Tag: معلومات

  • چین کوخفیہ معلومات دینے کاالزام‘ امریکی سفارتی اہلکار گرفتار

    چین کوخفیہ معلومات دینے کاالزام‘ امریکی سفارتی اہلکار گرفتار

    واشنگٹن : سابق امریکی سفارتی اہلکار کو چینی حکام کو خفیہ دستاویزات دینے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق ورجینیا سے تعلق رکھنے والے60سالہ کیون ملروئے مارچ اور اپریل 2017 کے درمیان چینی شہر شنگھائی گئے۔

    امریکی شہر شکاگو کے ہوائی اڈے پر جب ان سے 16500 ڈالر کی نقد رقم برآمد ہوئی تو وہ اس حوالے سے وضاحت پیش نہیں کر سکے۔

    خیال رہےکہ ایف بی آئی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینڈرو ویئل کا کہنا تھا کہ کیون ملروئے کو ماضی میں اعلیٰ ترین سکیورٹی کلیرنس دی گئی تھی اور ان کے پاس خفیہ ترین دستاویزات تک رسائی تھی۔

    یاد رہےکہ رواں ماہ امریکہ میں ایک سرکاری کنٹریکٹر کوانتہائی خفیہ معلومات لیک کرنے کے شبہے میں گرفتار کیا گیاتھا۔


    امریکی خفیہ ادارے کا لیپ ٹاپ چوری ہوگیا


    واضح رہےکہ دو ماہ قبل امریکی خفیہ ادارے کے اہلکار کا لیپ ٹاپ نیویارک میں گاڑی سے چوری ہوگیا تھا جس میں ٹرمپ ٹاور سےمتعلق منصوبے سمیت دیگرحساس معلومات موجود تھیں۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • ہیکنگ سے متعلق معلومات جلد منظرعام پر لاؤں گا‘ڈونلڈ ٹرمپ

    ہیکنگ سے متعلق معلومات جلد منظرعام پر لاؤں گا‘ڈونلڈ ٹرمپ

    واشنگٹن: امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناہے کہ امریکی صدارتی انتخابات میں مبینہ مداخلت کے حوالے سے جلدحقائق سامنےلاؤں گا۔

    نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کےمطابق ڈونلڈ ٹرمپ نےفلوریڈا کے علاقے پام بیچ میں اپنے کلب کے باہر چند میڈیا کے لوگوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ہیکنگ سےمتعلق معلومات منظرعام پر لائیں گے۔

    ڈونلڈٹرمپ نے کہا میں اس بارے میں پوری یقین دہانی کرانا چاہتا ہوں کیونکہ یہ ایک سنگین الزام ہے۔انہوں نےمزید کہا کہ ان کو ہیکنگ کے بارے میں کافی معلومات ہیں۔

    صحافیوں کی جانب سے جب پوچھاگیا کہ وہ کون سی معلومات ہیں تو انہوں نے کا آپ کومنگل یا بدھ کومعلوم ہوجائیں گی۔

    ڈونلڈ ٹرمپ خود ای میل استعمال نہیں کرتے اور انہوں نے لوگوں کو بھی مشورہ دیا ہے کہ نازک معاملات میں ای میل استعمال نہ کریں۔

    واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نےگذشتہ ہفتے ایک بیان میں کہا تھا کہ وقت آ گیا ہےکہ ہیکنگ ایشو کو پیچھے چھوڑ کر آگے بڑھا جائے۔

  • انسانی دماغ کے بارے میں دلچسپ معلومات

    انسانی دماغ کے بارے میں دلچسپ معلومات

    ہمارا جسم ایک عجوبہ ہے۔ اس کے اندر ایسے ایسے نظام موجود ہیں جنہیں دیکھ کر عقل دنگ رہ جاتی ہے۔ انسانی جسم پر تحقیق کا سلسلہ آج بھی جاری ہے اور ہر بار اس میں نئے انکشافات ہوتے ہیں۔

    ہمارے دماغ کو ہی لے لیجیئے۔ اسی دماغ کی بدولت حضرت انسان نے کیا کیا کارنامے دکھائے۔ ذہانت و عقلمندی سے لے کر بدحواسی اور کند ذہنی کے ایسے ایسے مظاہرے تاریخ میں درج ہیں کہ حیرت ہوتی ہے کہ ایک ہی شکل کا دماغ آخر کس کس طرح اپنی کرامات دکھا سکتا ہے۔

    آئیے اپنے دماغ کے بارے میں کچھ حیرت انگیز معلومات جانتے ہیں جن کا شاید اس سے پہلے آپ کو علم نہیں ہوگا۔

    انسانی دماغ ٹھوس نہیں ہوتا۔ یہ نرم اور لچکدار ہوتا ہے۔

    ہمارا دماغ ہمارے جسم کے کل وزن کا صرف 2 فیصد حصہ ہوتا ہے لیکن یہ جسم کی پیدا کردہ 20 فیصد توانائی خرچ کرتا ہے۔

    دوران حمل ماں کے پیٹ میں موجود بچہ میں ہر منٹ میں ڈھائی لاکھ دماغی خلیات بنتے ہیں۔

    brain-2

    ایک بالغ شخص کے دماغ میں 100 بلین دماغی خلیات ہوتے ہیں اور یہ 10 ہزار علیحدہ اقسام پر مشتمل ہوتے ہیں۔

    ہر دماغی خلیہ 40 ہزار سائنسوپسس سے جڑا ہوتا ہے۔ سائنوپسس کے ذریعہ پورے عصبی نظام میں معلومات کی ترسیل ہوتی ہے۔

    ہمارے دماغ کی معلومات کو جانچنے اور اسے منتقل کرنے کی رفتار 432 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ یہ رفتار دنیا کی تیز ترین فارمولا ون کار ریس سے بھی زیادہ ہے جس کا اب تک کا سب سے زیادہ فاصلہ 386 کلو میٹر فی گھنٹہ رہا ہے۔

    ایک انسانی دماغ 12 سے 25 واٹ بجلی پیدا کرسکتا ہے۔ اس بجلی سے ایک ایل ای ڈی لائٹ روشن ہوسکتی ہے۔

    ماہرین کے مطابق پچھلے 10 سے 20 ہزار سال میں ہمارے دماغ چھوٹے ہوگئے ہیں اور پہلے کے انسان کے مقابلے میں اب ہمارے دماغ کا حجم صرف ایک ٹینس بال جتنا رہ گیا ہے۔

    کیسی لگیں آپ کو یہ معلومات؟