Tag: معصوم بچی

  • چار روز پہلے لاپتہ ہوئی بچی کی لاش کھیتوں سے برآمد

    چار روز پہلے لاپتہ ہوئی بچی کی لاش کھیتوں سے برآمد

    (2 اگست 2025): آزاد کشمیر میں چار روز قبل لاپتہ ہونے والی معصوم بچی کی لاش کھیتوں سے برآمد ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کوٹلی آزاد کشمیر کے نواحی گاؤں سید پور میں لرزہ خیز واقعہ پیش آیا ہے جہاں چار روز قبل لاپتہ ہونے والی 6 سالہ معصوم بچی کی لاش قریبی کھیتوں سے برآمد کر لی گئی۔

      مقامی حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا اور ابتدائی تفتیش کا آغاز کر دیا، لاش پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کھوئی رٹہ منتقل کر دی گئی ہے، جہاں ڈاکٹرز کے مطابق لاش کافی حد تک ڈی کمپوز ہو چکی ہے، جس کے باعث پوسٹ مارٹم میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: شوہر کے سامنے خاتون سے مبینہ زیادتی کرنیوالے ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک

    فرانزک ماہرین کی مدد سے لاش کے نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں، جن کی مدد سے موت کی اصل وجہ سامنے لائی جائے گی۔ ادھر علاقے میں شدید خوف و ہراس ہے، جبکہ اہل علاقہ واقعے میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

  • 6 سالہ معصوم بچی زیادتی کے بعد قتل، اغواء کی ویڈیو سامنے آگئی

    6 سالہ معصوم بچی زیادتی کے بعد قتل، اغواء کی ویڈیو سامنے آگئی

    بھارت میں معصوم بچیوں کے ساتھ زیادتی کے بعد قتل کے واقعات تشویشناک حد تک بڑھ گئے، ایک اور افسوسناک واقعے میں 6 سالہ معصوم بچی کو زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کردیا گیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تلنگانہ کے پداپلی ضلع میں ایک 6 سالہ معصوم بچی زیادتی کے بعد قتل کردی گئی۔

    سلطان آباد میں واقع ایک رائس مل میں اپنی ماں کے ساتھ سوئی ہوئی 6 سالہ بچی کو اسی مل میں کام کرنے والا ڈرائیور بالرام اٹھا کر رائس مل کے باہر جھاڑیوں میں لے گیا اور بچی کو عصمت ریزی کے بعد قتل کردیا۔

    ماں جب نیند سے بیدار ہوئی تو بچی کو پاس نہ پا کر ساتھیوں کے ہمراہ اطراف کے علاقے میں بیٹی کو تلاش کیا، اس دوران بچی کی نعش جھاڑیوں سے برآمد ہوئی۔

    پولیس نے رائس مل کے سی سی ٹی وی کیمروں کو چیک کیا تو بلرام کو لڑکی کو اپنے کندھے پر اٹھا کر لے جاتے ہوئے دیکھا گیا۔

    ملز ملازمین ملزم کی شناخت کے بعد اسے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا، پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور لڑکی کی نعش کو اسپتال منتقل کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    اس سے قبل بھارتی حیدرآباد میں افسوسناک حادثہ رونما ہوا، آرٹی سی بس نے انٹر میڈیٹ کی طالبہ 15 سالہ مسیرا مہوین کو روند ڈالا، جس کے نتیجے میں 15سالہ طالبہ جاں بحق ہوگئی۔

    طالبہ گزشتہ روز یوسف گوڑہ روڈ پرآر ٹی سی بس سے اترتے ہوئے توازن کھو بیٹھی جس کے نتیجے میں لڑکی بس کے ٹائروں کی نیچے آ کر حادثے کا شکار ہوگئی۔

    ریسکیو حکام کے مطابق بچی کا موقع پر ہی انتقال ہوگیا تھا، جس کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، متوفی خانگی جونیئر کالج یوسف گوڑہ میں فرسٹ ایئر کی طالبہ تھی، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

  • چیتا گاؤں میں گھس کر معصوم بچی کو ساتھ لے گیا

    چیتا گاؤں میں گھس کر معصوم بچی کو ساتھ لے گیا

    بلرام پور: بھارت میں ایک گاؤں میں چیتے نے بچوں پر حملہ کردیا جبکہ ایک بچی کو شکار کرکے اپنے ساتھ لے گیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بھارت کے بلرام پور کے ایک گاؤں میں پیش آیا، جہاں چیتے نے 8 سالہ بچی پر حملہ کرکے اسے اپنے ساتھ لے گیا بعد میں بچی کی لاش جنگلات سے برآمد ہوئی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ 8 سالہ انوشکا اتوار  کو شام کے وقت کھیلنے نکلی تھی کہ جھاڑیوں میں چھپے چیتے نے حملہ کیا اور اسے اپنے ساتھ لے گیا۔

    محکمہ جنگلات کے سب ڈویژنل افسر نے کہا کہ بچوں کے چیخنے سے لوگوں کی توجہ مبذول ہوئی، گاؤں والوں نے درندے چیتے کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ بچی کے ساتھ غائب ہو گیا۔

    رپورٹ کے مطابق محکمہ جنگلات کو تلاش کے دوران بچی کی مسخ شدہ لاش ملی، محکمہ نے کہا ہے کہ کھیتوں میں اور اس کے آس پاس دیہاتیوں کی مدد سے چیتے کو تلاش کر رہے ہیں۔

    دوسری جانب بچی کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کی جائے گی، رپورٹ میں کہا گیا کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران علاقے میں چیتے کے حملوں میں دو بچی سمیت پانچ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

    ضلع مجسٹریٹ نے محکمہ جنگلات کی ٹیم کو موقع پر بھیجا اور جلد از جلد چیتے کو پکڑنے کا حکم دیا ہے۔

  • کار کے شیشے نے معصوم بچی کو موت کی نیند سلادیا

    کار کے شیشے نے معصوم بچی کو موت کی نیند سلادیا

    بھارتی ریاست تلنگانہ میں کار ڈرائیور کی لاپرواہی نے معصوم بچی کی جان لے لی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست تلنگانہ کے گاؤں بوجاگوڈیم میں اندراجا نامی نو سالہ لڑکی اپنے رشتے داروں کے ہاں شادی کی تقریب میں آئی تھی۔

    شادی کی تقریب کے دوران کچھ لوگ خوشی سے ڈانس کررہے تھے کہ اسی دوران اندراجا دلہن کی کار کی پچھلی نشست پر بیٹھی اور کھڑکی سے گردن باہر نکال کر ڈانس دیکھنے لگی۔

    اسی دوران کار ڈرائیور نے لڑکی کو دیکھے بغیر کھڑکی کے شیشوں کا بٹن دبایا جس کے نتیجے میں نوسالہ بچی کی گردن پھنس گئی، بچی بُری طرح چلائی مگر ڈانس کے شور میں کسی نے معصوم کی آواز نہ سنی اور وہ اسی حالت میں اس کی موت واقع ہوگئی۔

    شادی کا ہلہ گلہ تھما تو بچی کی لاش کو نکال کر اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔

    مقامی پولیس کے مطابق لڑکی کے باپ کی شکایت پر ڈرائیور شیکھر کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا گیا ہے اور مزید کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

  • آصفہ زیادتی کیس، امید ہے متاثرہ خاندان کو انصاف ضرور ملے گا، عالیہ بھٹ

    آصفہ زیادتی کیس، امید ہے متاثرہ خاندان کو انصاف ضرور ملے گا، عالیہ بھٹ

    ممبئی: بالی ووڈ کی نئی فلم ‘راضی‘ میں کشمیری لڑکی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ عالیہ بھٹ نے 8 سالہ ننھی آصفہ کے ساتھ زیادتی اور قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم بچی کے ساتھ درندوں نے بہت برا برتاؤ کیا امید ہے متاثرہ خاندان کو انصاف ضرور ملے گا۔

    تفصیلات کے مطابق فلم راضی کے نئے گانے کی ریلیز کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ ’کشمیر کے ضلع کہوٹہ میں ننھی آصفہ کا جس بے دردی سے زیادتی کے بعد قتل کیا گیا وہ بہت ہی زیادہ اندوہناک واقعہ ہے‘۔

    بالی ووڈ اداکارہ نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’امید ہے گھناؤنے کام میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے گی اور متاثرہ خاندان کو انصاف مل سکے گا‘ْ اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’اس طرح کے واقعات خوفناک اور شرمناک ہیں، ایک لڑکی اور ایک عورت کو اس ملک میں سب تحفظ ملنا چاہیے، اس وقت میرے جو جذبات ہیں وہ ناقابل بیان ہیں کیونکہ آصفہ کے واقعے کے بعد میرا دل بہت دکھا ہوا ہے‘۔

    مزید پڑھیں: انتہاپسند ہندوؤں کی آصفہ بانو کی وکیل کو زیادتی اور قتل کی دھمکیاں

    عالیہ کا مزید کہنا تھا کہ ’کئی روز سے میں نے اس واقعے پر مکمل نظر رکھی ہوئی تھی تاہم گذشتہ دو روز سے میں نے یہ سب پڑھنا چھوڑ دیا کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ جب تک متاثرہ خاندان کو انصاف نہیں ملے گا تب تک میں افسردہ رہوں گی‘۔

    واضح رہے کہ عالیہ بھٹ بالی ووڈ ڈائریکٹر مہگنا گلزار کی ہدایت کاری میں بنائی جانے والی فلم ’راضی‘ میں ایسی کشمیری لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں جسے پاکستانی شہری سے محبت ہوجاتی ہے۔ خیال رہے کہ فلم سینیما گھروں میں 11 مئی کو ریلیز کی جائے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔