Tag: معین خان

  • شہریارخان، نجم سیٹھی، معین خان کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر

    شہریارخان، نجم سیٹھی، معین خان کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر

    لاہور: لاہور ہائی کورٹ میں چئیرمین پی سی بی شہریارخان، سربراہ گورننگ بورڈ نجم سیٹھی اور چیف سلیکٹر معین خان کیخلاف درخواست دائر کردی گئی ہے۔

    لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست کا ہدف پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان ہیں، چیئرمین پی سی بی کیخلاف درخواست میں قومی کرکٹ ٹیم کی ہار کو بنیاد بنایا گیا ہے اور ساتھ  پی سی بی کے گورننگ بورڈ کے سربراہ نجم سیٹھی کو لپیٹا گیا ہے۔

    پہلی دلیل میں کہا گیا ہے کہ نجم سیٹھی اور چئیرمین پی سی بی کوسیاسی بنیادوں پر تعینات کیا گیا ہے۔

    دوسری دلیل ہے کہ ورلڈ کپ میں ناکامی سے ثابت ہوگیا کہ پاکستانی ٹیم کی سلیکشن میرٹ پر نہیں کی گئی۔

    درخواست گزار کا کہنا ہے کہ نجم سیٹھی نے عدالت کو یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ کرکٹ بورڈ کے کسی معاملے میں مداخلت نہیں کریں گے۔

    موجودہ ٹیم میرٹ پر نہیں، نجم سیٹھی اور شہریار خان کی ذاتی خواہشات پر بنائی گئی، لہذا عدالت عالیہ چیئرمین پی سی بی شہریار خان کو عہدے سے ہٹانے اور چیف سلیکٹر کو کام سے روکنے کا حکم دے۔

  • کیسینو جانے پرچیف سلیکٹرمعین خان سے وضاحت طلب

    کیسینو جانے پرچیف سلیکٹرمعین خان سے وضاحت طلب

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے کیسینو جانے پر قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر معین خان سے وضاحت طلب کرلی ہے۔

    ذرائع کے مطابق ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے ایک روز قبل قومی ٹیم کے چیف سلیکٹرمعین خان کسینو میں دیکھے گئے تھے۔

    پی سی بی نے معین خان سے کیسنو جانے پر وضاحت طلب کرلی ہے۔ معین خان کیسینو میں کیا کررہے تھے، پی سی بی نے معین خان کو شوکاز جاری کردیا ہے۔

    شوکاز نوٹس میں استفسارکیا گیا ہے کہ وہ کسینومیں کیوں گئے تھے،اس کی وضاحت کریں  ۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق میڈیا میں اُنیوالی اُن خبروں پر نوٹس لیاگیا ہے۔

    جن میں بتایاگیا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم کے میچ سے ایک دن قبل معین خان جوئے کے اڈے پر گئے تھے ۔

    ذرائع نے بتایاکہ چیئرمین پی سی بی مسلسل شکستوں کی وجہ سے پہلے بھی معین خان سے خوش نہیں تھے اوراب کسینوکی خبروں نے مزید بگاڑ پیداکر دیا ہےاور پاکستان کی ویسٹ انڈیز سے شرمناک شکست پر بھی سوال پیدا ہورہے ہیں۔

  • محمد حفیظ پر پابندی بہت بڑا دھچکا ہے، معین خان

    محمد حفیظ پر پابندی بہت بڑا دھچکا ہے، معین خان

    لاہور: پاکستان ٹیم کے چیف سیلکٹر معین خان کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ پر پابندی بہت بڑا دھچکا ہے،حفیظ کو بطور بیٹمیسن میدان میں اتارے گے، یونس خان کہتے ہیں کہ نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز میں ٹیم کیلئے کچھ کرنا چاہتا ہوں۔

    نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز سے قبل پریس کانفرنس میں چیف سلیکٹر معین خان نے کہا کہ حفیظ کے ایکشن کو غیر قانونی قرار دینے سے بہت بڑا دھچکا لگا ہے، جس سے ورلڈ کی تیاریوں میں بھی دشواری ہوگی، معین خان ون ڈے ٹیم میں واپسی کرنے والے تجربہ کار یونس خان نے عندیہ دیا ہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے میچز کی سیریز اور ورلڈ کپ میں ٹیم کیلئے کچھ کرنا چاہتا ہوں،یونس خان حفیظ کے بولنگ ایکشن پر پابندی کے بعد حفیظ نیوزی لینڈ کیخلاف بطور آل راؤنڈ نہیں بلکہ بیٹسمین کی حیثیت سے کھیلیں گے۔

  • ورلڈ کپ کیلئے پی سی بی نے اسکواڈ کا اعلان کردیا

    ورلڈ کپ کیلئے پی سی بی نے اسکواڈ کا اعلان کردیا

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ کے لئے تیس رکنی ممکنہ اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ معطل آف اسپنر سعید اجمل کا نام بھی شامل ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی سیلکشن کمیٹی نے دو ہزار پندرہ میں ہونے والے عالمی کپ کے لئے تیس ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کردیا۔

    چیف سلیکٹر معین خان کی سربراہی میں تیار کی گئی فہرست چیئرمین پی سی بی کو بھجوا دی گئی ہے۔ معطل آف اسپنر سعید اجمل کا نام بھی ورلڈ کپ کےاسکواڈ میں شامل ہے۔

    آؤٹ آف فارم آل راؤنڈ شعیب ملک اور وکٹ کیپر کامران اکمل بھی ممکنہ تیس کھلاڑیوں میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔ یونس خان، فواد عالم اور انجری سے نجات پانے والے فاسٹ بولر عمر گل بھی ابتدائی اسکواڈ کاحصہ ہونگے۔

    دیگر کھلاڑیوں میں محمد حفیظ ،احمد شہزاد،ناصر جمشید ،شرجیل خان ، سمیع اسلم ،مصباح الحق،یونس خان اسد شفیق،اظہرعلی ،صہیب مقصود،فواد عالم،حا رث سہیل شعیب ملک ،عمر اکمل،محمد عرفان ،وہاب ریاض، جنید خان عمر گل،احسان عادل،محمد طلحہ،سعید اجمل،ذوالفقار بابر، رضا حسن، یاسر شاہ،شاہد آفریدی، انور علی، بلاول بھٹی، سہیل تنویر،سرفراز احمد،اور کامران اکمل شامل ہیں .

    ورلڈ کپ کے لئے حتمی پندرہ کھلاڑیوں کا نام بھجوانے کی تاریخ سات دسمبر ہے۔

  • محمد حفیظ کا بولنگ ٹیسٹ مکمل، رپورٹ دو ہفتے بعد موصول ہوگی

    محمد حفیظ کا بولنگ ٹیسٹ مکمل، رپورٹ دو ہفتے بعد موصول ہوگی

    دبئی: پاکستانی آف اسپنر محمد حفیظ کا بولنگ ٹیسٹ کارڈف کی لوبرو یونیورسٹی میں مکمل ہوگیا،رپورٹ پندرہ سے اکیس دن میں آئے گی۔

    نیوزی لینڈکے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ میں محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن رپورٹ ہونے کے بعد برطانیہ میں ٹیسٹ مکمل ہوگیا، امپائرز نے حفیظ کی چار گیندوں پر اعتراض کیا تھا، حفیظ کے بولنگ ایکشن کی جانچ کارڈف کی لوبرویونیورسٹی میں ڈاکٹر مارک کنگ کی زیر نگرانی ہوئی۔

    محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کے ٹیسٹ کی رپورٹ آئندہ پندرہ سے اکیس کے اندر پی سی بی کو موصول ہوجائے گی، رپورٹ کلیئر ہونے کی صورت میں محمد حفیظ آئندہ میچز میں بولنگ کروا سکیں گے، نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میں شرکت کیلئے حفیظ آج شارجہ میں ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔

  • محمد حفیظ کلئیر ہوکرجلد ٹیم کا حصہ ہوںگے، معین خان

    محمد حفیظ کلئیر ہوکرجلد ٹیم کا حصہ ہوںگے، معین خان

    دبئی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینجر معین خان نے امید ظاہر کی ہے کہ محمد حفیظ بولنگ ایکشن میں کلئیر ہوکر جلد ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستانی آل راؤنڈ محمد حفیظ بولنگ ایکشن میں رپورٹ ہونے والے دوسرے پاکستانی کھلاڑی ہیں، نیوزی لینڈ کے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ میں حفیظ کا ایکشن رپورٹ ہوا تھا اور انہیں اکیس روز کے اندر آئی سی سی کی منظور شدہ لیبارٹری میں ایکشن کی جانچ کرانے کی تاکید کی گئی ہے۔

    حفیظ کیویز کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے بھی باہر ہوگئے ہیں اور ان کی آج وطن واپسی متوقع ہے۔ حفیظ وطن واپسی کے بعد ایکشن کی بہتری پر کام کریں گے۔

    ٹیم کے مینجر معین خان نے امید ظاہر کی ہے کہ حفیظ ایکشن میں کلئیر ہوکر جلد ہی ٹیم کا حصہ ہوں گے، حفیظ کا معاملہ اتنا سنگین نہیں ہے کیونکہ امپائرز نے ان کی صرف چار گیندوں پر اعتراض کیا ہے۔

  • معین خان سے ایک عہدہ واپس لئے جانے کا امکان

    معین خان سے ایک عہدہ واپس لئے جانے کا امکان

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر معین خان سے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے قبل ایک عہدہ واپس لئے جانے کا امکان ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین شہر یار خان نے عہدہ سنبھالنے کے بعد بیان میں کہا تھا کہ وہ ٹیم میں دو عہدوں کے خلاف ہیں، آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں معین خان قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر اور مینجر ہیں لیکن نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں ان سے ایک عہدہ واپس لئے جانے کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق تئیس اکتوبر کو ہونے والے گورننگ بورڈ کے اجلاس میں معین خان سے ایک عہدہ واپس لینے کی تجویز دی جائے گی۔

    نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان سیریز آئندہ ماہ کے اوئل سے شروع ہوگی۔