Tag: معیشت

  • پاکستان درست معاشی راہ پر گامزن ہے، موڈیز

    پاکستان درست معاشی راہ پر گامزن ہے، موڈیز

    کراچی: موڈیز کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی مثبت جائزہ رپورٹ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی معیشت درست راہ پر گامزن ہے۔

    عالمی ریٹینگز ایجنسی موڈیز کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے لیا گیا پاکستان کا معاشی جائزہ مثبت رہا، آئی ایم ایف سے ملنے والی رقم سے پاکستان کی معیشت مستحکم ہوگی جب کہ ملکی زرمبادلہ ذخائرمیں مزید اضافہ ہوگا جو کہ روپے کی قدر میں اضافے کا باعث بنے گا۔

     آئی ایم ایف سے رقم ملنے سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے ۔ آئی ایم ایف کی جانب سے دو اقسا کا اجراء سے روپے کی قد میں اضافہ اور غیر ملکی سرمایا کاری میں کمی سے پیدا ہونے والے خدشات میں بھی کمی آئے گی ۔

  • سیلاب کی تباہ کاریاں،معیشت کو 2 ارب ڈالر تک نُقصان کا خدشہ

    سیلاب کی تباہ کاریاں،معیشت کو 2 ارب ڈالر تک نُقصان کا خدشہ

    اسلام آباد : سیلاب کی تباہ کاریوں سے ملک کو پہنچنے والے معاشی نقصان کا حجم دو ارب ڈالر تک ہوجانے کا خدشہ ہے۔

    ملک میں جاری سیاسی بحران کے بعد سیلاب کے باعث ملک کا صنعتی اور زرعی شعبہ بُری طرح متاثر ہوا ہے، معاشی ماہرین کے مطابق سات ستمبر تک سیلاب سے ہونے والے مجموعی معاشی نقصانات دو ارب تک بڑھ سکتے ہیں۔

    معاشی ماہرین کے مطابق سیلاب کی وجہ سے اہم زرعی فصلوں کی پیداوار کے ساتھ پیداواری شعبے کی سرگرمیاں بھی متاثرہونے کا خدشہ ہے جو کہ ملکی معاشی شرحِ نمو میں کمی کا باعث بنے گی ۔

    اس کے علاوہ ٹرانسپورٹیشن سیکٹر کی کارکردگی بھی متاثر ہونے کا اندیشہ ہے، زرعی اور صنعتی پیداوار میں کمی مہنگائی میں اضافے کا باعث بنے گا۔

  • سیاسی کشیدگی سے معیشت پربرااثرپڑے گا، ڈاکٹرمرتضیٰ مغل

    سیاسی کشیدگی سے معیشت پربرااثرپڑے گا، ڈاکٹرمرتضیٰ مغل

    اسلام آباد: پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹرمرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی سیاسی محاذ آزائی سے معیشت کے علاوہ پاکستان کی عالمی درجہ بندی متاثرہوگی جس سے اس کے امیج پر منفی اثر پڑے گا، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امسال پاکستان عالمی بینک کی کاروبار کی سہولت کی رپورٹ میں 189ملکوں میں 110نمبر پر رہا۔

    ان کا کہنا تھا کہ 2013میں پاکستان کا نمبر 106تھا، ملک کو درپیش سنگین چیلنجز کے باوجود سیاستدان ملک و قوم کے مفاد اورمعیشت کو اپنے فائدے کیلئے قربان کرنے میں مصروف ہیں، جس سے اسٹاک مارکیٹ اور روپے کو نقصان پہنچاہے جبکہ عوام میں شدید اضطراب ہے۔

    ڈاکٹرمرتضیٰ مغل نے کہا کہ درآمد ات و برآمدات منجمد ہوکررہ گئی ہیں جبکہ عوام اورکاروباری برادری ہراساں ہورہی ہے ۔

    دوسری جانب پنجاب میں عوام کےاحتجاج کے خلاف ردعمل ضرورت سے زیادہ ہے، جس نے صورتحال کو مزید خراب کیا ہے،ان حالات میں کسی ڈیل کے بعد بھی معیشت کو سنبھالنا حکومت کیلئے مشکل ہوگا کیونکہ انکے کاروبار دوستی کے دعووں میں حقیقت کم ہے، سیاستدان ملک و قوم اورمعیشت کی خاطر اپنا کھیل جتنی جلد بند کر دیں اتنا ہی اچھا ہو گا ورنہ کوئی بڑا حادثہ ہو سکتا ہے۔

  • چینی صدر کے دورے کی  منسوخی پرموڈیز کا اظہار تشویش

    چینی صدر کے دورے کی منسوخی پرموڈیز کا اظہار تشویش

    اسلام آباد:بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے کہا ہے کہ چینی صدر کا دورہ منسوخ ہونے سے پاکستانی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہونگے۔ موڈیز کے مطابق چینی صدر زی جن پنگ کا دورہ منسوخ ہونے سے چین کی جانب سے ملنے والی امداد اور معاشی معاہدے متاثر ہونگے۔

    موڈیز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیاسی عدم استحکام کے باعث پاکستان میں جاری معاشی اصلاحات پر سوالیہ نشان کھڑا ہو گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیاسی عدم استحکام کے باعث پاکستان میں جاری آئی ایم ایف پروگرام متاثر ہو سکتا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اگرحکومت کو آئی ایم ایف کی جانب سے مزید قرض کی مزید اقساط نہیں ملیں تو حکومت مالی مشکلات کا شکار ہوسکتی ہے۔

  • سیاسی بحران:معیشت کو اب تک چارسو ارب روپےکانقصان

    سیاسی بحران:معیشت کو اب تک چارسو ارب روپےکانقصان

    کراچی: ملک میں ایک ہفتےسےجاری مفلوج کردینےوالےسیاسی بحران سے صنعتی وتجارتی سرگرمیاں ٹھپ ہو گئیں۔سیاسی عدم استحکام  کے باعث معیشت کو اب تک چارسو ارب روپےکانقصان پہنچایاگیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے سےجاری مفلوج کردینےوالےسیاسی بحران نےستر فیصد پاکستان میں تجارتی و صنعتی سرگرمیاں ٹھپ کرکےرکھ دیں۔

    سیاسی عدم استحکام ملکی معیشت کو مجموعی طور پرچار سو ارب روپےکانقصان پہنچاگیا۔۔گڈزکیرئیرٹرانسپورٹرزایسوسی ایشن کےمطابق کراچی کےپانچ ہزار کنٹینرز پنجاب میں پھنس گئے۔پانچ روز سےکراچی سےپنجاب کوسامان کی ترسیل بندہے۔کراچی سےیومیہ 8سوکنٹینرز پنجاب اور کے پی کےجاتے ہیں جن کا پہیہ رکارہا۔خام مال نہ پہنچنے سےصنعتیں بند اور پیداواررک گئی۔

    تاجر رہنمائوں کےمطابق صرف صنعتی پیداوار رکنےسےاربوں کا نقصان ہوا۔ریونیو اور تجارتی سرگرمیاں معطل رہنےسےہونےوالااربوں روپےکانقصان اس کےعلاوہ ہے۔کراچی اور پنجاب کی گڈزکیرئیر ایسوسی ایشنز نےہزاروں کنٹینرز پکڑنےسے ہونےوالےنقصانات کا ازالہ نہ ہونےپر ملک گیرہڑتال کی دھمکی الگ دےرکھی ہے۔

    ٹرانسپورٹرزکےمطابق ہزاروں کنٹینرز میں رکھا سامان خراب ہوگیا،جان بچانےوالی ادویات کی قلت ہوگئی۔کراچی اسٹاک ایکسچینج میں دو روز میں بائیس سو پوائنٹس کی تاریخی مندی سے تین ارب ڈالرزکانقصان ہوا۔صدر ایف پی سی سی آئی ذکریا عثمان کے مطابق اس صورتحال میں برآمدی اور ٹیکس وصولی کےاہداف حاصل ہونامشکل ہے۔

    کراچی چیمبر آف کامرس کےصدر عبداللہ ذکی کے مطابق موجودہ ملکی صورتحال سےدنیا میں پاکستان کاامیج خراب اور معاشی دھچکہ لگاہے۔تاجر رہنماؤں نےاے آر وائی نیوز کو بتایاکہ پچاس کروڑ ڈالر کےبرآمدی آرڈرز رک گئےہیں۔

  • عید کی تعطیلات:ملکی خزانے کو چالیس ارب روپے کا نقصان

    عید کی تعطیلات:ملکی خزانے کو چالیس ارب روپے کا نقصان

    عوام نے عید کی لمبی تعطیلات کا خوب مزہ اٹھایا ہے ۔ لیکن عید کی ان طویل تعطیلات کے نتیجے میں ملکی معیشت اربوں روپے کا نقصان پہنچا ہے ۔چاردن عید کی تعطیلات اور پھر دو دن کی ہفتہ وار تعطیل کے سبب صرف ٹیکس وصولی کی مد میں ملکی خزانے کو چالیس ارب روپے کا نقصان ہوا ۔برآمدات کی مد میں بھی ملکی معیشت کو پینتس ارب روپے سے زائد کا جھٹکا لگا ہے

    ملک کا ایک روز کا برآمدی حجم سات کروڑ ڈالر سے زائد بنتا ہے۔ یوں پانچ تعطیلات کے باعث ملک کو برآمدات کی مد میں پینتس ارب روپے سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔پاکستان کی جی ڈی پی میں صنعتی شعبے کا حصہ بیس فیصد سے زائد ہے۔پیداواری سرگرمیاں ایک ہفتے تک معطل رہنے سے پاکستان معاشی شرح نمو پر بھی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

    عید کی تعطیلات کے بعد ملک بھر میں کاروباری و تجارتی سرگرمیاں آج سے دوبارہ شروع ہوگئی ہیں مگر حکومت وقت کو یہ سوچنا چاہیئے کہ معاشی مسائل میں جکڑا یہ ملک کیا ایسی آسانیوں کا متحمل ہے؟