Tag: معمولی تنازع

  • راولپنڈی: معمولی تنازع پر گولیاں چل گئیں، 2 افراد جاں بحق

    راولپنڈی: معمولی تنازع پر گولیاں چل گئیں، 2 افراد جاں بحق

    راولپنڈی: پنجاب میں ڈرائیورز کے درمیان معمولی تنازع پر گولیاں چل گئیں جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق یہ واقعہ پنجاب کے شہر راولپنڈی میں پیش آیا۔ تھانہ نصیر آباد کے علاقے میں فائرنگ کے باعث 2 افرادجاں بحق اور 2 زخمی ہوئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈمپر اور رکشہ کی ٹکر پر تلخ کلامی پر پیش آیا، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ مقتولین تلخ کلامی ہونے پر صلح صفائی کے لیے آئے تھے جبکہ فائرنگ کرنے والا ملزم فرار ہوگیا۔

    گزشتہ ہفتے شہرِ‌قائد کے علاقے گلستان جوہر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا تھا۔

    کراچی فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق

    یاد رہے کہ 15 جنوری کو شہر قائد میں 48 گھنٹوں کے دوران دو پولیس اہلکارجاں بحق ہوئے تھے، ایک اہلکار نیو کراچی کی حدود میں واقع انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلے کے دوران گولی لگنے سے شہید ہوا جس کی شناخت عرفان کے نام سے ہوئی تھی، جبکہ بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں گشت پر مامور اہلکار پر ڈاکوں نے فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں اہلکار جاں بحق ہوگیا تھا جبکہ جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو مارا گیا تھا۔

  • بھارت: معمولی تنازع پر بھارتی شہریوں کے ہاتھوں مسلمان قتل

    بھارت: معمولی تنازع پر بھارتی شہریوں کے ہاتھوں مسلمان قتل

    نئی دہلی: بھارت میں سڑک پر معمولی تنازع پر بھارتی درندہ صفت شہریوں نے مسلمان شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مادھیا پردیش میں ٹرک کے اوورٹیک کیے جانے پر موٹر سائیکل پر سوار تین بھارتی شہری آپے سے باہر ہوگئے اور ٹرک میں سوار مسلمان شخص کو بہیمانہ تشدد کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    ٹرک ڈرائیور کی شناخت سلمان خان کے نام سے ہوئی جبکہ دوسری سیٹ پر جمیر الدین خان نامی شخص سوار تھا جو سخت تشدد کے باعث زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

    بھارت میں ہندو لڑکے کو مسلمان سمجھ کر قتل کردیا گیا

    پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرک کے اوور ٹیک کرنے پر بائیک کا توازن بگڑا جس پر تینوں بھارتی آگ بگولہ ہوگئے اور ٹرک کا تعاقب کیا، موقع ملتے ہی گاڑی روک کر تشدد کرنا شروع کردیا۔ اس دوران ڈرائیور شدید زخمی ہوا تاہم ساتھی جمیر الدین خان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

    تشدد کرنے والے تینوں افراد کی شاخت نتیش، اجے اور انشول کے نام سے ہوئی۔

    اسپتال انتظامیہ نے کہا ہے کہ شہری کی موت تشدد کے نتیجے میں آنے والی گہری چوٹ کے باعث ہوئی۔ پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے قتل کا الزام عائد کردیا۔