Tag: معصوم بچے

  • کراچی: معصوم بچے کو قتل اور ماں بیٹی کا گلا کاٹنے والا ملزم گرفتار

    کراچی: معصوم بچے کو قتل اور ماں بیٹی کا گلا کاٹنے والا ملزم گرفتار

    کراچی میں اورنگی پولیس نے معصوم بچے کو قتل اور ماں بیٹی کا گلا کاٹنے کے ملزم سمیر علی کو گرفتار کر لیا۔

    زخمی خاتون کے بیان کے مطابق شوہر کی غیر موجودگی میں شوہر کا ماموں زاد بھائی ملزم سمیر گھر آیا، ملزم نے خاتون سے زیادتی کی کوشش کی اور مزاحمت کرنے پر استری سے چہرے اور گردن پر وار کیے جس سے خاتون شدید زخمی ہوگئی۔

    زخمی خاتون نے پولیس کو دیے گئے بیان میں  کہا کہ ملزم نے استری سے خاتون کی بیٹی اور بیٹے کے سر اور گلے پر بھی وار کیے اور موقع سے فرار ہوگیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی بچہ سبحان دوران علاج انتقال کر گیا جبکہ گرفتار ملزم سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

  • کتوں نے معصوم بچے کو بھنبھوڑ کر مار ڈالا

    کتوں نے معصوم بچے کو بھنبھوڑ کر مار ڈالا

    تلنگانہ: بھارت کے شہر اترپردیش میں کتوں نے معصوم بچے پر حملہ کرکے جان لے لی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست تلنگانہ کے ہنمکنڈہ ضلع کے قاضی پیٹ ریلوے کوارٹرس میں پیش آیا جہاں آوارہ کتوں کے حملے میں ایک 8 سالہ بچے کی جان چلی گئی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ اتر پردیش سے سنیتا اور ملکان نامی جوڑا اپنے بیٹے بچوں کے ساتھ اجمیر جانے کے لیے ریلوے اسٹیشن پہنچے جہاں ان کے 8 سالہ بیٹے کو بیت الخلا جاتا تھا۔

    تاہم اسٹیشن پر  بیت الخلا نہ ہونے کی وجہ سے بچے نے قریب کی چھاڑیوں کا رخ کیا جہاں موجود آوارہ کتوں نے اس پر حملہ کردیا۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا کہ حملہ میں بچہ شدید زخمی ہوا جس کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔

  • معصوم ننھے بچے کا خانہ کعبہ کو چھونے کا دل موہ لینے والا منظر

    معصوم ننھے بچے کا خانہ کعبہ کو چھونے کا دل موہ لینے والا منظر

    مکہ مکرمہ میں ایک معصوم بچے نے اللہ سے اپنی محبت کا اظہار شاندار طریقہ سے خانہ کعبہ کو چھو کر کیا۔

    سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں ایک معصوم بچے کا خانہ کعبہ کو دل موہ لینے والا شاندار منظر پیش کررہا ہے۔

    حرم مکی میں آنے والے ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے کہ بیت اللہ شریف کو چھو لے تاہم اس کے لیے موقع ہر وقت دستیاب نہیں ہوتا۔

    ایسی ہی ایک ویڈیو مطاف میں موجود ایک بچے کی ہے جب معصوم نے خانہ کعبہ کو اس وقت چھونے کی کوشش کری ڈالی جب مسجد میں نماز کے لیے جماعت کھڑی ہوگئی تھی۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ معصوم بچہ اچانک بے ساختہ انداز میں خانہ کعبہ کی طرف دوڑا اس موقع پر سکیورٹی گارڈ نے انتہائی شفقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے اجازت بھی دے دی اور بچہ خوشی سے خانہ کعبہ کو چوم کر واپس آگیا۔

    خانہ کعبہ میں سجدہ ریز ہوتا کبوتر دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکزبن گیا

    سوشل میڈیا پر سکیورٹی اہلکار کی بچے سے شفقت اور نرمی کے سلوک کو بڑے پیمانے پر سراہا گیا ہے اور  اس منظر کو خوبصورت اور شاندار قرار دیا۔

  • کراچی: بسوں کی ریس نے ایک معصوم بچے سمیت 2 افراد کی جان لے لی

    کراچی: بسوں کی ریس نے ایک معصوم بچے سمیت 2 افراد کی جان لے لی

    کراچی کے کورنگی صنعتی علاقہ میں بسوں کی ریس نے ایک معصوم بچے سمیت 2 افراد کی جان لے لی۔

     پولیس کے مطابق مسافر بس کورنگی کے گودام چورنگی کے قریب الٹی، جس کی وجہ سے ایک سالہ حرم علی اور 45 سالہ دیدار حسین جاں بحق ہوگئے، حادثے میں خاتون سمیت چودہ افراد زخمی ہوئے، جنہیں جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور غفلت کے باعث پیش آیا، دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دونوں بس آپس میں ریس لگا رہی تھی تاہم ایک بس ڈرائیور کے کنٹرول نے باہر ہوگیا جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔

  • بمباری سے متاثرہ شامی بچے کی ویڈیو نے عالمی سطح پر نئی بحث چھیڑ دی

    بمباری سے متاثرہ شامی بچے کی ویڈیو نے عالمی سطح پر نئی بحث چھیڑ دی

    حلب: شام کے شہر حلب میں تازہ بمباری کے دوران ایک زخمی بچے کی ویٰڈیو نے ایک بار پھر دنیا کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ، اقوام متحدہ نے حلب میں امدادی آپریشن معطل کردیا جب کہ دنیا بھر سماجی ویب سائیٹ پر لوگ اپنے غم و غصہ کا اظہار کر رہے ہیں۔

    عالمی میڈیا کے مطابق شام کے شہر حلب میں حکومت کی جانب سے بمباری کے بعد ایک زخمی معصوم بچے کی ویڈیو نے اپنے معصومانہ انداز سے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا اور کچھ عرصہ قبل ساحل سمندر پر ملنے والے شامی بچے ایلان کردی کی یاد تازہ کردی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امدادی کارروائیوں میں کارکنان نے گھر کے ملبے سے ایک بچے کو نکالا  اور اسے موبائل وین میں بنے امدادی کیمپ میں بٹھایا جہاں بچہ خوف سے سہما ہوا کچھ دیر بیٹھا رہا پھر اسے نے منہ پر ہاتھ پیھرا تو اس کا ہاتھ خون سے بھر گیا بچہ خوف زدہ ہوگیا اور اس نے خون سے بھرے ہاتھ اپنی نشت سے صاف کرنے شروع کردیے۔ اس بچے کے تاثرات نے دنیا کو سوچنے پر مجبور کردیا کہ شام میں آخر لوگوں کے ساتھ کیا ہورہا ہے؟ان معصوم بچوں کا مستقبل کیا ہے؟ بعدازاں امدای کارکنان مزید دو بچوں کو اسی موبائل کیمپ میں لاتے ہیں۔ یہ معصوم بچے جنگ کے خلاف خاموش اعلان جنگ ہیں۔

    شامی بچے کی بمباری کے بعد اپنے تباہ حال گھر سے برآمد ہونے سے طبی امداد ملنے تک کی ویڈیو نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر نئی بحث چھیڑ دی ہے، اپنے پیغامات میں لوگ غم و غصہ کا اظہارکرتے ہوئے شام میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے ٹھوس قدم اُٹھانے کی ضرورت پر ذور دے رہے ہیں۔

    یہ بھی اطلاعات ہیں آئی ہیں کہ اقوام متحدہ نے حلب میں امدادی آپریشن معطل کردیا۔