر پر کیا گیا جس کا مقصد انہیں اور ان کے خاندان کو شدید نقصان پہنچانا ہے، اس کے علاوہ انہوں نے حکومت سے تحفظ کی درخواست کی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ رجب بٹ کے خلاف بھی سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں، تاہم اس کیس کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

  • معروف یوٹیوبر نے خودکشی کر لی

    معروف یوٹیوبر نے خودکشی کر لی

    جانوروں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی تنظیم کی رکن اور مشہور یوٹیوبر مکائیلا رینز نے خودکشی کر لی۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 29 سالہ مکائیلا رینز نے آن لائن ہراسانی کا سامنا کرنے کے بعد اپنی جان لے لی، یوٹیوبر کے شوہر نے ان کی موت کی تصدیق کردی ہے۔

    انسٹاگرام پر ایک پیغام کے ذریعے ان کے شوہر  نے بتایا کہ مکائیلا طویل عرصے سے آن لائن ہراسانی کا شکار بھی تھیں، وہ کئی برسوں سے تھراپی اور مختلف ادویات کے ذریعے علاج کرا رہی تھیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mikayla Raines (@saveafox_rescue)

     یوٹیوبر کے شوہر ایتھن رینز نے کہا کہ زندگی کے روزمرہ دباؤ اور جذباتی اتار چڑھاؤ سے نمٹنا ان کے لیے مشکل سے مشکل تر ہوتا جا رہا تھا، انہیں صرف اجنبی افراد ہی نہیں تھے، بلکہ ان کے قریبی لوگ اور یہاں تک کہ جانوروں کی فلاحی کمیونٹی کے بعض افراد بھی ان کے خلاف جھوٹی افواہیں پھیلا رہے تھے۔

    ایتھن رینز نے  بتایا کہ مکائیلا بے حد حساس دل رکھنے والی خاتون تھیں، اور آن لائن ٹرولنگ سے ان پر گہرا اثر پڑا، وہ برسوں تک درد سہتی رہیں، مگر اس بار وہ لڑائی ہار گئیں اور امریکا میں اپنی جان لے لی۔

    رپورٹ کے مطابق مکائیلا کے لواحقین میں شوہر ایتھن، بیٹی فریا، اور ان درجنوں جانور شامل ہیں جن کی وہ مینیسوٹا اور فلوریڈا میں دیکھ بھال کرتی تھیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mikayla Raines (@saveafox_rescue)

    ایتھن رینز نے اپنی ویڈیو میں اعلان کیا کہ وہ مکائیلا کی میراث کو آگے بڑھائیں گے اور Save A Fox کی فلاحی مہم کو جاری رکھیں گے، مکائیلا رینز جنگلی لومڑیوں اور دیگر نایاب جانوروں کی فلاح و بہبود کی وجہ سے دنیا بھر میں جانی جاتی تھیں۔

  • بھارت میں ایک اور معروف یوٹیوبر پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار

    بھارت میں ایک اور معروف یوٹیوبر پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار

    پاکستان سے خوفزدہ مودی سرکار نے معروف یوٹیوبر جسبیر سنگھ کو پاکستان کے لیے جاسوسی اور رابطے رکھنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

    بھارتی سکھ پھر مودی کے نشانے پر آگئے، معروف یوٹیوبر جسبیرسنگھ کو پاکستان کے لیےجاسوسی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

    بھارتی پولیس گوراویادو نے کہا کہ یوٹیوبر جسبیر سنگھ کا تعلق پاکستانی نیٹ ورک سے تھا، جسبیر سنگھ جوتی ملہوترا اور شاکر عرف جٹ نندوا سے رابطے میں تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by India Today (@indiatoday)

    دوسری جانب بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ جسبیر سنگھ نے 2020، 2021 اور 2024 میں پاکستان کے دورے کیے، سکھ یوٹیوبر کے موبائل سے پاکستان سے جڑے نمبرز برآمد ہوئے۔

    بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ جسبیر سنگھ کا احسان الرحیم عرف دانش سے بھی رابطہ تھا، بھارتی حکومت نے سکھ یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا کارکنان کو نگرانی میں لے لیا۔

    مودی سرکار سوشل میڈیا پر سکھ شناخت کے اظہار کو جاسوسی سے جوڑنےکی سازش کررہی ہے، سوشل میڈیا پر جسبیر کے اکاؤنٹس کو بند اور پوسٹس ڈیلیت کردی۔

    https://urdu.arynews.tv/indian-youtuber-jyoti-contact-4-pakistani-agents-indian-authorities-allege/

    سکھ فار جسٹس کے حامیوں پر یواےپی اے  جیسے سخت قوانین کا اطلاق ہے، بھارت میں خالصتان کا لفظ بولنے پر غداری کے مقدمات درج ہیں، بھارتی پنجاب میں عام شہریوں کو بھی انٹیلی جنس واچ لسٹ میں شامل کیا جارہا ہے۔

  • ’دل سے برا لگتا ہے بھائی‘ والے معروف یوٹیوبر ٹریفک حادثے میں ہلاک

    ’دل سے برا لگتا ہے بھائی‘ والے معروف یوٹیوبر ٹریفک حادثے میں ہلاک

    چھتیس گڑھ: بھارت کے نوجوان معروف سوشل میڈیا استار اور کامیڈین دیوراج پٹیل ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق دیوراج پٹیل بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ کے علاقے میں اپنے دوست کے ساتھ موٹر سائیکل میں دفر کررہے تھے کہ پیچھے سے آنے والے تیز رفتار ٹرک نے انہیں ہٹ کردیا۔

    حادثے کے نیچے میں دیوراج پٹیل موقع پر ہی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ ان کے دوست کو شدید نوعیت کی چوٹیں آئیں ہے۔

    دیوراج اپنے جملے’ دل سے برا لگتا ہے بھائی‘ کی وجہ سے بہت مشہور تھے ان کی بہت سی سیاسی و سماجی شخصیات کے ساتھ ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جبکہ سوشل میڈیا اسٹار کے یوٹیوب پر 4 لاکھ سبسکرائبر اور انسٹاگرام پر 57 ہزار فالورز تھے۔