Tag: معطل ایس ایس راؤ انوار

  • ایس ایس پی راؤ انوار کو دوبارہ ضلع ملیر تعینات کرنے کا فیصلہ

    ایس ایس پی راؤ انوار کو دوبارہ ضلع ملیر تعینات کرنے کا فیصلہ

    کراچی: ایس ایس پی راؤ انوار کو دوبارہ ضلع ملیرمیں تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

     ایم کیوایم کے خلاف پریس کانفرنس کرنے پر ایس ایس پی ملیر کے عہدے سے ہٹائے جانے والے راؤ انوار کو دوبارہ ایس ایس پی ملیر تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔

    ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ کراچی میں دہشتگردی کے تناظر میں کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق راؤانورکی تقرری کا نوٹیفکیشن کسی بھی وقت جاری کیا جاسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل ایس ایس پی راؤ انور کی ہونے والی پریس کانفرنس کا وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے نوٹس لیتے ہوئے انہیں فوری طور پر ملیر ضلع کا چارج چھوڑکر سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت کی تھی ۔

  • کراچی: معطل ایس ایس راؤ انوار کے قافلے پر حملہ

    کراچی: معطل ایس ایس راؤ انوار کے قافلے پر حملہ

    کراچی: معطل ایس ایس پی راؤ انوار کے قافلے پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاون میں واقع لنک پر معطل ایس ایس پی راؤ انوار کے قافلے پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے شاہنواز شاہ کے مطابق حملہ آوروں نے راؤ انوار کے قافلے پر فائرنگ  کردی جبکہ راؤ انوار کی محافظوں کی جانب سے جوابی فائرنگ تبادلہ ہوا۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق معطل ایس ایس پی راؤ انوار اس حملے میں محفوظ رہے ہیں جبکہ ملزمان کے ساتھ جوابی فائرنگ کے نتیجے میں علاقہ گونج اُٹھاہے۔

    راؤ انوار  گزشتہ روز شہید ہونے والے ڈی ایس پی کے گھر تعذیت کے لئے جارہے تھے۔

    اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے راؤ انوار کا کہنا تھا کہ  حملہ ہوا لیکن میں محفوظ ہوں ، حملہ کی تفصیلات فی الحال نہیں دے سکتا۔

    واضح رہے کہ  گزشتہ دو روز قبل راؤ انوار نے ایک سیاسی جماعت پر سنگین الزامات لگائے تھے اور اس جماعت پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد ایس ایس ملیر راؤ انوار کو معطل  کردیا گیا تھا۔