Tag: معمہ بن گیا

  • سعودی عرب: 20 سال قبل اغوا ہونے والے بچوں کا معاملہ الجھ گیا

    سعودی عرب: 20 سال قبل اغوا ہونے والے بچوں کا معاملہ الجھ گیا

    ریاض: سعودی عرب میں 20 سال قبل اغوا ہونے والے بچوں کے معاملے کی گتھی تاحال نہ سلجھ سکی۔

    عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں بچوں کے اغوا سے متعلق یہ منفرد واقعہ ہے۔ اغوا ہونے کے بیس سال بعد منظر عام پر آنے والے بچوں کے اصل والدین کا پتا لگانے میں پولیس تاحال ناکام ہے۔

    اغوا ہونے والے ایک بچے کے دعویدار باپ کا کہنا ہے کہ پولیس نے ڈی این اے ٹیسٹ کے نمونے حاصل کرلیے ہیں، جلد انہیں بھی یقین آجائے گا یہ میرا ہی بیٹا ہے، ہمارا حقیقی بیٹا جلد اصل گھر کے دسترخوان پر ہمارے ساتھ ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ حال ہی گرفتار ہونے والی عورت نے میرے بچے کو 20 برس قبل اسپتال سے اغوا کیا تھا، اسپتال کے کلوز سرکٹ کیمروں سے حاصل ہونے والی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک عورت میرے بچے کو اپنے ساتھ لے جا رہی ہے۔

    سعودی عرب: جج کے اغوا میں ملوث 3 افراد گرفتار

    خیال رہے کہ سعودی عرب کے مشرقی ریجن کے علاقے دمام میں ایک خاتون نے دو بچوں کی 20 برس تک پرورش کی۔ جب شناختی کارڈ بنوانے کے لیے دستاویزات طلب کی گئی تو وہ خاتون کے پاس نہیں تھیں جس کے بعد حقیقت سامنے آگئی جبکہ خاتون نے بچوں کی والدہ نہ وانے کا بھی اعتراف کیا۔

    گرفتار خاتون کا کہنا تھا کہ انہیں یہ بچے کہیں پڑے ملے تھا تو اس نے اٹھا کر پولیس کے مطلع کیے بغیر ان کی پرورش شروع کردی۔ خیال رہے کہ مذکوہ خاتون کے پاس ایک اور بچہ بھی موجود ہے پولیس نے اس سے متعلق بھی تحقیقات شروع کردی ہے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ یہ بچہ بھی اغوا شدہ ہوسکتا ہے۔

  • کراچی: پی ٹی آئی کا کیمپ کس نے ہٹایا؟ معمہ بن گیا

    کراچی: پی ٹی آئی کا کیمپ کس نے ہٹایا؟ معمہ بن گیا

    کراچی : شہرِ قائد کے علاقے کریم آباد میں پی ٹی آئی کا گرایا جانے والا انتخابی کیمپ کس نے ہٹایا معمہ بن گیا ہے، تحریکِ انصاف کے امیدوارعمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ کیمپ ہٹانے میں وہی عناصر ملوث ہیں، جنہوں نے رات میں حملہ کیا۔

    قومی اسمبلی کے حلقہ این اے246 کا انتخابی دنگل سج گیا اور سیاسی درجہ حرارت میں ہر گزرتے دن کیساتھ اٖضافہ ہورہا ہے۔

    گزشتہ روز گرایا گیا پی ٹی آئی کیمپ آج کس نے ہٹایا کسی کو نہیں معلوم، اے آر وائی سے گفتگو میں عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ مخالفین شکست دیکھ کربوکھلا گئے ہیں۔

    تحریک انصاف کے امیدوار کا کہنا تھا کہ دوبارہ کیمپ لگا کر انتخابی سرگرمیاں شروع کریں گے۔

    یاد رہے کہ کریم آباد میں پی ٹی آئی کے الیکشن کیمپ پر نامعلوم افراد نے دھاوا بول دیا تھا، ایم کیوایم  کا کہنا تھا کہ یہ انکے کارکن نہیں، ایم کیوایم کے رہنماء حیدرعباس رضوی نےاے آروائی سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کے کیمپ پر وہ خود بیٹھیں گے۔

    پی ٹی آئی نے الزام لگایا جنہوں نے اکھاڑا تھا وہی سامان بھی لے گئے۔

    دوسری جانب ایم کیو ایم کے امیدوار کنور نوید نے پی ٹی آئی کا کیمپ خود لگانے کی پیش کش کردی۔

    واضح رہے کہ کراچی میں نبیل گبول کی نشست پر ضمنی الیکشن تئیس اپریل کو ہورہےہیں، تحریک انصاف نے ایم کیوایم کے گڑھ سے امیدوار کھڑا کردیا۔ جس سےسیاسی گرما گرمی پیدا ہوگئی ہے۔

  • خیر پور میں ہونے والا پولیس مقابلہ معمہ بن گیا

    خیر پور میں ہونے والا پولیس مقابلہ معمہ بن گیا

    خیر پور: پولیس نے ایک مشتبہ ڈاکو کو مقابلے کے دوران ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے جبکہ ورثاء کا کہنا ہے کہ عبدالستار عید منانےدبئی سے آیا تھا۔

    خیر پور میں ہونے والا پولیس مقابلہ ایک معمہ بن گیا، فیض گنج تھانہ کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک مشتبہ ڈاکو جان سے گیا، پولیس کا دعوی ہے کہ مارے جانے والے شخص جس کی شناخت عبدالستار کے نام سے کی گئی ہے، وہ ڈاکو ہے، جو پنجاب کے علاقے ملتان کا رہائشی ہے۔

    عبدالستار کے ورثا نے اس پولیس مقابلے کو سراسر پولیس کا ڈرامہ قرار دیا ہے، ان کے بقول عبدالستار ڈاکو نہیں بلکہ دبئی میں کاروبار کرتا ہے اور وہ اپنے دوستوں کے ساتھ عید منانے کے لئے کراچی سے ملتان جارہا تھا، اس کے پاس موجود پچیس لاکھ روپے کے بانڈز اور نقدی حاصل کرنے کے لئے خیرپور پولیس نے عبدالستار کو موت کی نیند سلا دیا۔

    ورثا نےاعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ خیرپور پولیس کی زیادتی کا سپریم کورٹ نوٹس لےکر انصاف فراہم کرے۔