Tag: معمر خاتون کا لرزہ خیز قتل

  • معمر خاتون کا لرزہ خیز قتل، اعضا ڈرم سے برآمد

    معمر خاتون کا لرزہ خیز قتل، اعضا ڈرم سے برآمد

    بھارت میں معمر خاتون کی کٹی ہوئی لاش ایک ڈرم سے برآمد ہوئی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوسناک واقعہ ریاست بنگلورو کے علاقے آرم پورم میں پیش آیا جہاں 65 سالہ خاتون کی کٹی ہوئی لاش ڈرم سے برآمد ہوئی۔

    پولیس کے مطابق لاش کے اعضا ایک خالی مکان میں پڑے ڈرم سے برآمد ہوئے ہیں جبکہ خاتون کی شناخت سشی لاما کے نام سے ہوئی ہے۔

    مقتولہ اپنی بیٹی کے ساتھ کے آرم پورم کے قریب کرائے کے فلیٹ میں رہائش پذیر تھیں۔

    پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم نے خاتون کے ہاتھ اور ٹانگیں کاٹ دیں، مبینہ طور پر جسم کے باقی اعضا ڈرم میں ڈالنے سے پہلے کہیں اور پھینک دیا۔

    مقامی لوگوں نے ڈرم سے آنے والی بو سے متعلق پولیس کو اطلاع دی تھی۔

    بنگلورو پولیس کے ایڈیشنل کمشنر رمن گپتا کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ خاتون کے قتل کی تفتیش جاری ہے واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔