Tag: معصوم بچہ

  • بس میں سوتی ہوئی ماں کی گود سے معصوم بچہ گرگیا

    بس میں سوتی ہوئی ماں کی گود سے معصوم بچہ گرگیا

    لاہور سے ادوکوٹ جانے والی بس میں سوتی ہوئی ماں کی گود سے ایک سالہ بچہ گرگیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور سے ادوکوٹ جانے والی بس سے ایک سالہ بچہ گر گیا، موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ سمندری کے قریب بچہ  گودسے نیچے گرا جبکہ والدہ سوتی رہیْ

    ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق مسافروں نے موٹروے پولیس کو بچے کی اطلاع دی، پٹرولنگ افسران نے زخمی بچے کو ڈھونڈا اور اس کا طبی معائنہ کرایا گیا۔

    ترجمان موٹروے پولیس نے مزید بتایا کہ بچہ معجزانہ طور پر محفوظ ملنے پر والدہ نے دعائیں دیں۔

  • معصوم بچہ پانی سے بھری بالٹی میں ڈوب کر چل بسا

    معصوم بچہ پانی سے بھری بالٹی میں ڈوب کر چل بسا

    اندرا: بھارت میں ایک معصوم بچہ اپنے ہی گھر میں بالٹی کے پانی میں ڈوب کو چل بسا۔

    بھارت کے  شہر میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا ہے، اندرا کالونی میں پیش آئے واقعے میں ایک معصوم بچے کی اپنے ہی گھر میں بالٹی کے پانی میں ڈوب جانے سے موت ہو گئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بچے کی عمر سوا سال تھی وہ گھر کے باتھ روم میں بالٹی میں لٹکا ہوا ملا۔ پولیس نے بچے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد اہلِ خانہ کے حوالے کر دیا ہے۔

     اہلخانہ نے پولیس کو بتایا کہ آیوش گھر کے دیگر بچوں کے ساتھ ٹی وی کے سامنے بیٹھ کر کارٹون دیکھ رہا تھا،  اس کے دادا دادی اپنے کمرے میں تھے، آیوش کے والد اپنی ڈیوٹی پر تھے جبکہ ماں جیوتی گھر کے کام مصروف تھی۔

    ’’اچانک آیوش غائب ہوگیا، سب گھر میں آیوش کو ڈھونڈنے لگے۔ جب وہ باتھ روم میں دیکھنے گئے تو آیوش وہاں پانی کی بالٹی میں آدھا لٹکا ہوا ملا، اس کا سر پانی میں ڈوبا ہوا تھا۔ جب اسے باہر نکالا تو وہ بے ہوش ہو چکا تھا‘‘۔

    رپورٹ کے مطابق جس کے بعد بچے کو قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے چیک اپ کے بعد اسے مردہ قردر دے دیا، والدین  نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ گھر کے تمام افراد اپنے گھر کے چھوٹے بچوں کا خیال رکھیں۔

  • جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، تین سالہ بچہ معجزانہ طور پر بچ گیا

    جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، تین سالہ بچہ معجزانہ طور پر بچ گیا

    براسیلیا: برازیل کے شہر گایانیا میں تین سالہ بچہ عمارت کی نویں منزل کی بالکونی سے معجزانہ طور پر گرنے سے بال بال بچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق یہ دل دہلا دینے والے مناظر اس وقت دیکھنے میں آئے کہ جب برازیل کے شہر ’گایانیا‘ میں تین سالہ معصوم بچہ عمارت کی نویں منزل کی کھڑکی پر مسلسل دس منٹ تک لٹکا رہا لیکن گرنے سے بال بال بچ گیا۔

    تقریباً تیس میٹر (سو فٹ) کی بلندی پر بالکونی میں لٹکے بچے کی اطلاع ملتے ہی بچے کی ماں عمارت کی کھڑکی تک پہنچیں جہاں اسے باحفاظت ممتا نے اپنی آغوش میں لے لیا۔

    برازیل میں سیکورٹی گارڈ کا اسکول پرحملہ‘ 4 بچوں سمیت 10 افراد ہلاک

    مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بچے کی ماں نے کہا کہ اپنے بچے کو بالکونی میں اس انداز میں دیکھ کر میں حیران رہ گئی، ایک لمحے کے لیے مجھے لگا کہ میری ٹانگوں کے نیچے سے زمین نکل گئی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے اسے بالکونی سے اتار تو دیا لیکن ایک بار پھر اس نے وہی حرکت دہرانے کی کوشش کی، جس کے بعد اس کے اثرات دیگر بچوں پر بھی پڑ رہے ہیں جسے دیکھ کر وہ بھی بالکونی کی طرف جاتے ہیں۔

    برازیل میں کشتی ڈوب گئی،22افرادہلاک

    دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ مناظر انتہائی خوف ناک اور دل دہلا دینے والے تھے ایک وقت کے لیے لگا کہ یہ کوئی فلمی منظر ہے لیکن جلد ہی حقیقت سامنے آگئی۔

    خیال رہے اسی ملک میں سنہ 2009 میں ایک نتہائی افسوک ناک واقعہ پیش آیا تھا جہاں چھ ماہ کی بچی والدین کی غفلت کے باعث عمارت کی ساتویں منزل کی بالکونی سے گر کر جاں بحق ہوگئی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں