Tag: معمولات زندگی

  • قصورمیں دوروزبعد معمولات زندگی بحال

    قصورمیں دوروزبعد معمولات زندگی بحال

    قصور : صوبہ پنجاب کے شہرقصور میں 7 سالہ زینب کے قتل کے بعد دو روز تک جاری احتجاجی مظاہرے تھم گئے اور شہرمیں حالات معمول پرآگئے۔

    تفصیلات کے مطابق قصور میں 7 سالہ زینب کے قتل کے بعد دو روز تک جاری شٹرڈاؤن ہڑتال اور احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ تھم گیا اور حالات معمول پرآنے لگے ہیں۔

    شہر میں دکانیں اور کاروباری مراکز کھلنا شروع ہوگئے، تعلیمی ادارے بھی کھل گئے، ٹرانسپورٹ کا پیہ بھی چل پڑا تاہم ہفتہ وار تعطیل کی وجہ سے بڑی مارکیٹیں بند ہیں۔

    قصور میں آج بھی شہری احتجاج کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال کے باہرجمع ہونا شروع ہوئے لیکن رینجرز اوراینٹی رائٹس فورس کی بھاری نفری نے شہریوں کو منتشر کردیا۔

    خیال رہے کہ شہر کی خراب صورت حال پر محکمہ داخلہ پنجاب اور آئی جی نے 2 روز قبل رینجرز کو طلب کیا تھا۔

    دوسری جانب مقتولہ زینب کے اہل خانہ سے تعزیت کے لیے آج بھی دن مختلف سیاسی، مذہبی وسماجی شخصیات کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

    واضح رہے کہ زینب قتل کیس کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی جے آئی کے سربراہ کو تبدیل کردیا گیا، جے آئی ٹی کے نئے سربراہ آر پی او ملتان محمد ادریس ہوں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • خیبرپختونخوا،پنجاب اورسندھ میں دھند،معمولات زندگی متاثر

    خیبرپختونخوا،پنجاب اورسندھ میں دھند،معمولات زندگی متاثر

    لاہور: صوبہ پنجاب،خیبرپختونخواہ اور سندھ کے مختلف شہروں میں شدید دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں کئی افراد زخمی اور ایک خاتون جان کی بازی ہار گئی۔

    تفصیلات کےمطابق علامہ اقبال ایئرپورٹ لاہور پرحدنگاہ تیس میٹر ہونے سے پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا،بیس فلائیٹس منسوخ کردی گئی۔

    دوسری جانب موٹروے ایم ٹو لاہور سے شیخوپورہ شدید دھند کے باعث بند کرنے کے بعد جزوی طور پر بحال کردیا گیا۔

    خیبرپختونخواہ کے دارلحکومت پشاور میں بھی دھند کے بادلوں نےباچاخان ایئرپورٹ پرملکی وبین الاقوامی پروازوں کاشیڈول متاثر کیا۔

    محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ آئندہ چند روز تک دھند کا سلسلہ برقرار رہےگا،جبکہ بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

    مزید پڑھیں:پتوکی بائی پاس پر باراتیوں کی بس اُلٹ گئی،1خاتون جاں بحق

    یاد رہے کہ آج صبح لاہور سے چشتیاں جانے والی باراتیوں کی بس دھندکے باعث پتوکی کے قریب الٹ گئی،جس کی نتیجے میں ایک خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

    مزید پڑھیں:ساہیوال میں دھند کےباعث ٹریفک حادثہ،5افراد جاں بحق

    واضح رہے کہ گزشتہ روزصوبہ پنجاب کے شہر ساہیوال میں جی ٹی روڈ پر دھند کے باعث 12 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں تھی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور20زخمی ہوگئےتھے۔

  • کراچی ، معمولات زندگی بحال ہونے لگے

    کراچی ، معمولات زندگی بحال ہونے لگے

    کراچی : شہر قائد میں ایک روز تعطل کے بعد معمولات زندگی بحال ہونے لگے ہیں، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ آج کاروبار اور گاڑیاں بند رکھنے کی اپیل نہیں کی جبکہ پرائیویٹ اسکولز منیجمنٹ نے تمام نجی اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

    کراچی کے کشیدہ حالات کے باعث پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے صدر شرف الزماں نے آج شہر کے تمام نجی اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا ہے، اس کے علاوہ نجی اسکولوں میں آج ہونے والے پرچے بھی ملتوی کردیئے گئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ملتوی پرچے ہفتے اور اتوار کو لئے جائیں گے۔

    اس سے قبل ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپے کے بعد ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کراچی اور لندن کے طویل مشترکہ اجلاس میں رینجرز کے چھاپے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپہ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کراچی اور لندن کےطویل مشترکہ اجلاس میں اہم فیصلے کرلیے گئے، اجلاس میں گرفتار ہونے والے کارکنان اور نقصانات کے حوالے سے لسٹ بھی مرتب کرلی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان آج وقاص کی تدفین کے بعد کرے گی، ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے آج کسی قسم کے یوم سوگ ، احتجاج یا عوام سے کاروبار ٹرانسپورٹ بند رکھنے کی اپیل نہیں کی ہے۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایم کیو ایم پُرامن احتجاج کرتے ہوئے بازوؤں پر سیاہ پٹی باندھے گی اور یونٹ اور سیکٹر آفسر پر سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے۔ رینجرز فائرنگ سے ہلاک والے کارکن وقاص کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر لال قلعہ گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی اور تدفین شہداء قبرستان یاسین آباد میں ہوگی۔

  • لاہور: دھند کی لپیٹ میں ، موٹر وے اور لاہور ائیر پورٹ بند

    لاہور: دھند کی لپیٹ میں ، موٹر وے اور لاہور ائیر پورٹ بند

    لاہور: شدید دھند ہونے کے باعث معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہوگئے ہیں، لاہور سے شیخوپورہ تک موٹروے اور لاہور ائیر پورٹ بند کر دئیے گئے ہیں۔

    لاہور اور گرد و نواح میں شدید دھند کے باعث ائیر پورٹ حکام نےعلامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا ہے، لاہور موٹر وے ایم ٹو لاہور سے پنڈی بھٹیاں تک بند کردیا گیا ہے۔

    ترجمان موٹر وے کے مطابق شدید دھند کے باعث لاہور سے پنڈی بھٹیاں تک موٹر وے پر جو گاڑیاں موجود ہیں، انہیں قافلوں کی شکل میں چلایا جارہا ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ حدِ نگاہ صفر ہونے کے باعث ڈرائیور حضرات فوگ لائٹس استعمال کریں، اسپیڈ کم اور اگلی گاڑی سے فاصلہ زیادہ رکھیں۔