Tag: معمر جوڑا

  • 40 سال تک صفائی کا کام کرنے والا معمر جوڑا ایک ایک روپیہ جوڑ کر حج کرنے جا پہنچا

    40 سال تک صفائی کا کام کرنے والا معمر جوڑا ایک ایک روپیہ جوڑ کر حج کرنے جا پہنچا

    ارادہ نیک ہو تو منزل آسان ہو ہی جاتی ہے ایسا ہی کچھ ہوا انڈونیشیا سے تعلق رکھنے کے ایک معمر لیکن انتہائی غریب جوڑے کے ساتھ۔۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق لیگیمین نامی بزرگ اور انکی اہلیہ انڈونیشیا میں 40 سال سے صفائی ستھرائی کا کام کرتے ہیں۔ ان کی ہمیشہ سے دلی خواہش تھی کہ ایک بار کعبۃ اللہ کا دیکھ لیں اور حج کی سعادت حاصل کر لیں، لیکن غربت اور وسائل نہ ہونے کے باعث یہ خواہش برسوں حسرت بنی رہی۔

    تاہم اس معمر جوڑے نے اپنے اس سب سے حسین خواب کی تعبیر پانے کے لیے کم تنخواہ میں سے بھی روپیہ روپیہ جوڑا اور پھر اللہ کا کرم ہوا کہ وہ رواں برس حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق اس جوڑے نے اپنی خواہش کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے 1986 میں اپنی محدود آمدن میں سے بچت شروع کی۔ مقصد صرف ایک تھا کہ کسی روز اللہ کے گھر کی زیارت نصیب ہوگی۔

    یہ ان صادق جذبہ ہی تھا کہ وہ 40 سال بعد حجاز مقدس میں اس سر زمین پر پہنچ چکے ہیں جہاں بیت اللہ موجود ہے اور مدینہ منورہ میں روضہ رسول ﷺ ہے۔

    دونوں میاں بیوی نے جیسے ہی سعودی عرب کی سر زمین پر قدم رکھا۔ ان کی آنکھوں سے خوشی کے آنسو چھلک رہے تھے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لیبیا کے ایک عازم حج کے ساتھ قدرت کا کرشمہ ہوا تھا۔ نوجوان کے نام کے ساتھ قذافی لگا ہونے کے باعث اسے جہاز میں سوار نہیں ہونے دیا گیا۔

    مذکورہ عازم کے بغیر جہاز نے دو بار اڑان بھری لیکن فنی خرابی کے باعث واپس آ گیا۔ جس کے بعد اس نوجوان کو جہاز میں سوار کرایا گیا تو جہاز بغیر کسی خرابی کے سعودی عرب جا پہنچا۔

    https://urdu.arynews.tv/viral-video-the-charismatic-story-of-a-libyan-citizen-going-on-hajj/

  • سچی محبت: ساتھ جینے مرنے کا وعدہ وفا ہوگیا

    سچی محبت: ساتھ جینے مرنے کا وعدہ وفا ہوگیا

    اوہائیو: امریکا میں معمر جوڑے نے ثابت کردیا کہ محبت آج بھی زندہ ہے، ایک ساتھ دنیائے فانی سے رخصت ہوکر نئی اور انوکھی مثال قائم کردی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست اوہائیو میں ضعیف العمر جوڑے کا 64 سالہ محبت کا سفر ایک ساتھ ہاتھ تھامے ختم ہوگیا۔ دونوں جوڑے نے ساتھ جینے اور مرنے کا وعدہ پورا کردیا۔ سفررخصت کے دوران بھی ایک دوسرے کا ساتھ نہ چھوڑ کر شادی شدہ جوڑے کے لیے عظیم مثال قائم کردی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنی زندگی کے آخری دن گنے والے جوڑے نے موت کو قریب دیکھتے ہی اپنے بستر بھی ساتھ جوڑ لیے تھے، دونوں کی وفات کے درمیان 4 گھنٹے کا وقفہ تھا۔

    88 سالہ بل اسکارفرت اپنی 85 سالہ بیوی نیسی کے ہمراہ ریاست اوہائیو کے شہر ووسٹر میں ایک اولڈ ہوم میں رہتے تھے تاہم ان کی کوئی اولاد نہیں تھی البتہ بل اسکارفرت کے 12 بہن بھائی تھے جن کے اپنی بہت ساری اولادیں ہیں۔

    معمر جوڑے کی وفات کے بعد 2 جنوری کو مقامی چرچ ’میری کیتھولک چرچ‘ میں آخری رسومات ادا کی گئیں جہاں سینکڑوں افراد نے شرکت کی، جن میں سے 200 افراد انہیں کے خاندان سے تھے۔ یہ وہی چرچ ہے جہاں مذکورہ جوڑا شادی کے بعد سے ہی عبادات کی غرض سے یہاں کا رخ کرتا تھا۔

    بل اسکارفرت پیشے کے اعتبار سے ایک مزدور تھے جبکہ بیوی ایک بینکر تھی۔