Tag: معمر رانا

  • معمر رانا کی متنازع ویڈیو کے بعد ایک اور ویڈیو سامنے آگئی

    معمر رانا کی متنازع ویڈیو کے بعد ایک اور ویڈیو سامنے آگئی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار معمر رانا کی غیر معمولی حالت میں ویڈیو سامنے آنے بعد ایک اور ویڈیو سامنے آگئی۔

    لالی ووڈ اداکار معمر رانا اپنی نئی فلم ’’باپ‘‘ کے ساتھ فلمی دنیا میں واپسی کے لیے تیار ہیں، نوے کی دہائی سے شوبز انڈسٹری کا حصہ رہنے والے معمر رانا نے لاتعداد فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

    حال ہی میں معمر رانا کی ایک تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل تھی، جس میں اداکار کو غیر معمولی حالت میں دیکھا گیا تھا، جس کے بعد یہ قیاس آرائیاں کی گئی کہ معمر رانا نے نشے کی حالت میں تقریب میں شرکت کی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Anokhay (@anokhay.official)

    تاہم اس واقعے کے بعد معمر رانا کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں اداکار نے کہا کہ آپ میرے بارے میں جو مرضی کہتے رہیں یا میرے بارے میں لکھتے رہیں مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

    ’معمر رانا پاکستان کے سلمان خان ہیں‘

    اداکار نے کہا کہ میں مجھے سوشل میڈیا کی کسی بھی تنقید سے فرق نہیں پڑتا، میں خوش ہوں کہ کیوں کہ میرا اللّٰہ مجھے سے خوش ہے۔

  • ’معمر رانا پاکستان کے سلمان خان ہیں‘

    ’معمر رانا پاکستان کے سلمان خان ہیں‘

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار معمر رانا کی حال ہی میں ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اداکارہ میرا ان کے دفاع سامنے آگئیں۔

    میرا ایک مشہور پاکستانی فلم اور ٹی وی اداکارہ ہے، وہ 90 کی دہائی سے فلم انڈسٹری کا حصہ ہیں، میرا کی ہٹ فیچر فلموں میں احساس، کھلونا، کانٹا، چیف صاب، مجھے جینے دو، مس استنبول، اور باجی شامل ہیں۔

    اداکارہ نے متعدد ڈراموں میں بھی کام کیا، مداحوں کی جانب سے ان کی بہترین اداکاری کے باعث ان کی شخصیت کو پسند کیا جاتا ہے۔

    دوسری جانب لالی ووڈ اداکار معمر رانا اپنی نئی فلم ’’باپ‘‘ کے ساتھ فلمی دنیا میں واپسی کے لیے تیار ہیں، نوے کی دہائی سے شوبز انڈسٹری کا حصہ رہنے والے معمر رانا نے لاتعداد فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

    حال ہی میں معمر رانا کی ایک تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے، جس میں اداکار کو غیر معمولی حالت میں دیکھا گیا، جس کے بعد یہ قیاس آرائیاں کی گئی کہ معمر رانا نے نشے کی حالت میں تقریب میں شرکت کی۔

    تاہم اداکارہ میرا نے اداکار معمر رانا کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستانی فلم انڈسٹری کا اثاثہ ہیں، انہوں نے کہا کہ معمر رانا پاکستان کا اثاثہ ہے، اور انہیں بچانا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔

    میرا نے کہا کہ ہمیں ان کی صحت کا خیال رکھنا چاہیے، میرے خیال میں وہ غلط ہاتھوں میں ہے اور اس وقت ہمیں ان کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے، وہ پاکستان کے سلمان خان ہیں، اور میں ان کی حالیہ صورتحال پر بہت فکر مند ہوں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

  • معمر رانا نے پریانکا چوپڑا سے متعلق ماضی کے بیان کی وضاحت کر دی

    معمر رانا نے پریانکا چوپڑا سے متعلق ماضی کے بیان کی وضاحت کر دی

    پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکارہ معمر رانا نے بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت دیدی۔

    اداکار معمر رانا نے حال ہی میں ایک یوٹیوبر کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے بالی ووڈ کی اداکار پریانکا چوپڑا سے متعلق دیے گئے بیان پر کھل کر بات کی۔

    معمر رانا نے دعویٰ کیا اور کہا کہ گزشتہ سال بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا سے متعلق میرے  بیان کو غلط پیش کیا گیا، میں نے ایسا نہیں کہا تھا جو دکھایا گیا ہے۔

    اداکار نے کہا کہ ’ میں نے پریانکا کو دیکھنے کے بعد جیسا محسوس کیا اور دیکھا تھا ایسا ہی کہا لیکن میرے بیاننے کو غلط پیش کیا گیا ہے، ویڈیو ایڈیٹنگ میں سب کچھ ممکن ہے ‘۔

    کس بالی وڈ اداکارہ کو بنا میک اپ دیکھ کر معمر رانا پہچان نہیں پائے؟

    انہوں نے کہا کہ شو میں آپ کو بٹھا کر بہت ساری باتیں کی جاتی ہیں لیکن اس میں ایڈٹ کرکے آپ کا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا جاتا ہے، میرا مقصد پریانکا چوپڑا یا کسی اور کی توہین اور تضحیک کرنا نہیں تھا۔

    معمر رانا نے یہ بھی کہا کہ میں اس بات پر بضد ہوں پاکستان میں بہت خوبصورتی ہے، پاکستانی ہیروئنز بھارتی اداکاراؤں سے زیادہ خوبصورت اور پرکشش ہیں، اس میں کوئی شک نہیں لیکن کسی کا کسی دوسرے سے موازنہ بھی نہیں کیا جانا چاہیے۔

    خیال رہے کہ معمر رانا نے اگست 2023 میں نادر علی کے پوڈکاسٹ میں کہا تھا کہ جب میں نے بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو میک کے بغیر دیکھا تو وہ حیران رہ گئے تھے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ پریانکا کو بغیر میک اپ کے دیکھا تو میں ڈر گیا تھا، انہیں میک اپ کے بغیر دیکھ کر میرا ان پر کرش ختم ہوگیا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ShowbizShowsha (@showbizshowsha)

  • معمر رانا نے اپنی اہلیہ کو شادی کیلئے کس وجہ سے پسند کیا؟

    معمر رانا نے اپنی اہلیہ کو شادی کیلئے کس وجہ سے پسند کیا؟

    پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ہیرو معمر رانا نے اپنی نجی زندگی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے اپنی اہلیہ سے شادی کرنے کی وجہ بتائی ہے۔

    معمر رانا نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ انھوں نے اپنی اہلیہ کے خوبصورت بال دیکھ کر انھیں شادی کے لیے پسند کیا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کسی بھی عورت کی اصل خوبصورتی اسکے بچوں میں نظر آتی ہے۔ میری بیوی نے دونوں بیٹیوں کو اور مجھے بھی بچوں کی طرح پالا۔

    معروف اداکار نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ نجی زندگی سے متعلق دلچسپ گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی بیگم کافی سخت مزاج ماں ہیں جو بیٹیوں کی تربیت پر کڑی نظر رکھتی ہیں۔

    تاہم اپنے بارے میں بتاتے ہوئے معمر کا کہنا تھا کہ وہ کافی نرم دل باپ واقع ہوئے ہیں اور اپنی دونوں بیٹیوں کو آگے بڑھنے سے نہیں روکتے۔

    یوٹیوب چینل پر اپنی اہلیہ مہناز پرویز کے ساتھ انٹرویو دیتے ہوئے انھوں نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق بھی انکشافات کیے۔

    اداکار نے بتایا کہ انھوں نے شادی سے قبل اہلیہ کے لمبے اور خوبصورت بال دیکھ کر انھیں پسند کرلیا تھا۔ دونوں کو اس بندھن میں بندھے 25 سال ہوچکے ہیں۔

    اس موقع پر مہناز نے کہا کہ میاں بیوی کو ایک دوسرے پر شک نہیں کرنا چاہیے۔ اگر آپس میں کوئی دل دکھانے والی بات ہو بھی جائے تو اسے نظر انداز کرنا چاہیے اور دل میں بات نہیں رکھنی چاہیے۔

  • کس بالی وڈ اداکارہ کو بنا میک اپ دیکھ کر معمر رانا پہچان نہیں پائے؟

    کس بالی وڈ اداکارہ کو بنا میک اپ دیکھ کر معمر رانا پہچان نہیں پائے؟

    پاکستانی فلم اسٹار معمر رانا نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بنا بالی وڈ اور ہالی وڈ کی مشہور اداکارہ پرینکا چوپڑا کو بنا میک دیکھ کر پہچان ہی نہیں پائے تھے۔

    یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سابقہ مس ورلڈ میک اپ کے بغیر بالکل مختلف نظر آتی ہیں، پریانکا کو بغیر میک اپ کے دیکھا تو میں ڈر گیا تھا، میں اور سلمان خان محو گفتگو تھے اس دوران ایک لڑکی آئی اور دبنگ خان سے باتیں کرنے لگی۔

    انھوں نے بتایا کہ مجھے پتا ہی نہیں چلا کہ یہ لڑکی کون تھی، جب لڑکی کے جانے کے بعد سلمان سے پوچھا یہ محترمہ کون تھیں؟ تو انھوں نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تم نے نہیں پہچانا؟ یہ پریانکا چوپڑا تھی!

    لالی وڈ کے معروف ہیرو معمر رانا کا کہنا تھا یہ سن کر میں کافی حیران ہوا، پرینکا پر سے میرا سارا کرش ختم ہوگیا، انھوں نے امیشا پٹیل کی تعریف کی اور کہا کہ وہ بہت دلکش اور حسین اداکارہ ہیں وہ بالکل فٹ اور دکھنے میں بہت پیاری ہیں۔

    پاکستانی اداکاراؤں حوالے سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ بغیر میک اپ صائمہ بہت پیاری لگتی ہیں، ریما اور ریشم حقیقی طور پر خوبصورت ہیں جب کہ اسکرین اپیئرنس میرا کی شاندار ہے۔

  • نامور پاکستانی اداکار معمر رانا نے سیاسی کیریئر کا آغاز کردیا، کس جماعت میں‌ شمولیت اختیار کی؟ جانیے

    نامور پاکستانی اداکار معمر رانا نے سیاسی کیریئر کا آغاز کردیا، کس جماعت میں‌ شمولیت اختیار کی؟ جانیے

    لاہور: پاکستانی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار معمر رانا نے سیاسی کیریئر کا آغاز کرتے ہوئے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق فلم اور ٹی وی کے معروف اداکار معمر رانا نے اپنی اہلیہ مہناز کے ہمراہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی، جس میں پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری منظور احمد اور سیکرٹری اطلاعات سید حسن مرتضیٰ بھی موجود تھے۔

    معمر رانا نے پیپلز پارٹی کے منشور اور پروگرام سے اتفاق کرتے ہوئے  پی پی میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔

    ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی پنجاب کی جانب سے لاہور میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں معمر رانا سمیت دیگر اداکار شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ برس اپریل میں پاکستان کی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ساجد حسن نے اپنے اہل خانہ سمیت پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

    پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے معروف اداکار ساجد حسن نے کراچی میں موجود پیپلزپارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کی اور سیاسی سفر کے آغاز کا اعلان کیا تھا۔

    ساجد حسن کا کہنا تھا کہ ’پاکستان کو نوجوان قیادت کی ضرورت ہے اور اس وقت بلاول سے بہتر انتخاب کوئی اور نہیں ہے‘۔

    دو برس قبل ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکاروں ایوب کھوسہ اور قیصر نظامانی نے بھی پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی جس کے بعد دونوں کو پی پی قیادت نے ملکی کلچر مضبو ط کرنے کی ذمہ داری سونپی تھی۔

    ایوب کھوسہ کو پیپلزپارٹی کی جانب سے حالیہ انتخابات میں ٹکٹ بھی جاری کیا گیا تھا جس میں وہ کامیاب نہیں ہوسکے۔