Tag: معشیت

  • ملکی معیشت سے متعلق خوش خبری سامنے آگئی

    ملکی معیشت سے متعلق خوش خبری سامنے آگئی

    کراچی: حکومت کے مؤثر اقدامات کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے، غیرملکی سامایہ کاری میں حیران کن حد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ غیرملکی سرمایہ کاری میں جولائی سے دسمبر کے دوران 68فیصد کا اضافہ ہوا۔ جولائی سے دسمبر تک غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم ایک ارب 34کروڑ ڈالر رہا۔

    اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری جولائی تا دسمبر 45کروڑ 20لاکھ ڈالر رہی۔ جبکہ 6 ماہ میں مجموعی سرمایہ کاری ایک ارب 80 کروڑ ڈالر رہی۔ تجزیہ کاروں نے 2020 کو بھی ملکی معیشت کے لیے بہترین سال قرار دیا ہے۔

    خیال رہے کہ وفاقی حکومت ملکی معیشت کو مضبوط کرنے کے لیے اہم اقدامات کررہی ہے۔ آئی ایم ایف سے قرضہ لینے سمیت کئی دوست ممالک بھی پاکستان کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔

    جبکہ مؤثر حکمت عملی کے تحت اقتصادی شعبوں میں کامیابی کا سلسلہ جاری ہے۔

  • 2025 تک قومی پیداوار 3.7 ٹریلین ڈالر تک پہنچ جائے گی

    2025 تک قومی پیداوار 3.7 ٹریلین ڈالر تک پہنچ جائے گی

    ریاض: سعودی عرب میں 2025 تک قومی پیداوار 3.7 ٹریلین ڈالر تک پہنچ جائے گی اور ملکی مصنوعات میں بھی 10 گنا اضافہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں شایع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملکی پیداوار میں بڑا اضافہ ہوگا۔ 2018ء کے آخر میں قومی پیداوار 2.6 ٹریلین ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ مستقبل میں شرح نمو کافی حد تک اضافے کی توقع ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ رپورٹ مشرق وسطیٰ سینٹر برائے سیاسی و سٹراٹیجک مشاورت نے شایع کی جس میں ملک میں ہونے والی ممکنہ ترقی اور اقتصادی شعبوں میں حیران کن اضافے کی نوید سنائی گئی ہے۔

    وژن 2030 کے تحت سعودی عرب میں بڑے پیمانے پر اقتصادی ڈھانچہ مکمل کیا جارہا ہے جس کے بعد ریاض حکومت کی معیشت بین الاقوامی سطح پر ابھر کر سامنے آئے گی اور تیل کے ماسوا دیگر شعبوں میں بھی سعودی عرب کا ڈنکا بجے گا۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ توقعات یہ ہیں کہ تیل کے ماسوا دیگر شعبے سعودی عرب کی آمدنی میں بڑی تبدیلی پیدا کریں گے۔ خیال رہے کہ یہ رپورٹ عالمی مالیابی فنڈ، عالمی بینک بین الاقوامی درجے کے مالیاتی اداروں اور انٹرنیشنل کنسلٹینسیوں کے جاری کردہ اعداد و شمار کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں غیرملکی سرمایہ کاروں کی تعداد میں بھی اضافے کی توقع کی جارہی ہے۔ ممکن ہے کہ حصص مارکیٹ چوتھائی ٹریلین ڈالر سے زیادہ کا سرمایہ سعودی عرب لائے گی۔

  • کاروباری برادری اور حکومت کی شراکت داری معیشت کے لیے اہم ہے: وزیر اعظم

    کاروباری برادری اور حکومت کی شراکت داری معیشت کے لیے اہم ہے: وزیر اعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کاروباری برادری اور حکومت کی شراکت داری معیشت کے لیے بے حد اہم ہے، ملک کا مستقبل معیشت کی ترقی سے وابستہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے مختلف ایوان صنعت و تجارت سے تعلق رکھنے والے وفد کی ملاقات ہوئی۔ وفد میں کراچی، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، اسلام آباد اور فیصل آباد چیمبر کے نمائندے شامل ہیں۔

    وفد میں مختلف چیمبرز کے سابق و موجودہ صدور بھی شامل تھے، ملاقات کے موقع پر مشیر خزانہ، مشیر تجارت، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ اور دیگر حکام موجود تھے۔

    ملاقات میں معیشت کی بہتری اور کاروباری سرگرمیوں میں تیزی لانے اور برآمدات بڑھانے کے حوالے سے وزیر اعظم کو مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔

    اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت کاروباری برادری کو ہر ممکن سہولت دینے کے لیے پرعزم ہے، تحفظات کے حل کے لیے لائحہ عمل تشکیل دے دیا گیا ہے۔ کاروباری شخصیات پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہے۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ کمیٹی کا مقصد نیب اور تاجروں کے معاملات کا احسن طریقے سے حل ہے، ملک کا مستقبل معیشت کی ترقی سے وابستہ ہے۔ بزنس کمیونٹی کی کامیابی ملک کی کامیابی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری اور حکومت کی شراکت داری معیشت کے لیے اہم ہے، ہم چاہتے ہیں بزنس کمیونٹی کے لیے آسانیاں پیدا ہوں، حکومت اس ضمن میں ہر ممکن مدد کرے گی۔

    تاجر برادری نے مسلسل ملاقاتوں اور بزنس کمیونٹی کو ساتھ لے کر چلنے کی پالیسی کو سراہا۔ وفد نے کشمیر کا مقدمہ بھرپور طریقے سے پیش کرنے پر وزیر اعظم کو خراج تحسین بھی پیش کیا اور کہا کہ وزیر اعظم نے ہمارے جذبات کی مکمل ترجمانی کی۔

  • روپے کی قدر میں کمی ، پاکستان کیلئے خام تیل 10 فیصد مہنگا

    روپے کی قدر میں کمی ، پاکستان کیلئے خام تیل 10 فیصد مہنگا

    روپےکی قدرمیں کمی کےپاکستانی معشیت پر بہت گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔روپے کی قدر میں کمی سے درآمدی تیل کی قیمت میں بھی دس فیصد کا اضافہ ہوگیا ہے۔ رواں مالی سال کے دوراں روپے کی قدر میں چودہ روپے کی کمی کے باعث درآمدی خام تیل کی قیمت میں دس فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ وزرات تیل اورقدرتی وسائل کے مطابق ڈالر کی قدر میں اضافہ سے پاکستان کو خام تیل کی درٓمدات پر دس فیصد زائد ادا کرنا پڑا ہے