Tag: معطل

  • اضافی فیسوں کی وصولی کا معاملہ، دو مزید نجی اسکولوں کی رجسٹریشن معطل

    اضافی فیسوں کی وصولی کا معاملہ، دو مزید نجی اسکولوں کی رجسٹریشن معطل

    کراچی: پرائیویٹ اسکولوں کی جانب سے اضافی فیسوں کی وصولی کے معاملے پر ڈائیریکٹریٹ پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز نے دو مزید نجی اسکولوں کی رجسٹریشن معطل کردی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈائیریکٹریٹ پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز نے کراچی میں دو اسکولوں کی رجسٹریشن معطل کی ہے جن میں فاؤنڈیشن اسکول اور ہیڈ اسٹار اسکول شامل ہیں۔

    زائد فیسوں کی واپسی تک رجسٹریشن معطل رہے گی، عدالتی احکامات کے بعد بیکن ہاؤس اورسٹی اسکولز کی رجسٹریشن پہلے ہی معطل کی جا چکی ہے۔

    ڈائیریکٹریٹ پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنزکی انسپکشن کی ٹیمیں اسکولوں کا دورہ کر رہی ہیں، دی اسمارٹ اسکول نے فیس واپسی کے لیے ڈائیریکٹریٹ سے رجوع کر لیا ہے۔

    عدالت نے پرائیویٹ اسکولوں کو پانچ فیصد سے زائد فیسوں میں اضافے سے روک دیا تھا۔

    کراچی کے 2 بڑے نجی اسکولز کی تمام برانچز کی رجسٹریشن معطل

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں محکمہ تعلیم نے کراچی کے دو پرائیویٹ اسکولزسسٹم کے 115 کے قریب اسکولوں کی رجسٹریشن معطل کی تھی۔

    یاد رہے گذشتہ ہفتے اسکول فیس میں پانچ فیصد سے زائد اضافے کے معاملے پر سندھ ہائی کورٹ نے ڈی جی پرائیویٹ اسکولز سمیت 4 اسکولوں کوتوہین عدالت کے نوٹس جاری کئے تھے جبکہ عدالت نے تمام اسکولوں کو حکم نامے پر مکمل عمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے سندھ حکومت سےفیس اسٹرکچر کاریکارڈ بھی مانگ لیا تھا۔

    واضح رہے کہ 3 ستمبرکو سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے جاری فیصلے میں کہا گیا تھا کہ نجی اسکولوں کو 5 فیصد سے زیادہ فیس بڑھانے کا اختیارنہیں ہے۔ عدالت نے نجی اسکولوں کو 5 فیصد سے زائد فیس وصولی سے روک دیا تھا۔

  • اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی اور گوجرانوالہ میں موبائل فون سروس آج بند رہے گی

    اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی اور گوجرانوالہ میں موبائل فون سروس آج بند رہے گی

    اسلام آباد : مذہبی جماعتوں کے احتجاج اور ہڑتال کی کال دیے جانے کے بعد امن وامان کی صورت حال کے سبب چار شہروں میں موبائل سروس بند رہے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے مسیحی خاتون آسیہ بی بی کو بری کیے جانے کے خلاف مذہبی جماعتوں کی جانب سے احتجاج کے سبب اسلام آباد، راولپنڈی، لاہوراور گوجرانوالہ میں موبائل فون سروس بند رہے گی۔

    وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ اسلام آباد ، لاہور، راولپنڈی اور گوجرانوالہ میں موبائل سروس صبح 8 بجے سے مغرب تک معطل رہے گی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں امن وامان کی صورت حال کنٹرول میں ہے، ریاست کے صبر کو اس کی کمزوری نہ سمجھا جائے، آئین اور قانون کی مکمل عملداری ہی عوام کا مفاد ہے اور ہم یہ فرض پورا کریں گے۔

    آسیہ بی بی کی رہائی ، مکمل عدالتی فیصلہ

    واضح رہے کہ 31 اکتوبر کو سپریم کورٹ نے مسیحی خاتون آسیہ بی بی کی سزائے موت کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں بری کردیا تھا، 57 صفحات پر مشتمل فیصلے میں عدالتِ عظمیٰ کی جانب سے اس مقدمے کے تمام فیصلوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی تھی۔

  • جرمنی میں‌تیز رفتار ٹرین کی بوگیوں میں آگ لگ گئی

    جرمنی میں‌تیز رفتار ٹرین کی بوگیوں میں آگ لگ گئی

    برلن: جرمنی کی ایک تیز رفتار ٹرین کی بوگیوں میں آگ لگ گئی جس کے باعث ریل سروس عارضی طور پر معطل کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق جرمنی کے شہر کولون میں ریل گاڑی کی بوگیوں میں آتشزدگی کا واقعہ سامنے آیا جس کے باعث دو بوگیاں مکمل طور پر جل گئیں، انتظامیہ نے ٹرین سروس عارضی طور پر معطل کردی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرین جرمن شہر کولون سے میونخ جارہی تھی کہ اچانک صبح کے وقت بوگیوں میں آگ بھڑک اٹھی، تاہم کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    ریل میں تقریباً 510 افراد سوار تھی جنہیں بحفاظت نکال لیا گیا، آگ لگنے کی اصل وجہ اب تک سامنے نہیں آئی، البتہ ابتدائی طور پر یہ کہا جارہا ہے کہ ٹرین میں اچانک دھواں اٹھنے لگا جس نے دیکھتے ہی دیکھتے آگ کی شکل اختیار کرلی، جس کے باعث دو بوگیاں جل کر راکھ ہوگئیں۔

    لندن : ساؤتھ ویسٹرن ٹرین میں 3 دھماکے

    حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، تاہم تحقیقاتی ٹیم معاملے کی جانچ پرتال کررہی ہے، جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں، جلد حقائق سامنے آئیں گے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے آگ لگنے والی ٹریک کو دو دن کے لیے بند کردیا گیا ہے، جبکہ ٹرین سرور متبادل راستہ اختیار کرے گی جو مقررہ مقام پر 80 منٹ تاخیر سے پہنچائے گی۔

    یاد رہے کہ نومبر 2012 میں جنوبی جرمنی میں ایک ورکشاپ میں آگ لگنے سے 14 افراد ہلاک اور سات زخمی ہوگئے تھے، ٹیٹی زے نوئے شٹٹ کی اس ورکشاپ میں معذور افراد کام کرتے تھے۔

  • بوتلوں کی جعلی رپورٹ : سندھ لیبارٹری کے چیف ایگزامنر ڈاکٹر زاہد انصاری معطل

    بوتلوں کی جعلی رپورٹ : سندھ لیبارٹری کے چیف ایگزامنر ڈاکٹر زاہد انصاری معطل

    کراچی : شرجیل میمن کی شراب کی بوتلوں کی جعلی رپورٹ تیار کرنے پر سندھ لیبارٹری کے چیف ایگزامنر، پیتھالوجسٹ اور ڈائریکٹر ڈاکٹر زاہد انصاری کو عہدے سے معطل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے اے آر وائی نیوز کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے شرجیل میمن کی شراب کی بوتلوں کا کیمیکل معائنہ کرنے والے چیف کیمیکل ایگزامنر سندھ لیبارٹری ڈاکٹر زاہد انصاری کو معطل کردیا۔

    اس حوالے سے محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق ڈاکٹر زاہد انصاری کو محکمہ صحت میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

    سندھ حکومت کے نوٹی فکیشن کے مطابق ڈاکٹر زاہد انصاری نے غیر روایتی طریقہ کار کے تحت کیمیکل معائنہ کیا جس کے بعد انہیں چیف کیمیکل ایگزامنر کے عہدے سے معطل کردیا گیا ہے جب کہ انہیں سیکریٹری سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کے عہدے سے بھی ہٹا دیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: شرجیل میمن کے کمرے سے ملنے والی بوتلوں کی ایگزامن رپورٹ مسترد

    علاوہ ازیں شرجیل میمن کیس میں دو جیلروں کو معطل کردیا گیا، معطل افسران میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ مجاہد خان اور نسیم شجاع شامل ہیں، دونوں افسران کو سب جیل میں لاپرواہی برتنے پر معطل کیا گیا۔

  • شہری پر تشدد ، تحریک انصاف نے ڈاکٹرعمران علی شاہ کی پارٹی رکنیت معطل کردی

    شہری پر تشدد ، تحریک انصاف نے ڈاکٹرعمران علی شاہ کی پارٹی رکنیت معطل کردی

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف نے ڈاکٹر عمران علی شاہ کی پارٹی رکنیت معطل کردی ، عمران علی شاہ کی شہری پر تشدد کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے نومنتخب رکن سندھ اسمبلی عمران علی شاہ کوشہری پرتھپڑوں کی بارش کرنا مہنگا پڑگیا، پارٹی نے ڈاکٹر عمران علی شاہ کی پارٹی رکنیت معطل کردی۔

    پی ٹی آئی کے ایم این اے نجیب ہارون کا کہنا ہے کہ معاملے کی سنجیدگی دیکھتے ہوئے رکنیت ایک ماہ کے لئے معطل کی ہے، فیصلہ ڈسپلنری کمیٹی معاملات کرے گی۔

    تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے کہا کہ معاملہ انضباطی کمیٹی کےسپرد کر دیاگیاہے، کمیٹی کی تحقیقات مکمل ہونے تک عمران شاہ معطل رہیں گے، انضباطی کمیٹی کو ایک ماہ میں معاملے کی تحقیقات کرنی ہے۔

    یاد رہے چند روز قبل تحریک انصاف کے ایم پی اے عمران علی شاہ نے کراچی میں سڑک پر ایک شہری کو سرعام تشدد کا نشانہ بنایا تھا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی تھی، جس کے بعد سے انہیں شدید تنقید کا سامنا تھا۔

    بعد ازاں نو منتخب رکن نے شہری کے گھر جاکر ان سے معافی مانگی تھی۔

    تحریک انصاف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے عمران علی کو شوکاز نوٹس جاری کیا اور جواب طلب کیا تھا۔

    خیال رہے پی ٹی آئی رہنما نے تشدد کا نشانہ بنایا وہ ایک سرکاری افسر تھا۔

  • سعودی ایئرلائنزنے ٹورنٹو کےلیے تمام پروازیں معطل کردیں

    سعودی ایئرلائنزنے ٹورنٹو کےلیے تمام پروازیں معطل کردیں

    ٹورنٹو: سعودی عرب کی جانب سے کینیڈا کے سفیر کو ملک بدرکرنے بعد ٹورنٹو کے لیے تمام فلائٹس معطل کردی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے کینیڈا کے سفیر کونا پسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک چھوڑنے کے حکم کے بعد سعودی ایئرلائنز نے ٹورنٹو کے لیے تمام پروازیں بند کردیں۔

    دوسری جانب سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ کینیڈا میں اسکالرشپ، تربیتی اورفیلوشپ پروگرام معطل کیے جا رہے ہیں اور یہ پروگرام کسی اور ملک میں منتقل کیے جائیں گے۔

    سعودی حکام کا کہنا ہے کہ کینیڈا کے ساتھ تمام نئے تجارتی اور سرمایہ کاری کے معاہدے بھی ختم کررہا ہے۔

    ادھرکینیڈا نے سعودی عرب کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کینیڈا انسانی حقوق کے لیے آواز بلند کرتا رہے گا۔

    سعودی عرب کی جانب سے یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کینیڈا نے سعودی عرب میں انسانی حقوق کے کارکنوں کی گرفتاری پرتشویش کا اظہار کیا تھا۔

    سعودی عرب کا کینیڈا کےسفیرکوملک چھوڑنےکا حکم

    خیال رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب نے کینیڈا کے سفیر کونا پسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے 24 گھنٹوں میں ملک چھوڑے کا حکم دیا تھا۔

    سعودی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ اندورنی معاملات میں مداخلت قبول نہیں کی جاسکتی، گرفتاریاں قانون کے مطابق مجازاتھارٹی کی جانب عمل میں لائی گئیں۔

    سعودی عرب: انسانی حقوق کی دو سرگرم خواتین کارکن گرفتار

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سعودی عرب میں انسانی حقوق باالخصوص خواتین کےلیےآوازاٹھانے والی دو سرگرم خواتین کو گرفتارکیا گیا تھا۔

  • اللہ نےمجھ عاجزاورگناہ گارپررحم اورکرم کیا ہے‘ خواجہ آصف

    اللہ نےمجھ عاجزاورگناہ گارپررحم اورکرم کیا ہے‘ خواجہ آصف

    سیالکوٹ : سابق وزیرخارجہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اللہ نےمجھ عاجزاورگناہ گارپررحم اورکرم کیا ہے، رب کا احسان اورمہربانیوں کا شمارہی نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر اپنے پیغام میں عدلیہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھ عاجزاورگناہ گارپررحم اورکرم کیا ہے، رب کا احسان اورمہربانیوں کا شمارہی نہیں۔

    خیال رہے کہ آج سپریم کورٹ میں جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں 3 رکنی خصوصی بینچ نے سابق وزیرخارجہ خواجہ آصف کی نااہلی کے خلاف نظرثانی اپیل کی سماعت کی۔

    خواجہ آصف کی تاحیات نااہلی کا اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل

    جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیرخارجہ خواجہ آصف کی تاحیات نااہلی کے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو معطل کردیا۔

    فاضل جج نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے سے متعلق وجوہات بعد میں بتائی جائیں گی۔

    عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے بعد خواجہ آصف کی تا حیات نا اہلی بھی ختم ہوگئی اور اب وہ آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے اہل ہوں گے۔

    خواجہ آصف تاحیات نااہل

    یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے رواں سال 26 اپریل کو تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے خواجہ آصف کو تا حیات نا اہل قرار دیا تھا۔

    جسٹس اطہرمن اللہ، جسٹس عامرفاروق اور جسٹس محسن اخترکیانی پرمشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین رکنی لارجر بینچ نے فیصلہ سنایا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • امریکہ: سفری پابندی کے صدارتی حکم کی معطلی کا فیصلہ برقرار

    امریکہ: سفری پابندی کے صدارتی حکم کی معطلی کا فیصلہ برقرار

    واشنگٹن : امریکی اپیل کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی سفری پابندیوں کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئےمعطلی کو برقرار رکھاہے۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی وفاقی عدالت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے چھ مسلم ممالک کے افراد پر سفری پابندی کے ترمیم شدہ حکم نامے کی معطلی کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔

    خیال رہےکہ سان فرانسسکو میں دی نائنتھ یو ایس سرکٹ کورٹ آف اپیلز مارچ میں ہوائی کے وفاقی جج کی جانب سے اس حکم نامے کے کچھ حصوں پر پابندی لگانے کے فیصلے کے خلاف سماعت کررہی تھی۔

    ججوں کا کہنا ہے کہ حکومت کو امریکہ میں داخل ہونے والے افراد کی جانچ کے طریقہ کار کا ازسرنو جائزہ لینا کی اجازت ہے۔


    کچھ خطرناک ممالک پرسفری پابندیاں لگانا ضروری ہے ،ٹرمپ


    یاد رہےکہ اس سے قبل رواں ماہ ہی وائٹ ہاؤس نے امریکی سپریم کورٹ سے کہا تھا کہ وہ صدر ٹرمپ کے مسلمان ملکوں پر عائد سفری پابندیوں کے قانون کو بحال کر دے۔

    ٹرمپ انتظامیہ نے سپریم کورٹ کے نو ججوں سے دو ہنگامی درخواستیں عائد کر کے اپیل کی تھی کہ نچلی عدالتوں کے فیصلے کو منسوخ کیا جا سکے۔

    واضح رہےکہ صدر ٹرمپ کے اس حکم نامے کے تحت جن ممالک کے افراد پر 90 روز کی سفری پابندی عائد کی جانی تھی ان میں ایران، لیبیا، صومالیہ، سوڈان اور یمن شامل ہیں۔ اس حکم نامے کے تحت پناہ گزینوں پر بھی 120 روزہ پابندی عائد کرنے کا کہا گیا تھا۔

  • ڈونلڈٹرمپ کاسفری پابندی سے متعلق نیاحکم نامہ معطل

    ڈونلڈٹرمپ کاسفری پابندی سے متعلق نیاحکم نامہ معطل

    واشنگٹن : امریکی ریاست ہوائی میں وفاقی جج نےڈونلڈٹرمپ کی جانب سے نئی سفری پابندی کا حکم نامہ معطل کردیاہے۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی ڈسٹرکٹ جج ڈیریک واٹسن نےامریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی جانب سے جاری نئے حکم نامے کونافذالعمل ہونے سے ایک گھنٹہ قبل روک دیاگیا۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اس پابندی کے ذریعے دہشت گردوں کو امریکہ میں داخل ہونے سے روکا جا سکے گا۔

    خیال رہےکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں ماہ کے آغاز پر اس نئے صدارتی حکم نامے پر دستخط کیے تھے جس کے مطابق چھ مسلم ممالک کے شہریوں پر 90 دن کے لیے پابندی لگا دی گئی تھی۔

    مزید پڑھیں:امریکا میں‌ 6 مسلم ممالک کے شہریوں‌ کا داخلہ بند، نیا حکم جاری

    نئے حکم نامے کے مطابق ایران، لیبیا، شام، صومالیہ، سوڈان اور یمن کے شہریوں کی امریکہ داخلے پر 90 روز کے لیے پابندی عائد کی گئی ہے۔

    مزید پڑھیں:سفری پابندی کےصدارتی حکم نامے کی معطلی‘فیصلہ برقرار

    واضح رہے کہ جنوری میں بھی سفری پابندیوں سے متعلق جاری کیے گئے ایک حکم نامے کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے دیکھنے میں آئے تھےاس حکم نامے کو فیڈرل کورٹ نے فروری میں معطل قراردے دیا تھا۔

  • امریکی وفاقی جج نےٹرمپ کاامیگریشن آرڈرمعطل کردیا

    امریکی وفاقی جج نےٹرمپ کاامیگریشن آرڈرمعطل کردیا

    سیٹل: امریکی جج نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سات ممالک پر لگائی جانے والی پابندی کو امریکہ میں عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی شہرسیٹل کے ڈسٹرکٹ جج جیمز رابرٹ نےصدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سات ممالک پرلگائی جانے والی پابندی کے خلاف فیصلہ سنادیا۔فیصلے میں کہا گیاہے کہ امیگریشن پالیسی سےسب سےزیادہ نقصان امریکی شہریوں کوہوا۔

    امریکی محکمہ انصاف نے عدالت کی جانب سے صدر ٹرمپ کے ایگزیکٹیو آرڈر کو معطل کرنے کے حکم کے خلاف اپیل کی تھی۔جس میں وکیل کا موقف تھا کہ مسٹر ٹرمپ کے صدارتی حکم نامے کو چیلینج نہیں کیا جا سکتا۔

    اٹارنی جنرل واشنگٹن کا کہنا ہے کہ قانون سےبڑھ کرکوئی نہیں ہے،امریکی صدرڈونلڈٹرمپ بھی قانون سےبالاترنہیں ہیں۔

    مزید پڑھیں:امریکی صدر کے تارکین وطن اور 7 مسلم ممالک کے داخلے پر پابندی کے حکم نامہ پر دستخط

    یاد رہےکہ گزشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تارکین وطن اور 7مسلم ممالک کے شہریوں کی امریکہ میں داخلے پر پابندی کے حکم نامہ پر دستخط کیے تھے۔

    مرید پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ کا7مسلم ممالک پرپابندی کا حکم نامہ‘عدالت نے عملدرآمد روک دیا

    نیوریاک کی عدالت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سات مسلمان ممالک اور تارکین وطن کےحوالے سے پابندی کے حکم نامے پر عمل درآمد روک دیاتھا۔

    واضح رہےکہ گذشتہ ہفتےڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ملک بھر میں مظاہروں کا آغاز ہوا تھا۔ایئرپورٹس پراس حکم نامے کےبعد بہت ابتر صورت حال دیکھنے کو ملی۔