Tag: معطل

  • نادرا اور ماسٹر کارڈ کے درمیان معاہدہ معطل

    نادرا اور ماسٹر کارڈ کے درمیان معاہدہ معطل

    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ مالی ترسیلات کے لیے نادرا اور بین الاقوامی کمپنی کے درمیان معاہدہ حکومت کی تحریری اجازت کے بغیر کیا گیا تھا اس لیے معطل کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔


    یہ پڑھیں: شناختی کارڈ خریداری کیلئے استعمال ہوگا، نادرا کا ماسٹر کارڈز سے معاہدہ


    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے مالی ترسیلات کے لیے نادرا اور بین الاقوامی کمپنی کے درمیان معاہدے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے نادرا سے جواب طلب کرلیا جب کہ معاہدے کو معطل کرنے کا حکم بھی جاری کردیا۔

    وفاقی وزیر چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ مذکورہ معاہدہ حکومت کی تحریری اجازت کے بغیر کیا گیا جب کہ معاہدے سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے بھی مشاورت نہیں کی گئی اور ساتھ ہی حساس نوعیت کے سیکیورٹی معاملات کو مدنظر نہیں رکھا گیا تھا اس لیے معاہدے کو معطل کیا جائے۔

    انہوں نے نادرا سے جواب طلب کیا کہ غیرملکی کمپنی کو ڈیٹا بیس کی کس حد اور کن قوانین کے تحت رسائی دی جارہی ہے؟ مالی ترسیلات کے سلسلے میں ٹیکنالوجی کا استعمال خوش آئند ہے تاہم نیشنل ڈیٹا بیس کی سیکیورٹی پر سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا اور نہ ہی کسی ادارے کو مینڈیٹ سے تجاوز کی اجازت دی جاسکتی ہے۔

    واضح رہے کہ نادرا اور ماسٹر کارڈ کے درمیان مالی ترسیلات کے حوالے سے معاہدہ سامنے آیا تھا جس کے تحت نادرا مالی ترسیلات کے لیے غیر ملکی نجی کمپنی کو ڈیٹا فراہم کرے گی۔

  • مشاہد اللہ خان نے پی آئی اے کی خاتون پرسرکو معطل کرا دیا

    مشاہد اللہ خان نے پی آئی اے کی خاتون پرسرکو معطل کرا دیا

    کراچی : سینیٹر مشاہد اللہ خان نے پی آئی اے کی ایک خاتون ملازم (پرسر) کو معطل کرا دیا، خاتون پرسر کا جرم یہ تھا کہ اس نے سینیٹر کے بڑے سوٹ کیس کی طیارے میں موجودگی پر اعتراض کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹرمشاہد اللہ خان ایک بڑے سوٹ کیس کے ساتھ تاخیر سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے تھے، قوانین کے مطابق وقت مقررہ پر بند بورڈنگ کاؤنٹر سے سامان بک نہیں کیا گیا۔

    مذکورہ سینیٹر پرواز کی روانگی سے صرف 5 منٹ قبل بڑے سوٹ کیس کے ساتھ طیارے کے اندر پہنچے، ذرائع کے مطابق سینیٹر مشاہد اللہ خان پرواز نمبر پی کے 369 پر اسلام آباد سے کراچی سفر کے خواہش مند تھے۔

    khatoon-post-02

    سینیٹر کے ساتھ  موجود اعجاز نامی ٹریفک اہلکار نے کریو کو مذکورہ سوٹ کیس ایڈجسٹ کرنے کے لئے کہا اور پھر سینیٹر کی جانب سے بڑا سوٹ کیس بطور کیبن لیگج ایڈجسٹ کئے جانے پراصرارکیا گیا۔

    khatoon-post-01

    سوٹ کیس کو ایڈجسٹ نہ کئے جانے پرسینیٹر نے خاتون سے برہمی کا اظہار کیا اور سیخ پا ہوگئے، سینیٹر مشاہد اللہ خان کے چیخنے چلانے کا ذکر کپتان کی ڈی بریف میں بھی موجود ہے۔

    khatoon-post-03

    اس واقعے کا ذکر بزنس کلاس کی ایک خاتون مسافر نے کمنٹس کارڈ میں بھی تحریر کیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی پہنچنے پر پرواز کی نازش نامی سینیئر پرسر کو مبینہ طور پر معطل کرا دیا گیا۔

  • امریکہ کا روس کیساتھ شام کے معاملےپرمذاکرات معطل کرنےکااعلان

    امریکہ کا روس کیساتھ شام کے معاملےپرمذاکرات معطل کرنےکااعلان

    واشنگٹن : امریکہ کاشام کے معاملے پر روس کے ساتھ مذاکرات معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہنا ہے کہ روس جنگ بندی کے معاہدے کی شرائط کو پورا نہیں کر سکا۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی محکمہ خارجہ کاکہناہےکہ روس شامی حکومت کے جنگ بندی کے معاہدے پر عمل کرنے کو یقینی بنانے میں ناکام رہا ہے۔امریکہ نے روس اور شامی حکومت پر امدادی کارکنوں،اسپتالوں اور عام شہریوں کو نشانہ بنانے کا الزام لگایا ہے۔

    وائٹ ہاؤس کے ترجمان جاش ایرنیسٹ نے اس حوالے سے کہا کہ روس کو لے کر سب کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔

    دوسری جانب روسی وزارت خارجہ نے امریکی فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ امریکہ معاہدے کی شرائط کو پورا کرنے میں ناکام ہونے کے بعد خود پر سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔

    خیال رہے کہ شام میں گذشتہ ماہ 12 ستمبر کو پانچ سال سے جاری خانہ جنگی کو کم کرنے کے لیے جنگ بندی کا آغاز کیا گیا تھا جو ایک ہفتے میں ختم ہوگئی تھی۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل باغیوں کے زیرقبضہ حلب شہر میں روسی اورشامی جنگی طیاروں نے اسپتال پر بمباری کی جس کے نتیجےمیں 34افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

    واضح رہے کہ شامی اور روسی جنگی طیاروں کی اسپتال پر بمباری کی اقوام متحدہ، جرمنی، امریکا، فرانس اور سویڈن کی جانب سے مذمت کی گئی تھی۔

  • پی سی بی نے عمر اکمل کو ایک میچ کیلئے معطل کردیا

    پی سی بی نے عمر اکمل کو ایک میچ کیلئے معطل کردیا

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عمر اکمل کو پی سی بی نے ٹی ٹوینٹی کے پہلے میچ سے معطل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے قائد اعظم ٹرافی کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر اسکینڈلز کے بادشاہ عمر اکمل پر ایک میچ کی پابندی عائد کردی ہے۔

    پاکستانی ٹیم کے منیجر انتخاب عالم نے بھی اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ ئمر اکمل پاک نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔

    واضح برہے کہ عمر اکمل نے قائد اعظم ٹرافی کے دوران ڈریس کوڈ کی خلاف ورزی کی تھی جس پر پی سی بی نےایکشن لیتے ہوئے عمراکمل پر ایک نٹرنیشنل میچ کی پابندی عائد کر دی ہے۔

  • نیب عدالت کی جانب سے رحمان ملک کو سنائی گئی سزا معطل

    نیب عدالت کی جانب سے رحمان ملک کو سنائی گئی سزا معطل

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے رحمان ملک کو نیب عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزا معطل کر دی۔

    عدم پیشی پر نیب عدالت کی جانب سے دی گئی سزا کیخلاف رحمان ملک کی درخواست کی سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی، سماعت جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔

    رحمان ملک کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ عدالت کی جانب سے عدم حاضری میں سزا سنانے پر انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوتے۔

    رحمان ملک کے وکیل نے استدعا کی کہ نیب کورٹ کی جانب سے دی جانے والی سزا کو کالعدم قرار دیا جائے۔ جس پر سپریم کورٹ نے سزا معطل کرنے کا حکم دیا۔

    گزشتہ سماعت کے موقع پر رحمان ملک نے مؤقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ نواز شریف کی غیر حاضری میں دی گئی سزا کالعدم قرار دے چکی ہے جبکہ نیب عدالت نے میری غیرحاضری میں مجھے سزا سنائی۔ مجھ پر قاتلانہ حملہ ہوا جس کے بعد میں بیرون ملک چلا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ نیب نے1996 میں رحمان ملک کے خلاف ریفرنس دائر کیا تھا۔

  • اسلام آباد ہائیکورٹ: زکی الرحمان لکھوی کی نظربندی کا نوٹیفکیشن منسوخ

    اسلام آباد ہائیکورٹ: زکی الرحمان لکھوی کی نظربندی کا نوٹیفکیشن منسوخ

    اسلام آباد: ہائیکورٹ نے ممبئی حملہ کیس کے مرکزی ملزم زکی الرحمان لکھوی کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا ہے۔

    جسٹس نور الحق قریشی نے زکی الرحمان لکھوی کی درخواست پر فیصلہ سنایا، زکی الرحمان کی جانب سے ایڈوکیٹ رضوان عباسی پیش ہوئے، جج نورالحق قریشی نے اپنے حکم نامے میں لکھا ہے کہ وفاقی حکومت جواب داخل کروانے کی بجائے مزید مہلت مانگتی رہی، لیکن وجوہات کا ذکر نہیں کیا کہ انھیں کس سلسلے میں مہلت درکار ہے۔

    حکومت کی طرف سے جہانگیر جدون نے عدالت میں حاضر ہو کر موقف پیش کیا کہ دیگر اہم ملکی امور میں مصروف ہونے کی وجہ سے حکومت جواب داخل نہیں کروا سکی، اس لیے اسے مزید مہلت کی ضرورت ہے

    عدالتی کارروائی کےدوران زکی الرحمن لکھوی کے وکیل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ انسدادِ دہشتگردی کی عدالت میں درخواست ضمانت کی منظوری کے بعد دوبارہ اسی الزام میں گرفتار کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے ۔

    عدالت نے اپنے حکم نامے میں مزید کہا ہے کہ ملزم اب فوری طور پر عدالت میں دس لاکھ کا ضمانتی مچلکہ متعلقہ عدالت میں جمع کروائے، اور اس بات کو یقینی بنائے کہ وہ ممبئی سازش کیس کی ہر سماعت میں پیش ہوگا۔

    قانونی ماہرین کے مطابق ضمانتی مچلکہ جمع ہونے کے بعد ذکی الرحمٰن لکھوی کی رہائی میں کوئی قانونی رکاوٹ باقی نہیں رہ جائے گی۔

    اس سے قبل مرکزی ملزم زکی الرحمان لکھوی کو ضمانت پر رہا کردیا تھا ، بھارت نے زکی الرحمان لکھوی کی رہائی کی سخت الفاظ میں مذمت کی تھی اور دوبارہ گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا تھا ، جس کے بعد ملزم زکی الرحمان لکھوی کو دوبارہ نظر بند کردیا گیا تھا۔

  • مضرصحت گندم کی فراہمی،ڈی ایس پی اورگودام انچارج معطل

    مضرصحت گندم کی فراہمی،ڈی ایس پی اورگودام انچارج معطل

    جامشورو:صوبہ سندھ کے وزیر خوراک نے کوٹری کے نواحی علاقے بولاری میں چھاپہ مارکر ناقص گندم کی فراہمی کے الزام میں گودام انچارج اور ایک پولیس افسر کو معطل کردیا۔

    تھر میں ڈیڑھ ماہ سے جاری قحط اور غذائی قلت کے باعث ہلاکتوں کی تعداد پنتالیس تک پہنچ گئی۔میڈیا اور سول سوسائٹی کی جانب سے شدید احتجاج کے بعد کسی حد تک صوبائی حکومت اور وزراء کوہوش آ گیا۔

    صوبائی وزیرخوراک جام مہتاب ڈہر نے کوٹری کے قریب بولاری میں گندم کےایک گودام پرچھاپہ مارکرتھر میں ناقص اور مضر صحت گندم فراہم کرنے کے الزام میں ڈی ایس پی قمر دین اور گودام انچارج نذر لوند کومعطل کردیا۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ قحط سالی سے متاثرہ اضلاع میں کروڑوں ٹن گندم فراہم کی جارہی ہےجبکہ صوبے میں بڑی مقدار میں گندم موجود ہے۔ وزیرِاعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ مخالفین چاہے کچھ بھی کہتے رہیں پیپلزپارٹی نے تھرپارکرمیں ریکارڈکام کیا ہے۔

  • پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کے ساتھ مذاکرات معطل کردیئے

    پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کے ساتھ مذاکرات معطل کردیئے

    اسلام آباد:  پاکستان تحریک ِ انصاف نے حکومت کے ساتھ جاری مذاکراتی عمل معطل کردیا ہے، تحریکِ انصاف کے رہنما جہانگیرترین کا کہنا ہے کہ حکومتی اراکین کی تقاریر سُن کرنہیں لگتا کہ حکومت مذاکرات کے لئے سنجیدہ ہے ۔

    سیاسی بحران ڈیڈ لاک کا شکار ہوگیا ہے، پاکستان تحریک ِ انصاف کا حکومت سے مذاکراتی عمل جہانگیر ترین کے گھر شروع ہوا، شاہ محمود قریشی اور جاوید ہاشمی بھی موجود تھے،  شاہ محمود قریشی نے کہا ہے ان کی جماعت کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن جاری ہے، لہذا ہم حکومت کے ساتھ مذاکرات  معطل کررہے ہیں۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گزشتہ روز میرے گھر پر حملہ کروایا گیا اور اس کی ایف آئی آر بھی درج نہیں کی جا رہی اور اراکین اسمبلی کے بیانات سے ایسا نہیں لگتا کہ حکومت مذاکرات میں سنجیدہ نہیں۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ حکومت نے ہمارے خلاف جارحانہ قسم کا کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے، ایسے ماحول میں مذاکرات کرنا بے سود ہے، اس لئے ہم نے مذاکرات کا جو سلسلہ شروع کیا تھا اسے معطل کر رہے ہیں۔

    یہ اہم پیش رفت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب تحریکِ انصاف کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور آج ہونا تھا۔

    گزشتہ روز مذاکرات کے پہلے دور میں تحریک انصاف کی جانب سے حکومت کو مطالبات پیش کئے گئے۔ تحریک انصاف کی پانچ رکنی مذاکراتی کمیٹی میں جاوید ہاشمی، شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، اسد عمر اور عارف علوی جبکہ چھ رکنی حکومتی کمیٹی میں گورنر پنجاب چوہدری سرور، وزیر داخلہ چوہدری نثار،وزیراطلاعات پرویز رشید، وفاقی وزیرعبدالقادربلوچ، زاہد حامداوراحسن اقبال شامل تھے ۔

    تحریک انصاف نے چھ نکاتی مطالبات پیش کیے، حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے تحریک انصاف کے نائب صدر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے حکومتی کمیٹی کو اپنے مطالبات پیش کردیئے ہیں۔کمیٹی نےان پرغورکرنے اور وزیراعظم کےسامنے پیش کرنیکی یقین دہانی کرائی ہے۔

    مذاکرات کے پہلے دور کے اختتام پر گورنر پنجاب چوہدری سرور نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ ملکی اور عوامی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے کیا جائیگا، اس موقع پر احسن اقبال نے کہا کہ ایسا حل نکالا جائے گا جو فریقین کے لیے قابل قبول ہو، ان کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتوں کی قیادت معاملات کاحل نکالنے کے لیے متفق ہے کیونکہ ہم کسی ایسے سیاسی بحران کے متحمل نہیں ہوسکتے، جس سے پاکستان کی جگ ہنسائی ہو۔