Tag: معیشت

  • ترقی کا سفر جاری رکھنے کے عمل کو یقینی بنائیں گے: گورنر اسٹیٹ بینک

    ترقی کا سفر جاری رکھنے کے عمل کو یقینی بنائیں گے: گورنر اسٹیٹ بینک

    اسلام آباد: گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے کہ بہتری کے لیے برآمدات پر مبنی پالیسیوں پر عملدر آمد جاری ہے، اسٹیٹ بینک چھوٹی صنعتوں کو سستے قرضے فراہم کرنے پر غور کر رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے بلومبرگ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ معیشت میں ابتدائی بہتری حوصلہ افزائی کا باعث بن رہی ہے، ترقی کا سفر جاری رکھنے کے عمل کو یقینی بنائیں گے۔

    گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ بہتری کے لیے برآمدات پر مبنی پالیسیوں پر عملدر آمد جاری ہے، اسٹیٹ بینک کا چھوٹی صنعتوں کو سستے قرضے فراہم کرنے پر غور جاری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ قرضے برآمدات میں اضافے کا باعث بنیں گے، کمرشل لینڈرز کو چاہیئے کہ نجی شعبے کو قرضوں میں اضافہ کرے۔ تمام ایسے اقدامات لیے جائیں گے جو پائیدارترقی کا باعث بنیں۔

    رضا باقر کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کے بارے میں تاثر تبدیل ہو رہا ہے، ملکی معیشت میں جامع بہتری جلد متوقع ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ شرح سود پرفیصلہ افراط زر کے اعداد و شمار پر کیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز اسٹیٹ بینک کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 9 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں، رواں مالی سال زرمبادلہ ذخائر میں 1.8 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق زر مبادلہ کے ذخائر 8 ماہ کی بلند ترین سطح پر ہیں، ذخائر میں 43 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک میں زرمبادلہ ذخائر کا مجموعی حجم 15 ارب 99 کروڑ 32 لاکھ ڈالر ہوگیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ واجبات میں 1.95 ارب ڈالر کی کمی آئی، یہ کمی جولائی تا اکتوبر 2019 کے درمیان میں آئی۔

  • عوام کو معاشی میدان میں کامیابیوں سے آگاہ کیا جائے، وزیراعظم

    عوام کو معاشی میدان میں کامیابیوں سے آگاہ کیا جائے، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومتی کاوشوں کی بدولت ملکی معیشت میں استحکام آیا ہے، عوام کو معاشی میدان میں کامیابیوں سے آگاہ کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کابینہ کو ملکی معاشی صورت حال میں بہتری پر بریفنگ دی گئی۔

    اعلامیے کے مطابق سنگین مسائل کی شکار ملکی معیشت میں استحکام آچکا ہے، چار بڑے عالمی اداروں ورلڈ بینک، ایشین ڈویلپمنٹ بینک، آئی ایم ایف اور موڈیز نے معیشت میں بہتری کا اعتراف کیا۔

    اجلاس کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ میں 286 فیصد بہتری آئی ہے، اسٹاک مارکیٹ 8 ماہ بعد 40 ہزارکی سطح تک پہنچ گئی ہے، برآمدات میں تقریباً 10 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

    اعلامیے میں کہا گیا کہ سردیوں میں بجلی کی قیمت میں کمی لانے کے فیصلے سے ایک لاکھ 76 ہزار صارفین مستفید ہوئے ہیں، صنعتی شعبے کی جانب سے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے اقتصادی اعشاریوں میں بہتری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی کاوشوں کی بدولت ملکی معیشت میں استحکام آیا ہے، معیشت کومزید مستحکم اورعام آدمی کو ریلیف دینا ترجیح ہے۔

    وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ معاشی استحکام کا حصول ایک اہم سنگ میل تھا، عوام کو معاشی میدان میں کامیابیوں سے آگاہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری کے اعتماد کو مزید تقویت فراہم ہوگی۔

  • ملکی تاریخ میں پہلی بار پورٹ فولیو سرمایہ کاری میں 1ارب ڈالر آئے، حفیظ شیخ

    ملکی تاریخ میں پہلی بار پورٹ فولیو سرمایہ کاری میں 1ارب ڈالر آئے، حفیظ شیخ

    اسلام آباد: مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار پورٹ فولیو سرمایہ کاری میں 1 ارب ڈالر آئے، برآمدات میں 10 فیصد اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ رواں مالی سال پاکستانی معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے،عالمی ادارے پاکستان کی معاشی طور پر بہتری کا اعتراف کر رہے ہیں۔

    مشیر خزانہ نے کہا کہ 5ماہ میں مالی خسارہ کم ہوا اور سرپلس میں بھی گیا، جاری کھاتوں کے خسارے میں نمایاں کمی آئی ہے، غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے، برآمدات بڑھنا شروع ہوگئی ہے۔

    ڈاکٹر حفیظ شیخ نے کہا کہ ڈالرزکی آمدنی سے پاکستان میں خوشحالی بڑھے گی، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی کی رفتار پہلے سے زیادہ ہے، اےڈی بی نے اعتماد کرتے ہوئے 3 ارب ڈالر امداد میں اضافے کا فیصلہ کیا۔

    انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک کے صدر نے بھی پاکستان کی معاشی کارکردگی کو سراہا، موڈیز نے منفی سے پاکستان کی ریٹنگ مثبت کر دی ہے، موڈیزکی رپورٹ سے دنیا کو پتہ چل گیا پاکستانی معیشت بہتر ہو رہی ہے۔

    مشیر خزانہ نے کہا کہ بلومبرگ نے پی ایس ایکس کو دنیا کی بہترین اسٹاک مارکیٹ قرار دیا، ملکی تاریخ میں پہلی بار پورٹ فولیو سرمایہ کاری میں 1 ارب ڈالر آئے، برآمدات میں 10 فیصد اضافہ ہوا۔

    حفیظ شیخ نے کہا کہ براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 236 فیصد اضافہ ہوا، نان ٹیکس ریونیو میں 100 فیصد اضافہ ہوا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج 40 ہزارکی سطح عبور کرچکی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاروں کے لیے قرضوں میں شرح سود کی کمی کا سوچ رہی ہے، کم آمدنی والوں کے گھروں کی تعمیر کے لیے 30 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

    مشیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کی ٹیم نے پاکستان آکر خود جائزہ لیا ہے، آئی ایم ایف نے پاکستان کو قرض کی دوسری قسط 500 ملین ڈالر دینے کا کہا، اسٹیٹ بینک کے ذخائر ناصرف مستحکم رہے بلکہ اس میں اضافہ ہوا۔

    حفیظ شیخ نے کہا کہ کاروباری طبقے کے لیے بجلی اور گیس کو سبسڈائز کر رہے ہیں، برآمدات مزید بڑھانے کے لیے مزید اقدامات کر رہے ہیں، برآمد کنندگان کو کم انٹرسٹ ریٹ پر 300 ارب اضافی دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی عالمی مارکیٹ کے مطابق کی گئی، حکومت کی کوشش ہے جس چیز کی بھی قیمت کم کرسکتے ہیں کریں گے۔

  • ’حکومتی معاشی ٹیم کے بہتر ین نتائج کو دنیا تسلیم کرنے لگی‘

    ’حکومتی معاشی ٹیم کے بہتر ین نتائج کو دنیا تسلیم کرنے لگی‘

    لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ حکومت معاشی شعبے میں کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہے، حکومتی معاشی ٹیم کے بہتر ین نتائج کو دنیا تسلیم کر رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں گورنر پنجاب نے کہا کہ معاشی سیکٹر میں حکومت کامیاب ہے، جب کہ معاشی ٹیم کی کارکردگی سے سامنے آنے والے نتائج کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔

    انھوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ اسٹاک مارکیٹ کل 40 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر چکی ہے، موڈیز نے بھی پاکستان کی معاشی پالیسوں کو سراہا ہے، موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بھی بہتر کر دی ہے، یہ معاشی شعبے میں حکومت کی کامیابی کا ثبوت ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  موڈیز نے پاکستان کا آؤٹ لک منفی سے مستحکم کردیا

    خیال رہے کہ گزشتہ روز معیشتوں کی درجہ بندی کرنے والے ادارے موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کرتے ہوئے آؤٹ لُک کو منفی سے مستحکم کر دیا ہے، موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ بی تھری پر برقرار رکھی ہے تاہم پہلے مستقبل یعنی آؤٹ لُک منفی تھا۔

    عالمی ریٹنگ ادارے کا کہنا تھا کہ اگرچہ زر مبادلہ کے ذخائر اب بھی کم ہیں اور انھیں بہتر ہونے میں وقت لگے گا مگر پالیسی ایڈجسٹمنٹ اور آزادانہ شرح مبادلے سے ادائیگیوں کے توازن کی بہتری میں مدد ملے گی۔

  • مودی سرکار کی انتہا پسند پالیسیوں سے بھارتی معیشت بیٹھ گئی

    مودی سرکار کی انتہا پسند پالیسیوں سے بھارتی معیشت بیٹھ گئی

    نئی دہلی: انتہا پسند اور جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار کی حکومت میں بھارت کی معیشت بیٹھ گئی، مودی سرکار کی پالیسیوں سے بھارت تیزی سے ابھرتی معیشت کا اعزاز کھو بیٹھا اور شرح نمو کم ترین سطح پر آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی معیشت کی شرح نمو 6 سال کی کم ترین سطح پر آگئی، جولائی تا ستمبر بھارتی معاشی شرح نمو ساڑھے 4 فیصد رہی۔

    رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال جولائی تا ستمبر بھارتی معیشت کی شرح نمو 7 فیصد تھی، رواں سال اپریل سے جون 2019 میں بھارت شرح نمو 5 فیصد تھی۔

    اسی طرح بھارت میں بے روزگاری کی شرح بھی 40 سال کی بلند ترین سطح پر آگئی۔ آٹو سیکٹر میں بھی بے انتہا سست روی اور صارفین کی قوت خرید میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔

    کچھ عرصہ قبل بھارتی ماہر معاشیات پروفیسر ارون کمار نے بی بی سی میں شائع اپنے ایک کالم میں لکھا کہ 15 ماہ قبل بھارت کی معیشت 8 فیصد کی رفتار سے ترقی کر رہی تھی جو اب نصف ہوچکی ہے۔

    ان کے مطابق بھارت میں چاروں طرف سے معاشی سست رفتاری کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ لدھیانہ میں سائیکلوں اور آگرہ میں جوتے جیسی صنعتوں سے وابستہ غیر منظم شعبے بڑی تعداد میں بند ہو چکے ہیں۔

    پروفیسر ارون کمار کے مطابق 3 برسوں میں بھارتی معیشت کو تین بڑے جھٹکے لگے ہیں جس کی وجہ سے بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے۔ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ ملک میں ملازمین کی تعداد 45 کروڑ تھی جو کم ہو کر 41 کروڑ رہ گئی ہے۔

  • پنجاب میں امن اورگورننس کے نظام میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، وزیراعظم عمران خان

    پنجاب میں امن اورگورننس کے نظام میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، وزیراعظم عمران خان

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ معاشی ترقی کے لیے ایک قابل بیوروکریسی کا بہت اہم کردار ہے، پنجاب میں امن اورگورننس کے نظام میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت صوبائی بیوروکریسی، سینئر پولیس افسران کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب، فردوس عاشق اعوان، ذوالفقاربخاری، بیرسٹر شہزاد اکبر، چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب پولیس نے شرکت کی۔

    وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 60 کی دہائی میں گورننس، بیوروکریسی، پالیسیزکی مثالیں دی جاتی تھیں، اس وقت پاکستان ایک نازک دور سے گزر رہا ہے، ملک میں معاشی استحکام ضروری ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ معیشت مستحکم ہو رہی ہے، اپنی معاشی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں، بیوروکریسی اور دیگر عہدوں پر تعیناتیاں میرٹ پر کی گئی ہیں، اپنے دور حکومت میں افسران کو ہر قسم کے سیاسی دباؤ سے آزاد کیا۔

    وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ آپ نے سب کام میرٹ پرکرنے ہیں، کسی سیاسی شخصیت کا کوئی بھی ناجائز کام ہرگز نہیں کرنا، معاشی ترقی کے لیے ایک قابل بیوروکریسی کا بہت اہم کردار ہے، پنجاب میں امن اورگورننس کے نظام میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ نئے پاکستان میں پرانے مائنڈ سیٹ کو تبدیل کرنا ہے، پرانا نظام اب نہیں چل سکتا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کرنا آپ کا اولین فرض ہے، افسران کی مدت ملازمت کو تحفظ فراہم کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ غریب آدمی کی زندگی میں بہتری لانے کے لیے کوشش کریں، بچوں کے خلاف جرائم کی روک تھام پر خصوص توجہ دیں، آپ کا کام کمزور کو طاقتور کے خلاف تحفظ فراہم کرنا ہے، آپ کے پاس قانونی اتھارٹی ہے۔

  • موجودہ حکومت کے دور میں معیشت کے ہر شعبے میں ترقی ہو رہی ہے: گورنر سندھ

    موجودہ حکومت کے دور میں معیشت کے ہر شعبے میں ترقی ہو رہی ہے: گورنر سندھ

    کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے 16 ممالک کے دفاعی اتاشیوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں معیشت کے ہر شعبے میں ترقی ہو رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل سے 16 ممالک کے دفاعی اتاشیوں اور سفارتی عملے کے وفد کی ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ کامیاب سفارت کاری سے مشترکہ مفادات کا تحفظ یقینی بنانے میں مدد ملتی ہے، پاکستان خطے سمیت دیگر ممالک سے اقتصادی تعاون بڑھانے کا خواہش مند ہے۔

    گورنر نے کہا کہ سفارتی وفود کے تبادلوں سے سرمایہ کاری میں اضافہ کیا جاسکتا ہے، موجودہ حکومت کے دور میں معیشت کے ہر شعبے میں ترقی ہو رہی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک سے پاکستان میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے۔

    اس سے قبل ایک موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت کی بہتری کا دعویٰ ورلڈ بینک اور مالیاتی ادارے کر رہے ہیں۔ ورلڈ بینک نے 2028 کی سرفہرست معیشتوں میں پاکستان کو شمار کیا ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ ملک میں 8 سال میں اتنی غیر ملکی سرمایہ کاری نہیں ہوئی جتنی اب ہو رہی ہے، پاکستانی کی رینکنگ کاروباری آسانی میں بہتر ہوئی ہے۔

  • ایک سال 4 ماہ میں معیشت میں استحکام آ گیا: مشیرخزانہ

    ایک سال 4 ماہ میں معیشت میں استحکام آ گیا: مشیرخزانہ

    اسلام آباد: مشیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ دنیا کی چند بہترین مارکیٹس میں سے ہے، ملکی معیشت سے متعلق عالمی برادری کا اعتماد بڑھا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کا سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں 200 فیصد اضافہ ہوا ہے، لوگوں کی توقعات پوری کرنے کی کوشش کررہے ہیں، ہمیں عملی اقدامات پر توجہ دینا ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان سے ایشیائی ترقیاتی بینک کی شراکت داری دیرینہ ہے، ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کی ضرورت ہے، حکومت کو معیشت بری حالت میں ملی، سخت اقدامات کے بعد صورت حال میں بہتری آئی، حکومتی اخراجات کم کیے اور مالیاتی ڈسپلن لائے۔

    مشیرخزانہ کا کہنا تھا کہ ایک سال 4 ماہ میں معیشت میں استحکام آیا ہے، آئی ایم ایف کا پہلے کوارٹر کے لیے ریویو کامیاب رہا ہے، آئی ایم ایف نے اقتصادی اقدامات پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، کرپشن کے خاتمے اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں، معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے سخت فیصلے کیے گئے۔

    آئندہ ماہ ملکی معیشت مزید مضبوط و مستحکم ہوگی، عبدالحفیظ شیخ

    سیمینار سے خطاب میں حفیظ شیخ نے بتایا کہ حکومت نے برآمدات کے فروغ کے لیے برآمدات پر ٹیکسز ختم کیے، برآمدکنندگان کو گیس اور بجلی پر سبسڈی دی ہے، برآمدکنندگان کو کیش مراعات دیں جس سے برآمدات بڑھیں، سرمایہ کار نجکاری کے پروگرام کی طرف متوجہ ہوئے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ابتدائی 4 ماہ میں محاصل میں 16 فیصد اضافہ ہوا، نان ٹیکس ذرائع سے وسائل بڑھانے پر توجہ ہے، اقتصادی فیصلہ سازی میں صوبوں کا کردار بڑھایا، اداروں میں اصلاحات کا عمل بھی جاری ہے۔

    سیمینار کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ سی پیک پاکستان کے لیے اہم منصوبہ ہے، اس منصوبے سے انفراسٹرکچر اور توانائی شعبوں میں سرمایہ کاری ہوئی، ترقیاتی منصوبوں کو تیز رفتار کیا گیا ہے، سی پیک میں دوسرے ممالک بھی سرمایہ کاری کریں۔

  • پاکستان مشکل میں ہو تو قرضوں کی واپسی کا تقاضا نہیں کریں گے، چینی سفیر

    پاکستان مشکل میں ہو تو قرضوں کی واپسی کا تقاضا نہیں کریں گے، چینی سفیر

    اسلام آباد: چینی سفیر یاؤ جنگ نے کہا کہ چین نے ہمیشہ سیاسی مقاصد اور مخصوص حکومتوں سے بالاتر ہو کر پاکستان کی مدد کی، پاکستان مشکل میں ہو تو قرضوں کی واپسی کا تقاضا نہیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی نائب وزیرخارجہ ایلس ویلز کے سی پیک کے حوالے سے بیان پر چینی سفیر یاؤ جنگ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکا نے پاکستان کی امداد سیاسی ترجیحات پر کیوں معطل کی۔

    چینی سفیر نے کہا کہ 2013 میں پاکستان میں توانائی کا شدید بحران تھا، امریکی کمپنیوں نے پاکستان میں پاور پلانٹ کیوں نہیں لگائے۔ انہوں نے کہا کہ چین نے ہمیشہ سیاسی مقاصد اور مخصوص حکومتوں سے بالاترہو کر پاکستان کی مدد کی۔

    یاؤ جنگ نے مزید کہا کہ پاکستان مشکل میں ہو تو قرضوں کی واپسی کا تقاضا نہیں کریں گے، پاکستانی، چینی میڈیا کو سی پیک کے خلاف پروپیگنڈے کا سامنا کرنا چاہیے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز واشنگٹن ڈی سی میں تھنک ٹینک میں تقریر کے دوران امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کا کہنا تھا کہ چین اس وقت دنیا میں قرضے دینے والا سب سے بڑا ملک ہے تاہم یہ قرضے دینے کی اپنی شرائط کو شائع نہیں کرتا جس کی وجہ سے پاکستانیوں کو سی پیک کے حوالے سے چینی سرمایہ کاری پر سوالات اٹھانے چایئیں۔

  • ایک سال میں وہ کام کیے جو سابقہ حکومتیں کئی سال نہیں کرسکیں، عثمان بزدار

    ایک سال میں وہ کام کیے جو سابقہ حکومتیں کئی سال نہیں کرسکیں، عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب اسمبلی نے قانون سازی کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں، ایک سال میں وہ کام کیے جو سابقہ حکومتیں کئی سال نہیں کرسکیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ تباہ حال معیشت میں بہتری لانا پی ٹی آئی حکومت کا قابل قدر اقدام ہے، وزیراعظم ملک کو معاشی افق کی بلندیوں تک لے کر جائیں گے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پائیدارمعاشی ترقی کے لیے قیادت کا ایماندار ہونا ضروری امر ہے، سابق ادوارمیں اربوں کی کرپشن نے ملک کا بیڑا غرق کیا۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے کرپشن کے خلاف علم بلند کیا ہے، وزیراعظم نے کرپشن کے بڑے بڑے بت بے نقاب کیے، ہماری حکومت نے ماضی کی غلط روایت کا خاتمہ کیا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کی سہولت کے مطابق قوانین میں ترامیم کی جا رہی ہیں، پنجاب اسمبلی نے قانون سازی کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں، ایک سال میں وہ کام کیے جو سابقہ حکومتیں کئی سال نہیں کرسکیں۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ورکرویلفیئر فنڈز بل لانے کا مقصد کارکنوں کی فلاح وبہبود ہے، صاف پانی کی فراہمی کے لیے آب پاک اتھارٹی کا قانون اہمیت رکھتا ہے۔