Tag: معنی خیز پوسٹ

  • عاصم اظہر سے علیحدگی پر میرب علی نے خاموشی توڑ دی

    عاصم اظہر سے علیحدگی پر میرب علی نے خاموشی توڑ دی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نوجوان اداکارہ میرب علی کی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر معنی خیز پوسٹ نے صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔

    2022 میں عاصم اظہر اور میرب علی کی منگنی ہوئی تھی تاہم حال ہی میں عاصم اظہر نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری اپ لوڈ کرتے ہوئے منگیتر میرب سے منگنی ختم ہونے کا اعلان کیا تھا۔

    عاصم اظہر نے منگنی ٹوٹنے کا اعلان کرتے ہوئے ایک طویل نوٹ شیئر کیا تھا جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ ہم ایک ذاتی بات آپ سے شیئر کرنا چاہتے ہیں، کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ہمارے فینز اور دوستوں کا حق ہے۔

    عاصم اظہر کا میرب علی کے ساتھ منگنی ختم کرنے کا اعلان

    عاصم اظہر نے انسٹا پوسٹ میں لکھا تھا کہ کافی سوچ و بچار اور غور و فکر کے بعد میں نے اور میرب نے باہمی رضامندی سے الگ راستے اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اگرچہ ہم نے خوبصورت لمحات شیئر کیے اور ایک مشترکہ مستقبل کی امید رکھی، لیکن زندگی ہمیشہ ہماری مرضی کے مطابق نہیں چلتی۔

    عاصم کے اعلان کے بعد میرب نے اپنا کوئی ردعمل نہیں دیا تاہم اب اداکارہ و ماڈل نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک نوٹ شیئر کرتے ہوئے منگنی ختم ہونے پر اپنی خاموشی کا جواب دیا ہے جس نے صارفین کی توجہ مبذول کر لی ہے۔

    میرب علی کی جانب سے شیئر کردہ پوسٹ میں لکھا ہے کہ "کسی نے مجھ سے پوچھا، کیا تم اپنی سائیڈ کی کہانی نہیں بتاؤ گی؟” میں نے جواب دیا ‘خدا جانتا ہے، اور یہ کافی ہے’۔

    عاصم اظہر سے علیحدگی کے بعد میروب علی کی پوسٹ

  • اداکارہ نعیمہ بٹ کی معنی خیز پوسٹ نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی

    اداکارہ نعیمہ بٹ کی معنی خیز پوسٹ نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نوجوان اداکارہ نعیمہ بٹ کی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر معنی خیز پوسٹ نے صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔

    اداکارہ نے پیر کو اپنے انسٹاگرام پر کچھ نئی تصویروں کی سلائیڈ شو ریل کے ساتھ پوسٹ کی، تاہم اس پوسٹ پر موجود کیپشن نے سوشل صارفین کی توجہ حاصل کر لی، نعیمہ نے روحانی شخصیت موجی کا قول لکھا تھا۔

    انھوں نے لکھا کہ ’انا میں رہنے کے لیے بہت زیادہ توانائی درکار ہوتی ہے تاہم جیسے آپ ہیں ویسے ہی رہنے کے لیے آپ کو کسی زور اور توانائی کی ضروت نہیں ہوتی۔‘

    نعیمہ نے مزید لکھا کہ ’لیکن آپ خود کیا ہیں؟ کیا آپ نے کبھی یہ سوچا ہے؟ کیا آپ جو ہیں وہ معاشرے، ماحول، اور جذبات کی وجہ سے ہیں، یا آپ واقعی حقیقی جو محبت اور تعلق کا متلاشی ہے۔‘

    خیال رہے کہ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نعیمہ بٹ نے چند دنوں قبل بھی ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے معنی خیز کیپشن درج کیا تھا۔

    انھوں نے لکھا تھا کہ ’اکیلے کھڑے رہو اور ساکت رہو کیونکہ لوگوں کے ساتھ یا بغیر لوگوں کے آپ اکیلے ہیں اور کبھی اکیلے نہیں ہیں، جب اللہ کہتا ہے کہ وہی ایک ہے جو حقیقت ہے، باقی سب وہم ہے۔‘

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by NaeemaButt(naima) (@naeemabutt)

    واضح رہے کہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں نعیمہ بٹ (رباب)، عماد عرفانی (عدیل) کی اہلیہ کا کردار نبھا رہی ہیں۔

    ڈرامے کی مرکزی کاسٹ میں فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر شامل ہیں جبکہ دیگر کرداروں میں جاوید شیخ، بشریٰ انصاری، مایا خان شامل ہیں، ’کبھی میں کبھی تم‘ کی کہانی فرحت اشتیاق نے لکھی ہے جبکہ اس کے ہدایت کار بدر محمود ہیں۔