Tag: معین علی

  • انگلینڈ کے مایہ ناز آل راؤنڈر کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    انگلینڈ کے مایہ ناز آل راؤنڈر کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر معین علی نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر معین علی نے آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں نظر انداز کیے جانے پر ان ٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

    معین خان نے ڈیلی میل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 37 سال کا ہو چکا ہوں، آسٹریلیا کے خلاف سیریز کیلئے منتخب نہیں کیا گیا، میں نے انگلینڈ کے لیے کافی کرکٹ کھیل لی ہے لیکن اب نئی نسل کا وقت ہے۔

    معین علی کا کہنا ہے کہ میں نے محسوس کیا کہ یہ مناسب وقت ہے، میں نے اپنا حصہ پورا کر دیا ہے، اگرچہ میں ریٹائر ہو رہا ہوں، میں یہ محسوس نہیں کرتا کہ میں بہت زیادہ اچھا نہیں ہوں۔

    آل راؤنڈ معین خان نے کہا کہ انگلینڈ کیلئے کھیلنے پر ہمیشہ فخر رہا ہے، میں انگلینڈ کے لیے دوبارہ کھیلنے کی کوشش کر سکتا ہوں، لیکن میں جانتا ہوں کہ حقیقت میں میں اب ایسا نہیں کروں گا کیوں کہ میں سمجھتا ہوں ٹیم نے ایک اور سرکل میں آگے بڑھنا ہے۔

    واضح رہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر معین علی نے 68 ٹیسٹ، 138 ون ڈے، 92 ٹی 20 میں انگلینڈ کی نمائندگی کی، معین علی ون ڈے اور ٹی 20 ورلڈ کپ فاتح ٹیم کا حصہ بھی تھے۔

  • بین اسٹوکس نے اب میسج کیا تو۔۔ معین علی نے ٹیسٹ کرکٹ سے دوبارہ ریٹائرمنٹ لے لی

    بین اسٹوکس نے اب میسج کیا تو۔۔ معین علی نے ٹیسٹ کرکٹ سے دوبارہ ریٹائرمنٹ لے لی

    انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر معین علی نے ٹیسٹ کرکٹ سے دوبارہ ریٹائرمنٹ لے لی۔

    گزشتہ روز انگلینڈ نے ایشز سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ  میں آسٹریلیا کو 49 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-2 سے برابر کر دی۔

    اس میچ میں معین علی نے پہلی اننگز میں 34 اور دوسری اننگز میں 29 رنز اسکور کیے جبکہ آسٹریلیا کی دوسری اننگز میں انہوں نے  کھیل کے آخری دن 3 وکٹیں لے کر اپنی ٹیم کو سیریز برابر کرنے میں مدد کی۔

    معین علی نے حالیہ ایشز کے 4 ٹیسٹ میچز میں مجموعی طور پر 180 رنز بنائے اور 9 وکٹیں حاصل کیں۔

    میچ جیتنے کے بعد برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے آل راؤنڈر معین علی نے کہا کہ اب میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہو چکا ہوں، اگر  بین اسٹوکس نے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کیلئے مجھے دوبارہ میسج کیا تو میں اسے ڈیلیٹ کر دوں گا، میں نے واقعی ٹیسٹ کرکٹ سے  بہت لطف اٹھایا ہے اور اسے جیت کے ساتھ ختم کرنا اچھا ہے۔

    یاد رہے کہ معین علی 2021 کے سیزن کے اختتام پر ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے تھے لیکن پھر رواں سال ایشز سیریز سے کچھ دن قبل انگلش اسپنر جیک لیچ کی انجری کے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ کی جانب سے معین علی سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کے لیے رابطہ کیا گیا تھا۔

    ٹیم منیجمنٹ سے رابطے کے بعد معین علی نے ٹیسٹ کرکٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ واپس لیتے ہوئے آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز میں شرکت کی۔

  • بھارت کے خلاف انگلینڈ کے اہم کھلاڑی بقیہ میچز میں شرکت نہیں کریں گے

    بھارت کے خلاف انگلینڈ کے اہم کھلاڑی بقیہ میچز میں شرکت نہیں کریں گے

    بھارت کے خلاف انگلینڈ کے اہم کھلاڑی معین علی تیسرے اور چوتھے ٹیسٹ میں دستیاب نہیں ہوں گے، کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے معین فی الحال اپنے گھر جانا چاہتے ہیں۔

    انگلینڈ کے کپتان جوروٹ نے منگل کے روز میچ کے بعد تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ معین واپس اپنے گھر جارہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ کھلاڑیوں کو کوئی پریشانی نہ ہو۔

    یاد رہے کہ معین علی کے لیے گزشتہ کچھ ماہ کافی مشکل رہے ہیں، سری لنکا پہنچنے پر کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی وجہ سے انہیں کافی وقت تک کرکٹ سے دور رہنا پڑا۔

    وہ بھارت کے خلاف موجودہ ٹیسٹ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں بھی شرکت نہ کرسکے۔

    معین کے جانے کے بعد جانی بیرسٹو اور مارک ووڈ ٹیسٹ سیریز کے لیے انگلینڈ کی 17 رکنی ٹیم میں واپس آئیں گے، انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی طرف سے دونوں کھلاڑیوں کا نام پہلے ہی تیسرے ٹیسٹ کے لیے طے شدہ تھا جو 24 فروری سے شروع ہوگا۔

    معین نے بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں 8 وکٹیں لی تھیں اور دوسری اننگز میں 43 رنز بنائے تھے۔

    تیسرے ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ کی 17 رکنی ٹیم میں جوروٹ، جیمس اینڈرسن، جوفرا آرچر، جانی بیرسٹو، ڈومنک بیس، اسٹورٹ براڈ، روری برنس، جیک کرالے، بین فوکس، ڈین لارنس، جیک لچ، اولی پوپ، ڈوم سبلے، بین اسٹوکس، اولی اسٹون، کرس ووکس اور مارک وڈ شامل ہیں۔

  • ’’انگلش ٹیم کے ساتھ پاکستان جانے کے لیے بے تاب ہوں‘‘

    ’’انگلش ٹیم کے ساتھ پاکستان جانے کے لیے بے تاب ہوں‘‘

    لندن: انگلش آل راؤنڈر معین علی بھی دورہ پاکستان کے لیے پرجوش ہیں، معین علی کا کہنا ہے کہ وہ ٹیم کے ساتھ پاکستان جانے کے لیے بے تاب ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق انگلش آل راؤنڈر معین علی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پی ایس ایل کھیلنے کا تجربہ بہترین رہا، انگلش ٹیم کے پاکستان جانے کا بے صبری سے انتظار ہے۔

    معین علی کا کہنا تھا کہ طویل عرصے بعد انگلش ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔

    خوشی ہے برطانوی ٹیم پاکستان میں کھیلے گی، برطانوی ہائی کمشنر

    دوسری جانب پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستان میں تعیناتی کے بعد سے برطانوی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان ہدف تھا، خوشی ہے انتظار کے 16 سال بعد برطانوی ٹیم 2021 میں پاکستان میں کھیلے گی۔

    کرسٹن ٹرنر نے کہا کہ کرکٹ ہمارے خون میں شامل ہے، برطانوی کرکٹ ٹیم کے دورے کے لیے بہت محنت کی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان اور انگلینڈ کرکٹ بورڈ سمیت سب کا شکر گزار ہوں، برطانوی ٹیم کے دورے سے پاکستان کے میدانوں کی رونقیں بحال ہوں گی۔

    مزید پڑھیں: انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کا اعلان کر دیا

    واضح رہے کہ اس سے قبل انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کا اعلان کیا تھا، انگلش ٹیم آئندہ سال 12 اکتوبر کو پاکستان پہنچے گی۔

    انگلش ٹیم 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی، دونوں میچز 2021 میں 14،15 اکتوبر کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

  • معین علی انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان مقرر

    معین علی انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان مقرر

    مانچسٹر: پاکستانی نژاد کرکٹر معین علی انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان بن گئے۔

    تفصیلات کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈ نے پاکستانی نژاد کرکٹر معین علی کو آئرلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں ٹیم کا نائب کپتان نامزد کیا ہے۔

    انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق تیس جولائی سے انگلینڈ اور آئرلینڈ کے مابین تین میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔

    ای سی بی کا کہنا ہے کہ ٹیم سکواڈ کا اعلان اگلے ہفتے کیا جائے گا، تمام میچز بنا شائقین کے بند دروازوں کے پیچھے کھیلے جائیں گے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں بین اسٹوکیس کی بہترین کارکردگی کی بدولت 113 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔

    میزبان ٹیم انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان اب فیصلہ کن تیسرا ٹیسٹ 24 جولائی سے مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔

  • معین علی نے خود ساختہ پابندی ختم کر دی

    معین علی نے خود ساختہ پابندی ختم کر دی

    جوہانسبرگ: انگلینڈ کے اسٹار آل راؤنڈر معین علی نے خود ساختہ پابندی ختم کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔

    معین علی نے بہترین سیزن اور ٹیسٹ کرکٹ میں اچھی کارکردگی کے باوجود ایشیز سے ڈراپ کیے جانے پر خود کو ٹیسٹ کرکٹ سے الگ کر لیا تھا، کرکٹر نے غیر معینہ مدت کے لیے ٹیسٹ کرکٹ سے ناطہ توڑ لیا تھا۔

    اب طویل وقفے کے بعد معین علی ٹیم میں واپسی کے لیے پر امید ہیں اور انہوں نے دورہ سری لنکا پر نظریں جما لی ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: ایشز سیریز، معین علی دوسرے میچ سے ڈراپ

    معین علی کا کہنا ہے کہ وہ طویل دورانیے کی کرکٹ میں واپسی کے لیے تیار ہیں، اس سلسلے میں ہیڈکوچ اور کپتان سے بات کریں گے، کرکٹر کا کہنا ہے کہ میں کسی کو یہ کہنے کا موقع نہیں دینا چاہتا کہ معین علی کو اپنے وطن کی طرف سے کھیلنا پسند نہیں، ملک کے لیے کھیلنا سب سے بڑا اعزاز ہوتا ہے۔

    معین علی جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا حصہ نہیں تھے تاہم اب وہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم جو کو جوائن کر چکے ہیں۔

    یہاں قابل غور بات یہ ہے کہ معین علی اگر دورہ سری لنکا کے لیے ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بن جاتے ہیں تو کیا وہ پی ایس ایل کھیل سکیں گے؟ انگلش کرکٹر کا پی ایس ایل کی فرنچائز ٹیم ملتان سلطان سے معاہدہ ہے تاہم پی ایس ایل اور سری لنکا ٹیسٹ سیریز کی تاریخیں کرکٹر کے لیے متصادم ہیں۔