Tag: معمولی کمی

  • تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد پاکستان میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی

    تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد پاکستان میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی

    کراچی: تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھونے کے بعد آج ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے۔

    امریکا اور چین کے درمیان جاری ٹیرف جنگ کی بدولت عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا تھا، جس کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی تاہم اب قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 18 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس سے فی اونس سونے کی قیمت 3 ہزار 218 ڈالر تک آگئی ہے۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملکی سطح پر سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آیا۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 38 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔

    ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 1543 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 90 ہزار 466 روپے کا ہوگیا ہے۔

    واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

  • اپریل کا آخری ہفتہ : مہنگا ئی کی شرح میں معمولی کمی ریکارڈ

    اپریل کا آخری ہفتہ : مہنگا ئی کی شرح میں معمولی کمی ریکارڈ

    اسلام آباد : مالی سال2018-19کے دسویں ماہ ( اپریل 2019ء ) کے آخری ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.25 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریئے میں 0.21 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

    پاکستان بیور و  شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق یکم مئی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ایل پی جی ،آٹا ،روٹی سادہ ،لہسن ،کیلے،دال مسور ، چنے کی دال ، دال مونگ ، دال ماش، چینی ،گڑ ،بیف،مٹن، ملک پاؤڈر،تازہ دودھ ، دھی، سرخ مرچ ،خوردنی تیل، نمک ،اری چاول ،سمیت 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

    زندہ مرغی، انڈے، ٹماٹر،پیاز ،آلو،گندم، ویجی ٹیبل گھی ،سمیت 8اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، ادارہ شماریات کے مطابق پیٹرول ، ہائی سپیڈ ڈیزل، مٹی کاتیل ،گیس نرخ ، بجلی کے نرخ ،چائے، سگریٹ،مسٹرڈ آئل ،باسمتی چاول ، صابن ، سمیت 27 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

    ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں آٹھ ہزار تا بارہ ہزار آمدنی ، بارہ ہزار تا اٹھارہ ہزارآمدنی ، اٹھارہ ہزار تا پینتیس ہزار تک اور پینتیس ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.23، 0.25 ،0.25 اور 0.24 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔